Viewing 3 posts - 1 through 3 (of 3 total)
  • Author
    Posts
  • JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1

    جمہوریت ہو، آزادی ہو، حقوق ہوں، آزادی اظہار راۓ ہو، انصاف ہو، یکساں مواقع ہوں، کسی کو نا جائز فائدہ نہ پہنچایا جاۓ ، ہر کام قانون کے دائرے میں رہ کر کیا جاۓ ، جو وعدہ کئے ہیں وہ پورے ہوں، تنقید  پوری برداشت ہو، فیصلہ سازی میں عوام کی خواھشات کو ممتاز حیثیت حاصل ہو، اپنی ذات کا عمل دخل نہ ہو ، اخلاق کا معیار سب سے بلند ہو، غیر آئینی قوتوں سے ساز باز نہ کی جاۓ ، اپنے مال  ، عزت اور جان   وغیرہ وغیرہ کی قربانی سے  بھی گریز نہ کیا جاۓ اور پتا نہیں کیا کیا چاہتا ہوں دوسروں سے جو اقتدار کے خواہشمند ہیں

    سوچتا ہوں کے اگر خود کو اختیار ملا تو کیا کروں گا .

    اسی محفل میں انہی صفحات پر مثالیں موجود ہیں کے اقتدار کا استعمال کیسے ہوتا ہے

    جو دوسروں سے چاہوں  کیا خود اس پر عمل کر سکتے ہو. میرا یہ سوال صرف مجھ سے ہے کسی اور سے نہیں اور میرا جواب خود مجھ کو ہی ہے کے چل ہٹ پڑے منافق شخص

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    سب سے مشکل راہ ہے ..ہم جانے انجانے منفقانہ رویہ اپنائے ہوئے ہیں ..جس بات پر دوسروں پر تنقید کرتے ہے ..خود وہ ہی کر رہے ہوتے ہیں ..ایک بات ایک کے لئے حلال اور دوسرے کے لئے حرام ہو جاتی ہے .
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #3

    محترمہ نادان صاحبہ

    ایک بار پھر شکریہ

    منافقت کے ساتھ ساتھ ایک اور پہلو بھی ہے جس کا ذکر نہیں کیا تھا اس امید پر کے شاید کوئی اور گفتگو کو آگے بڑھاے . جب تک مزید معلومات نہ ہوں اس بات کا تعیین کرنا بہت مشکل ہوتا ہے کہ اقتدار میں مشکلات ہیں یا نہیں. حقیقت اس وقت پتا چلتی ہے جب پاؤں جوتے میں ڈالے جاتے ہیں

Viewing 3 posts - 1 through 3 (of 3 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi