Home Forums Non Siasi The major cause of our decline

Viewing 7 posts - 1 through 7 (of 7 total)
  • Author
    Posts
  • Zaidi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #1

    پچھلے دنوں ایک محترم دوست نے احمد جاوید صاحب کی وڈیوز کے کچھ لنک بھیجے ۔ ان میں سے ایک وڈیو میں یہاں پر شیئر کر رہا ہوں ۔ اس وڈیو کے آخری پانچ منٹ قابل غور ہیں ۔ میں احمد جاوید کی باتوں سے 100 فیصد اتفاق نہیں کرتا ، وہ ایک پڑھے لکھے اور صاحب علم شخصیت ہیں اور زبان پر کافی عبور رکھتے ہیں تاہم ان کا تجزیہ انکی علمی قابلیت سے مطابقت نہیں رکھتا ، کم از کم اس وڈیو کی حد تک تو یہ بات وثوق سے کہی جاسکتی ہے ۔ آپ حضرات کی اس بارے میں کیا رائے ہے ، ضرور شیئر کیجئے ۔

    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #2
    Zaidi sahib

    محترم زیدی صاحب

    شکریہ

    آپ نے راۓ دینے پر بھی اصرار کیا ہے لہٰذا راۓ دینا بھی چاہتا ہوں اور چونکہ آپ نے راۓ بنا لی ہے کے “کم از کم اس وڈیو کی حد تک تو یہ بات وثوق سے کہی جاسکتی ہے” اور جہاں تک میں سمجھ سکا ہوں کہ محترم احمد جاوید صاحب کی راۓ پاکستانیوں کے بارے میں نہیں ہے بلکہ مسلمانوں سے ہے اس لئے کچھ راۓ دینا بہت ہی دشوارہو رہی ہے میرے لئے .

    آپ کے اصرار کو مد نظر رکھتے ہوے یہ کہوں گا کے شروع میں ان محترم کی بات سمجھنا بہت مشکل تھی میرے لئے اور میرے خیال میں مجھے اس وڈیو کو چار پانچ بار دیکھنا پڑے گا. میرے خیال میں محترم احمد جاوید صاحب علم رکھتے ہیں اور اس کو مجھ جیسے کم عقل سامعین تک پہنچانے میں شاید اتنا عبور نہیں رکھتے جتنا علم پر . اس میں پوری کوتاہی میری ہے نہ کے محترم احمد جاوید صاحب کی

    دوئم مجھے اس بات کو سمجھنے میں مشکل آئ کے “ہماری” سے کیا مراد ہے یر بعد میں اندازہ ہوا کے :ہماری” سے مرد شاید مسلمان ہیں . ساتھ ساتھ جب تک ترقی اور تنزلی کی کوئی ایسی تعریف نہ طے کی جاۓ جس کو بنیاد بنا کر یہ جانچا جاۓ کے کیا کوئی ترقی کر رہا ہے یا تنزلی کی جانب مائل ہے ہر شخص کی راۓ مختلف ہو سکتی ہے اور اس پر کسی پر بھی تنقید نہیں کی جاسکتی کیونکہ کوئی تعریف طے نہیں ہوئی

    آخر کے پانچ منٹ والے حصے پر میری ایک راۓ ہے مگر میرا پکا یقین ہے کے اس محفل کہ ننانوے اعشاریہ ننانوے فیصد اور دنیا کی ایک بہت بڑی تعداد میں بسنے والے لوگوں کی دل آزاری ہو گی اگر میں اپنی راۓ دوں لہٰذا میں چپ رہنے کو ترجیح دوں گا

    Zaidi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #3

    محترم جے ایم پی صاحب، آپ کی رائے کا احترام واجب ہے اور علم کو سجھنے کے بارے میں آپ کی کسر نفسی آپکی
    انکساری کا ثبوت ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ احمد جاوید صاحب کو اپنی علمی تجربے کی بنیاد پر ترقی اور کامیابی کے مقررہ معیار پر کسی بھی گروپ کی شناخت کرنے میں وہ دقت نہ ہو جو ہم جیسے عام قاری کو درپیش ہوتی ہے تاہم اپنے فکری اور علمی تجربے کے نتیجے میں مرتب کیے ہوئے نتائج کو دوسروں تک پہچانے کے گر سے وہ شاید بہت زیادہ واقف نہ ہوں اور بلاشبہ آپکے مطابق ہمیں انہیں اس شک کا فائدہ دینا چاہیے ۔
    بحرحال آپ کی رائے کا شکریہ۔ میرا خیال ہے کہ ان کے کئ اور موضوعات ہیں جو بہت دلچسپ اور علمی پیکر کے مظہر ہیں ۔ میرے خیال میں ہمیں روزمرہ کی دقیانوسی باتوں سے ہٹ کر ایک علیحدہ اور منفرد سوچ پر غور و فکر کرنا چاہیے جو ہوسکتا ہے کہ ہم سب کے لیے خیر کا باعث بنے ۔

    • This reply was modified 2 years, 2 months ago by Zaidi.
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #4

    میرا خیال ہے کہ ان کے کئ اور موضوعات ہیں جو بہت دلچسپ اور علمی پیکر کے مظہر ہیں ۔ میرے خیال میں ہمیں روزمرہ کی دقیانوسی باتوں سے ہٹ کر ایک علیحدہ اور منفرد سوچ پر غور و فکر کرنا چاہیے جو ہوسکتا ہے کہ ہم سب کے لیے خیر کا باعث بنے ۔

    ____________

    Zaidi sahib

    محترم
    بہت شکریہ

    میرے خیال میں محترم احمد جاوید صاحب کا علم بہت وسیح اور گہرا ہے. انکا انداز بیاں بھی بہت اچھا ہے . اگر وہ شروع میں بیان کرتے کے موضوع کیا ہے اور اس کو کسی حد تک کسی خاکہ (ڈیاگرام ) کی صورت پیش کرتے تو مجھ کند ذہن کو سمجھنے میں آسانی ہوتی

    میں علم کے معاملے میں بلکل کورا ہوں تعلیمی اور فکری سطح دونوں کے حوالے سے بلکل ہی صفر ہوں مگر مجھے مختلف موضوعات پر دوسروں کی راۓ جاننے اور ان سے سیکھنا بہت اچھا لگتا ہے .اپنی کم علمی پر شرم تو بہت آتی ہے اور دوسروں کو علم کی اونچی منزلوں پر دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے کے لوگ کس طرح علم اور سوچ سے اپنے آپ کو بہتر سے بہتر بناتے جاتے ہیں

    Zaidi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #5
    Ghost Protocol

    گھوسٹ صاحب، آپ یہ شرارتوں شرارتوں میں کیا کہنا چاہ رہے ہیں ، مجھ جیسے کند ذھن کے لیے ایک خاکہ ( ڈائیگرام ) آپ کی شرارتوں کا بھی بنانا پڑے گا :) ۔

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    Ghost Protocol

    گھوسٹ صاحب، آپ یہ شرارتوں شرارتوں میں کیا کہنا چاہ رہے ہیں ، مجھ جیسے کند ذھن کے لیے ایک خاکہ ( ڈائیگرام ) آپ کی شرارتوں کا بھی بنانا پڑے گا :) ۔

    زیدی صاحب،
    مجھے بھی مزاح اور عمدہ مزاح پسند ہے اس میں شرارت والی کونسی بات ہے

    :thinking: :thinking: :thinking:

    Zaidi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #7
    زیدی صاحب، مجھے بھی مزاح اور عمدہ مزاح پسند ہے اس میں شرارت والی کونسی بات ہے :thinking: :thinking: :thinking:

    مزاح میں پطرس صاحب کا اپنا ایک منفرد انداز ہے ، ویسے جے ایم پی صاحب کے خاکوں والے مزاح کا بھی انداز بڑا معصومانہ اور قدرے وکھرا ہے ۔

Viewing 7 posts - 1 through 7 (of 7 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi