Viewing 9 posts - 1 through 9 (of 9 total)
  • Author
    Posts
  • اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #1
    بغاوت کیس‘: نواز شریف طلب، سیرل کے وارنٹ جاری’

    پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہائی کورٹ نے مبینہ بغاوت کی درخواست کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کو آٹھ اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

    عدالت نے اسی معاملے میں روزنامہ ڈان کے صحافی سیرل المیڈا کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انھیں بھی آٹھ اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

    لاہور سے بی بی سی کے نامہ نگار عمر دراز ننگیانہ کے مطابق سیرل المیڈا کو گذشتہ تین شنوائیوں پر عدالت میں پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

    نامہ نگار کے مطابق جسٹس مظاہر علی نقوی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پیر کو سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر مبینہ بغاوت کی درخواست پر سماعت کی۔

    آمنہ ملک نامی خاتون کی نمائندگی کرتے ہوئے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عام انتخابات سے چند روز قبل روزنامہ ڈان کے نمائندے سیرل المیڈا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف مبینہ طور پر ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کے مرتکب ٹھہرے تھے جس پر ان کے خلاف غداری کے الزامات کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    جبکہ سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی مبینہ طور پر نیشنل سکیورٹی کونسل کے اجلاس کی تفصیلات سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو بتانے سے اپنے حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ٹھہرے تھے۔

    مذکورہ انٹرویو میں نواز شریف کے ممبئی حملوں کے حوالے کو انڈین ذرائع ابلاغ کافی اچھالا گیا تھا جس کے بعد نواز شریف کا نام نہ لیتے ہوئے پاکستان کی نیشنل سکیورٹی کونسل نے ایک اجلاس کے بعد انڈین میڈیا کے جانب سے سامنے آنے والے الزامات کی تردید کی تھی۔

    پیر کو عدالت کی جانب سے سیرل المیڈا کے وکیل سے بیانِ حلفی مانگا گیا کہ ان کے موکل آئندہ سماعت پر عدالت میں ضرور پیش ہوں گے تاہم ان کے انکار پر عدالت نے ان کا نام نو فلائی لسٹ پر ڈالنے کا حکم دیا اور ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کو انھیں آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا۔

    شاہد خاقان عباسی پیر کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔ تاہم نواز شریف کے وکیل نصیر بھٹہ نے عدالت کو بتایا کہ ان کی اہلیہ کلثوم نواز کی تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے، لہٰذا انھیں کچھ وقت دیا جائے۔

    اس پر عدالت نے سماعت آٹھ اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے نصیر بھٹہ نے بتایا کہ نواز شریف آئندہ سماعت پر عدالت میں ضرور پیش ہوں گے۔

    تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’عدالت کو درخواست گزار کو سننے کے بعد پہلے اس درخواست کے قابلِ سماعت ہونے نہ یا نہ کے حوالے سے جانچ کر لینی چاہیے تھی۔‘

    نصیر بھٹہ کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کو درخواست موصول ہونے کے ساتھ ہی نوٹس دے دیا گیا۔ ’ہم پیش تو ضرور ہوں گے، اس کے بعد دیکھیں گے اس کے قابلِ سماعت ہونے کو چیلنج کرنا ہے یا نہیں۔‘

    سیرل المیڈا کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر سیرل المیڈا عدالت میں اسی درخواست کے ساتھ یہ بیانِ حلفی جمع کروا دیتے ہیں کہ وہ ذاتی حیثیت میں عدالت میں مقررہ سماعت پر پیش ہو جائیں گے تو انھیں گرفتار نہیں کیا جائے۔ دوسری صورت میں پولیس انھیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کی پابند ہو گی۔

    سیرل المیڈا پہلی مرتبہ ’ڈان لیکس‘ کے معاملے کی وجہ سے سامنے آئے تھے۔ ڈان لیکس ان کی اس خبر کے حوالے سے منسوب ہے جو نواز شریف کے دورِ حکومت میں سامنے آئی۔

    اس خبر میں نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے اس وقت کی حکومت اور ملک کی فوجی قیادت کے درمیان ہونے والے ایک اجلاس کی اندورنی کہانی بیان کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے فوجی قیادت کو بڑھتے ہوئے بین الاقوامی دباؤ سے آگاہ کیا تھا اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا کہا تھا۔

    اس خبر کے سامنے آنے کے بعد فوجی قیادت اور اس وقت کی حکومت کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔ اس وقت کے وفاقی وزیرِ اطلاعات پرویز رشید کو مستعفی ہونا پڑا تھا جبکہ فوجی قیادت کے اصرار پر معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بھی قائم کی گئی تھی۔

    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #2
    بیچارہ پپّو پولا ۔ ۔ ۔ سپتری کے ہاتھوں کس بری طرح پھنس گیا ہے، ایک مصیبت ختم نہیں ہوتی کہ دوسری آن کھری ہوتی ہے

    :facepalm: :facepalm:

    جرنیلوں نے لگتا ہے ان باپ بیٹی کو عدالتوں میں ہی رول دینا ہے، لگتا پلان یہی ہے کہ مارو کم گھسیٹو زیادہ

    :cry: :cry:

    • This reply was modified 54 years, 5 months ago by .
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    بیچارہ پپّو پولا ۔ ۔ ۔ سپتری کے ہاتھوں کس بری طرح پھنس گیا ہے، ایک مصیبت ختم نہیں ہوتی کہ دوسری آن کھری ہوتی ہے :facepalm: :facepalm: جربیلوں نے لگتا ہے ان باپ بیٹی کو عدالتوں میں ہی رول دینا ہے، لگتا پلان یہی ہے کہ مارو کم گھسیٹو زیادہ :cry: :cry:

    آپ سے غلطی میں سچائی لکھی گئی ہے

    جربیلوں

    :lol:

    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #4
    آپ سے غلطی میں سچائی لکھی گئی ہے جربیلوں :lol:

    :lol: :lol:

    میں سمجھا تھا شائد آپ کو میرے بارے غلط فہمی نہیں ہے لیکن لگتا ہے مجھے ہی غلط فہمی تھی

    :bigsmile:

    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #5
    حسن صاحب سے معذرت، میں دیکھ ہی نہیں سکا کہ وہ یہی خبر یہاں پہلے ہی لگا چکے ہیں، ماڈ صاحب چاہیں تو دونوں تھریڈز کو ضم کر دیں

    حسن داور

    Nice Person

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    فلسطین میں فلسطینی مسلمان ۔۔۔۔۔ اسرائیلی فوج کے مظا لم سہہ رھے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔

    کشمیر میں  ۔۔۔  کشمیری مسلمان ۔۔۔ بھارتی فوج کے مظا لم سہہ رھے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    پا کستان میں شریف فیملی ۔۔۔۔ پا ک فوج کے مظا لم سہہ رھی ہے ۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔

    خدا ظالم فو جوں  کو جلد ازجلد ان کے انجام سے دوچار کرے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #7
    بیچارہ پپّو پولا ۔ ۔ ۔ سپتری کے ہاتھوں کس بری طرح پھنس گیا ہے، ایک مصیبت ختم نہیں ہوتی کہ دوسری آن کھری ہوتی ہے :facepalm: :facepalm: جرنیلوں نے لگتا ہے ان باپ بیٹی کو عدالتوں میں ہی رول دینا ہے، لگتا پلان یہی ہے کہ مارو کم گھسیٹو زیادہ :cry: :cry:

     نواز شریف کو جب تک جیل میں رکھنا فائدے میں تھا تب تک جیل میں رکھا گیا – اب جب دنیا بھر کے کالم نگار کہہ رہے ہیں ہیں کہ ان کو جیل میں رکھنا آپ کے خلاف اور نواز پارٹی کے حق میں ہے تو اسے نکال دیا گیا ہے – مجھے یقین ہے کہ نواز کی اپیل بھی منظور ہو جائے گی اور ایک بار یہ کیس خارج ہو گیا تو نواز کو تو پھر کسی کیس میں دھرا جا سکتا ہے کہ اس کا سیاسی اور اقتدار کا سفر تین عشروں سے زیادہ ہے مگر مریم کے دامن پر پھر کوئی داغ نہیں رہے گا – نواز نے بھی جیل سے نکل کر حالت کا تدارک کر لیا ہے اور اب وہ اور اس کی بیٹی جیساکہ میں نے لکھا تھا اب گرج برس نہیں رہے – نواز کی حالیہ الیکشن شکست جہاں پولیٹیکل انجینرنگ کا شاخسانہ ہے وہیں ایک حقیقت بھی ہے کہ نواز حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے جب عام آدمی کو ریلیف نہیں ملتا تو وہ اپنے ارد گرد خواب بیچنے والوں سے ضرور متاثر ہوتا ہے اور وہ سمجھتا ہے اس کے خوابوں کی تعبیر حکومت کے بدلنے میں ہے – یہی نوے کی دہاہی میں ہوا جب ایک سے مایوس ہو کر دوسرا اور دوسرے سے مایوس ہو کر پھر پہلا آتا گیا – پاکستان کے حالات میں عوام کو ریلیف دینا کسی کے بس میں نہیں ہے اگر نون بھی واپس آتی تواس کےپاس بھی عوام کو دینےکے لئے کچھ نہیں تھا – تو کیا کوئی حکومت بھی عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی ؟ اس سوال کاجواب فلحال نا ں میں ہے – اگر دس سال تک مشرفی مارشل لاء میں ملکی امن ا امان کا بیڑا غرق نہ ہوا ہوتا اور ملک میں سرمایہ کاری جاری رہتی جیسے کے اس خطے کے دوسرے ممالک جیسے بھارت بنگلہ دیش وغیرہ میں ہوئی تو شاید آج صورتحال تھوڑی مختلف ہوتی – یہ ملک آج بھی سرمایہ کاری کے لئے ایک جنت ہے- امان و امان ، سیاسی غیر یقینی اورانرجی کی بلند قیمیتیں ایک بڑی رکاوٹ ہیں بلکے مہنگی توانائی تو خود سرمایہ کاری کےلئے موقع ہے اصل وجہ توپہلی دو ہی ہیں- اب جب کہ یہ دو عوامل کافی بہتر ہیں تو کیا اچھے کی امید کی جا سکتی ہے ؟ بلکل کیجا سکتی ہے مگر تبدیلی دنوں  میں نہیں سالوں میں آتی ہے جیسے خان خان صاحب کو اپنےحق میں سیاسی تبدیلی کے لئے 2011 کےبھد سات سال اور مجموہی طور پر با یئس سال انتظار کرنا پڑا – خاطر جمع رکھیں ابھی اس قوم کو صرف خوابوں کی خریداری کرنی ہے اگلے پانچ سال نون لیگ خوابوں کی تیاری کرے گی جو اگلے الیکشن سے پہلے مہنگے داموں بکیں گے –

    • This reply was modified 54 years, 5 months ago by .
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #8
    آج سنگین غداری کے ایک اور کیس کی روداد سنیے

    سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کو ملک واپس آنے کی صورت میں تمام سہولیات اور مکمل سیکورٹی دینی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

    عدالت عظمی میں این آر او قانون سے قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کے تعین کیلئے دائر درخواست کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔

    مشرف کے وکیل نے کہا کہ وطن واپس آنے کیلئے سابق ڈکٹیٹر کی کچھ شرائط ہیں، اس وقت ان کی تمام جائیداد اور اکاؤنٹس منجمد ہیں  ۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ مشرف واپس آئیں ان کو پاکٹ منی بھی دیں گے ، مشرف کو واپسی کیلئے جو یقین دہانی چاہئیے دیں گے ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ ڈی جی رینجرز مشرف کو سیکورٹی دیں گے، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگر چاہتے ہیں تو پوری بریگیڈ دے دیں گے، ملک کے سب سے بڑے اسپتال میں علاج کرائیں گے ۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ پرویز مشرف کو واپسی کے لئے جویقین دہانیاں چاہئیں وہ دینگے ، ڈی جی رینجرز پرویز مشرف کو سیکیورٹی فراہم کریں گے ، اگر چاہتے ہیں تو پوری بریگیڈ پرویز مشرف کی سیکیورٹی کے لئے لگوا دیں گے، جس دن پرویز مشرف نے آنا ہوگا ان کافارم ہاؤس کھول کر صاف بھی کروا دیں گے ۔

    پرویز مشرف کے وکیل نے واپسی سے متعلق فیصلے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت مانگی تو چیف جسٹس نے کہا کہ ایک ہفتہ مانگتے ہیں چلیں وہ بھی دے دیتے ہیں ۔ وکیل نے کہا کہ میر ی مشرف سے بات ہوتی ہے وہ وطن بالکل واپس آنا چاہتے ہیں ، پرویز مشرف کو سیکیورٹی ،علاج اور رہائش کے مسائل ہیں ، میں نے اور پرویز مشرف نے بہت باتیں سنی ہیں  ۔

    وکیل اختر شاہ نے کہا کہ پرویز مشرف کی دبئی میں رہائش گاہ ہے پاکستان میں کوئی نہیں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پرویز مشرف جوڈاکٹر چاہتے ہیں ان کو دیں گے، ہم پرویز مشرف کو پکی رہائش گاہ بھیج رہے ہیں آپ عارضی باتیں کررہے ہیں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایمبیسی کوکہہ دیتے ہیں جودستاویز چاہئیں ان کو دے دو ۔ چیف جسٹس  نے کہا کہ جب سنگین غداری کامقدمہ ختم ہوگا وہ کلیئر ہوئے توجہاں مرضی جائیں، پرویزمشرف کی بیرون ملک آنے جانے کی اجازت کافیصلہ خصوصی عدالت کرے گی ۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف واپس آئیں توان سے ان کے اثاثے بھی نہیں پوچھیں گے ۔ چیف جسٹس نے پنجابی میں کہا کہ ”ہور داسوکی چاہی دا اے “ ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ فارم ہاؤس کی صفائی بھی کرا دیں گے، نعیم بخاری دیکھ لیں گے، نعیم بخاری صاحب پرویز مشرف کے فام ہاؤس پر بالکل” مٹی گٹھا“نہیں ہوناچاہئیے ۔
    وکیل نے کہا کہ پرویز مشرف عدلیہ کا احترام کرتے ہیں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ کا احترام کنڈکٹ سے ظاہر ہوتا ہے، پرویز مشرف کا نام ای سی ایل پر حکومت نے نہیں ڈالا، چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے ای سی ایل میں نہ نام ڈالا اور نہ ہی نکالا ۔

    پرویز مشرف بزدل نہیں ہے، پرویز مشرف عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، پرویز مشرف کو وطن آکر واپس جانے کی اجازت دی جائے، وکیل
    پہلے وطن واپس آئیں، خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کا 342 دفعہ کا بیان ریکارڈ ہونا ہے،خصوصی عدالت سے فیصلہ لیکر بری ہوکر دنیا میں جہاں مرضی گھومیں، چیف جسٹس
    اگر ڈاکٹرز نے اجازت دی تو وہ آئیں گے، وکیل
    اسلام آباد:پرویز مشرف لیکچرز دینے کے لیے دنیا بھر میں سفر کرتے ہیں، چیف جسٹس
    کیا زرداری مشرف اور ملک قیوم کے بیان حلفی عدالت میں پیش ہو گئے، چیف جسٹس
    اسلام آباد:عدالت کسی کے بیان حلفی سے مطمئن نہیں تھی، ایڈیشنل اٹارنی

    دوبئی میں پرویز مشرف کا 5.4 ملین درہم مالیت کا اپارٹمنٹ ہے،مشرف کی اہلیہ کا اسلام آباد میں فارم ہاؤس ہے،،وکیل اختر شاہ
    چار کروڑ میں مشرف فارم ہاؤس فروخت کرنا چاہتے ہیں، چیف جسٹس

    مشرف کی تمام جائیدادیں ضبط کردی گئی ہیں، اختر شاہ
    اسلام آباد:مشرف عارضی طور پر دبئی میں ہیں، اختر شاہ
    پرویز مشرف واپس آئیں تمام دروازے کھول دیں گے،پرویز مشرف بطور سابق صدر عدالتوں پر اعتماد کریں،پرویز مشرف کو پاکستان میں مستقل رہائش دینگے،مشرف کو تمام سفری دستاویزات فراہم کریں گے، رینجر پرویز مشرف کا ائیر پورٹ پر استقبال کرے گی،مشرف ہفتے کو آنا چاہیں تو بھی عدالت لگائیں گے، چیف جسٹس
    مشرف کو آنے جانے کی اجازت دی جائے، اختر شاہ
    اسلام آباد:واپس جانے کی اجازت عدالت دے گی، چیف جسٹس
    اسلام آباد:مشرف کا 342کا بیان ضروری ہے، چیف جسٹس
    اسلام آباد:مشرف بری ہو جائیں تو جہاں چاہیں گھومیں، چیف جسٹس
    میڈیا اور لوگ مشرف کیخلاف بہت باتیں کرتے ہیں، اختر شاہ
    تاریخ بتا دیں کب آئیں گے، سفری دستاویزات مل جائیں گی، چیف جسٹس
    پرویز مشرف کے اکاؤنٹس کھول دیں، وکیل
    واپس آئیں گئے تو اکاوئنٹس کھولنے کے معاملہ دیکھ لیں گے، چیف جسٹس
    میری دعا ہے کہ اللہ اپکو لمبی زندگی دیں، وکیل اختر شاہ
    اسلام آباد:ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کا رستہ بھی مل جائے گا، چیف جسٹس
    پرویز مشرف صبح آجائیں گے؟ ،چیف جسٹس
    عدالت کے سامنے جھوٹ نہیں بولوں گا، وکیل
    مجھے پرویز مشرف سے بات کرنے کا موقع دیں، وکیل
    ایک ہفتہ دے دیں تاکہ اپنے موکل سے بات کروں، وکیل
    مشرف کے وکیل کی استدعا پرکیس کی سماعت ایک ہفتہ تک ملتوی

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9
    لونڈی جوڈیشری آج پھر پورے کپڑے اتار کر اپنے فوجی آقاوں کے سامنے لیٹ گئی ہے

    اس سے بڑھکر اسکی اوقات نہ تھی، نہ ہے اور نہ کبھی ہوگی

    اسکی آزادی کے خواب دیکھنے والے اور اسکی آزادی کی جدوجہد کرنے والے آج ضرور شرمندہ ہونگے

Viewing 9 posts - 1 through 9 (of 9 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward