JMP
Participant
Offline
  • Professional
#32
جے بھای شکریہ آپ نے ایک اہم بات کی نشاندہی کی ہے۔ میں نے ریما کو دیکھا ہے اور سنا بھی ہے کوی متاثر کن شخصیت نہیں ہے اس کی علمیت اسی بات پر آشکار ہوجاتی ہے کہ دیکھو میں ویکسین لگوا کر آی ہوں اور مجھے کچھ نہیں ہوا حالانکہ کچھ ہوا یا نہیں دیکھنے کیلئے کچھ عرصہ درکار ہوتا ہے غالبا چھ ماہ یا ایک سال ، پھر اس کا مشورہ دینا کہ سب لگوائیں ایک احمقانہ مشورہ ہے کیونکہ خود ویکسین لگانے والوں نے تجرباتی ویکسینیشن کے دوران کچھ رزلٹس کو مدنظر رکھتے ہوے مشورہ دیا تھا کہ جنکو الرجی ہے وہ مت لگوائیں۔ بس یہی دو چار باتین تھیں جن کی وجہ سے مجھے نتجہ اخذ کرنے میں آسانی ہوجاتی ہے ۔ ایک مثال دونگا کہ اگر ویکسین لگوانے سے کسی کو ری ایکشن ہوجاتا ہے تو کیا ریما اس کی ذمہ داری قبول کرے گی ؟ ظاہر ہے کہ نہیں لہذا سبکو لگوانے کا مشورہ دینا بھی احمقانہ بات تھی جو مجھ پر الزامات لگا رہے ہیں وہ دو بندے پہلے ہی ایکسپوز ہوچکے ہیں یہ گالیاں تک دیتے ہیں اور بین بھی رہے ہیں مگر ان کو شرم نہیں آتی دراصل وہ نہیں چاہتے کہ یہاں پی ٹی آی کی حماقتوں کا ذکر کیا جاے آپ بھی جانتے ہیں کہ ان کی مخالفت سیاست کی وجہ سے ہے نہ کہ کسی دوسری بات پر۔ میں جو بھی لکھوں گا یہ لوگ ایسے ہی بک بک کریں گے شائد جیلیسی بھی وجہ ہو کرونا ویکسین کے متعلق میں نے درست کہا تھا کہ مجھے فون کالز آی ہیں اور بکنگ کروانے کا کہا ہے ابھی کل میرے ایک دوست نے فون کرکے بالکل یہی بات بتای، اس کو بھی کال کی گئی اور پوچھا گیا کہ اس کی ویکسین کیلئے بکنگ کر دی جاے۔ وہ دوست مجھ سے پوچھ رہا تھا کہ کیا جواب دوں کیونکہ سرجری کی طرف سے فون کیے جاتے ہیں میں نے اسے جواب دیا کہ خود فیصلہ کرو ویکسین بھی دو دفعہ لگنی ہے ایکدفعہ نہیں ویکسین لگنے سے پہلے جب کرونا کی پہلی لہر آی تھی تو کرونا سوشل ڈسٹینگ کی وجہ سے کم ہوگیا تھا اب بھی ایسا ہوسکتا ہے بلکہ کہا جارہا ہے کہ اب کرونا کے ساتھ جینا سیکھو یہ ختم نہیں ہوگا اس کا مطلب ہے کہ ویکسین ایک دو سال کے بعد اثر چھوڑ دیا کرے گی؟

Believer12 sahib

محترم بلیور صاحب

بہت شکریہ

مجھے اپنے اوپر بھروسہ تھا اور آپ نے اس بھروسہ کو مزید تقویت پہنچائی

×
arrow_upward DanishGardi