Viewing 3 posts - 1 through 3 (of 3 total)
  • Author
    Posts
  • SaleemRaza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    کراچی: سندھ رینجرز نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن گروپ سے تعلق رکھنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    رینجرز ہیڈکواٹرز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان کرنل فیصل اعوان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کے نتیجے میں امن قائم ہوا لیکن ملک دشمن عناصر کو کراچی کا امن قبول نہ ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا مقصد کراچی کی صورتحال کو خراب کرنا تھا۔

    کرنل فیصل نے کہا کہ گزشتہ دنوں شہر میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے منعقدہ محفل میلاد پر بم دھماکا ہوا جب کہ پی ایس پی کے دفتر پر فائرنگ اور ایم کیو ایم پاکستان کے نیو کراچی میں یونین کونسل دفتر پر حملہ ہوا جس کے بعد رینجرز کی انٹیلی جنس ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

    کرنل فیصل اعوان کا کہنا تھا کہ رینجرز نے 8 ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور ان کا تعلق ایم کیو ایم لندن گروپ سے ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ سلیم بیلجیئم بانی ایم کیو ایم کی ہدایت پر ٹارگٹ کلنگ کراتا تھا اور آصف پاشا کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ٹیم چلا رہا ہے۔

    رینجرز ترجمان نے کہا کہ آصف پاشا نے بانی ایم کیوایم کی ہدایت پر ٹارکٹ کلنگ کی ٹیم بنائی اور ٹارگٹ کلر بانی ایم کیو ایم کی ہدایت پر کام کرتے تھے جب کہ ملزمان بیرونِ ممالک کے نمبرز استعمال کرتے تھے۔

    کرنل فیصل اعوان کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ ٹیم کی سرپرستی سلیم بیلجیئم کرتا تھا اور سلیم بیلجیئم نے ہی نامعلوم افراد کے موبائل نمبرز آصف کو فراہم کئے جن کے درمیان گفتگو کوڈ ورڈز میں ہوتی تھی۔

    کراچی میں پی ایس پی کے دفتر پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان اسلحہ بھی کوڈ ورڈز میں ایک دوسرے کو فراہم کرتے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے ایم کیو ایم کے زیر اہتمام منعقدہ محفل میلاد پر دیسی ساختہ بم کی تیاری اور ریموٹ کے ذریعے دھماکے کا بھی انکشاف کیا۔

    کرنل فیصل اعوان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان نے نیو کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار پر بم حملہ کرنا تھا جو ناکام بنادیا گیا ہے۔

    ترجمان رینجرز نے پریس کانفرنس میں ملزمان کی واٹس ایپ کالز بھی سنوائیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں گلستان جوہر میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے منعقد کیے گئے محفل میلاد پر کریکر حملہ ہوا تھا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

    دسمبر میں ہی کراچی کے علاقے گلبہار عثمانیہ سوسائٹی میں پاک سرزمین پارٹی کے دفتر پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے تھے۔

    کسی دوست کے پاس  ایم کیو ایم کے دشت گردوں  کی ویڈیو جس میں رینجرز نے انہیں میڈیا کے سامنے پیش کیا یے ۔۔۔موجود ہو تو برائے مہربانی  یہاں پر لگائے ۔۔

    پاکستان ۔۔ینجرز ۔۔۔۔زندہ باد ۔۔

    :jhanda: :jhanda:   :jhanda:   :jhanda:

    • This topic was modified 54 years, 5 months ago by .
    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    آپ نے خبر جنگ جیو سے لی ہوتی تو ان کے نام بھی خبر میں ہوتے

    اب یہ پتہ نہیں یہ نام انہیں دے دئیے جاتے ہیں یا واقعی یہ انہی عرفیتوں سے پکارے جاتے ہیں

    ..

    .

    پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جن کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

    رینجرز ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کرنل فیصل اعوان نے کہا کہ دسمبر 2018 سے فروری 2019 کے دوران کراچی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے کچھ ایسے واقعات ہوئے جن کا مقصد شہر کا امن،سیاسی ،معاشی اور ثقافتی منظر تباہ کرنا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ 9دسمبر کو گلستان جوہر میں ایم کیو ایم پاکستان کی میلاد میں دھماکا ہوا،جس میں پارٹی قیادت محفوظ رہی،23 دسمبر کو پی ایس پی کے ٹائون آفس پر فائرنگ ہوئی جس میں 2 عہدیدار قتل اور کارکن زخمی ہوا،11 فروری کو ایم کیو ایم کے نیو کراچی آفس پر حملے میں کارکن قتل ہوا۔

    پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ ان واقعات کی ایف آئی آرز متعلقہ تھانوں میں درج ہے،اسی تناظر میں رینجرز سندھ نے خصوصی انٹیلی جنس ٹیمیں تشکیل دیںتاکہ ملوث ملزم تک پہنچا جاسکے۔

    رینجرز سندھ نے خفیہ اداروں کی معلومات کی بنیاد پر ان دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار تمام ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جو سلیم بلجیم اصل نام محمد سلیم عرف کمانڈر ان چیف کی تیار کردہ ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ ہیں،جو نارتھ کراچی کا رہائشی اور پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن سمیت درجنوں حملوں میں ملوث ہے۔

    پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ سلیم بلجیم کو 2011ء میں رینجرز نے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا تھا جو کیسز کی پیروی کے دوران بیرون ملک چلاگیا اور آج کل لندن، بلجیم اور ساوتھ افریقا میں لندن گروپ کے شرپسندوں کی پشت پناہی کرتا ہے۔

    ٹارگٹ کلنگ کے گرفتار شدہ ممبران میں رحمٰن عرف شاہ رخ عرف حاجی (شاہ فیصل کالونی)،سید رضا علی عرف سولجر (یوپی موڑ)، محسن علی عرف شاہ جی (سرجانی)،قاضی انیس الرحمٰن عرف قادری عرف کیپٹن (لیاری)،تنظیم عرف اسمارٹ بوائے (لیاقت آباد)، ضمیر الدین عرف شہزاد گولڈ،سید وقاص حیدر، شہریار عرف شیری ( سرجانی ) شامل ہیں۔

    پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ ملزمان نے اعتراف کیا کہ ہمیں سلیم بلجیم بانی ایم کیو ایم کی ہدایات پر لندن سے کنٹرول کررہا ہے، ہماری ٹیم کا سرغنہ آصف پاشا عرف میجر ہے جو تاحال مفرور ہے،جو ماضی میں ایم کیو ایم ڈیفنس کلفٹن سیکٹر کا انچارج رہا ہے۔

    انٹیلی جنس معلومات کے مطابق آصف پاشا عرف میجر نے نومبر 2018ء میں سلیم بلجیم سے دبئی میں ملاقات کی،دہشت گردی کی کارروائی کے دوران دونوں میں واٹس ایپ پر رابطے رہتا اور وقتاً فوقتاً انٹر نیٹ ڈیوائسز کے ذریعے میسجز اور احکامات وصول کرتےجو دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ سے متعلق ہوتے۔

    ابتدائی تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ٹارگٹ کلنگ ٹیم کی سرپرستی بانی ایم کیو ایم کے احکامات پر کی جارہی تھی،دہشت گردی کے واقعات کی مالی معاونت کےلئے مختلف مواقع پر نامعلوم افراد اور خواتین کے ذریعے رقم پہنچائی گئی،وائس میسجز میں سنا جاسکتا ہے کہ ایم کیو ایم لندن اور سلیم بلجیم گرفتار ملزمان کی اونر شپ قبول کی۔

    پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ ملزمان کی گفتگو زیادہ تر کوڈ ورڈز میں ہوا کرتی تھی، جیسے آئی ای ڈی کیلئے ڈبہ،گرینیڈ کیلئے آلو اور پسٹل کےلئے کیسٹ کا کوڈ استعمال کیا جاتا تھا جنہیں وائس میسجز میں سنا جاسکتا۔

    • This reply was modified 54 years, 5 months ago by .
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    شاہد بھای اس نے یہ  تھریڈ صرف اس لئے بنایا ہے اس میں سلیم بیلجیم کا پڑھ کر لوگوں کی توجہ یورپ کی جانب ہی رہے ، سلیم بیلجیم ایک دھوکا ہےاصل نام سلیم پھاٹک اور سکونت امریکہ ہے

    :serious:

    shahidabassi

Viewing 3 posts - 1 through 3 (of 3 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward