Forum Replies Created

Viewing 20 posts - 1,041 through 1,060 (of 1,165 total)
  • Author
    Posts
  • Zia Yasir
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #154
    ضیا بھائی مسئلہ یہ بھی ہے کہ میجر ریاستی پالیساں حکومت کی بجایے اسٹبلشمنٹ کے کنٹرول میں ہیں، جو سلسلہ در سلسلہ جاری ہیں، حکومتوں کے آنے جانے سے ان پر بہت تھوڑا فرق پڑتا ہے، چناچہ زہر کے انجیکشن جاری ہیں اور پتہ نہیں کب تک رہیں گے

    اسٹیبلشمنٹ کی بوئی ہوئی فصل ہی تو ہم آج کاٹ رہے ہیں، اور اسٹیبلشمنٹ تو آج بھی وہی فصل بوئے جارہی ہے، آج بھی ان کی پالیساں کم و بیش وہی ہیں۔۔

    Zia Yasir
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #26
    مجھے پہلے ہی ڈر تھا کہ بات ابھی بڑھنے والی ہے یقین مانیے پہلے ہی پتا نہیں کیسے ہمت جمع کی تھی اتنا لکھنے کی اس لیے آپ کے سوال ادھار رہے اسے آپ اگر بہانہ سمجھیں تو بھی آپکی مرضی ابھی بھی پتا نی کتنی بار جواب کا ارادہ کرتے کرتے کینسل کیا ہے

    کوئی بات نہیں عقیل صاحب! جب آپ کا دل چاہے آپ جواب دے سکتے ہیں۔۔۔

    Zia Yasir
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #57

    یہاں مجھے مسلہ کے دو پہلو نظر آرہے ہیں Zia Yasir@blacksheep نادان BawaShirazi Atif Qazi

    ١} کیا مقتول سے توہین رسالت ہویی؟ مردان پاکستان کا حصہ ہے اور پاکستان کی اسسمبلی نے توہین رسالت کا قانون پاس کر رکھا ہے لےہذا کیا پاکستان کے کسی قابل تعزیر جرم کی خلاف ورزی ہویی؟ اگر فرض کریں اس قانونن کی خلاف ورزی ہویی بھی تو کیا کسی ہجوم کو ملکی قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ خود ہی مقدمہ اپنی عدالت میں درج کرے تفتیش کرے سزا کا تعین کرے اور اس پر عمل کر گزرے؟

    ٢) دوسرا نقطہ نظر یہ ہے کہ کیا توہین رسالت کا قانون صحیح ہے؟ کیا اس کو ہونا چاہئے؟ غالباً شیرازی بلیک شیپ صاحب قرار صہب اور ضیاء یاسسر صاحب کا موقف یہی ہے کہ یہ قانون ہی غلط ہے اور نہیں ہونا چاہئے

    پاکستانیوں کی ایک بہت بڑی سقہ بند تعداد کو اس بات سے غرض نہیں ہوگی کہ قانون ٹوٹا یا نہیں اگر اس شخص یا کسی بھی شخص نے توہین رسالت کی ہے تو اس کی سزا سنگ زنی یا کسی اور ذرئیے سے قتل کرنا نہ صرف صحیح ہے بلکہ اس کار خیر میں موقع نصیب ہو تو حصہ بقدر جسسہ بھی لینا چاہئے مقدمہ درج کرکے تفتیش اور عدالتوں وغیرہ کا تکلف وقت کا زیاں ہوگا

    پاکستانیوں کی ایک نہایت قلیل تعداد اس قانون کو تو صحیح سمجھتی ہے اور جرم ثابت ہونے پر سزا کو بھی درست سمجھتی ہے مگر وہ کسی فرد یا گروہ کو یہ حق دینے کے لئے تییار نہیں ہے وہ چاہتی ہے کہ ریاست یہاں اپنا کردار ادا کرے اور قانون کو اپنا راستہ خود اختیار کرنے دے نہ چاہئے اس فورم کی اکثریت کا تعلق غالبا اسی اقلیت سے ہے

    شیرازی اور بلیک شیپ اصحاب شاید یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ پاکستانوں کے اس متشددانہ مزاج کی جڑیں مذھب اسلام کی روایات اور تعلیمات میں پایجاتی ہیں جب تک آپ مذھب کو جزوی یا مکمل طور پر ایک صندوق میں بند کرکے دریا برد نہیں کریں گے ایسے واقعات ہوتے رہیں گے اور پاکستانیوں کی جو اقلیت اس فعل کی مذمت کررہی ہے وہ یا تو منافقین میں شامل ہے یا کنفیوزن لا شکار ہے

    یہ بات تو طے ہے کہ پاکستان کی موجودہ ہیت میں ریاست پر سے مذھب کا لبادہ اتارنا نا ممکن ہے کیوں کہ ریاست کی بنیاد مذھب ہے مگر جس طرح بنگلہ دیش کی موجودہ حکومت کوشس کرہی ہے کہ ریاست کو مذھب سے مکمل علحیدہ کردیا جائے تو وہاں ایسا ممکن ہے کیوں کہ اس کی بنیاد مذھب نہیں ہے یہاں ایک اور قابل غور بات یہ ہے کہ قانون کی عصمت دری تو اس ملک میں قانون ساز، قانون کے محافظ، عدلیہ اور اس پر عمل درآمد کروانے کے ذمہ داران ہر روز ہی کرتے ہیں مگر نہ کسی ملا کو اسلام ہلتا ہوا محصوص ہوتا ہے نہ کویی لا دین اس کی جڑیں مذہب میں نا پاکر ان کو لائق ذکر سمجھتا ہے کیا ماوراے عدالت قتل غارت گری ریاست کی سرکاری پالسی نہیں ہے پچھلے کئی دھائیوں سے؟ کیا ریاست ہر روز اس سفاکیت کا مظاہرہ نہیں کرتی مگر چونکہ شاید اس ظلم اور بربریت کا شکار ہونے والے سے آپ اپنے آپ کو جوڑ نہیں پاتے بلکہ اگر وہ سیاسی یا نظریاتی طور پر آپ کا مخالف ہے تو ریاست کے اس قدم کو حق بجا نب بھی سمجھتے ہیں اور اس میں شدت کے بھی طالب ہوتے ہیں انصاف کے حصول کے سنہرے اصول طاق پر سجا ڈے جاتے ہیں تو کیا اپنی اپنی کپسٹی میں ہر شخص ہی کنفیوژن یا منافقت کا شکار نہیں ہے؟

    گھوسٹ پروٹوکول صاحب! آپ نے بڑے اچھے پوائنٹ اٹھائے ہیں،  نکتہ بہ نکتہ میری رائے پیش خدمت ہے۔۔ کیا مقتول سے توہین رسالت ہویی؟آپ کے اس سوال کے دائرے کو تھوڑا مزید وسیع کرتے ہوئے میں اسے اس طرح لیتا ہوں کہ کیا پاکستان میں کوئی توہین رسالت کرسکتا ہے۔۔؟ پاکستان میں 96/97 فیصد مسلمان ہیں، اور کوئی مسلمان تو توہین رسالت کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، باقی رہ گئے 3/4 فیصد غیر مسلم، وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ پاکستان جیسے معاشرے میں توہین رسالت یا توہین مذہب کرنا خود کشی کرنے کے مترادف ہے، لہذا وہ بھی گستاخی نہیں کرسکتے۔ اس تناظر میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان میں توہین رسالت / توہین مذہب تقریباً ناممکن ہے۔۔۔ ،دوسرا نقطہ نظر یہ ہے کہ کیا توہین رسالت کا قانون صحیح ہےتوہین رسالت کا قانون بالکل غلط ہے، یہ مذہب کے نام پر قتل و غارتگری کو سرکاری اور آئینی سرپرستی فراہم کرتا ہے۔ردان پاکستان کا حصہ ہے اور پاکستان کی اسسمبلی نے توہین رسالت کا قانون پاس کر رکھا ہے لےہذا کیا پاکستان کے کسی قابل تعزیر جرم کی خلاف ورزی ہویی؟ اگر فرض کریں اس قانونن کی خلاف ورزی ہویی بھی تو کیا کسی ہجوم کو ملکی قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ خود ہی مقدمہ اپنی عدالت میں درج کرے تفتیش کرے سزا کا تعین کرے اور اس پر عمل کر گزرےپاکستان جیسے معاشرے میں اگرچہ گستاخی کی کوئی گنجائش نہیں (جیسا کہ میں اوپر واضح کرچکا ہوں) اس کے باوجود چونکہ ہمارا معاشرہ بے لگام مولویوں سے اٹا پڑا ہے اور نفرتوں کا کاروبار تو ان کا پیشہ ہے، اس لئے تقریباً ہر فرقے کے لوگ “گستاخ رسول کی ایک سزا، سر تن سے جدا، سر تن سے جدا” کے نعرے لگاتے ہیں اور بچپن سے ہی سب کی ذہن سازی ایسی کردی جاتی ہے کہ گستاخ رسول کو تو ایک منٹ کے لئے بھی زندہ رہنے کا حق نہیں۔۔ اچھے خاصے پڑھے لکھے لوگ بھی اس بات پر پوری طرح قائل نظر آتے ہیں کہ گستاخ رسول کو زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں، بیچ میں خود کو مہذب ثابت کرنے کے لئے یہ دلیل ڈال دیتے ہیں کہ جی عدالت کے ذریعے سزا ہو۔۔۔ اس صورت حال کے تناظر میں جب کسی شخص پر گستاخی کا الزام لگ جائے تو لوگ یہ سوچتے ہیں کہ عدالت سے اسے سزا تو ہوگی نہیں، کیوں نہ قانون اپنے ہاتھ میں لے کر اس کو واصل جہنم کردیا جائے اور جنت کی ٹکٹ لے لی جائے۔۔ دوسری طرف اگر اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ پاکستان جیسے معاشرے میں توہینِ رسالت یا توہین مذہب کا کوئی چانس نہیں،عوام کی یہ ذہن سازی کی جائے کہ اگر کوئی سچ میں گستاخی بھی کرتا ہے تو اس کی سزا موت ہرگز نہیں ہے، کسی کو محض الفاظ کی بنا پر موت کے گھاٹ نہیں اتارا جاسکتا، یہ اگرچہ ایک آئیڈیل سی صورت حال ہے کیونکہ جن شرپسند مولویوں کے ہاتھ میں عوام کی لگامیں ہیں، وہ کبھی اس پر راضی نہیں ہوں گے، لیکن اگر ریاست ہمت کرے اور روشن خیال علماء کی مدد لے کر قرآن اور احادیث سے یہ ثابت کرے کہ گستاخ کی سزا ہر گز موت نہیں اور اس کی تشہیر بھی کریں ، یہاں تک کہ عوام کے ذہن اس پر مائل ہوجائیں کہ گستاخ رسول کی سزا ہر گز موت نہیں۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ اگر کسی پر جھوٹا الزام بھی لگتا ہے، پھر بھی کم از کم اس کی جان کو خطرہ تو نہیں ہوگا۔۔ک بہت بڑی سقہ بند تعداد کو اس بات سے غرض نہیں ہوگی کہ قانون ٹوٹا یا نہیں اگر اس شخص یا کسی بھی شخص نے توہین رسالت کی ہے تو اس کی سزا سنگ زنی یا کسی اور ذرئیے سے قتل کرنا نہ صرف صحیح ہے بلکہ اس کار خیر میں موقع نصیب ہو تو حصہ بقدر جسسہ بھی لینا چاہئے مقدمہ درج کرکے تفتیش اور عدالتوں وغیرہ کا تکلف وقت کا زیاں ہوگابالکل صحیح کہا، عدالت میں معاملہ گیا تو پھر تو ثواب بھی ہاتھ سے گیا، بہتر ہے اپنے ہاتھوں سے مار کر ثوابِ دارین حاصل کیا جائے۔ یہی اکثریت کی سوچ ہے۔ جس طرح بنگلہ دیش کی موجودہ حکومت کوشس کرہی ہے کہ ریاست کو مذھب سے مکمل علحیدہ کردیا جائے تو وہاں ایسا ممکن ہے کیوں کہ اس کی بنیاد مذھب نہیں ہےپاکستان میں بھی مذہب اور ریاست کو الگ الگ کیا جاسکتا ہے، اس کے لئے ریاست کو حرکت میں آنا ہوگا، ایک مرحلہ وار پراسس کے ذریعے قوم کو شدت پسند مولویوں سے نجات دلانی ہوگی۔۔ کوئی بھی مولوی جو کسی بھی مسجد یا مجمع میں تشدد پر اکساتا پایا جائے اس کو پکڑ کر مقدمہ چلا کر جیل برد کیا جائے، اس سلسلے میں کسی رورعایت سے کام نہ لیا جائے۔۔۔ اگر مولویوں کی زبان پر کنٹرول پالیا جائے تو عوام میں پائی گئی شدت پسندی کو کم کیا جاسکتا ہے۔۔ حکومت ایسے روشن خیال علماء کو سامنے لائے جو دور جدید کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مذہب کی تشریح کریں۔۔قانون کی عصمت دری تو اس ملک میں قانون ساز، قانون کے محافظ، عدلیہ اور اس پر عمل درآمد کروانے کے ذمہ داران ہر روز ہی کرتے ہیں مگر نہ کسی ملا کو اسلام ہلتا ہوا محصوص ہوتا ہے نہ کویی لا دین اس کی جڑیں مذہب میں نا پاکر ان کو لائق ذکر سمجھتا ہے کیا ماوراے عدالت قتل غارت گری ریاست کی سرکاری پالسی نہیں ہے پچھلے کئی دھائیوں سے؟ کیا ریاست ہر روز اس سفاکیت کا مظاہرہ نہیں کرتی مگر چونکہ شاید اس ظلم اور بربریت کا شکار ہونے والے سے آپ اپنے آپ کو جوڑ نہیں پاتے بلکہ اگر وہ سیاسی یا نظریاتی طور پر آپ کا مخالف ہے تو ریاست کے اس قدم کو حق بجا نب بھی سمجھتے ہیں اور اس میں شدت کے بھی طالب ہوتے ہیں انصاف کے حصول کے سنہرے اصول طاق پر سجا ڈے جاتے ہیں تو کیا اپنی اپنی کپسٹی میں ہر شخص ہی کنفیوژن یا منافقت کا شکار نہیں ہےدراصل یہاں ریاست کی سفاکی اور عوام کی سفاکی میں فرق کرنا بہت ضروری ہے۔۔ ریاست کی سفاکی ایک محدود چیز ہے یعنی اگر حکومتی مشینری میں اچھے لوگ آجائیں تو حکومتی سسٹم بھی ٹھیک ہوسکتا ہے اور قانون کی عملداری بھی قائم ہوسکتی ہے، مگر عوام میں جڑوں تک سرایت کی گئی سفاکی کو اتنی جلدی ختم کرنا ممکن نہیں، اس کے لئے طویل عرصہ درکار ہوتا ہے، اس لئے یہ بات زیادہ پریشان کن ہے۔۔۔ ریاستی پالیسیوں کو پانچ سال بعد حکومت بدل کر تبدیل کیا جاسکتا ہے، مگر کیا عوام میں سرایت کی گئی مذہبی زہرناکی کو پانچ سال میں تلف کیا جاسکتا ہے۔۔؟ بالکل نہیں۔۔

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Zia Yasir
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #20
    اگر الله اپنا پورا ” کنٹرول ” اس دنیا پر رکھتا تو تب بھی آپ نے سوال اٹھانے تھے ..کہ کنٹرول تو تیرا تھا ..آج مجھ سے حساب کتاب کیسا ..

    میں ظلم کو کنٹرول کرنے کی بات کررہا ہوں، واللہ کتنا نادان ہے انسان، خود پر ہونے والے ظلم کو بھی جسٹی فائی کرتا ہے۔۔۔

    Zia Yasir
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #19
    میں بہت سست بندہ ہوں اکثر ہوا کہ کومنٹ لکھتے لکھتے کینسل کر دیتا ہوں لیکن چونکہ آپکی پوسٹ کو ڈس لائک کیا سو سوچا کچھ الفاظ لکھ ہی دوں مجھے آج تک پتا نہیں چل سکا کہ میں کس مکتبہ فکر سے تعلق رکھتا ہوں کبھی لگتا ہے کٹر مولوی ہوں تو کبھی لگتا ہے کہ مجھ سے برا لبرل کوئی نہ ہوگا البتہ اتنا جانتا ہوں کہ تشدد کرنا دور کی بات ہوتا بھی نہیں دیکھ سکتا انسان دور کی بات کبھی قربانی کا بکرا ذبح ہوتے بھی نہ دیکھ سکا خیر بات دوسری طرف نکل گئی کہنا صرف یہ چاہتا ہوں کہ انسان کے لیے سب سے آسان کام شاید خالق کو قصور وار ٹھہرانا ہی ہے جو سوال آپ اٹھا رہے ہیں یہی سوال مغربی ملکوں میں خدا کو نہ ماننے والوں کے منہ سے سب سے پہلے سننے کو ملتا ہے کچھ ماہ پہلے مجھ سے بھی ادھر ایک بندے نے پوچھا کہ اگر کوئی خدا ہے تو کیسا خدا ہے جو دنیا میں اتنا ظلم ہوتا دیکھتا ہے لیکن کرتا کچھ نہیں میں نے اسے صرف ایک سوال پوچھا کہ دنیا میں کونسا ایگزامینیشن ہال ہوگا جس میں امتحان کے دوران ممتحن طالب علم کو غلط جواب لکھنے سے زبردستی روک دے خدا نے انسان کو دنیا میں بھیج کر وس کے سامنے دو راستے رکھ دئیے کہ ایک میرا راستہ ہے اور دوسرا شیطان کا اب اگر خدا زبردستی ہر انسان کو سہی راستے پے چلا دے گا تو پھر تو پھر بھی آپ راضی نہ ہوں گے ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرنے والی بات لے کر آپ نے خدا کو تو کٹہرے میں کھڑا کر دیا لیکن اس سے پہلے ان ستر ماؤں سے کیوں نہ پوچھا جن کے بچوں نے یہ ظلم ڈھایا ان ماؤں نے اپنے بچوں کی تربیت میں ایسی کیا کمی رکھی کہ ان کو ایسے درندے بنا دیا جو یا تو مار رہے ہیں یا پاس کھڑے ویڈیو بنا رہے ہیں کیا مذہبی جنونی بنانے کا ذمےدار صرف مولوی ہے ؟ گھر پے کیوں تربیت نہیں رہی ؟ باقی رہی خدا سے ایسا انسان بنانے کی شکایات ؟ تو آپ اسی شکایات کرنے والے پہلے نہیں ابلیس کو اس ایک سوال نے ہی ابلیس بنایا تھا ویسے اسی خدا کو آپ نے ایدھی جیسے انسان پیدا کرنے پے تو کبھی کریڈٹ نہیں دیا اگر دیا ہے تو لنک مجھے بھی دے دیجئے اس پوسٹ کا اور کافی کچھ کہنے کا دل ہے پر اب سستی آڑے آ رہی کوئی بات بری لگی ہو تو معافی کا طلبگار ہوں

    جو سوال آپ اٹھا رہے ہیں یہی سوال مغربی ملکوں میں خدا کو نہ ماننے والوں کے منہ سے سب سے پہلے سننے کو ملتا ہے کچھ ماہ پہلے مجھ سے بھی ادھر ایک بندے نے پوچھا کہ اگر کوئی خدا ہے تو کیسا خدا ہے جو دنیا میں اتنا ظلم ہوتا دیکھتا ہے لیکن کرتا کچھ نہیں میں نے اسے صرف ایک سوال پوچھا کہ دنیا میں کونسا ایگزامینیشن ہال ہوگا جس میں امتحان کے دوران ممتحن طالب علم کو غلط جواب لکھنے سے زبردستی روک دےامتحان، امتحان میں فرق ہوتا ہے، فرض کریں ایک پروفیسر کلاس میں کھڑے ہوکر سٹوڈنٹس سے کہتا ہے کہ آج میں تمہارا ایک انوکھا امتحان لینا چاہتا ہوں، ایک سٹوڈنٹ کو کھڑا کرکے اس کے سر پر سیب رکھا جائے گا اور دوسرا سٹوڈنٹ دس فٹ کے فاصلے سے سیب پر گولی چلائے گا ، اگر سیب کو گولی لگ گئی تو انعام ملے گا اور اگر نیچے کھڑے سٹوڈنٹ کا بھیجا اڑ گیا تو پھر سزا ملے گی، اب کہنے کو یہ ایک امتحان ہے، لیکن ہے بڑا وحشیانہ، فرض کریں پروفیسر کے اس امتحان پر کوئی سٹوڈنٹ احتجاج کرتا ہے کہ جناب یہ تو بڑا سفاکانہ امتحان ہے ، اگر میرا کھوپڑا اڑ گیا تو پھر۔۔۔؟ تو کیا پروفیسر کا یہ جواب قابل قبول ہوگا کہ یہ تو ایک امتحان ہے، اور امتحان کے رولز آپ کے سامنے ہیں، اگر سیدھا نشانہ لگاؤ گے تو سامنے والے کا کھوپڑا بچ جائے گا اور اگر آپ کے مدمقابل کا نشانہ چوک گیا تو آپ کا کھوپڑا گیا۔۔۔۔۔ اسی تناظر میں اپنی بات کو دیکھیں، میں تو خدا کے اس امتحان کی وحشتناکی اور ظلم پر سوال اٹھا رہا ہوں اور آپ ہیں کہ اس کو رولز کی طرف لے گئے (یعنی اچھا راستہ اور برا راستہ بتا دیا گیا)۔۔۔ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرنے والی بات لے کر آپ نے خدا کو تو کٹہرے میں کھڑا کر دیا لیکن اس سے پہلے ان ستر ماؤں سے کیوں نہ پوچھا جن کے بچوں نے یہ ظلم ڈھایا ان ماؤں نے اپنے بچوں کی تربیت میں ایسی کیا کمی رکھی یہ بھی آپ نے بڑی عجیب لاجک دی، یعنی ان سب درندوں کی غلطی کی ذمے دار ان کی مائیں ہیں، کیا آپ نے کبھی انسان کی سرشت پر غور کیا، انسان بنیادی طور پر ایک درندہ ہے، بظاہر بڑے پرسکون، متحمل مزاج نظر آنے والے لوگ بھی غصے میں حیوان بن جاتے ہیں، یہ جو سیالکوٹ میں دو بھائیوں کے وحشیانہ قتل کا واقعہ ہوا تھا، یہ مارنے والے لوگ عام لوگ ہی تھے، آپ اور میرے جیسے لوگ، یہ کسی مسلح تنظیم کے کارکن نہیں تھے، مگر جب ان کے اندر کا درندہ بیدار ہوا تو ہر حد پار کر گیا، اسی طرح لاہور میں عیسائیوں کی جوزف کالونی کو آگ لگانے والے بھی عام لوگ ہی تھی، یہ یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس بھی عام سٹوڈنٹس ہی تھے، تو پھر کیا ان سبھی کے گناہوں کا ذمہ ان کی ماؤں پر ڈال دیں۔۔۔؟ جب بنانے والے نے انسان کی تخلیق ہی ایسی کی ہے کہ وہ ظلم سے باز نہیں رہ سکتا تو ماں کا کیا قصور، جس کا قصور ہے اس کا تو نام لینے سے آپ کانپتے ہیں، جو مہذب معاشرے ہیں ان میں بھی آپ کو ایسے واقعات مل جائیں گے، جیسے کہ سیریل کلرز کے کیسز،۔۔۔۔ تو آپ اسی شکایات کرنے والے پہلے نہیں ابلیس کو اس ایک سوال نے ہی ابلیس بنایا تھا ویسے اسی خدا کو آپ نے ایدھی جیسے انسان پیدا کرنے پے تو کبھی کریڈٹ نہیں دیا اگر دیا ہے تو لنک مجھے بھی دے دیجئےسنا ہے ابلیس پر مصیبت آنے سے قبل وہ خدا کی بڑی عبادت کیا کرتا تھا، اور عبادت میں اس کا رتبہ فرشتوں سے بھی بڑھ گیا تھا، اچھا صلہ دیا خدا نے اس کو عبادت کا۔۔۔درندوں کے اس جنگل میں ایک آدھ ایدھی کیا کرسکتا ہے، کیامعاشرے سے ظلم کم ہوگیا، بربریت ختم ہوگئی۔۔۔؟؟؟

    Zia Yasir
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #37
    جناب عالی .. قرآن میں الله کہتا ہے کہ رسول کو ایذا دینے والے کا حساب وہ خود ہی کرے گا ..ظاہر ہے اس نے حساب کتاب کا ایک دن مقرر کیا ہوا ہے ..روز حشر .. کوئی دنیاوی قانون اس بات کی اجازت نہیں دے سکتا کہ وہ اس معاملے کو اپنے ہاتھ میں لے جسے الله نے رسول کے زمانے میں ہی اپنے ہاتھ میں لے لیا ..ویری سمپل

    ویری سمپل، ہم مسلمانوں کی منافقت کا عالم یہ ہے کہ کہنے کے لئے ایسی امن پسندی والی باتیں کرتے ہیں اور کرتے جانوروں والے کام ہیں۔۔۔

    Zia Yasir
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #36
    ضیاء یاسر صاحب۔۔۔۔۔ مجھے نہیں لگتا ہے کہ آپ کو یہاں اپنے پوچھے گئے سوال کا جواب ملے گا۔۔۔۔۔ زیادہ سے زیادہ کنفیوژین اس زاویہ پر کھیلیں گے کہ ملزم کو اپنے دفاع کا پورا موقع ملنا چاہئے۔۔۔۔۔ تمام تحقیقات شفاف طریقے سے ہونی چاہئیں۔۔۔۔۔ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ آیا کسی نے ذاتی دشمنی کا توہین کا غلط کا الزام تو نہیں لگایا۔۔۔۔۔۔ لیکن جب توہین ثابت ہوجائے تو پھر گردن اڑا دی جائے(مگر کنفیوژین میں اتنی جرات دس دفعہ پیدا ہونے کے بعد بھی نہیں آئے گی کہ یہ آخری جملہ کہہ سکیں البتہ دل میں یہی سوچتے ہوں گے)۔۔۔۔۔۔

    بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    Zia Yasir
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #9
    اگر اس وقت حکومت حرکت میں نہ آئی تو بہت دیر ہوجائے گی، یہ واقعہ معمولی واقعہ نہیں، ممتاز قادری کو پھانسی لگا کر اس حکومت نے بڑی ہمت کا کام کیا، اب مزید ہمت کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا پر کھلے عام مذہبی طبقے مشال خان کی موت پر جشن منارہے ہیں، یہ سب اس قتل کے سہولتکار ہیں، قاتلوں کے ساتھ ان کا مکو ٹھپنا بھی بہت ضروری ہے، جو لوگ کھلے عام ممتاز قادری کے نام پر جلسے کرتے ہیں، اس کو گلوریفائی کرتے ہیں، ان کی روک تھام بھی ضروری ہے، ۔۔۔۔۔
    Zia Yasir
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #22
    Atif bhai I am little amused how you and others are reacting today. Remember few weeks back what was your and few others reaction on blasphemy. It’s very superficial to single out JI and Mansoora as the lone culprit. Your reaction here on what Qarar Sahib wrote drives this insanity. Zia Yasir Sahib asked the core question that none of you will address. You guys will beat the drum around the bush. You are against mob attacks on blasphemy. What about the stringent or even light punishment on blasphemy? Is that kosher? By definition everybody who doesn’t believe in Islam doesn’t agree with what Prophet Muhammad said. He doesn’t have right to freely express his opinion because those who believe in Prophet Muhammad may get hurt. This indefensible thought process that you all possess and freely or reluctantly exercise leads to what happened in Mardan today. When Bawa jee leads forum’s anti blasphemy brigade is he lesser than any Jammati who took selfies with naked dead body today?

    ہم میں سے ہر وہ شخص اس بہیمانہ قتل کا ذمہ دار ہے جو سمجھتا ہے کہ توہین رسالت یا توہین مذہب کی سزا موت ہے۔۔۔ یہ کہنا کہ جی جھوٹا الزام نہیں لگانا چاہئے، بلکہ پہلے تحقیق کرنی چاہئے یہ سب گونگلوؤں سے مٹی جھاڑنے والی بات ہے۔ کیونکہ جب پوری قوم اس بات پر متفق ہے کہ گستاخ کی سزا موت ہی ہے تو پھر اس بات کی کوئی وقعت باقی نہیں رہی جاتی کہ الزام جھوٹا تھا یا سچا، کیونکہ جس پر الزام لگ گیا اس کو تو قوم نے ثواب کی خاطر ہی مار دینا ہے۔۔۔ اس مسئلے کو ختم کرنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ گستاخی کی سزا موت والا تصور ختم کیا جائے، اگر کوئی سچ میں بھی گستاخی کرتا ہے تو اس کی جان لینے کا کسی کو حق نہیں ۔۔ یہاں تو معاملہ یہ ہے کہ آئین میں توہین رسالت جیسا کالا قانون موجود ہے جس کی بنیاد پر ریاست خود ایسے عناصر کی سرپرستی کرتی ہے جو گستاخ گستاخ کا ورد کرتے ہوئے انسان کو جان سے مار دیتے ہیں۔ یہاں پانچ بچوں کی ماں آسیہ بی بی اتنے سالوں سے جیل میں سڑ رہی ہے، اور کوئی اس کے لئے آواز نہیں اٹھا سکتا۔ جو اس کے لئے آواز اٹھائے اس کو بھی جان سے مار دیا جاتا ہے۔ کیا یہ انسانوں کا معاشرہ ہے۔۔؟ کیا ہم میں اتنی انسانیت بھی باقی نہیں رہ گئی کہ ایک مجبور اور بے کس عورت کے حق کے لئے آواز اٹھا سکیں۔۔۔ ہماری انسانیت کا لیول اتنا بلند ہونا چاہئے کہ اگر ہمارے مذہب میں کوئی غیر انسانی عنصر موجود بھی ہو، تو ہم اس کو بھی رد کرنے کی ہمت رکھتے ہوں۔۔۔۔ ہمیں ہر چیز کو مذہب کی بنیاد پر نہیں بلکہ انسانیت کی بنیاد پر پرکھنا چاہئے۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Zia Yasir
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #7
    اس میں کسی ایک جماعت یا فرد کو قصور وار قرار نہیں دیا جاسکتا۔ جماعت اسلامی ہو، پی ٹی آئی ہو، ن لیگ ہو یا پھر ایک عام غیر سیاسی آدمی، اس معاملے میں سبھی ایک جیسے ہیں۔ یہ واقعہ اس لئے بھی زیادہ اندوہ ناک ہے کہ یہ کسی سڑک پر یا کسی مدرسے میں پیش نہیں آیا، ایک یونیورسٹی میں پیش آیا ہے۔۔ ذرا سوچیے جب یونیورسٹی سٹوڈنٹس مذہبی معاملے میں اتنے متشدد ہوسکتے ہیں تو عام آدمی کا لیول کیا ہوگا۔۔۔اس گستاخی والے معاملے کی جڑ کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ کسی بھی مسلمان سے اس معاملے پر بات کرلو، وہ یہ کہے گا کہ جی گستاخی کا جھوٹا الزام نہیں لگانا چاہئے۔۔ اور یہی مسئلے کی جڑ ہے۔۔ یعنی کہ جھوٹا الزام لگانا غلط ہے، ہاں اگر الزام سچا ہے تو پھر بندے کو چاہے مار دو۔۔۔ میں پوچھتا ہوں ہم کونسے زمانے میں رہ رہے ہیں، کیا ہم صرف الفاظ پر لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیں گے۔۔ فرض کریں ایک شخص سچ مچ میں گستاخی کرتا ہے تو کیا ہم اس کو جان سے مار دیں گے۔۔۔؟ کیا یہی ہماری انسانیت کا معیار ہے۔۔۔ مجھے تو خدا بھی زمین پر آکر کہے کہ فلاں کو میرے نام پر قتل کردو تو میں کبھی نہ کروں۔۔
    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Zia Yasir
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #135

    آپ نے جناب – جب کوئی جواب نہیں بن پایا تو فضول سی ویڈیو لگا دی

    کہیں تو تھریڈ کے شروع سے ساری گفت و شنید پر دوبارہ غور کر لیتے ہیں

    ہاتھ کنگن کو آر سی کولا کیا ؟؟

    کونسی ویڈیو کو فضول کہہ رہے ہیں، اس تھریڈ پر تو میں نے صرف ن لیگی سپورٹرز کی ویڈیوز لگائی ہیں، کیا آپ اپنے ن لیگی بھراؤں کو فضول کہہ رہے ہیں۔۔۔؟؟؟

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Zia Yasir
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #134

    ضیاء یاسر صاھب، آپ کے کونسے سوال کا جواب بھائی میں نے نہیں دیا؟ آپ کو آپ کے بیانات کی روشنی میں میں نے ثابت کردیا کہ آپ اور ویڈیو والے بابا میں کچھ فرق نہیں ہے

    آیے ایک مرتبہ پھر ابھی تک آپ کی طرف سے دے گئے بیانات کا خلاصہ اور اسکا جائزہ لیتے ہیں

    ١)عوام جاہل ہیں کیوں کہ جانتے بوجھتے روایتی پارٹیوں کو ووٹ دیتے ہیں ٢)اس لحاظ سے پی ٹی آئ حقیقی طور پر ٢٠١٣ کے انتخابات کے انتخابات میں شکست کھا گئی تھی ٣)مگر پی ٹی آی اور عمران خان کا موقف انتخابات کے بعد سے آج تک یہی رہا ہے کہ انتخابات تو پی ٹی آی نے جیتے تھے مگر حکومت وقت، میڈیا، عدلیہ ،فوج اور بین الاقوامی سازشوں کے تحت اس کا مینڈیٹ چرا لیا گیا ہے ٤) آپ کے کے نقطہ نظر کے تحت جو کہ پہلے دو نو نقاط میں موجود ہے عمران خان کا موقف غلط ہے اور عمران خان سے انتخابات کسی نے نہیں چھیہنے ہیں ذاتی طور پر میں اور بیشتر زی شعور حضرات آپ کے موقف کو صحیح سمجھتے ہیں ٥) آپ کے نقطہ نظر کے تحت عمران خان کا انتخابات میں دھاندلی کا دعویٰ جھوٹ اور بد دیانتی پر مبنی ہے آپ کے اس موقف سے بھی بیشتر زی شعور حضرات اتفاق کریں گے. ٦) دوسرے الفاظ میں عمران خان ایک جھوٹا اور بد دیانت شخص ہے. آپ کے اس موقف سے بیشتر زی شعور حضرات اتفاق کریں گے

    اب آپ با ہوش و حواس ایک جھوٹے مکار اور بد دیانت شخص کا دفاع کرہے ہیں تو بتایں آپ میں اور اس ویڈیو والے بابا میں کیا فرق ہے؟

    سوال تو میں نے آپ سے کیا ہے آپ کے کونسے سوال کا جواب میں نے نہیں دیا؟

    حضورِ والا! آپ کی پوسٹ نمبر 111 کے بعد بھی کیا آپ مجھ سے توقع رکھتے ہیں کہ میں آپ کے ساتھ بحث جاری رکھوں گا، لگتا ہے ابھی تک آپ نے تھڑوں پر ہی بحث کرنا سیکھا ہے اور میرے خیال میں وہی جگہ آپ کے لئے بہترین ہے، جاتے جاتے ایک مشورہ دیتا ہوں، آپ اپنا اوپر والا پورشن کرائے پر کیوں نہیں دے دیتے ;-) ۔۔۔؟؟

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Zia Yasir
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #129
    Someone wrote here that if you like trolling go to Siasat.pk, Any idea who was he??? :lol: :lol:

    ٹرولنگ کا جواب ٹرولنگ ہی ہوتا ہے، ذرا پیچھے نظر دوڑایئے ٹرولنگ کا آغاز کس نے کیا۔۔۔

    Zia Yasir
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #127
    Mohtrm aap khud hamaray swalon ka jawab nahi daitay and expecting us to reply this third class writer, aapka taste itna bura tou nahi lagta tha. :lol:

    لو اب آپ خود بھاگ رہے ہو۔۔۔۔۔ ہمت ہے تو جواب دو، صرف ایک کالم کا۔۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Zia Yasir
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #126
    رؤف کلاسرا کا نام لے لیا ۔۔۔۔۔۔ رؤف کلاسرا ۔۔۔۔ اتنا ۔۔۔ بڑا ۔۔۔۔ پینڈو ۔۔۔۔۔۔ جرناااااااا لشٹ ۔۔۔۔۔ ہے ۔۔۔۔۔۔ لیکن ۔۔۔ رؤف کلاسرا ۔۔۔ کی اپنی ۔۔ ایک ۔۔۔ پینڈو کلاس ہے ۔۔۔۔۔۔۔ میں جب بھی رؤف کلاسرا ۔۔۔ کو ٹی وی پر دیکھتا ہوں ۔۔۔۔۔ مجھے گاؤں کی ۔۔۔۔ مجھیں ۔۔۔ گائیں ۔۔۔۔۔۔ وچھے ۔۔۔۔ یا د ۔۔۔ آجاتے ہیں ۔۔۔۔ تھوڑا مہربانی کرکے ۔۔۔ پینڈو کے کالم کا لنک ۔۔۔۔ ڈالیں گے ۔۔۔ میں بھی تو دیکھوں ۔۔۔۔ پینڈو نے ۔۔۔۔آج کونسی ۔۔۔ بھینس کا۔۔۔۔۔ ونڈا ۔۔۔ بنا یا ہے ۔۔۔۔۔۔۔

    کمال کی بات ہے نواز شریف کے سپورٹر ہوکر پینڈوؤں کا مذاق اڑاتے ہو،نواز شریف تو خود پینڈوؤں کا مرشد ہے، ۔۔۔۔۔۔۔۔

    Zia Yasir
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #123

    یعنی گوگل سے حقیقت نہ پڑھیں بلکہ ان جیسے دو چار چولوں کو پڑھ کر اپنی راۓ قائم کریں

    محترم آپ کب پیش کر رہے ہیں پنجاب اور کے پی میں بننے والے تعلیمی اداروں کا تقابل

    اور پچھلے اور اب کے دور میں ریلوے کے حادثات کا موازنہ ؟؟

    لیکن کہیں گے ہم کو ہی کہ سوالوں سے ہم بھاگتے ہیں

    اگر ہمت ہے تو رؤف کلاسرا کے کالم کا جواب دیں۔۔۔۔

    Zia Yasir
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #117

    ہا ہا

    ویسے یہ تھریڈ ان باتوں کا ثبوت ہے کہ جواب کون نہیں دے رہا

    لیکن آپ ٹہرے انصافی – کہیں گے پھر بھی دوسروں کو

    کہیں تو تھریڈ دوبارہ کھنگال کر پوسٹ نمبر بتا دوں کہ کہاں کہاں سے آپ نے راہ فرار اختیار کی

    جناب! کیا آپ منیر نیازی کا شعر دوبارہ سننا چاہتے ہیں۔ :) ۔۔؟؟

    Zia Yasir
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #115
    سر جی اب تو گوگل کا زمانہ ہے خیالی باتیں کوئی بھی نہیں کرسکتا آپ دیکھ سکتے ہیں ملتان میٹرو ہو یا بہاولپور سولر پارک یا چیچہ وطنی دانش سکول لاہور دارالخلافہ پنجاب ہے تو اس پر کچھ ایکسٹرا اتنا برا بھی نہیں۔

    جناب گوگل سے نیچے اتریں، زمینی حقائق کا جائزہ لیں، لاہور میں لگائے گئے فنڈز کا کسی اور شہر سے مقابلہ ہی کوئی نہیں۔۔۔

    Zia Yasir
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #21

    یاد رکھو! ابھی مغرب والے یہاں تک نہیں پہنچے ۔۔۔۔۔۔ جب ہم سور کا گوشت نہیں کھاتے تو وہ حیران ہوتے ہیں۔ جب ہم بکرے پر تکبیریں پڑھ کر اسے حلال کرتے ہیں تو وہ تعجب سے دیکھتے ہیں۔ جب ہم عورت سے زنا نہیں کرتے، نکاح پڑھ کر اسے اپنے لئے حلال بناتے ہیں تو وہ سمجھ نہیں سکتے ۔۔۔۔۔ بھائی میرے کیسے سمجھیں، حرام حلال کا تصور انسانی نہیں ہے اس لئے ۔۔۔۔ اس میں بھید ہے، گہرا بھید ’’جین میوٹیشن‘‘ کا ۔۔۔۔۔۔ حرام حلال کی حد سب سے پہلے بہشت میں لگائی تھی اللہ نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    بانو قدسیہ کے ناول ’’راجہ گدھ‘‘ سے اقتباس

    محترمہ بانو قدسیہ کبھی کبھی ایسی چول مارتی ہیں کہ بندہ سناٹے میں آجاتا ہے، کیا سور کتے کا گوشت نہ کھانا اور تکبیریں پڑھ پڑھ جانور ذبح کرکے کھانا یہی حلال ہے۔۔۔؟ کیا اس پیسے کا حلال ہونا ضروری نہیں جس سے آپ یہ سب کچھ خرید رہے ہیں، مغرب میں جہاں کرپشن سے نفرت کی جاتی ہے، رشوت اور بے ایمانی بہت کم ہے، وہ تو بانو قدسیہ کے بقول ابھی حلال کے اس رتبے پر نہیں پہنچے، ہاں مگر پاکستانی جو رشوت، ملاوٹ ، دھوکہ دہی، بے ایمانی میں اول نمبر پر ہیں، وہ حلال کے مقام کو پاگئے ہیں ۔۔۔۔ کمال نئیں کردیتا ویسے۔۔۔۔ ویسے محترمہ نے راجہ گدھ میں کافی چولیں ماری ہیں۔۔

    Zia Yasir
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #112

    ضیاء یاسر صاھب، آپ کی ان شنٹ باتوں سے ثابت ہوتا ہے ویڈیو والے بابے کا اخلاقی معیار آپ کی سوچ کی پستی سے بلند ہے آپ سے مزید بحث وقت کا زیاں ہے

    جب بندہ لاجواب ہوجائے تو اگلے کی باتوں کو انٹ شنٹ قرار دے کر بھاگ جانا چاہئے۔۔۔ یہ بڑا پرانا اور آزمودہ طریقہ ہے، ویل ڈن۔ ;-) ۔۔

Viewing 20 posts - 1,041 through 1,060 (of 1,165 total)
×
arrow_upward DanishGardi