• This topic has 2 replies, 3 voices, and was last updated 4 years ago by JMP.
Viewing 3 posts - 1 through 3 (of 3 total)
  • Author
    Posts
  • nisa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #1
    کیا آپ لوگ بھی سوشل میڈیا کے بہت زیادہ استعمال کی وجہ سے ذہنی دباوٗ کا شکار ہیں؟

    سوشل میڈیا سے آپ کی زندگی میں جو تبدیلی آئی اور اس کے فائدے نقصانات ۔ آپ نے کیا کھویا کیا پایا۔ اپنی سوشل میڈیا لائف یہاں شئیر کریں۔

    شکریہ

    • This topic was modified 54 years, 3 months ago by .
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    سوشل میڈیا کے بہت سارے فوائد ہیں مگر تھوڑے سے نقصانات بھی ہیں، فوائد تو یہ ہیں کہ آپ خود اپنے جذبات و خیالات کی ترجمانی بغیر کسی میڈیا گروپ کے کرسکتے ہیں، سوشل میڈیا پر بہت ہی زیادہ ٹیلنٹڈ لوگ انفارمیشن کا ایک ذخیرہ لئے موجود ہوتے ہیں، جب سرکاری بابو پس وپیش سے کام لیں اور لیڈران کسی ظلم و زیادتی پر صرف اسلئے ریت میں سر دے کر بیٹھ جائیں کہ منہ ہلانے سے کوی طاقتور سیاسی یا مذہبی حلقہ ناراض نہ ہوجاے تو ایسے مواقع پر بھی سوشل میڈیا ہی بلاخطر آواز اٹھاتا ہے

    مزے مزے کے کھانے پکا کر خود ہی کھانے کا رواج بھی سوشل میڈیا ہی کے تھرو ممکن ہوا ہے

    سوشل میڈیا نقصان دہ اس وقت ہوتا ہے جب بعض انتہای گھٹیا ذہنیت کے لوگ کسی کو بدنام یا بلیک میل کرنے کی خاطر اس فورم کا غلط استعمال کرنے لگیں جیسا کہ پاکستان کے کچھ لوگ کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر ایسی بہت ساری ویڈیوز بھی ڈال دی جاتی ہیں جن میں کسی خاتون کے متعلق نامناسب مواد ہو بلکہ اس سے بھی زیادہ سخت

    ایسے لعنتیوں کو سخت سزائیں دینے کی ضرورت ہے

    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #3
    nisa sahiba

    محترمہ نساء صاحبہ

    ایک نیا موضوع شروع کرنے کا شکریہ

    میں نے آپکی بات سمجھنے کی کوشش کی اور مجھے پورا یقین ہے کہ میں آپکی بات مکمل یا شائد بلکل بھی نہیں سمجھ پایا ہوں لہٰذا میرا جواب شائد آپکے موضوع سے ہم آہنگ نہ ہو

    میرے خیال میں

    ١) سوشل میڈیا کا استعمال ویسے ہی کرنا چاہیے جیسے ہم اپنی زندگی میں دوسری چیزوں کا کرتے ہیں یعنی اعتدال کے ساتھ . اگر مجھے کوئی کھانے کی چیز پسند ہے اور میں صرف وہی کھاتا رہوں تو شائد کچھ عرصہ کے بعد وہ کھانے کی چیز مجھے اچھی نہ لگے اور شائد اسکے مزار اثرات میری صحت پر اثر انداز ہوں . میرے خیال میں اس طرح سوشل میڈیا کا استعمال بھی سوچ سمجھ کر کرنا چاہے

    ٢) سوشل میڈیا کا استعمال میرے خیال میں مختلف لوگ مختلف مقاصد ‘کے حصول کے لئے کرتے ہیں. کچھ مشغلہ کے طور پر، کچھ وقت گزرانے کے لئے ، کچھ سیکھنے کے لئے ، کچھ دل کی بھڑاس نکالنے کے لے. کچھ مشہوری کے لئے ، کچھ پیسہ کمانے کے لئے، کچھ اپنے آپ کو کچھ ثابت کرنے کے لئے تو کچھ اپنی آواز دوسروں تک پہنچانے کے لئے اور وغیرہ وغیرہ. کچھ ان تمام باتوں کے حصول کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں تو کچھ ان میں سے چند اور کچھ دوسرے مقاصد کے لئے . اب اپنا مقصد حاصل کرنے کے لئے کچھ نہ کچھ کام کرنا پڑتا ہے، کچھ وقت صرف کرنا پڑتا ہے، کچھ باتیں سننی پڑتی ہیں، کچھ قربانی دینی پڑتی ہے . جس کی جتنی سکت ہوتی ہے وہ اتنی ہی قربانی دے پاتا ہے

    ٣) سوشل میڈیا کا استعمال اگر مشغلہ رہے تو شائد مفید ہے ہاں اگر یہ ایک علت یا نشہ بن جاۓ تو اتنا ہی مضر ہے جیسے کوئی بھی نشہ ہوتا ہے

    ٤) جن صاحب کا آپ نے ذکر کیا ہے میں انکو نہیں جانتا نہ میں نے کبھی سوشل میڈیا کے حوالے سے انکی بات سنی ہے . اگر سوشل میڈیا کا استعمال انکی برداشت کی حدود سے باہر نکل گیا تو میرے خیال میں یہ انکی کمزوری ہے نہ کے کسی اور کا قصور

    ٥) آپ اکثر مزیدار کھانوں کی تراکیب سب تک پہنچاتی ہیں اور میں اس بات سے متفق ہوں کہ اس میں بہت وقت صرف ہوتا ہے بہت محنت ہوتی ہے بہت سارے لوگوں کی کبھی بہت تعریفیں اور کبھی تنقیدیں سننی پڑتی ہیں . مجھے نہیں خبر کے آپ اتنی محنت کیوں کرتی ہیں مگر میرے ‘خیال میں یہ آپ کسی اور کے دباؤ یا اثر کے تحت نہیں کرتی ہیں بلکہ اپنی مرضی اور اپنی خشنودی کی خاطر کرتی ہیں ( ممکن ہے کے میں غلط ہوں اور اگر غلط ہوں تو آپ سے معافی مانگتا ہوں). اگر آپ یہ سب نہ کریں تو آپکو کیا فرق پڑے گا. اس بات کا جواب شائد اس بات کا جواب بھی دے سکے کے سوشل میڈیا کے کیا اثرات ہوتے ہیں یا ہو سکتے ہیں

    انسان جو کچھ بھی کرتا ہے وہ ایک نشہ اور عادت ہوتی ہے. جب تک یہ نشہ اور عادت انسان کے بس میں رہے تو سب ٹھیک ہے جب یہ نشہ اور عادت انسان کو اپنے بس میں لے لے تو بہت مضر ہے .

Viewing 3 posts - 1 through 3 (of 3 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi