Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 21 total)
  • Author
    Posts
  • Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ اس کائنات میں صرف زمیں ہی ایک ایسا سیارہ ہے جس پر زندگی اپنی پوری آب و تاب سے جاری و ساری ہے ، کائنات تو ایک طرف ہمارے سولر سسٹم کے متعلق لوگوں کی معلومات اتنی محدود ہیں کہ شاید چھ ھزار سال قبل کے مصریوں کی معلومات آج کے غریب ملکوں کے لوگوں کی نسبت کہیں زیادہ ھوں گیمیں نے چند ماہ پہلے اپنے ایک دوست سے دریافت کیا کہ رات میں ستارے کیوں چمکتے ہیں؟ موصوف فرمانے لگے کہ جب سورج کی روشنی ان پر پڑتی ہے تو یہ چمکنے لگتے ہیں، سمپل از دیٹمجھے مسکراتا ھوا دیکھ کر بدکے اور کہنے کہ اچھا تم بتاو کیا وجہ ہے ؟ جب میں نے انہیں بتایا کہ یہ تمام چمکنے والے ستارے دراصل سورج ہیں جنکی تعداد اربوں میں ہے اور روشنی انکی اپنی ہے تو اس دوست کو بڑا تعجب ہوا ، کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد کہنے لگے شکر ہے تم نے یہ بات بتا دی ورنہ ہم مرنے تک وہی سمجھتے رہتےخیر اس ٹاپک کا ایک پہلو جو میں چھیڑنا چاہتا ہوں وہ کچھ الگ اور پراسرار سا ہے ، میرا اشارہ ایک ایسی ذہین ترین مخلوق کی طرف ہے جو انسانوں کی طرح سوچنے سمجھنے اور تحقیق کرنے کی صلاحیتوں کی مالک ہو مگر زمین کی بجاے کسی اور سیارے میں بستی ہو ، انٹرنیٹ ایسی گواہیوں سے بھرا پڑا ہے جنکے مطابق دنیا کے مختلف علاقوں میں بسنے والے انساں ایسی اڑنے والی مشینوں کے چشم دید گواہ ہیں ، انمیں سے اکثر گواہیاں قابل اعتبار نہیں مگر چند ایک گواہیاں ایسی بھی ہیں کہ جنہیں نظر انداز کرنا میرے لیے ممکن نہیں تھااں گواہیوں میں سے دو یہاں شیر کرنا چاھتا ہوں ،میری اپنی راے کے مطابق اس کائنات میں اور بھی ذہین ترین مخلوقات موجود ہیں اور اگر وه لوگوں کی گواہیوں کے مطابق ہمیں وزٹ کرنے آتے ہیں تو بلاشبہ وہ ہم سے حددرجہ زیادہ ترقی یافتہ بھی ہیں کیونکہ ہمارے سائسندانوں کو ابھی تک یہ بهی معلوم نہیں ھوسکا کہ آخر ان خلائ مخلوقات کا تعلق کس سیارے سے ہے؟؟پہلی گواہی امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک گاوں ارورا کے باسیوں کی ہے جہاں آج سے سوا سو سال پہلے ایک اڑن طشتری نما فلائنگ مشین دھماکے کے ساتھ کریش ہوی ، گاوں کے باسیوں نے فوری جاکر دھماکے کی جگہ کو سرچ کیا تو وہاں پر تباہ ہونے والی اڑن طشتری اور ایک پائلٹ کی ڈیڈ باڈی دیکھی ، انکے مطابق پائلٹ کا تعلق کسی دوسری دنیا کی مخلوق سے تھا، اس وقت اخبارات ہی خبروں کا واحد ذریعہ تھیں جنمیں اس واقعہ کی رپورٹنگ موجود ہےاسی گاوں کی ایک چودہ سالہ لڑکی کا اسکے بڑھاپے کی عمر میں ٹی وی انٹرویو کیا گیا تو اس نے بتایا کہ دھماکے کی جگہ پر وہ بھی موجود تھی اور انکے گاوں میں اس غیر ملکی مخلوق کی آخری رسومات ادا کرنے کا اعلان بھی ہوا تھا ، گاوں کے پادری نے ایلین کی آخری رسومات ادا کروایں جسکے بعد قبرستان میں اسکی تدفین عمل میں لای گئ ، اسکے کتبے پر ایک اڑن طشتری کی شبیہ بنا کر یہ لکھا گیا تھا کہ یہاں پر ایک ایلین دفن ہےدوسری گواہی ایک پاکستانی دوست کی ہے جسے نظر انداز کرنا بے حد مشکل ہےاس دوست کے مطابق وہ اپنے چچا کے ساتھ اپنے گھر کے صحن میں سو نے کیلیے لیٹا ھوا تھا رات کلیر تھی ستارے چمک رہے تھے کہ ایک گول اور سیاہ رنگ کی طشتری نما چیز انتہای کم بلندی سے گزری ، جب وہ مشین اوپر سے گزر رہی تھی تو ستارے نظر سے اوجھل ھوگیے ، یہ مشین اتنی خموشی سے جارہی تھی کہ اسکے انجنوں کی ھلکی سی گھر رر، گھر ر ر کی آواز بھی کانوں میں پڑ رہی تھی، یوں لگتا تھا کہ کوی جائزہ لے رہا ہےمیرے خیال میں دنیا میں ابھی تک ایسا کوی جہاز یا ہیلی ایجاد نہیں ھوسکا جسکی آواز اتنی دھیمی ہودوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے ویوز ضرور لکھیں
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    There are many alien, and UFO sighting recorded some of the sightings are 3500 years old and registered on Egyptian scripture.Chances are there are other beings who are smarter than us…!!!!
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #3
    مریخ پر ناسا نے ایک تحقیقی مشین بھیجی ہوی ہے جسے کیوروسٹی روور کا نام دیا گیا ہے ، یہ مشین مسلسل حرکت میں رہتے ہوے کبهی پہاڑ پر تو کبهی کسی کریٹر کے اندر اتر کر فوٹوز لے رہی ہے ، ان فوٹوز سے صاف پتا چل رہا ہے کہ مریخ پر کوی مخلوق آباد تھی جو کسی بڑی آفت کے آنے سے تباہ ہو گئ تھی ، ناسا نے گزشتہ سال ایک پہاڑ کے ساے میں پانی کی دریافت کا اعلان بھی کیا تھا ، اسکے علاوہ ساینس دانوں کے تجزیے کے مطابق کسی دور میں مریخ سمندروں اور جھیلوں سے پر تھا ، انہیں مریخ پر کم از کم دو سونامی آنے کا نشان بھی ملا ہےسب سے دلچسپ تبصرہ آج کے مایہ ناز سائنسدان سٹیفن ہاکنگ کا ہے کہ مریخ نیوکلیر تباہی کا شکار ہوا ہے
    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #4
    ویسے نہ جانےہمارے سائنس دان پانی ہی کو زندگی کیوں سمجھے بیٹھے ہیںہر جگہ پانی کی موجودگی کے نشانات تلاش کرنے بیٹھ جاتے ہیں کہ جی پانی تھا کبھی یہاں تو یہاں زندگی بھی ہوگیکیا پتہ کسی اور سیارے کی مخلوق کی جسمانی ہئیت کس طرح کی ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اُس کی کیا کیمیت ہو۔۔۔۔۔۔۔۔اُس کے جسم کی کیا ضروریات ہوں ہو سکتا ہے ہم لوگ کاربن ڈائی آکسائڈ خارچ کرتے ہیں وہ داخل کرتے ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہو سکتا ہے وہ ہائیڈروجن پر زندہ ہوں ہو سکتا ہے کہ پانی اُن کے لیئے زہر قاتل ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔الگ الگ سیارے الگ الگ کمیت ہم نہ جانے پانی اور زندگی ہے کے گرد کب تک گھومتے رہیں گےزرا سوچئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5

    For any life, the water is very important, we are looking for something similar to us.

    And yes, you are right here,  it is true there may be other being living on the entirely different scenario.

    ویسے نہ جانےہمارے سائنس دان پانی ہی کو زندگی کیوں سمجھے بیٹھے ہیں ہر جگہ پانی کی موجودگی کے نشانات تلاش کرنے بیٹھ جاتے ہیں کہ جی پانی تھا کبھی یہاں تو یہاں زندگی بھی ہوگی کیا پتہ کسی اور سیارے کی مخلوق کی جسمانی ہئیت کس طرح کی ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اُس کی کیا کیمیت ہو۔۔۔۔۔۔۔۔اُس کے جسم کی کیا ضروریات ہوں ہو سکتا ہے ہم لوگ کاربن ڈائی آکسائڈ خارچ کرتے ہیں وہ داخل کرتے ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہو سکتا ہے وہ ہائیڈروجن پر زندہ ہوں ہو سکتا ہے کہ پانی اُن کے لیئے زہر قاتل ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔الگ الگ سیارے الگ الگ کمیت ہم نہ جانے پانی اور زندگی ہے کے گرد کب تک گھومتے رہیں گے زرا سوچئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    سوال یہ ہے کہ اگر کائنات میں ایسی کوئی مخلوق موجود ہے جو ٹیکنالوجی میں ہم سے بہت آگے ہے اور زمین پر چکر لگاتی بھی رہتی ہے یعنی یہاں زندہ رہنے پر قادر بھی ہے تو اسے کیا چیز روکتی ہے دنیا پر قبضہ کرنے سے؟؟اور اگر واقعی ایسی کوئی مخلوق وجود رکھتی ہے تو ہمارے سائینسدان اسے اب تک ڈھونڈ کیوں نہیں سکے؟؟مجھے تو یہ ایلین والا معاملہ خود سے گھڑا ہوا لگتا ہے، ہوسکتا ہے کوئی مولی کے پراٹھے کھاکر لیٹا ہو اور غنودگی میں ایسے خواب دیکھ کر دوسروں پر اپنا وہ اثر ڈالنا چاہ رہا ہو جو مولی کی تباہ کاری سے بچنے میں کامیاب رہے ہوں۔
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #7
    پچھلے دنوں ایک رپورٹ بھی ائی تھی ۔۔  جو فرم  یوایس اےکے لیے سپائی جہاز  بناتی ہے انہوں نے کہاتھا۔کہہ ساٹھ ستر کی۔۔  دھائی میں جو طشتری نماں  چیزیں تھی  ۔۔وہ ہم تھے ۔۔

    تماشے کی بات تو یہ ہے جو مخلوق زمین کے مدار کے اندر آجاتی ہے اور ہم طشتری کو دیکھ بھی سکتے ہیں ۔۔۔لیکن اس مخلوق کو اتنی توفیق نہیں  ہوئی کہہ ہم لوگوں سے سلام دعا ہی کرلے ۔۔یا ناسا والوں  کو کہے میرے ساتھ آو دوسرے سیاروں پر کیونکہ اتنے پیسے غرق کرتے ہو ۔۔۔اج کے دور میں  جو ایلین پر یقین رکھتا ہے ۔۔مھجت پکا یقین ہے وہ خود ایلین ہے:bigsmile:

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8
    پچھلے دنوں ایک رپورٹ بھی ائی تھی ۔۔ جو فرم یوایس اے کے لیے سپائی جہاز بناتی ہے انہوں نے کہاتھا۔کہہ ساٹھ ستر کی ۔۔ دھائی میں جو طشتری نماں چیزیں تھی ۔۔وہ ہم تھے ۔۔

    تماشے کی بات تو یہ ہے جو مخلوق زمین کے مدار کے اندر آجاتی ہے اور ہم طشتری کو دیکھ بھی سکتے ہیں ۔۔۔لیکن اس مخلوق کو اتنی توفیق نہیں ہوئی کہہ ہم لوگوں سے سلام دعا ہی کرلے ۔۔یا ناسا والوں کو کہے میرے ساتھ آو دوسرے سیاروں پر کیونکہ اتنے پیسے غرق کرتے ہو ۔۔۔اج کے دور میں جو ایلین پر یقین رکھتا ہے ۔۔مھجت پکا یقین ہے وہ خود ایلین ہے :bigsmile:

    اچھا کمال بات یہ ہے کہ اس مخلوق کی ہییت ایک ہی بتائی جاتی ہے یعنی بڑا سا سر، آنکھیں گول گول، ناک غائب، پتلا سا جسم اور منحنی انگلیاں۔ ڈیزائنر کوئی بڑا ہی بدذوق بندہ لگتا ہے ورنہ اللہ کی تو ہر مخلوق بہت خوبصورت اور نپی تلی ہوتی ہے۔جس قسم کی یہ مخلوق دکھائی جاتی ہے ان کی تو عورتیں بھی ان سے ڈر کر بھاگ جاتی ہوں گی، ان میں نہ تو کوئی شاہ رخ خان ہوگا نہ چائے والا جیسا خوبرو لونڈا۔

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9
    اچھا کمال بات یہ ہے کہ اس مخلوق کی ہییت ایک ہی بتائی جاتی ہے یعنی بڑا سا سر، آنکھیں گول گول، ناک غائب، پتلا سا جسم اور منحنی انگلیاں۔ ڈیزائنر کوئی بڑا ہی بدذوق بندہ لگتا ہے ورنہ اللہ کی تو ہر مخلوق بہت خوبصورت اور نپی تلی ہوتی ہے۔ جس قسم کی یہ مخلوق دکھائی جاتی ہے ان کی تو عورتیں بھی ان سے ڈر کر بھاگ جاتی ہوں گی، ان میں نہ تو کوئی شاہ رخ خان ہوگا نہ چائے والا جیسا خوبرو لونڈا۔

    یہ سب چھوٹے جسم موٹی آنکھوں والے  منحوس بد شکلے ۔۔اپنے سیارے کے خوبرو  لونڈے  ہی ہیں ۔۔۔جو ہالی وڈ فلموں میں کام کرنے آتے ہیں ۔۔۔جیسے ہمارے  لونڈے انڈیا جاتے ہیںیہ ایلین بھی آکثر ان لوگوں کو نظر آتے ہیں ۔۔جو قدرتی بینائی سے محروم ہوتے ہیں ۔۔۔ویسے جوں جوں  ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھ رہا ہے اس ایلین جسی خرافات سے جان چھوٹ جائے گی ۔۔

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #10
    اچھا کمال بات یہ ہے کہ اس مخلوق کی ہییت ایک ہی بتائی جاتی ہے یعنی بڑا سا سر، آنکھیں گول گول، ناک غائب، پتلا سا جسم اور منحنی انگلیاں۔ ڈیزائنر کوئی بڑا ہی بدذوق بندہ لگتا ہے ورنہ اللہ کی تو ہر مخلوق بہت خوبصورت اور نپی تلی ہوتی ہے۔ جس قسم کی یہ مخلوق دکھائی جاتی ہے ان کی تو عورتیں بھی ان سے ڈر کر بھاگ جاتی ہوں گی، ان میں نہ تو کوئی شاہ رخ خان ہوگا نہ چائے والا جیسا خوبرو لونڈا۔
    یہ سب چھوٹے جسم موٹی آنکھوں والے منحوس بد شکلے ۔۔اپنے سیارے کے خوبرو لونڈے ہی ہیں ۔۔۔جو ہالی وڈ فلموں میں کام کرنے آتے ہیں ۔۔۔جیسے ہمارے لونڈے انڈیا جاتے ہیں یہ ایلین بھی آکثر ان لوگوں کو نظر آتے ہیں ۔۔جو قدرتی بینائی سے محروم ہوتے ہیں ۔۔۔ ویسے جوں جوں ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھ رہا ہے اس ایلین جسی خرافات سے جان چھوٹ جائے گی ۔۔

    حد ہو گئ:angry_smile:محترم بزرگو ایلینز کی شکل و صورت کیسی ہے اس پر کوی بحث نہیں ، اصل مدعا یہ ہے کہ ہمارے علاوہ بھی کوی مخلوق موجود ہے یا نہیں ؟اس بات کا پہلے دو حرفی جواب دیویں تاکہ میں بات کو اگے ٹورو ں ؟؟؟؟

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11
    حد ہو گئ :angry_smile: محترم بزرگو ایلینز کی شکل و صورت کیسی ہے اس پر کوی بحث نہیں ، اصل مدعا یہ ہے کہ ہمارے علاوہ بھی کوی مخلوق موجود ہے یا نہیں ؟ اس بات کا پہلے دو حرفی جواب دیویں تاکہ میں بات کو اگے ٹورو ں ؟؟؟؟

    سر جی!! ہمارے علاوہ اس کائنات میں صرف انصافی نام کی مخلوق ہے جو سانس بھی لیتی ہے باقی افعال بھی انسانوں جیسے ہیں۔ اس کے علاوہ کوئی مخلوق معلوم نہیں ہوتی جو ہماری جیسی ہو۔میں نے آپ کو پہلے بھی بتایا کہ یہ بدخوابی کے کسی مریض کے مولی والے پراٹھے کھاکر غنودگی کی کیفیت کا شاخسانہ ہے اور کچھ نہیں۔

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #12
    اچھا کمال بات یہ ہے کہ اس مخلوق کی ہییت ایک ہی بتائی جاتی ہے یعنی بڑا سا سر، آنکھیں گول گول، ناک غائب، پتلا سا جسم اور منحنی انگلیاں۔ ڈیزائنر کوئی بڑا ہی بدذوق بندہ لگتا ہے ورنہ اللہ کی تو ہر مخلوق بہت خوبصورت اور نپی تلی ہوتی ہے۔ جس قسم کی یہ مخلوق دکھائی جاتی ہے ان کی تو عورتیں بھی ان سے ڈر کر بھاگ جاتی ہوں گی، ان میں نہ تو کوئی شاہ رخ خان ہوگا نہ چائے والا جیسا خوبرو لونڈا۔

    میں کیسے آپکو سمجھاؤں ، محترم :facepalm: ، کہ ایلین اگر بدشکل ہیں تو انکی عورتیں کونسا قطرینہ کپور جیسی ھونگی ،جسطرح کے مرد ھونگے ویسی ھی خواتین بھی ھونگی نا،،ھوسکتا ھے کہ ایلین بھی ہمیں دیکھ کر ھنستے ھوں کہ یہ کیسے لوگ ہیں جنکے جسم پر بال ھی بال ہیں ، ناک لمبی اور پاوں ٹیڑھے ، اپنا تیلی پہلوان نہیں دیکھا آپ نے

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #13
    ویسے نہ جانےہمارے سائنس دان پانی ہی کو زندگی کیوں سمجھے بیٹھے ہیں ہر جگہ پانی کی موجودگی کے نشانات تلاش کرنے بیٹھ جاتے ہیں کہ جی پانی تھا کبھی یہاں تو یہاں زندگی بھی ہوگی کیا پتہ کسی اور سیارے کی مخلوق کی جسمانی ہئیت کس طرح کی ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اُس کی کیا کیمیت ہو۔۔۔۔۔۔۔۔اُس کے جسم کی کیا ضروریات ہوں ہو سکتا ہے ہم لوگ کاربن ڈائی آکسائڈ خارچ کرتے ہیں وہ داخل کرتے ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہو سکتا ہے وہ ہائیڈروجن پر زندہ ہوں ہو سکتا ہے کہ پانی اُن کے لیئے زہر قاتل ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔الگ الگ سیارے الگ الگ کمیت ہم نہ جانے پانی اور زندگی ہے کے گرد کب تک گھومتے رہیں گے زرا سوچئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟

    ناسا ایکدوسرے فورم آف لائف کے امکان پر پہلے ہی ایک پریس کانفرنس کر چکی ہے، سائنسدان مختلف سیاروں پر پانی اسلیے ڈھونڈھتے ہیں کہ جہاں پانی ھوگا وہاں زندگی بھی ھوگی خواہ اتنی ترقی یافتہ نہ بھی ھو جتنی یہاں ہے پر اس سے زندگی کی ابتدا کے متعلق انفارمیشن ضرور ملیں گی

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #14
    میں کیسے آپکو سمجھاؤں ، محترم :facepalm: ، کہ ایلین اگر بدشکل ہیں تو انکی عورتیں کونسا قطرینہ کپور جیسی ھونگی ،جسطرح کے مرد ھونگے ویسی ھی خواتین بھی ھونگی نا،،ھوسکتا ھے کہ ایلین بھی ہمیں دیکھ کر ھنستے ھوں کہ یہ کیسے لوگ ہیں جنکے جسم پر بال ھی بال ہیں ، ناک لمبی اور پاوں ٹیڑھے ، اپنا تیلی پہلوان نہیں دیکھا آپ نے

    آئے ہائے ! آپ تو باقاعدہ کوسنوں پر اتر آئے وہ بھی ایلینز کی خاطر۔ ابھی یہ نظر نہیں آتے اور دو دوستوں میں لڑائی کروا رہے ہیں اگر یہ واقعی موجود ہوتے تو کیا قیامت ڈھاتے؟؟بات یہ ہے کہ اتنا بڑا مٹکے جیسا سر لے کر یہ جو گھومتے ہیں تو ان کا جسم یہ بوجھ کیسے اٹھا سکتا ہے؟؟ عموما” یہ خلائی لباس بھی پہنے نظر آتے ہیں فلموں میں تو ثابت ہوتا ہے کہ وہ ہم سے کافی آگے ہیں۔ ملین ڈالر سوال ہے کہ اگر آگے ہیں تو ہمیں اپنا غلام وغیرہ بنانے کی ہمت کیوں نہیں کرتے؟؟ آپکو پتہ ہے جماعت اسلامی کا جہاد فنڈ ایک دم فعال ہوجانا ہے۔ مجھے تو لگتا ہے وہ جماعتیوں اور ملاوں کے وظیفوں وغیرہ سے ڈر کر زمین پر قدم نہیں رکھتے۔ اور آخری بات یہ کہ ان کا کوئی وجود نہیں یہ سب من گھڑت بات ہے۔

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #15
    آئے ہائے ! آپ تو باقاعدہ کوسنوں پر اتر آئے وہ بھی ایلینز کی خاطر۔ ابھی یہ نظر نہیں آتے اور دو دوستوں میں لڑائی کروا رہے ہیں اگر یہ واقعی موجود ہوتے تو کیا قیامت ڈھاتے؟؟ بات یہ ہے کہ اتنا بڑا مٹکے جیسا سر لے کر یہ جو گھومتے ہیں تو ان کا جسم یہ بوجھ کیسے اٹھا سکتا ہے؟؟ عموما” یہ خلائی لباس بھی پہنے نظر آتے ہیں فلموں میں تو ثابت ہوتا ہے کہ وہ ہم سے کافی آگے ہیں۔ ملین ڈالر سوال ہے کہ اگر آگے ہیں تو ہمیں اپنا غلام وغیرہ بنانے کی ہمت کیوں نہیں کرتے؟؟ آپکو پتہ ہے جماعت اسلامی کا جہاد فنڈ ایک دم فعال ہوجانا ہے۔ مجھے تو لگتا ہے وہ جماعتیوں اور ملاوں کے وظیفوں وغیرہ سے ڈر کر زمین پر قدم نہیں رکھتے۔ اور آخری بات یہ کہ ان کا کوئی وجود نہیں یہ سب من گھڑت بات ہے۔

    ھوسکتا ھے ہمارا رابطہ ابھی انسے نہ ہوا ہو ، مگر میں کل اس بات کا ثبوت قرآنی آیات کی رو سے دوں گا کہ دوسری مخلوقات موجود ہیں اور انسے رابطہ ناممکنات میں نہیں ہے:-(

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #16
    آئے ہائے ! آپ تو باقاعدہ کوسنوں پر اتر آئے وہ بھی ایلینز کی خاطر۔ ابھی یہ نظر نہیں آتے اور دو دوستوں میں لڑائی کروا رہے ہیں اگر یہ واقعی موجود ہوتے تو کیا قیامت ڈھاتے؟؟ بات یہ ہے کہ اتنا بڑا مٹکے جیسا سر لے کر یہ جو گھومتے ہیں تو ان کا جسم یہ بوجھ کیسے اٹھا سکتا ہے؟؟ عموما” یہ خلائی لباس بھی پہنے نظر آتے ہیں فلموں میں تو ثابت ہوتا ہے کہ وہ ہم سے کافی آگے ہیں۔ ملین ڈالر سوال ہے کہ اگر آگے ہیں تو ہمیں اپنا غلام وغیرہ بنانے کی ہمت کیوں نہیں کرتے؟؟ آپکو پتہ ہے جماعت اسلامی کا جہاد فنڈ ایک دم فعال ہوجانا ہے۔ مجھے تو لگتا ہے وہ جماعتیوں اور ملاوں کے وظیفوں وغیرہ سے ڈر کر زمین پر قدم نہیں رکھتے۔ اور آخری بات یہ کہ ان کا کوئی وجود نہیں یہ سب من گھڑت بات ہے۔

    ایک بات سیریس بتا رہا ہوں، انسانی نفسیات کے متعلق ، ہمارے ایک دوست افریقہ میں گئے تو بڑے تنگ تھے ،ہر طرف کالے توت مرد اور ویسی ہی خواتین ، غرض وھ دوست کوی خوبصورت چہرہ دیکھنے کو ترس گئے ، خیر چھ ماہ بعد انکی سوچ میں تبدیلی واقع ھوی اور وھ اسطرح کے فقرے بولنے لگے کہ کالے رنگ کے باوجود کچھ لڑکیاں بھت پرکشش دکھای دیتی ہیں ، اب انہیں وہاں رہتے ہوے پانچ برس بیت گئے ہیں اور موصوف دو کالیوں سے شادی کھڑکا چکے ہیںاسلیے محترم جن لوگوں میں ہم رہتے ہیں وہ اچھے لگنے لگتے ہیں ، مجھے یقین ہے کہ آپکو صرف چھ ماہ ایلینز میں رہنے کا چانس ملے تو آپ نے کسی ایلین لڑکی سے شادی کھڑکا دینی ھے

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #17
    حد ہو گئ :angry_smile: محترم بزرگو ایلینز کی شکل و صورت کیسی ہے اس پر کوی بحث نہیں ، اصل مدعا یہ ہے کہ ہمارے علاوہ بھی کوی مخلوق موجود ہے یا نہیں ؟ اس بات کا پہلے دو حرفی جواب دیویں تاکہ میں بات کو اگے ٹورو ں ؟؟؟؟

    سر جیاگر بزرگو لکھنا تھا تو محترم نہ لکھتے۔۔مھجے فورم جوائن کئے زیادہ عرصہ نہیں گزرا۔۔میں یہاں پر نیا ہوں ۔۔اس لیے مھجے ابھی تک کوئی ایلین یہاں نظر نہیں آیا۔۔۔۔بقول آپکے ۔۔۔مجھے برزگ لکھ کر اپ نے اپنا ساڑ نکالا ہے ۔۔:lol:

    • This reply was modified 54 years, 5 months ago by .
    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #18

    For any life, the water is very important, we are looking for something similar to us.

    And yes, you are right here, it is true there may be other being living on the entirely different scenario.

    مہربان قدر دان اگر اردو میں رپلائی کریں تو عین نوازش ہوگی۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #19
    ایک بات سیریس بتا رہا ہوں، انسانی نفسیات کے متعلق ، ہمارے ایک دوست افریقہ میں گئے تو بڑے تنگ تھے ،ہر طرف کالے توت مرد اور ویسی ہی خواتین ، غرض وھ دوست کوی خوبصورت چہرہ دیکھنے کو ترس گئے ، خیر چھ ماہ بعد انکی سوچ میں تبدیلی واقع ھوی اور وھ اسطرح کے فقرے بولنے لگے کہ کالے رنگ کے باوجود کچھ لڑکیاں بھت پرکشش دکھای دیتی ہیں ، اب انہیں وہاں رہتے ہوے پانچ برس بیت گئے ہیں اور موصوف دو کالیوں سے شادی کھڑکا چکے ہیں اسلیے محترم جن لوگوں میں ہم رہتے ہیں وہ اچھے لگنے لگتے ہیں ، مجھے یقین ہے کہ آپکو صرف چھ ماہ ایلینز میں رہنے کا چانس ملے تو آپ نے کسی ایلین لڑکی سے شادی کھڑکا دینی ھے

    چھ مہینے ان میں رہنے کے بعد ایلین لڑکی تو دور کی بات مجھے تو ایلین لڑکے بھی خوبصورت لگنے لگیں گے۔

    :17:

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #20
    سر جی – گوگل اردو ٹول نے نا چلنے کی قسم کھا ئ ھے – مجبوری میں انگریزی لکھنا پڑتی ھے

    مہربان قدر دان اگر اردو میں رپلائی کریں تو عین نوازش ہوگی۔
Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 21 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi