Viewing 3 posts - 1 through 3 (of 3 total)
  • Author
    Posts
  • barca
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    نیب نے چوہدری نثار کے مدمقابل (ن) لیگ کے امیدوار کو گرفتار کرلیا

    اسلام آباد:

    نیب نے صاف پانی کیس میں چوہدری نثار کے مدمقابل ن لیگ کے انتخابی امیدوار قمر الاسلام کو گرفتار کرلیا۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے صاف پانی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما قمر الاسلام اور سابق سیکرٹری وسیم اجمل کو گرفتار کرلیا۔نیب کے ترجمان نے دونوں افراد کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

    وسیم اجمل صاف پانی کمپنی میں بطور سی ای او بھی تعینات رہے ہیں جب کہ قمرالاسلام قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 سے ناراض لیگی رہنما چوہدری نثار علی خان کے مدمقابل (ن) لیگ کے پلیٹ فارم سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ن لیگ کے ناراض رہنما و سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے این اے 59 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے جواب میں اس حلقے سے ن لیگ نے بھی اپنا امیدوار کھڑا کردیا ہے۔

    https://www.express.pk/story/1215931/1/

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #2

    :lol:

    barca
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #3
    (ن) لیگی رہنما قمرالاسلام 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    نیب نے قمرالاسلام کو گزشتہ روز صاف پانی اسکیم کیس میں گرفتار کیا تھا وہ این اے 59 سے چوہدری نثار کے مد مقابل (ن) لیگ کے امیداور ہیں

    انجینئر قمر الاسلام کو مسلم لیگ (ن) نے این اے 59 سے چوہدری نثار کے مدمقابل امیدوار نامزد کیا ہے جنہیں نیب نے گزشتہ روز صاف پانی اسکیم میں گرفتار کیا۔

    جیونیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے قمر الاسلام اور وسیم اجمل کو سخت سیکیورٹی میں لاہور کی احتساب عدالت میں جج نجم الحسن بخاری کے روبرو پیش کیا۔

    قمر الاسلام کے وکیل نےعدالت کو بتایا کہ نیب تمام کارروائی محض الزامات کی بنیاد پر کررہا ہے، نیب میں کرپشن کی درخواست آئی نا ثبوت ہے، قمرالاسلام چوہدری نثارکے خلاف الیکشن لڑرہے ہیں۔

    نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ صاف پانی کمپنی میں قمرالاسلام چیف ایگزیکٹو تھے، وسیم اجمل آئے تو یہ اس وقت ڈائریکٹر بھی تھے، جو بھی پلانٹ لگے ان کے دور میں لگے ہیں۔

    نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے قمرالاسلام کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا جو بعد میں سناتے ہوئے ملزم کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

    احتساب عدالت نے ملزم قمرالاسلام اور وسیم اجمل کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیا ہے اور دونوں ملزمان کو 9 جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم دیاہے۔

    https://urdu.geo.tv/latest/186416-

Viewing 3 posts - 1 through 3 (of 3 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi