Viewing 4 posts - 1 through 4 (of 4 total)
  • Author
    Posts
  • barca
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    تحریک انصاف نے سکندر بوسن کے بعد مزید 2 امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ واپس لے لیے

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے سکندر بوسن کے بعد مزید دو امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ واپس لے لیے۔

    تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ امیدواروں کی فہرست میں چوہدری محمد الیاس اور محمد زبیر کے نام خارج ہیں۔

    پی ٹی آئی نے گجرات کے حلقہ این اے 71 سے چوہدری محمد الیاس اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 28 گجرات ون سے محمد زبیر کو ٹکٹ جاری کیا گیا تھا جو واپس لے لیا گیا۔

    چوہدری محمد الیاس تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر رہ چکے ہیں اور وہ 2013 کے عام انتخابات میں پارٹی کے امیدوار بھی تھے

    یاد رہے کہ اس سے قبل کارکنان کے شدید احتجاج پر تحریک انصاف کی قیادت نے ملتان کے حلقہ این اے 157 سے سکندر بوسن کو جاری کردہ ٹکٹ واپس لے لیا تھا۔

    سکندر بوسن حال ہی میں مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں جنہیں ملتان سے پارٹی ٹکٹ دیا گیا تھا جس پر کارکنان نے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر شدید احتجاج کیا۔

    پی ٹی آئی کارکنان کا مؤقف تھا کہ سکندر بوسن پارٹی سے مخلص نہیں اور وہ جماعتیں بدلتے رہتے ہیں، اس لیے انہیں ٹکٹ جاری کر کے مقامی قیادت کی حق تلفی کی گئی۔

    واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں اور سیاسی جماعتوں نے باقاعدہ انتخابی مہم کا بھی آغاز کردیا ہے۔

    https://urdu.geo.tv/latest/186414-

    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    لگتا ہے شاہ محمود قریشی نے کوئی ڈاڈ ھی دھمکی کروائی ہے

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #3
    لگتا ہے شاہ محمود قریشی نے کوئی ڈاڈ ھی دھمکی کروائی ہے

    انگلی والوں کا حکم تھا، قاف لیگ والوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے

    Haristotle
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #4
    لگتا ہے شاہ محمود قریشی نے کوئی ڈاڈ ھی دھمکی کروائی ہے

    انگلی والوں کا حکم تھا، قاف لیگ والوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے

    انگلی والوں کا حکم تھا، قاف لیگ والوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے

    کیوں برا مناتے ہیں حفظ صاحب ، اب سدا انگلی آپ کی سہاگن تو نہ رہے گی

    جانے دیں ، نظریاتی لوگوں کو کیا لینا دینا انگلیوں سے

Viewing 4 posts - 1 through 4 (of 4 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi