Thread:
Play boys Life
Home › Forums › Siasi Video › Play boys Life
- This topic has 1 reply, 2 voices, and was last updated 2 years, 4 months ago by
Zaidi. This post has been viewed 923 times
-
AuthorPosts
-
26 Oct, 2020 at 2:02 pm #1ریاست مدینہ بنانے والوں کی اپنی ساری جوانی عیاشی میں گزری ، اور آخری عمر میں میں پرہیز گاری کا کیا فائدہ جب سارے پرزے ناکارہ ہو چکے ہیں
ایک حدیث میں الله کے رسول صلى الله عليه وسلم نے ایسے جوان کے بارے میں جس نے اپنی جوانی کے ایام کو الله کی عبادت او راس کی اطاعت میں گزارا ہو، فرمایا کہ قیامت کے دن جب ہر شخص پر نفسی نفسی کا عالم طاری ہو گا، کسی کو قیامت کے روز کی تمازت سے بچنے کے لیے سایہ مہیا نہیں ہو گا اس دن جن چند لوگوں کو الله تعالیٰ کا خاص سایہ حاصل ہو گا ان میں ایسا جوان بھی شامل ہو گا جس نے اپنی پوری زندگی کو الله کی اطاعت وفرماں برداری اور اس کی عبادت میں گزارا ہو۔ الله کے رسول صلى الله عليه وسلم کا ارشاد ہے: ”سبعة یظلھم الله فی ظلہ یوم لاظل الاظلہ امام عادل، وشاب نشا فی عبادة الله، ورجل قلبہ معلق بالمساجد، ورجلان تحابافی الله اجتمعا علیہ وتفرقا علیہ، ورجل دعتہ امرأة ذات منصب وجمال فقال انی اخاف الله، ورجل تصدق بصدقة فاخفاھا حتی لا تعلم شمالہ ماتنفق بیمینہ، ورجل ذکر الله خالیا ففاضت عیناہ․ ( متفق علیہ)
ترجمہ: قیامت کے دن سات طرح کے انسان کو الله کا سایہ حاصل ہو گا جس دن سوائے الله کے سایہ کے کسی اور طرح کا کوئی سایہ نہ ہو گا، ان میں سے امام عادل ، ایسا نوجوان جس نے اپنی جوانی الله کی عبادت میں گزاری، ایسا شخص جس کا دل ہر وقت مسجد میں معلق رہتا ہو ، دو ایسے انسان جو آپس میں ایک دوسرے سے محبت اور نفرت صرف الله کے لیے کرتے ہیں او رایسا شخص جسے کسی خوب صورت او رباحیثیت عورت نے گناہ کی دعوت دی اور اس نے کہا ہو کہ میں الله سے ڈرتا ہوں، اور ایسا شخص جو اتنی راز داری سے صدقہ کرتا ہو کہ بائیں ہاتھ کو بھی خبر نہ ہوسکے کہ دائیں ہاتھ سے کچھ دیا ہے او رایسا شخص کہ جب بھی الله کا ذکر کرے تو اس کی آنکھیں بھر آئیں۔
-
This topic was modified 2 years, 4 months ago by
الشرطہ.
- thumb_up 1
- thumb_up Zaidi liked this post
27 Oct, 2020 at 1:33 am #2ماشا اللہ ، انسیف صاحب ، آج تو بہت عمدہ دینی تعلیمات کی روشنی میں اپنی سزا اور جزا کے بارے میں خود احتسابی کا واعظ شروع کیا ہے ، اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ۔ ویسے یہ اتنے دن ناظے میں کسی مراقبے میں بیٹھے رہے ہیں ؟ طبیعت پر کافی خوشگوار اثر دیکھائ دیتا ہے ۔
-
This reply was modified 2 years, 4 months ago by
Zaidi.
-
This topic was modified 2 years, 4 months ago by
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.