Forum Replies Created

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 571 total)
  • Author
    Posts
  • casanova
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #39

    کیسانووا صاحب۔۔ آپ نے ابراہم موسلو کی ضروریات کی درجہ بندی تو ملاحظہ کی ہوگی، انسان جب تک کچھ بنیادی مسائل سے چھٹکارا نہیں پالیتا تب تک وہ صحیح معنوں میں تخلیق کے روزن نہیں کھول پاتا، اور ان بنیادی مسائل میں خوراک و تحفظ سب سے ضروری ہیں۔ اسلام فی زمانہ ایسا نظریہ ہے جو دوسروں پر زبردستی اپنے اصول، قوانین اور ضابطے تھوپنے کی ترغیب دیتا ہے اور بذریعہ جبر لوگوں کی آواز بند کرنے کی تحریک دیتا ہے۔ دورِ حاضر میں اختلافی رائے رکھنے والوں کی سلامتی کیلئے نظریہ اسلام سمِ قاتل کی سی حیثیت رکھتا ہے۔ بے شمار لوگ جیلوں میں صرف اس لئے سڑرہے ہیں کہ ان پر اسلام کی توہین کا الزام لگا کر کسی مومن نے اپنے تئیں اسلام کا بول بالا کردیا۔ پشاور کورٹ میں ایک معصوم نفسیاتی مریض کو اسلام کے ایک سچے پیروکار نے گولیوں کا نشانہ بنا کر ہزاروں لاکھوں مسلمانوں کے دل جیت لئے اور پشاور میں اس کے حق میں مسلمانوں نے بڑی بڑی ریلیاں نکالیں۔ دو دن قبل لاہور کی ایک عدالت نے ایک مسیحی کو توہینِ اسلام کے “جرم” میں سزائے موت سنادی ہے۔ تیرہ اسلامی ممالک میں اس وقت توہینِ اسلام / توہینِ رسالت کی سزا موت ہے۔ آپ کا خیال ہے ہم اسلام کی اس غارتگری سے لا تعلق رہ سکتے ہیں؟ جس دن اسلام کے پیروکار دوسروں کی زندگیوں میں دخل دینا بند کردیں گے، اپنا نظریہ زبردستی دوسروں پر مسلط کرنا بند کردیں گے، آپ ہماری زبانوں سے اسلام کا نام بھی نہیں سنیں گے۔ یوں سمجھ لیں ہم اسلام سے نہیں، اسلام ہم سے چمٹا ہوا ہے۔ :) ;-) ۔۔۔

    ادراک سوچنے سمجھنے فیصلہ کرنے کے مجموعی عمل کو کہتے ہیں۔ حیوان بھی ایسا کرتے ہیں لیکن ان کے ادراک کا انحصار جبلت اور فوری رد عمل پر ہوتا ہے جبکہ انسان کا ادراک سابقہ تجربات، مشاہدات، اور اچھے برے نتائج جو اس نے اپنی زندگی میں دیکھے ہوتے ہیں ان کی پشن گوئی پر ہوتا ہے… اپ جس کو ہماری حاصل شدہ علمی، شعوری، روحانی اور جسمانی ترقی کی ہائی لائیٹس سمجھ رہے ہیں وہ اصل میں ہماری زندگی میں مجود سابقہ تجربات، مشاہدات، اور اچھے برے نتائج کا خلاصہ ہے . جو بحثیت مجموعی ہم عوام ناس تک پونچا کر ان کو خبردار کر رہے ہیں کہ آگے ڈیڈ اینڈ ہے… اور ان کو بتا رہے ہیں کہ تم قدامت پرستی کی لعنت سے آزاد ہونا چاہتے ہو تو اپنے آپ کو کسی دوسری قوم کا غلام اور جاہل سمجنے کی بجاے ایک عقلمند انسان سمجھو ۔ اور خود پر اعتماد کرو .. اپنے دماغ سے قدرت اور فطرت کو سمجھو پرانی کتابیں ترک کر دو … لعنتی اسلاف کی عقیدت ختم کر دو کیوں کہ اس سے بڑی چیز انسانی ترقی میں کوئی حائل نہیں ہو سکتی اور اپنی اولاد کی تربیت کرنے میں کوشش کرو کہ ان کی عقلی آزادی سلب نہ ہو اور ان کو پرانی قبروں سے تقدس کے مردے نکال نکال کر نہ دکھاؤ… ایسے میں اگر پاکستانی کی ایک نسل سنور گئی تو تمام نسلیں سنور سکتی ہیں ورنہ تم سے پہلے ہزاروں قومیں ایسے ہی تباہ ہو چکی ہیں … اور اپ کو ہماری یہ باتیں تنگ نظری لگ رہی ہے دال میں کچھ کالا ہے

    زندہ رود صاحب اور انسیف صاحب۔۔۔۔۔۔ میں قطعا بھی آپ کی عقلی فرسٹریشن میں مزید ہوا بھرنے کی تمنا نہیں رکھتا۔۔۔۔ سادی سی بات ہےکہ ہر معاشرے میں کچھ شدت پسند عناصر ہوتے ہیں جن کو دوسرے کے ختنے اور ارتقائی نتھنے چیک کرنے کا شوق ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔آپ لوگ تو ان عناصر سے الگ تھلگ ہو کر اپنی ایک معتدل پہچان بنانے کا ہنر رکھتے ہیں تو پھر یہ روزانہ انہی جبری واعظین کی طرح دوسروں کو زندگی گزارنے کا ڈھنگ سکھانے کا درس کیوں دینا شروع کر دیتے ہو۔۔۔۔۔۔

    آپ کے اکثردھاگے اسلام کو ٹارگٹ کرکے عجیب سا کُڑمس مچانے کی کوشش نظر آتے ہیں۔۔۔۔۔ آپ لوگوں کوکیا واقعتا لگتا ہے کہ یہ فورم آپ لوگوں کے تنقیدی سوالوں کا موثر جواب دینی والی علمی ہستیوں سے آراستہ ہے؟؟؟؟؟

    لے دے کہ ایک بلیور صاحب ہیں جن کی اپنی علمی بنیادوں میں گیارہ پٹھانوں کا رائتہ بھرا ہوا ہے۔۔۔۔۔دوسرے لنڈن کے مشہور زمانہ تیلی صاحب اور انکے ابیوزنگ متر بڈاوہ جی ہیں ۔۔۔جو کبھی ضدی گجر کے گنڈاسے پر بیٹھ کر اور کبھی ظالم صوبیدار کے خاکی جہاز پر بیٹھ کر عالمِ حیض میں اپنے مخالفین کو تڑیاں لگاتے نظر آتے ہیں۔۔اگرآپ ان ست ربٹی نمونوں سے اپنی علمی پیاس بجھانے کی تمنا رکھتے ہیں تو میرے ناقص رائے میں آپ کی عقل دانیوں کو نیا سافٹ وئیر اپڈیٹ کرنے کی فوری ضرورت ہے۔۔۔۔

    ۔سو میرے خیال سے اتنے دانشمند تو آپ لوگ ہو۔۔۔۔۔ کہ آپ لوگ بھی بخوبی جانتے ہو کہ اس دانشگردی کے خزینے میں آپ کے سوالوں کی تشنگی دور کرنے والے علمی سفینے نہیں ہیں۔۔۔۔۔پھر آپ لوگ جان بوجھ کر ایسے دھاگے اور نفرت انگیز مواد پوسٹاتے ہیں تاکہ انہیں پڑھ کر عام ماتڑ اور سطحی سا مذہبی علم رکھنے والے ممبرز تلملاتے پھریں۔۔۔۔۔۔اور آپ کے من کے اندر پائے جانے والے اس غیض و غضب کو شانتی مل سکے جوکبھی آپکے ذہن میں اٹھنے والوں سوالوں کے ردعمل میں آپکی فیملی، رشتہ داروں اور سماج  کی طرف سے ، آپ لوگوں کو ذہنی اور جسمانی پھینٹی لگا کر دیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔اور اس انسیف بیچارے کو تو لگتا ہے کچھ زیادہ ہی پھینٹی پڑی تھی۔۔۔۔۔۔

    بھائی لوگو! میں آپ کی پرسنل چائسز کا احترام کرتا ہوں آپ کے قلبی احساسات ااور ان سے جُڑے رشتے بھی سر ماتھے پر۔۔۔۔ لیکن آپ لوگ بھی اپنی مشین گنوں کا رُخ موڑ کر دیگر اہداف کی لِینگراں اڑانے پر دیہان دیجئے۔۔۔۔ تاکہ آپ لوگوں کی آنے والی نسلیں بھی فخر کریں کہ ہمارے الحادی آباء میں برداشت و احترام کا کتنا وسیع مادہ تھا۔۔۔۔۔۔ہوپ فار بیسٹ۔۔۔۔

    casanova
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #30
    بہت پہلے میرے ایک مِتر نے قلمی کلاکاری کے غرور میں ڈوبے ہوئےکتبے دیکھ کر ایک بات کہی تھی” ہر سیر کیلئے ایک سوا سیر ہوتا ہے”۔۔۔۔۔میں جب بھی ان ڈیجیٹل فورمز کی براؤزنگ لگامیں تھام کر ایپل گشت کرنے نکلتا ہوں تو اکثر اس مقولے کی نشانیاں دیکھنے کو مل جاتی ہیں۔۔۔۔۔۔

    ابھی انسیف صاحب کی قلمی دہشت گردی بھی ایک مخصوص گھوڑے پر سوار ہر کر  تنگ نظری کے دائرے میں مسلسل گھومے جا رہی ہے۔۔۔ دیکھتے ہیں کہ کب کوئی رفاحی مددگار ان کے دائرے سے نکال کر نارمل راستوں پر چلنے کی مدد دیتا ہے۔۔ میرے اندر ایک خوبی یا خامی کہہ لیں کہ میں جس کے انداز تحریر کو تخلیقی کسوٹی پر منفرد پاتا ہوں تو اس پر فریفتہ ہو کر اپنے قلم کو اُس کیلئے  خصی کر لیتا ہوں۔۔۔۔۔اسی خصیصی کفییت میں رہتے ہوئے  زیدی صاحب کے اس دھاگے میں کچھ پُورنے پرو دیتا ہوں۔۔۔۔

    اب اس فورم پر اکثر ملحدین کا انداز تحریر بہت منفرد ہے اور میں انکے تخلیقی ذوق کا قدردان بھی ہوں۔۔۔۔ لیکن ہیونگ سیڈ دیٹ۔۔۔۔ انسانی نفسیات کا ارتقائی سفر اس بات کی خبر دیتا ہے کہ جب انسان اپنے تئیں کسی پست دور سے نکل کر بلندی پر فائز ہوتا ہے تو وہ عموما اپنی پستی سے کنارہ کرتے ہوئے اپنی  حاصل شدہ علمی، شعوری، روحانی اور جسمانی ترقی کی ہائی لائیٹس دیکھانے میں زیادہ انٹرسٹڈ ہوتا ہے۔۔۔۔ لیکن اس فورم پر عموما ملحدین انہی گلیوں میں گھومتے نظر آتے ہیں جن کو آؤٹ ڈیٹڈ اور ان سائیٹیفک کہہ کر وہ چھوڑ آئے تھے۔۔۔۔۔۔ اب یہ لوگ بجائے اس کے ہمیں اس سوچ و تہذیب کے درشن کروانے کی طرف راغب کریں جسے پاکر انکے دل و دماغ میں سیرتِ زیست کے نقش ونگار جگمگانے لگ گئے یہ ہمارے ہی قلبی آبگینوں پر حرف باری کرتے نظر آتے ہیں۔۔۔بقول عظیم ملحدی گرو جناب زندہ رود جب اقبال صاحب نے اپنی قلبی عقیدتوں کا ہی ترانہ گنگنانا تھا وہ مغربی تہذیب کی درسگاہوں میں “امب” لینے گئے تھے۔۔۔۔۔ اب ایسا ہی سوال یہاں بھی اٹھتا ہے کہ جب آپ مغربی اور سائنٹیفک آشیانوں کے اتنے  ہی گرویدہ اور شیدائی ہیں تو اس “دو ٹکّے کے فورم” (تھینکس ٹو شاہد عباسی صاحب) پر کھیرے کھانے آتے ہیں۔۔۔۔۔لیکن اب آتے ہیں اصل سوال کی طرف۔۔۔۔ایسا کیوں ہے؟؟؟

    اس نقطے پر میں ایک دیسی تھیسسس لکھ رہا ہوں۔۔۔۔۔۔ اگلی نششت پر اس کا فیتہ کاٹوں گا۔۔۔

    :serious: :17: :serious:

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    casanova
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #13

    کاسا نوا ،اے تاجدار خوبصورتی

    کہتے ہیں ظلم کی حد ہوتی ہے اور اس حد سے جب پار ہوتا ہے تو مہذب قوم کی برداشت بھی ختم ہو جاتی حی … پولسیہ کا گھٹنا صرف جارج فلائڈ کی گردن پر نہیں تھا بلکہ آپ سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں روزانہ لوگوں کی گردن پر ظلم،بھوک،بربریت،انتہاپسندی،قوم پرستی یا سیکورٹی کے نام پر رکھا گیا تھا …

    ایسی صورتحال میں صرف ایک واقعے سے امریکہ کی عوام نے جس مزاحمت کا مظاہرہ کیا اور ایک کرپٹ محکمے کے خلاف اکھٹے ہو گے یہ انتہائی خوش آئند بات ہے … آپ کی اس واقعہ سے مذھبی واقعات جس کا کوئی سر ہے نہ پیر اس کو جسٹیفائی کرنے پر اکیس توپوں کی سلامی …. پس ثابت ہوا جو قومیں مذھب کو اپنے اوپر سوار کر لیتی ہیں بس ان کے سارے جذبات مذھب سے لگ جاتے ہیں اور معاشرے میں پھیلتی ہوے ظلم ، غربت ، مظلوم و محکوم محنت کش طبقے سے حمایت کرنے کی بجاے وہ فضول چیزوں پر لوگوں کو پھینٹی لگاتے رہتے ہیں ….

    :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    اوہ۔۔۔ کرپٹ محکمے کے خلاف مزاحمت کا مظاہرہ۔۔۔۔ ڈھشوں ڈھشوں ڈھشوں

    یار! آپ تو مغرب میں رہتے ہو(ایز مینشنڈ اِن یور پروفائل)۔۔۔ آپ بہتر گیان رکھتے ہو۔۔۔۔شمعا کر دیجئے گا مہاراج

    casanova
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #17
    عمران خان صاحب بھی عجیب اللہ لوک انسان ہیں۔۔۔ انہیں اپنی طبیعت کے حساب سے خیبر پختنواہ میں چھلیاں بھُننے والا موونگ پلانٹ لگا لینا چاہئے۔۔۔۔اللہ کے بندے سارا پاکستان جانتا ہے کہ میاں صاحب اور انکی فیملی کو نٹھنے کا کتنا تجربہ ہے۔۔۔۔  سارا عرب و عجم اس بات کا شاہد ہے۔۔۔۔ آپ پھر بھی ٹھگیائے گئے ہیں تو اب صبر و شکر پر ہی قناعت کریں۔۔۔۔
    casanova
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #23
    یار سوشانت کا رول جو محبتیں فلم میں تھا۔ اس کے بعد تو لائن لگ گئی تھی لڑکیوں کی

    سوشانت بیچارے نے لندن ڈریمز پروڈکشن کے بینر تلے بننی والی فلم” گیارہ پٹھان” ابھی سائن ہی کی تھی کہ یہ حادثہ ہو گیا۔۔۔۔۔

    :(

    casanova
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #11
    مغربی معاشرہ ایک طویل ارتقائی سفر طے کرکے نفاست، شائستگی اور برداشت کی اعلی اقدار کا سمبل بن چکا ہے؟؟؟؟؟؟

    اے میرے پیارے پیارے ملحدی بقراطوں۔۔۔ ویسے تو میں ان بحثوں میں کبھی نہیں الجھتا۔۔ کیونکہ اس فورم کے ملحد اعظم، ڈارونئین آستانہ کے چمکتے ستارے،سائنسی و فلسفیاتی علوم کےابلتے فوارے، بین المذاہب حوالہ جات کے دفتری استعارے ، اقبالیات کی ٹنگ کھینچنے والے ہتھیارے، جناب زندہ رود کے ساتھ لمبی لمبی تحریروں کی ریس لگانا اپن کے بس کی بات نہیں۔۔۔۔ لیکن جسٹ فار دا سیک آف این آرگومنٹ۔۔۔۔ ابھی چند دن پہلے امریکہ میں ایک متعصب گورے نے ایک کالے کی اپنی ٹانگ کے نیچے گِچّی دبا کر مغربی تہذیب کی شائستگی اور رواداری کو فلمبند کروایا تھا۔۔۔۔ جس کے نتیجے میں پورے امریکہ میں توڑ پھوڑ اور تشدد کا بوال مچ گیا تھا۔۔۔ جس کے شعلے ابھی بھی تڑکھ تڑکھ کرکے مغربی تہذیب کو ہالووین چمک بخش رہے ہیں۔۔۔۔اس سے بھی تھوڑا اور پیچھے جائیں ۔۔۔ تو مغربی تہذیب کی شائستگی اور انسان دوستی کے مزید ٹھمکے دیکھے جا سکتے  ہیں۔۔۔۔ جب کرونا لاکڈ ڈاؤن کے ابتدائی دنوں میں گروسری سٹورز پر کھانے پینے کی اشیاء جمع کرنے پر باہم دست و گریبان ہو کر اپنے فائیو سٹارز کچنز کو راشن کا گودام بنانے کی جنگ جاری تھی۔۔۔سوشل میڈیا پر ایسی سینکڑوں ویڈیوز مل جائیں گی۔۔۔۔

    لیکن ولائتی مال کی طرف تنقیدی اکھ چُکنے کی بجائے۔۔۔۔ ہمارے الٹرا لیفٹسٹ ملحدی سجن  دیسی مرعوبیت کا سُوٹہ لگا کر نیوے تھاں ای کیہڑیاں کڈناں شروع کر دیندے نیں۔۔۔۔ ۔۔۔

    casanova
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #48

    اے مجاہدِ بے تیغ۔۔ ادھر سویڈن میں کل سے امن پسند مُسلوں نے بوال مچا رکھا ہے، آپ ادھر فورم پر ہی جہاد میں مصروف ہیں، کون کون اس جہادِ عظیم میں شرکت کیلئے پہنچا ہے، کسی نا ہنجار نے سویڈن میں سرعامِ آپ کی کتابِ مقدس کو نظرِ آتش کرکے اپنی آتشِ قلبی کو تسکین دے ڈالی ہے۔۔۔

    اے مفکر شاخدار۔۔۔ یہ جو آتش قلبی کو فسادِ حربی بنانے والے عناصر ہیں۔۔ میں بھی انہی ناہنجاروں کی مذمت کرکےایک معتدل اور انسان دوستی کا ہی پیغام دے رہا تھا۔۔۔آپ اپنی واعظی کے شوق میں ہمارا پیغام محبت سمجھ نہیں پائے۔۔۔۔

    casanova
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #25
    یار میں نے مسلمانوں کی طرف سے یہ بات کہی ہے کہ تمام مسلمان کبھی مذہب کو نکال کر سوچ بھی نہیں سکتے۔ آپ بھی لگ جائیں مجھے اپنی صفوں میں شمار کروانے کے چکر میں، پہلے ہی ہر آہٹ مجھے کسی بپھرے ہوئے موب کی لگتی ہے آجکل :( ۔

    پا جی،، آجکل حالات واقعتا بہت خطرناک ہو چکے جے۔۔۔ تُسی احتیاطن ضدی گجر نوں اپنے نال باڈی گارڈ رکھ لو۔۔۔۔بھگوان ہمیشہ تواڈی رکھشا کرے۔۔

    :bigsmile: ۔

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    casanova
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #24

    ہَرجائی مرے بھائی .. آپ کی بوریت ختم کرنے کے لئے اب یہاں مجرا کروانے سے تو رہا .. مذھب پر تنقید کرنے کا ایک ہی مقصد ہے تا کہ لوگ دوسروں کی زندگیوں سے نہ کھیلیں خود بھی سکون کریں دوسروں کو بھی کرنے دیں … باقی ہمارا نظریہ حیات تو محبت ہے جیو اور جینے دو باقی برونو اور گاندھی پر بھی آپ کو کبھی لکھ دیں گے

    یہ مجرا کروانے کا آئیڈیا تو بعد میں ڈسکس کرتے ہیں۔۔۔ لیکن آپ کا یہ” محبت کا نظریہ حیات” اور “جیو اور جینے کو دو” کا سلوگن بہت مشکوک اور منافقانہ ٹریک پکڑ رہا ہے۔۔۔۔ مذہبی جنونیت پر لاکھ پتھر مارئیے ۔۔۔ جو آپ کی آزادیوں کو سلب کرے اس پر بھی قلمی کوڑے برسائیے۔۔۔۔ لیکن یہ خوامخواہ کی چسکوری ٹچریں کرکے ہمارے دلوں کو ٹھیس تو نہ پہنچائیے۔۔۔۔ قسم لے لیجئے اس فورم سے پہلے میں نے کبھی ملحدیت اور اسکے پیروکاروں کے بارے  دلچسپی نہپں لی تھی۔۔۔ لیکن جتنا بھی آپ کے نظریہ حیات کو جان پایا ہوں۔۔ اسکی ویلیوز کا احترام ہے۔۔۔۔ اور اگر کوئی بھی آپ کی شخصی و غیر مذہبی رحجانات کا مذاق اڑانے میں پہل کرے گا۔۔۔ اچھا نہیں لگے گا۔۔۔ لیکن آپ بھی ذرا دیہان کیجئے کہیں آپ دماغی چِیزے لیتے لیتے دوسروں کے قلبی سکون کو متحرش تو نہیں کر رہے۔۔۔۔۔۔۔

    باقی آپ سب ملحدی برادرز اس فورم کی دانش کا نیو کلئس ہیں۔۔۔۔آپ کے دماغوں میں سنیپ ڈریگن 875 کی چِپ لگی ہوئی ہیں۔۔تبھی تو آپ  اپنے سماجی، مذہبی اور معاشرتی گھٹن کو مخاطب کرکے کچھ سوال اٹھاتے ہیں۔۔۔ جن کو ایوریج دماغوں کی رعونیت  گستاخ، بد دماغ اور انسیف کریکر کہہ کر رد کر دیتی ہے۔۔۔۔اور اسی ردعمل نے آپ لوگوں کو بھی مذہب اسلام پر تنقیدی تیر و تفنگ چلانے پر مجبور کر دیا۔۔۔۔ شائد کہیں ان ایوریج مُسلیوں کو لاجواب کرکے آپ خود کو دئیے گئے ذہنی ٹارچر کا کتھارسس کر لیتے ہیں۔۔۔۔میں سب سمجھتا ہوں۔۔۔۔

    آپ بہت ہی ذہین اور اعلی طرز تحریر کے مالک ہیں۔۔۔۔ آپ اگر چاہیں تو ہزار موضوع آپ کے قبضہ قلم کی تاب لانے کیلئے بیقرار نظر آئیں گے۔۔۔۔ بس آپ کے دیدہ سخن کی ڈائریکشن بدلنے کی دیر ہے۔۔۔۔۔۔

    :)

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    casanova
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #99
    واقعی اس نے ایک دفعہ مجھ سے کہا کہ یہ شلوار میں وی سی آر کے کیسیٹ چھپا کر لاتا تھا۔

    :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    casanova
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #96
    کہیں کراچی کی سڑکوں پر مونجی تو نہی لگا رہے تھے

    شاہد بھائی! کراچی کی سڑکوں پر مونجی کی کاشت سے کہیں زیادہ پانی جمع ہو گیا ہے۔۔۔ اتنے زیادہ پانی میں مونجی تو نہیں لگ سکتی۔۔ہاں ۔۔۔ مگر مچھ پل رہے ہیں جو معصوم مچھلیوں کو نگل کر بحیرہ عرب میں شنٹ ہو جائیں گے۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    casanova
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #95
    main qadyanion ko islam aur pakistan dono ka dushman manta hoon , aur qadyanion ko main bad tareen kafir manta hoon lekin main kisi qadyani ko qatal karne k haq main nahi hoon …………………. lihaza main churri army general ki gardan par maroon ga

    سائیں ! تیرے پنٹئیم ٹو میں کیڑے پڑیں۔۔۔۔ تیری اس چائس کی وجہ سے پورے سو روپے کی شرط ہارنی پڑ گئی۔۔۔۔۔ میری شمع جونیجو صاحبہ سے سو روپے کی شرط لگی تھی کہ تم پہلے قادیانی کی مُنڈی پر ہاتھ صاف کرو گی۔۔۔۔ جبکہ شمع جی کو یقین تھا کہ سہراب انکل پہلے جنرل کا گاٹہ علیحدہ کریں گے۔۔۔آپ کی قلمی بھتیجی شمع جی جیت گئیں اور میرے قیمتی سو روپے ضائع ہو گئے۔۔۔۔۔ یُو لا ابالی ٹیررسٹ۔۔

    :serious: :serious: :angry_smile: :angry_smile: ۔

    casanova
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #94
    نسمتے تری پاٹھی جی ، کیسی رہی مونجی کی پونجی

    رام رام ترویدی جی۔۔۔۔ ابھی تو مونجی صرف زمین میں ٹُنگی ہے۔۔۔ پونجی کا تو بعد میں پتہ چلے گا۔۔۔

    casanova
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #12
    جناب کے جواب سے بات نہیں بنی۔ کتاب حوالہ دیا اور کتاب حاضر کی اور صفحہ بتایا تو اسپر دوسرا ریفرینس دے دیا کہ اس میں تلاش کرو میر الفاظ۔ :bigsmile:

    @ nice person

    یہ ذرا شیرازی کی بھی ٹنڈ پولی کرو۔۔۔ عجیب قلمی بدمعاشی ہے،ایک طرف شدت پسند مُسلے ہیں جن کو ہر بدعتی اور مشرک کے ختنے چیک کرنے کا شوق نہیں جاتا اور دوسری طرف یہ انتہا پسند ملحدی بگروٹے ہیں جو کروڑوں انسانوں کی قلبی وابستگیوں کو استہزائیہ انداز میں روندتے ہوئے ایپس آف دا دانشگردی بنے ہوئے ہیں۔۔۔

    casanova
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #10
    اگر آپ وہاں ڈھوڈنے میں مشکل ہو رہی ہے تو آپ کو یہ ایک لنک دیتا ہوں اس میں بنی ہاشم اور بنی امیہ کی دشمنی سے لے کر بہت سے تاریخی واقعات حوالہ جات سب سے آخر میں تقریباً تفصیل سے مجود ہیں .. باقی آپ کو طبری والی تاریخ کا بھی حوالہ اردو میں دے دیتا ہوں تھوڑا سا مصروف ہوں

    اموی تعصب
    عثمان کو خلیفہ کے عنوان سے چن لیا گیا تو بنو ہاشم کے ساتھ بنو امیہ کے اختلافات میں دوبارہ جان پڑ گئی کیونکہ اس دور میں بنو امیہ کے ایسے افراد بر سر اقتدار آئے جن کی وجہ سے قومی تعصبات اور انتقامی رویوں کے لئے ماحول فراہم ہوا؛ مثال کے طور پر ابو سفیان نے عثمان کو مشورہ دیا کہ خلافت کو موروثی حکمرانی میں تبدیل کریں، کیونکہ جنت اور دوزخ کا کوئی وجود نہیں ہے!!!۔[49]
    جبکہ امیر المؤمنین(ع) نے قومی اور قبائلی رجحانات کو مسترد کرتے ہوئے ایمان، اخلاص، حقانیت اور ہجرت کو بنو امیہ پر بنو ہاشم کی برتری کا معیار قرار دیا۔[50]
    البتہ خلفائے ثلاثہ کے دور میں امام علی(ع) اور بنو ہاشم نے حکومتی معاملات میں بھی کردار ادا کیا؛ حتی کہ تاریخی منابع میں منقول ہے کہ حارث بن نوفل بن حارث بن عبد المطلب، ابو بکر، عمر اور عثمان کے دور میں مکہ کے والی تھے۔[51]https://ur.wikishia.net/view/%D8%A8%D9%86%DB%8C_%DB%81%D8%A7%D8%B4%D9%85#.D8.A7.D9.85.D9.88.DB.8C_.D8.AA.D8.B9.D8.B5.D8.A8

    اے ملحد غیر محفوظ۔۔۔جب آپ ایک مذہب کو اپنےدماغ کی سکیننگ مشینری میں پرکھنے کے بعد آؤٹ ڈیٹڈ اور ریجیکٹڈ  ڈکلئیر کر چکے ہیں تو پھر یہ تنقیدی استرا پکڑ کر استہزائیہ اچھل کود سے کیا حاصل؟؟

    بھیا ۔۔۔یہ گھسے پٹے سے ملحدانہ مقالےپڑھ پڑھ کر بوریت ہونے لگی ہے۔۔۔۔ مذہب اسلام چھوڑنے کی آپ کی عقلی تو ضیحات کا ارتقائی پس منظر تو اہل دانش حفظ کر چکے۔۔۔ اب ذرا اگلی منزلوں کی خبر دیجئے۔۔۔۔ کچھ اپنے نئے نظریہ حیات، سماجی وشواس، ذہنی کرب کا علاج، گاندھی اور برونو کا بنواس وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس پر لکھئے۔۔۔ بہت ریٹنگ ملے گی۔۔۔۔

    casanova
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #73
    Kia pata yeh Mulhideen na hoon balke Qadyani hoon

    سائیں جی! فرض کریں۔۔۔ آپ کے ہاتھ میں ایک تیز دھار چھری ہو۔۔۔ آپ کے دائیں طرف ایک آرمی جنرل کی گردن ہو اور بائیں طرف ایک قادیانی کی مُنڈی ہو۔۔۔ تو ایسی گھمبیر سچوئشن میں آپ سب سے پہلے کس کی گردن پر چھُری پھیریں گے؟

    casanova
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #72
    یہاں کے سارے موسم ویران کر کے :serious:

    موسم کہاں ویران ہوتے ہیں۔۔۔۔ زیست کےہی کچھ پل انجان ہوتے ہیں۔۔۔

    :) ۔

    casanova
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #71
    اجناب شاکا اآتنک وادی جی کا  مشہور زمانہ  شعر  ہے۔۔۔

    مجھے اپنوں نے لوٹا، غیروں میں کہاں دم تھا۔۔۔

    میری کشتی ڈوبی وہاں، جہاں پانی کم تھا۔۔۔۔۔

    عاطف بھائی نے بڑی نیک نیتی اور محبت سے ایک بزم بنائی تھی۔۔۔ اسے اپنے ارمانوں اور خیابانوں کا کوکا کولا پلایا تھا۔۔۔ لیکن ہمیشہ کی طرح ظالم اور بےحس زمانے نے اس تخلیقی فیبرک پر بدذوقی کے نقش و نگار بنا کر ،ایک کلاکارکے تخلیقی وجدان کو چوٹیں لگا کر، اس پر برانڈڈ”سرخ مرچوں” کا چھڑکاؤ کر دیا۔۔۔

    تاریخ گواہ ہے دنیا کے عظیم تخلیقی ذہنوں کے ساتھ یہی ہاتھ ہوتا رہا ہے۔۔۔۔۔ ابھی  حالیہ تاریخ میں فیس بک کے بانی جناب مارک زرک برق نے جب اپنے ڈیجیٹل لہو کو نچوڑ کر فیس بک کی اپلیکیشن لانچ کی تو کچھ ہی عرصہ بعد لفنگوں نے فیس بک استعمال کرتے ہوئے پرائیویسی حدود کو پامال کرتے ہوئے ایسی تانکا جھانکی شروع کی کہ  مارک فرسٹریٹ ہو کر راتوں کو رویا کرتا تھا۔۔۔۔اسے صرف ایک ہی غم کھائے جا رہا تھا کہ اس کے فیس بک  بد چلن ہو گئی۔۔۔۔ پھر وہ کسی سیانے سائیکٹرسٹ  کے پاس گیا  جس نے اسکے ذہن میں پلنے والے رومانوی کیڑے نکال کر کیپیٹلزم کے کمرشل ٹیکے لگائے ااور اسے سمجھایا کہ بدچلن ہی مارکیٹ میں ٹکے گا،اور بعد میں بکے گا۔۔۔۔

    ایسے ہی دوستی و دشمنی ، نفرت و محبت ، وفا و دجل، سچائی و فریب، کے متغیر احساسات سے مہمیز ہو کر یہ فورم آگے بڑھے گا۔۔۔ اور تخلیق کار کا ایموشنلزم بھی دھیرے دھیرے حقیت کے جہاں میں قدم رکھے گا۔۔۔کارواں جہاں بھی یونہی چلتا رہے گا۔۔۔۔ بس ۔۔۔۔اس فسانے میں ایک ہی دکھ رہے گا۔۔۔۔معصوم گلٹی مفت میں بلی چڑھے گا۔۔۔۔۔

    :serious: :serious: ۔۔

    casanova
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #67
    تری پاٹھی جی کہاں غائب ہیں؟

    باکسر برو کیسے ہو؟ میں ذرا کھیتی باڑی میں مصروف تھا۔۔ مونجی (چاول) لگانے کا موسم تھا۔۔ بس ادھر ہی مصروفیت رہی۔۔۔

    casanova
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 571 total)
×
arrow_upward DanishGardi