مورخہ پانچ اگست سے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہو رہا ہے . مصباح اور یونس خان میری پوسٹس بہت شوق سے پڑھتے ہیں. دونوں نے وہاٹس اپپ پر خصوصی درخواست کی، مہربانی کر کے پلیئنگ الیون سلیکٹ کر دوں . مصباح اور یونس نے تو میری تھریڈ پڑھنی ضرور ہے تو یہاں ہی ٹیم سلیکٹ کر دوں. بیچارے خوش ہو جایں گے اور ان کا کام بھی ہو جائے گا
اوپنرز
شان مقصود
عابد علی / امام الحق ( پہلا ٹیسٹ عابد علی، اگر نہیں کھیلا تو دوسرا ٹیسٹ امام الحق )
مڈل آرڈر
اظہر علی
بابر اعظم
اسد شفیق
وکٹ کیپر
محمّد رضوان
سپنر
شاداب خان
یاسر شاہ
فاسٹ بولر
شاہین شاہ
محمّد عبّاس
نسیم شاہ
سرفراز کے مقابلے میں رضوان بہتر وکٹ کیپر بیٹسمین ہے . تکنیکی طور پر بہتر ہے . بڑی اننگز کھیل سکتا ہے. رضوان کو شامل کر کے ٹیم میں چھ بلے باز ہیں
شاداب کی جگہ آل راؤنڈر کی بنتی ہے. شاداب کی بیٹنگ پر ڈین جونز نے کافی کام کیا ہے . مصباح اور یونس مزید کام کر کے بہتری لا سکتے ہیں. اکسٹرا سپنر ڈالنے سے تیز گیند بازوں کو بہتر طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے . تیز گیند باز سیریز میں تھکاوٹ کا شکار نہیں ہوں گے . انجری پرابلم بھی کم ہو گی . دوسری اننگز میں جب وکٹ پرانی ہو گی تو لیگ سپنر اور آف سپنر انگلینڈ کے بلے بازوں کو پھنسا سکتے ہیں. پانچ ریگولر گیند بازوں سے پاکستانی ٹیم کی اپروچ اٹیکنگ ہو گی
فواد عالم یا شاداب میں سے ایک کو کھیلانا ہو گا. پہلی چوائس شاداب ہونا چاہیے جس سے ٹیم کو بہتر بیلنس ملے گا
#Misbah ul Haq
#Younis Khan
-
This topic was modified 2 years, 7 months ago by
Jack Sparrow.