Viewing 7 posts - 1 through 7 (of 7 total)
  • Author
    Posts
  • GeoG
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1

    انڈیا نے اپنے یوم آزادی کے موقع پر رواں برس فروری میں پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں گرائے جانے والے انڈین جنگی طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کو ملک کے فوجی اعزاز ’ویر چکر‘ سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔

    ویر چکر انڈیا کا تیسرا بڑا فوجی اعزاز ہے جو کہ میدانِ جنگ میں بہادری کا مظاہرہ کرنے پر دیا جاتا ہے۔

    رواں برس 27 فروری کو انڈین ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کے طیارے کو پاکستانی فضائیہ کے طیارے نے اس وقت مار گرایا تھا جب وہ لائن آف کنٹرول عبور کر کے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں داخل ہوا تھا۔

    طیارے کی تباہی کے بعد ابھینندن پاکستانی علاقے میں ہی اترے تھے جہاں انھیں گرفتار کر لیا گیا تھا اور دو دن بعد انھیں انڈیا کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

    https://www.bbc.com/urdu/regional-49345832?ocid=socialflow_twitter

    For some strange and unknown reasons Abhi Nandan is being made a HERO in India

    what the f… did he do to deserve a National Hero Award??

    Qarar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #2
    جیو جی ….یہ ایشو بہادری سے زیادہ سیاست سے منسلک ہے …لوگ تو عزیز بھٹی کے بارے میں بھی کہتے ہیں کہ ساری جنگ تو صوبیدار  نے لڑی لیکن میڈل کسی اور کو مل گیا …اسی طرح راشد منہاس کی بہادری پر بھی سوالیہ نشان ہے

    آپ ایک بھارتی ہو کر سوچیں اور مندرجہ ذیل تحریر پڑھیں

    *********
    ابھینندن کے پاکستانی سرحد عبور کرتے ہی تین پاکستانی ایف سولہ طیاروں نے ابھینندن کا تعاقب شروع کردیا …ابھینندن نے ہوا بازی کے بے مثال جوہر دکھاتے ھوئے نہ صرف اپنے طیارے کو میزائلوں سے بچایا بلکہ ایک ایف سولہ کو تباہ بھی کردیا جس کا ملبہ پاکستانی علاقے میں گرا اور خفت سے بچنے کے لیے پاکستان نے اسے تباہ شدہ بھارتی طیارہ قرار دے دیا
    ابھینندن باقی دو ایف سولہ کو غچہ دے کر بالا کوٹ کی طرف بڑھا اور دشمن کے دہشت گرد کیمپ پر حملہ آور ہوا ….ابھینندن نے کمال نشانہ لے کر سرے کیمپ کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک سو پچاس تربیت یافتہ دہشت گرد مارے گئے اور ماسٹر مائنڈ حافظ سعید شدید زخمی ہوگیا …یہ دہشت گرد بھارت اور کشمیر میں چند دنوں میں ایک بڑی کاروائی کرنے والے تھے

    کامیاب سرجیکل سٹرائیک کرنے کے بعد ابھینندن واپسی پر پانچ پاکستانی طیاروں کے نرغے میں آگیا …ابھینندن کا اپنا ہتھیاروں کا ذخیرہ ختم ہوچکا تھا …دشمن طیاروں کا ایک میزائل ابھینندن کے طیارے کو لگا جس سے طیارے میں آگ لگ گئی …یقینی موت کو دیکھ کر بھی ابھینندن نے حواس قابو میں رکھتے ھوئے اپنی ٹاپ کلاس پیشہ وارانہ تربیت کو استعمال کرتے ھوئے پیرا شوٹ کے ذریعے جہاز سے چھلانگ لگا دی

    پاکستانی فوج نے پانچ ہزار فوجیوں کے ساتھ علاقے کو گھیرے میں لے کر ابھینندن کو گرفتار کرلیا ….گرفتاری کے دوران آئی ایس آئی کی ٹیم نے ابھینندن پر بے پناہ سائنٹفک اور نفسیاتی تشدد کے ذریعے بھارتی جنگی راز اگلوانے کی کوشش کی مگر ابھینندن نے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ان کی ہر کوشش ناکام بنا دی …ابھینندن کو توڑنے کی کوشش میں ناکامی اور بھارتی حکومت کے زبردست سفارتی دباؤ پر پاکستان کو ابھینندن کو رہا کرنا پڑا ….رہائی کے وقت پاکستانی اہلکاروں نے خود ابھینندن کی بہادری کی تعریف کی

    ***********

    اس جیسی درجنوں تحریروں کے بعد کونسا بھارتی ہے جو جو ابھینندن کو ایوارڈ دینے کے حق میں نہ ہوگا

    میں تو حیران ہوں کہ اسے تیسرا بڑا اعزاز کیوں ملا …مہا ویر چکر یا پرم ویر چکر کیوں نہیں مل گیا

    :lol:

    • This reply was modified 54 years, 5 months ago by .
    صحرائی
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #3

    ابھینندن صاحب کی بہادری تو دن کے اجالے میں کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کی تھی … پھر بھی فوجی اعزاز؟

    ساتھ میں امریکی سرکار نے ہمارے ایف سولہ بھی گن لئے تھے

    کارگل ، اور باقی جنگیں لڑنے والوں کو تو بینیفٹ آف ڈاوٹ مل سکتا ہے

    • This reply was modified 54 years, 5 months ago by .
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #4
    قرار جی – اگر اس میں آپ ایک آئٹم سونگ اور تین اور گانے ڈال دیں تو فلم کی سٹوری بھی مکمل ہے

    میرے خیال سے چل چھیا چھیا چھیا ، اگر ٹرین کی جگہ مگ اکیس پر گایا جائے تو آئٹم سونگ کا مزا بھی دوبالا ہو جائے گا

    جیو جی ….یہ ایشو بہادری سے زیادہ سیاست سے منسلک ہے …لوگ تو عزیز بھٹی کے بارے میں بھی کہتے ہیں کہ ساری جنگ تو صوبیدار نے لڑی لیکن میڈل کسی اور کو مل گیا …اسی طرح راشد منہاس کی بہادری پر بھی سوالیہ نشان ہے آپ ایک بھارتی ہو کر سوچیں اور مندرجہ ذیل تحریر پڑھیں ********* ابھینندن کے پاکستانی سرحد عبور کرتے ہی تین پاکستانی ایف سولہ طیاروں نے ابھینندن کا تعاقب شروع کردیا …ابھینندن نے ہوا بازی کے بے مثال جوہر دکھاتے ھوئے نہ صرف اپنے طیارے کو میزائلوں سے بچایا بلکہ ایک ایف سولہ کو تباہ بھی کردیا جس کا ملبہ پاکستانی علاقے میں گرا اور خفت سے بچنے کے لیے پاکستان نے اسے تباہ شدہ بھارتی طیارہ قرار دے دیا ابھینندن باقی دو ایف سولہ کو غچہ دے کر بالا کوٹ کی طرف بڑھا اور دشمن کے دہشت گرد کیمپ پر حملہ آور ہوا ….ابھینندن نے کمال نشانہ لے کر سرے کیمپ کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک سو پچاس تربیت یافتہ دہشت گرد مارے گئے اور ماسٹر مائنڈ حافظ سعید شدید زخمی ہوگیا …یہ دہشت گرد بھارت اور کشمیر میں چند دنوں میں ایک بڑی کاروائی کرنے والے تھے کامیاب سرجیکل سٹرائیک کرنے کے بعد ابھینندن واپسی پر پانچ پاکستانی طیاروں کے نرغے میں آگیا …ابھینندن کا اپنا ہتھیاروں کا ذخیرہ ختم ہوچکا تھا …دشمن طیاروں کا ایک میزائل ابھینندن کے طیارے کو لگا جس سے طیارے میں آگ لگ گئی …یقینی موت کو دیکھ کر بھی ابھینندن نے حواس قابو میں رکھتے ھوئے اپنی ٹاپ کلاس پیشہ وارانہ تربیت کو استعمال کرتے ھوئے پیرا شوٹ کے ذریعے جہاز سے چھلانگ لگا دی پاکستانی فوج نے پانچ ہزار فوجیوں کے ساتھ علاقے کو گھیرے میں لے کر ابھینندن کو گرفتار کرلیا ….گرفتاری کے دوران آئی ایس آئی کی ٹیم نے ابھینندن پر بے پناہ سائنٹفک اور نفسیاتی تشدد کے ذریعے بھارتی جنگی راز اگلوانے کی کوشش کی مگر ابھینندن نے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ان کی ہر کوشش ناکام بنا دی …ابھینندن کو توڑنے کی کوشش میں ناکامی اور بھارتی حکومت کے زبردست سفارتی دباؤ پر پاکستان کو ابھینندن کو رہا کرنا پڑا ….رہائی کے وقت پاکستانی اہلکاروں نے خود ابھینندن کی بہادری کی تعریف کی *********** اس جیسی درجنوں تحریروں کے بعد کونسا بھارتی ہے جو جو ابھینندن کو ایوارڈ دینے کے حق میں نہ ہوگا میں تو حیران ہوں کہ اسے تیسرا بڑا اعزاز کیوں ملا …مہا ویر چکر یا پرم ویر چکر کیوں نہیں مل گیا :lol:
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5
    ڈوبتے کو تنکے کا سہارا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ والی بات ہے ۔۔۔۔ ایک تو بھارتی فوجی بہادر ہوتے نہیں ہیں ۔۔۔۔۔ اور نہ ۔۔۔۔ مزاجاً ۔۔۔۔ لڑاکا اور جنگجو ۔۔۔۔۔۔۔ ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔

    بھارتی فوجی دراصل ۔۔۔۔۔ بے چارے ۔۔۔۔۔ سرکاری ملازم ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ نہ ان میں مسلمانوں والے جذ بے ولوے ۔۔۔شوق شہادت ۔۔۔۔۔ ہوتا ہے

    اور نہ ان میں ۔۔۔۔ پا کستانیوں والا ۔۔۔۔ ٹی پی کل ۔۔۔ کن ٹٹا پن  ۔۔۔۔  لڑاکا مزاج ۔۔ قبا ئلی طر زفکر ۔۔۔ ہوتا ہے کہ ۔۔۔۔ لڑنے مرنے کو تیار ہوجائیں ۔۔

    ۔۔ بھارتیوں  کی فطرت اور تربیت زیادہ تر ۔۔۔ گھریلوقسم کی ہوتی ہے ۔۔۔۔۔ وہ لڑاکے نہیں ہوتے ۔۔۔۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔

    اب بھارتیوں کا المیہ یہ ہے کہ ان کا پالا پڑگیا ۔۔۔۔ پا کستانیوں سے ۔۔۔ جو مسلمان ہونے کے نا طے بھی دلیر ۔۔۔۔ بہادر ۔۔۔ سرفروش اور پا کستانی ہونے کے نا طے بھی قبائلی تمدن لڑاکے ہوتے ہیں ۔۔۔۔

    ۔۔۔

    ابھی نند ن بے چارہ ۔۔۔۔ پا کستان میں گر پڑا ۔۔۔۔۔ اس کی بد قسمتی کہ ۔۔۔۔ آزاد کشمیر کے مظلوم ۔۔۔ نہتے ۔۔۔۔ شہریوں نے ۔۔۔۔ ظا لم ابھی نند ن کی تھپڑوں سے و ہ تواضع کی جو پا کستان میں بہت کامن فنکشن ہے ۔۔

    ۔۔۔۔

    در حقیقت تو ۔۔۔۔ ابھی نند ن سے کوئی بہادری سرزد نہیں ہوئی ۔۔۔۔۔ الٹا ۔۔۔ ابھی نندن کی بے عزتی ہوئی کہ اس کو کیمرے کے سامنے ۔۔۔ تھپڑ پڑے ۔۔۔۔

    اور دوسرے ابھی نند ن کی بے عزتی یہ بھی ہوئی کہ ۔۔۔ وہ دشمن فوج کی چائے پیتے ہوئے نروس ۔۔۔۔  کیمرے میں آ گیا ۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ابھی نند ن کسی ۔۔۔۔ میڈ ل کا حقدار تو نہیں ہے ۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔

    لیکن اگر دوسری طرف کا حساب لگا ئیں تو پھر یہ ہوتا کہ ۔۔۔۔ اگر ابھی نند ن کو بہادر ی کا میڈل نہیں دیتے تو ۔۔۔۔۔ ابھی نند ن پا کستان کے تھپڑ کھا نے والا گالی بن جاتا ۔۔۔۔۔۔۔۔

    لہذا ۔۔۔۔ بھارتی قوم کا مورال بلند کرنے اور تاریخ کو تھپڑ کھانے کی بد نما ئی سے بچانے کا اچھا طریقہ نکا لا ہے کہ ۔۔۔۔۔ ابھی نند ن کو ۔۔۔۔  بہا دری کا میڈ ل دے کر ۔۔۔ ھیرو کا درجہ دیا جائے

    تاکہ ۔۔۔۔ منت گھڑت سٹوریاں ۔۔۔۔ سن سن کر ۔۔۔۔۔ چند ما ہ میں ۔۔۔۔ بھارتی قوم ۔۔۔۔۔ منت گھڑت سٹوریوں کو سچ ہی سمجھنے لگے گی ۔۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔

    ورنہ جس مذ احیہ انداز میں بھارتی فوج کا بڑھکیں مارتا جہاز ۔۔۔۔ پا کستان میں گرا ۔۔۔ اور پا ئلٹ پکڑا گیا ۔۔۔۔ بہت ہی پھدو فوج ۔۔۔ کی نشانی ۔۔۔ اور بہت ہی  بے عزتی کی بات ہے ۔۔۔۔

    ۔۔۔

    لیکن ۔۔۔۔ عقل عیار ہے سو بھیس بد ل لیتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 5 months ago by .
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    میں سمجھتا ہوں کہ ایسی کوی لوجک بے عقلی کی سمجھی جانی چاہئے جس سے یہ نتیجہ نکلتا ہو کہ پاکستانی بہادر اور انڈین بزدل ہوتے ہیں، دونوں اطراف میں بسنے والے ایک ہی نسل اور لوکیشن سے تعلق رکھتے ہیں، مذہب کا فرق ضرور ہے مگر اس سے بھی بزدلی یا بہادی پر کوی فرق نہیں پڑتا، دنیا نے کرد جنگجو صلاح الدین سے بڑھا کوی دلیر نہیں دیکھا ، اس کی قوم میں آج بھی جنگجویانہ صلاحیتیں دکھای دیتی ہیں، دائش جیسی شیطانی قوت کو انہوں نے ہی نتھ ڈالی ہے، اس کے باوجود یہ قوم دربدر ہے

    بہادری اکیلی کچھ بھی نہیں کرسکتی جب تک کہ اس کے ساتھ ذہین پلانرز اور سٹریٹیجک ماہرین کا جتھہ نہ ہو

    اسرائیلی جو اس کام میں دنیاکی سب سے شاطر قوم ہے اس کی ٹریننگ نے آج انڈیا کو اپر ہینڈ دلا دیا ہے ورنہ روایتی جنگ میں پاکستانی فوج زیادہ تربیت یافتہ ہے

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #7
     اسرائیلی جو اس کام میں دنیاکی سب سے شاطر قوم ہے اس کی ٹریننگ نے آج انڈیا کو اپر ہینڈ دلا دیا ہے ورنہ روایتی جنگ میں پاکستانی فوج زیادہ تربیت یافتہ ہے

    بلیو ۔۔۔۔ بلیور  ۔۔۔۔۔

    شاطر قوم اس کو کہتے ہیں ۔۔۔۔ جو ۔۔۔۔ جاپان ۔۔۔۔ جرمنی ۔۔۔۔ چین ۔۔۔۔ کی طرح ۔۔۔۔ ایک گولی چلائے ۔۔۔۔ بغیر ۔۔۔۔ ایک بندہ مروائے بغیر ۔۔۔۔۔ دنیا میں ۔۔۔۔ چھا جائے ۔۔۔۔۔۔

    اسرائیلی وہ پھدو قوم ہے ۔۔۔۔۔ جو کئی دھا ئیوں سے  حالت جنگ میں ہے ۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔ لڑ ۔۔۔ لڑ ۔۔۔۔ کر ھا تھ سے پیروں تک اپنے آ پ کو اپنی تاریخ کو ۔۔۔۔ لہو لہان کررکھا ہے ۔۔۔۔۔۔

    صحرائی ریت اور خون میں  لتھڑی قوم کب سے شاطر ہوگئی ۔۔۔۔۔

    عمو ما ً ۔۔۔۔ جو لوگ یا جو قومیں ۔۔۔۔ لڑائی جنگوں ۔۔۔ خا ک و خون میں لتھڑی اپنی توا نا ئیاں ملوث رکتھی ہیں ۔۔۔۔ ان کو شا طر نہیں کہا جاتا ہے ۔۔۔۔۔

    اور کو پھدو ۔۔۔۔ کہا جاتا ہے ۔۔۔۔ جیسے پا ک فوج وغیرہ ۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 5 months ago by .
Viewing 7 posts - 1 through 7 (of 7 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi