Ghost Protocol
Participant
Offline
  • Expert
#46
٢٠١٦ کے اواخر کی بات ہے کہ پی کے پالیٹکس پر رونقیں ماند پڑگئیں تھیں بحث و مباحث میں چاشنی نہیں رہی تھی ایسے میں قرار صاحب کی ایک پوسٹ نظر سے گزری کہ اور کسی دانشگردی نامی نئے فورم کی اطلاع ملی قرار صاحب میرے پسندیدہ ترین بلاگرز میں سے تھے تو انکے پیچھے پیچھے جنوری ٢٠١٧ میں دانشگردی پر ڈیرہ جمالیا . بہت سارے پی کے پالیٹکس کے بلاگرز سے تو مزاج آشنائی تھی مگر اس فورم کے ذرئیے بھی کچھ نگینہ ہستیوں سے شنا سائی ہوئی انمیں اکثر و بیشتر سے کئی امور پر اختلاف رائے رہا مگر پھر بھی بہت حد تک گفتگو احترام کے دائروں میں رہی کئی مواقعوں پر لال حدود پار بھی ہو گئیں مگر بہرحال ذہنی پختگی کا سفر آہستہ آہستہ جاری رہا.
بے انتہا مرتبہ کئی ارکان کی پوسٹ پڑھ کر دل گل و گلزار ہو گیا اور کئی مواقعوں پر نہایت رنجیدہ بھی پایا. انسانی فطرت اور مزاج کے کئی روپ اور رویوں سے شناسائی ہویی، کسی نہ کسی حد تک خود احتسابی کا موقع ملا لکھنے کا کسی نہ کسی حد تک سلیقہ آیا. مذھب ، سیاست ، زندگی ، معیشت ، فلسفہ کو ایک نئے ڈھنگ سے دیکھنے کا حوصلہ ہوا غرض ان دو فورمز نے حقیقی زندگی کے ہر پہلو پر نہایت گہرے اثرات چھوڑے ہیں جنکے لئے میں فورمز کے کرتا دھتاؤں اور انمیں شمولیت کرنے والے ارکان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں
میں پوری دیانت سے سمجھتا ہوں کہ آن لائن بلاگز کا دور اب تمام ہوا چاہتا ہے دانشگردی تو پہلے بھی کمرشل بنیادوں پر نہیں چل رہی تھی مگر میرا خیال ہے کہ سیاست پی کے جیسا پلیٹفارم بھی موثر انداز میں اپنے آپ کو برقرار نہیں رکھ پائے گا کیوں کہ وقت تبدیل ہو نہیں رہا بلکہ تبدیل ہو چکا ہے
گزشتہ دو مہینوں سے کئی صحافیوں نے بھی اسپیس کا مزہ چکھ لیا ہے اور اب باقائدگی سے اسمیں شرکت کرنے لگے ہیں آج ہی عمر چیمہ کی ایک ٹو یٹ نظروں سے گزری جو صورتحال کا واضح اشارہ ہے

اس فورم کے کئی ارکان کے ساتھ میں رابطہ میں ہوں جسکو میں اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں اور کئی دیگر کے ساتھ مجھے یقین ہے کہ اسپیس میں باتیں ہوتی رہیں گی دنیا تو پہلے ہی چھوٹی تھی مگر اب تو بہت ہی سمٹ گئی ہے چند دوستوں کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ اختلافات کے باوجود برداشت کرتے رہے اور شفقت کا مظاہرہ کیا اور ان ارکان کا بھی تذکرہ کروں گا جنہوں نے زہر میں بجھے تیر جگر میں اٹکا کے رکھنے کی بھرپور کبھی کامیاب اور کبھی ناکام سعی کی . آپ سب کا بہت شکریہ

Atif Qazi

Bawa

JMP

Qarar

Shirazi

@Zindarood

shami11

Awan

Hafeez

Lovelyday

Gulraiz

SaleemRaza

Guilty

Anjaan

کک باکسر

@darwish

@qamarzaidi

Happy holidays, Merry Christmas, and a very very happy new year

×
arrow_upward DanishGardi