Viewing 18 posts - 101 through 118 (of 118 total)
  • Author
    Posts
  • Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    #101
    زندہ رود صاحب آپ کا کیس یہاں کی ڈسکشن سے کچھ مختلف ہے۔ آپ جانور کو مارنے اور اس کا گوشت کھانے ہی کے خلاف ہیں، نہ کہ آپ کا کنسرن طریقہ واردات سے متعلق ہو۔ اسی لئے آپ کے آرگومنٹس جانور کی بجائے کسی انسان کو ذبح کر کے سبق سکھانے تک محدود ہیں۔ دوسرا یہ کہ آپ کے آرگومنٹس کلی طور پر مسلمانوں کے خلاف ہیں، نہ یہودیوں کے اور نہ ہی دوسرے ایسے انسانوں کے جو کہ گوشت کھاتے ہوں۔ اس لئے آپ کی ساری باتیں ہیں بائسڈ اور ون ڈائمنشنل ہیں جن کا کوئی ریشنل جواب نہی دیا جا سکتا۔ لیکن ہاں ، آپ کی جانور کی جان نہ لینے اور گوشت نہ کھانے بارے رائے کا احترام ضرور موجود ہے۔

    شاہد عباسی صاحب۔۔۔ میں یقیناً جانوروں کو مارنے، تکلیف پہنچانے اور ان کا گوشت کھانے کے خلاف ہوں، لیکن اگر گوشت خور طبقہ انہیں تڑپا تڑپا کر مارنے کی بجائے کم تکلیف دہ طریقے سے مارنے کی طرف مائل ہوتا ہے تو یہ بھی میرے لئے خوش آئند بات ہوگی، کیونکہ میں جانتا ہوں یہ عمل بتدریج ہے، شاید ایک وقت آئے جب لوگ انسانیت کے اس مقام تک پہنچ جائیں جہاں وہ جانوروں کی زندگی کو اپنی زندگی جتنی ویلیو دیں اور ان کو صرف اپنے چند گھڑی کے ذائقے کے لئے قتل کرنا  بند کردیں۔۔۔ اور میرے آرگیومنٹس صرف مسلمانوں کے خلاف نہیں، زیادہ تر مسلمانوں کے خلاف ہیں، کیونکہ مسلمان اپنے وحشیانہ پن میں سب سے بازی لے جاتے ہیں اور اس معاملے میں گفت و شنید کی بھی اجازت نہیں دیتے کیونکہ یہ ان کے مذہب کا حصہ ہے۔۔

    آپ سے اور دیگر گوشت خوروں سے میرا ایک سوال ہے کہ اگر کسی کا دل انسان کا گوشت کھانے کو چاہے اور وہ چپکے سے کسی انسان کو اغوا کرکے کاٹ پیٹ کر کھا جائے تو اس کا یہ عمل غلط ہوگا یا نہیں اور اگر غلط ہوگا تو کیوں۔۔۔۔۔؟

    نوٹ: جواب دیتے وقت وہ دلائل اور وجوہات ذہن میں رکھیے گا جو گوشت خور جانوروں کا گوشت کھانے کے جواز میں دیتے ہیں۔۔

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    #102
    مار کر بتائیں گے کہ کیسے مارتے ہیں …حد ہے قربانی تو کرنی ہی کرنی ہے …جب سارا سال گوشت بازار سے خرید کر کھاتے ہیں تو یہ کیوں نہیں … ہاں ..جس طرح یہاں ہوتا ہے کہ لوگ فارم پر جا کر ذبح کرتے ہیں ..ایسا ہی سلسلہ پاکستان میں بھی ہونا چاہئے ..سڑکوں گلیوں میں ذبح کرنے کی مکمل ممانعت ہونی چاہئے .. اور فورم پر تو ایسی تصویریں بلکل نہیں لگانی چاہئیں .. باقی رہی دوسری بات کہ مارنے سے پہلے اسے گولی شولی مارنی چاہہے کہ نہیں ..یہ الگ سوال ہے ..جس طرح آج تک کوئی آدمی یہ نہیں بتا سکا کہ جب جسم سے جان نکلتی ہے تو کیا تکلیف ہوتی ہے ..ہوتی ہے تو کتنی اسی طرح آپ یہ بھی پتا نہیں کر سکتے کہ جانور کو ذبح کرنے میں کس طریقے میں جانور کو کم تکلیف ہوتی ہے …

    آپ کی تو بات ہی الگ ہے، ذبح ہوتے جانور کی تصویر تک دیکھنے کی ہمت نہیں اور گوشت خوری میں سب سے نمایاں مقام رکھتی ہیں، آپ سے گوشت خوری چھڑوانے کا ایک ہی طریقہ ہے، آپ کو کسی مذبح خانے میں چند دن کے لئے قید کردیتے ہیں، دو چار دن جانوروں کو ذبح ہوتے دیکھنے کے بعد آپ اگر زندہ بچ گئیں تو امید ہے عمر بھر گوشت کا نام نہیں لیں گی۔۔۔۔۔

    barca
    Participant
    Offline
    • Expert
    #103
    بارسا آپ نے کس بات سے اندازہ لگایا ہے کہہ دو بندے ویلفیئر کھاتے ہیں ۔۔۔ یہ وحی آپ پر کب نازل ہوئی ہے ۔۔۔اور کیوں نازل ہوئی ہے آپ دوسروں کی القابات سے نوازتے وقت احتیاط سے کام لیں کیونکہ یہ ہی ایک اچھے ن لیگی کی نشانی یے ہاں ڈیل کو عزت دو ۔۔کی بات میں بھی کرتا یوں ۔۔۔

    یہ وہی ویسے ہی نازل ہوئی جیسے کالی بھیڑ کو ہوئی تھی

    کے میں پیسے لے کر سوشل میڈیا کے لیے لکھتا ہوں

    رہی ڈیل کی بات تو سائٹ بھائی کے دھاگے پر بھی جا کر

    ڈیل کو عزت دو لکھ دو وہاں بھی نہیں مل رہی

    Funkaar
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #104
    آپ دوسروں کی القابات سے نوازتے وقت احتیاط سے کام لیں

    Very good advice. One should pay attention and adhere because others are free to express themselves too and then one would not know how to cope.

    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    #105
    بلیک شیپ صاحب، اول تو مجھے اور اکثر مسلمانوں کو سٹننگ کے بعد ذبح کئے گئے جانور کا گوشت کھانے میں کوئی مسئلہ نہیں ۔ دوم میرے خیال میں اگر جانور کی جان لینی ہی ہے تو ۲۰ پچیس سیکنڈ تک ہونے والی تکلیف غیر اہم ہےکہ اس سے سٹنگ کے ذریعے بھی چھٹکارا حاصل نہیں کیا جا سکتا۔سٹننگ کے تینوں طریقوں میں بھی تکلیف کا عنصر موجود ہے۔ کیا کسی کے سر پر گولی ماری جائے جو اس کے سکل میں سوراخ کر کے اس کے بھیجے کو اڑا دے تو درد کا عنصر موجود نہیں ہوتا ہو گا، یا اگر الیکٹرک کرنٹ لگایا جائے تو جانور گانے گاتے ہوئے بے ہوش ہو جاتے ہوں گے۔ تیسرے۔ کریگ جانسن کی ریسرچ بھی بہت سے زاویوں سے نا مکمل ہے۔ اس نے درد کی امپلسس کو رجسٹر تو کیا ہے لیکن اس کے پاس درد کی شدت کو ناپنے کا کوئی میکنزم نہیں تھا۔ یعنی مذہبی طریقہ سے وِنڈ پائپ، جگلر وینز اور کیروٹیڈ آرٹلریز کو ایک ہی چلاؤ میں کاٹنے سے دماغ کو بلڈ اور آکسیجن کی ترسیل ایک دم سے بند ہونے سے درد کو محسوس کرنے کے میکنزم پر پڑنے والے اثر سے درد کی ان رجسٹرڈ امپلسس کی سٹرینگتھ کیا تھی۔ چوتھے۔ میں یہ بھی جاننا چاہوں گا کہ جانور کے تڑپنے کی وجہ درد ہے یا خون کے تیزی سے بہنے اور آکسیجن کا رشتہ ٹوٹنے کی وجہ سے مسلز میں پیدا ہونے والا تناؤ۔ اس پر بھی مختلف آرائے ہو سکتی ہیں۔

    شاہد عباسی صاحب۔۔۔۔۔

    آپ کو اسٹن کئے گئے ذبیحہ کا گوشت کھانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔۔۔۔۔ بہت اچھی بات ہے۔۔۔۔۔

    لیکن اس پورے تھریڈ پر آپ وکالت اسلامی(یا یہودی) طریقے سے کئے گئے ذبیحہ کی ہی کررہے ہیں۔۔۔۔۔

    شاہد صاحب، گھوسٹ پروٹوکول صاحب نے یہاں جو ٹوئیٹ لگائے اور اُس پر جو بحث ہورہی ہے وہ بنیادی طور پر صرف متصادم نکتہِ نظر کی بحث ہے۔۔۔۔۔

    ایک نکتہِ نظر، جو مذہبی افراد کا ہے کہ جو طریقہ مذہب نے بتایا ہے وہی سب سے بہتر ہے۔۔۔۔۔ اور چونکہ مذہب دینِ فطرت بھی ہے تو اس سے بہتر طریقہ نہیں ہوسکتا۔۔۔۔۔ پھر سائنسی تحقیق سے ثابت کرنا وغیرہ سب بے معنی ہوجاتا ہے کہ یہ تو پہلے ہی طے کرلیا گیا ہے کہ ہمارے مذہب کی طرف سے جو بتایا گیا ہے وہی سب سے بہتر ہے۔۔۔۔۔ پھر سائنسی تحقیق بھی وہ چاہی جائے گی جو ہمارے مذہبی نکتہِ نظر کی حمایت میں ہو۔۔۔۔۔

    دوسرا نکتہِ نظر یہ ہے کہ اگر کسی جانور کو خوراک کی خاطر مارنا ہی ہے تو کم سے کم اذیت دی جائے۔۔۔۔۔ میرے جیسے لوگ اس نکتہِ نظر کے حامی ہیں۔۔۔۔۔ کل کو کوئی اور طریقہ بھی ایسا سامنے آئے کہ جانور کو اذیت ملنے کا عمل مزید کم ہوجائے تو اُس طریقہ کی حمایت کی جائے گی۔۔۔۔۔

    اِس پوری صورتحال کو اگر ایک دوسرے لیکن انتہائی بنیادی زاویے سے دیکھا جائے تو ایک اور پہلو سامنے آتا ہے کہ عموماً مذہب انسانی سوچ کے جامد رہنے پر زور دیتا ہے،  اسٹیٹس کو کی حمایت کرتا ہے اور کسی قسم کی تبدیلی کی مزاحمت کرتا ہے کہ جو بتادیا گیا ہے وہی سب سے بہتر ہے باقی سب دھوکا ہے جبکہ دوسری طرف یہ ہے کہ انسانی سوچ کی حدود کو وُسعت ملتی جارہی ہے اور انسانی سوچ اُن پہلوؤں پر بھی غور کرنے لگ گئی ہے جو پچھلے سو دو سال پہلے قابلِ غور سمجھے ہی نہیں جاتے تھے۔۔۔۔۔ جیسا کہ زندہ رُود نے بہت ہی خوب کہا ہے کہ بنی نوع انسان کا سب سے بڑا سرمایہ اُس کی اجتماعی یادداشت ہے۔۔۔۔۔

    آپ کو میری سوچ کا تھوڑا بہت اندازہ ہوگا کہ مجھے زیادہ قوانین پسند نہیں ہیں۔۔۔۔۔ مَیں قوانین کے ذریعے تبدیلی لانے کا کوئی اتنا قائل نہیں ہوں۔۔۔۔۔ کیونکہ میری نظر میں یہ تبدیلی کبھی بھی پائیدار نہیں ہوگی۔۔۔۔۔ سوچ کو تبدیل کرنے سے جو تبدیلی آتی ہے وہ ذرا زیادہ پائیدار ہوتی ہے۔۔۔۔۔ میرے ذاتی خیال میں مذہبی افراد کی کوئی اپنی ذاتی سوچ نہیں ہوتی۔۔۔۔۔ وہ تو ایک روبوٹ کی طرح حکم بجا لانے اور آمناً صدقاً کہنے پر یقین رکھتے ہیں۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #106
    یہ وہی ویسے ہی نازل ہوئی جیسے کالی بھیڑ کو ہوئی تھی کے میں پیسے لے کر سوشل میڈیا کے لیے لکھتا ہوں رہی ڈیل کی بات تو سائٹ بھائی کے دھاگے پر بھی جا کر ڈیل کو عزت دو لکھ دو وہاں بھی نہیں مل رہی

    بارسا ۔۔

    آپ دوسروں کی بات نہ کریں ساہئٹ بھائی کے تھریڈ پر کیا ڈیل ہوئی ہے ۔۔۔آپ آپنی بات کو آنر کریں ۔۔۔۔پھر عامر سے بھی مطالبہ کیا جائے گا ۔۔۔باقی رہ گئے بلیک شیپ ۔۔چھوڑ مجھے خود گمان تھا جس طرح  آپ بی بی سی ۔۔دنیا نیوز جنگ نیوز کی جمامت کر رے ہیں معاملہ گڑ بڑ ہے ۔۔۔۔۔۔۔

    خیر یہ آپکی مرضی ہے  کیا فیصلہ کرتے ہیں لیکن آپکو نواز شریف کا  واسطہ ہے انئدہ سے نجومی  نہ بنیں ۔۔

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #107

    آپ کی تو بات ہی الگ ہے، ذبح ہوتے جانور کی تصویر تک دیکھنے کی ہمت نہیں اور گوشت خوری میں سب سے نمایاں مقام رکھتی ہیں، آپ سے گوشت خوری چھڑوانے کا ایک ہی طریقہ ہے، آپ کو کسی مذبح خانے میں چند دن کے لئے قید کردیتے ہیں، دو چار دن جانوروں کو ذبح ہوتے دیکھنے کے بعد آپ اگر زندہ بچ گئیں تو امید ہے عمر بھر گوشت کا نام نہیں لیں گی۔۔۔۔۔

    یہ نہ ہو یہ خود ہی ذبح  کر کے کھانے شروع کردے ۔۔یہ چانس مت لیں ۔۔۔۔۔

    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #108
    شاہد عباسی صاحب۔۔۔۔۔ آپ کو اسٹن کئے گئے ذبیحہ کا گوشت کھانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔۔۔۔۔ بہت اچھی بات ہے۔۔۔۔۔ لیکن اس پورے تھریڈ پر آپ وکالت اسلامی(یا یہودی) طریقے سے کئے گئے ذبیحہ کی ہی کررہے ہیں۔۔۔۔۔ شاہد صاحب، گھوسٹ پروٹوکول صاحب نے یہاں جو ٹوئیٹ لگائے اور اُس پر جو بحث ہورہی ہے وہ بنیادی طور پر صرف متصادم نکتہِ نظر کی بحث ہے۔۔۔۔۔ ایک نکتہِ نظر، جو مذہبی افراد کا ہے کہ جو طریقہ مذہب نے بتایا ہے وہی سب سے بہتر ہے۔۔۔۔۔ اور چونکہ مذہب دینِ فطرت بھی ہے تو اس سے بہتر طریقہ نہیں ہوسکتا۔۔۔۔۔ پھر سائنسی تحقیق سے ثابت کرنا وغیرہ سب بے معنی ہوجاتا ہے کہ یہ تو پہلے ہی طے کرلیا گیا ہے کہ ہمارے مذہب کی طرف سے جو بتایا گیا ہے وہی سب سے بہتر ہے۔۔۔۔۔ پھر سائنسی تحقیق بھی وہ چاہی جائے گی جو ہمارے مذہبی نکتہِ نظر کی حمایت میں ہو۔۔۔۔۔ دوسرا نکتہِ نظر یہ ہے کہ اگر کسی جانور کو خوراک کی خاطر مارنا ہی ہے تو کم سے کم اذیت دی جائے۔۔۔۔۔ میرے جیسے لوگ اس نکتہِ نظر کے حامی ہیں۔۔۔۔۔ کل کو کوئی اور طریقہ بھی ایسا سامنے آئے کہ جانور کو اذیت ملنے کا عمل مزید کم ہوجائے تو اُس طریقہ کی حمایت کی جائے گی۔۔۔۔۔ اِس پوری صورتحال کو اگر ایک دوسرے لیکن انتہائی بنیادی زاویے سے دیکھا جائے تو ایک اور پہلو سامنے آتا ہے کہ عموماً مذہب انسانی سوچ کے جامد رہنے پر زور دیتا ہے، اسٹیٹس کو کی حمایت کرتا ہے اور کسی قسم کی تبدیلی کی مزاحمت کرتا ہے کہ جو بتادیا گیا ہے وہی سب سے بہتر ہے باقی سب دھوکا ہے جبکہ دوسری طرف یہ ہے کہ انسانی سوچ کی حدود کو وُسعت ملتی جارہی ہے اور انسانی سوچ اُن پہلوؤں پر بھی غور کرنے لگ گئی ہے جو پچھلے سو دو سال پہلے قابلِ غور سمجھے ہی نہیں جاتے تھے۔۔۔۔۔ جیسا کہ زندہ رُود نے بہت ہی خوب کہا ہے کہ بنی نوع انسان کا سب سے بڑا سرمایہ اُس کی اجتماعی یادداشت ہے۔۔۔۔۔ آپ کو میری سوچ کا تھوڑا بہت اندازہ ہوگا کہ مجھے زیادہ قوانین پسند نہیں ہیں۔۔۔۔۔ مَیں قوانین کے ذریعے تبدیلی لانے کا کوئی اتنا قائل نہیں ہوں۔۔۔۔۔ کیونکہ میری نظر میں یہ تبدیلی کبھی بھی پائیدار نہیں ہوگی۔۔۔۔۔ سوچ کو تبدیل کرنے سے جو تبدیلی آتی ہے وہ ذرا زیادہ پائیدار ہوتی ہے۔۔۔۔۔ میرے ذاتی خیال میں مذہبی افراد کی کوئی اپنی ذاتی سوچ نہیں ہوتی۔۔۔۔۔ وہ تو ایک روبوٹ کی طرح حکم بجا لانے اور آمناً صدقاً کہنے پر یقین رکھتے ہیں۔۔۔۔۔

    بلیک شیپ صاحب، میرے خیال میں یہ بحث اسلامی طریقے بارے ہے ہی نہی اور میرا چائس بھی اسلامی پوائنٹ آف ویو سے نہیں ہے۔ یہ بار بار لکھ چکا ہوں۔ اسلام سٹننگ کی اجازت دیتا ہے اور مڈل ایسٹ سے نہ صرف بہت سے فتوے اس بارے موجود ہیں بلکہ وہاں کنزیوم کیا جانے والا ۹۰ فیصد گوشت سٹننگ کا ہے۔

    اسلام میں جانور کا زندہ اور صحت مند ہونا ضروری ہے اس سے زیادہ کوئی پابندی یا شرط نہیں ہے بلکہ یہ کہ کسی بھی مسلم کے لئے گوشت کھانا تک ہی ضروری نہیں۔ اگر اسلامی احکامات میں یہ نہیں لکھا ہوا کہ جانور کو سٹننگ کے بعد ذبح کیا جائے یاکھلے عام کی بجائے کسی ذبح خانے میں لے جایا جائے تو اس کی وجہ تو کسی بچے کو بھی سمجھ آجائے گی کہ ہم چودہ سو سال پہلے کی بات کر رہے ہیں۔ اس لئے اسلامی شرائط کے اندر رہتے ہوئے جانور کے لئے کم سے کم تکلیف دہ ذبح کا طریقہ اپنانے کے لئے سٹننگ یا کوئی بھی بہتر طریقہ اپنانے کے لئے اسلام میں وقت کی نوعیت سے گائڈ لائنز دیتے ہوئے چھری کے تیز دھار ہونے اور ایک ہی وار میں جگلر وین ، ونڈ پائپ اور کیروٹڈ آرٹیز کاٹنے کے احکام دیتے ہوئے یہ کہنا کہ ایسا کرو تاکہ جانور کو کم سے کم تکلیف ہو، ہی اسی طرف اشارہ ہے کہ جانور کی تکلیف کو مدِ نظر رکھا جائے۔ اس لئے میں نے شروع ہی سے یہ کہا کہ یہ بحث دونوں پوائنٹس پر ہی (گوشت کھانے یا نہ کھانے اور ذبح کے طریقے )اسلام بارے نہیں بلکہ ٹراڈیشنسٹس اور پروگریسوز کے درمیان ہے

    اول:۔۔ زندہ رود جیسے نان بلیور لبرل کے پاس چائس ہے کہ گوشت کھائے یا نہ کھائے تو کیا یہی چائس ایک مسلمان کے پاس نہیں

    دوئم:۔۔ دنیا میں کروڑوں نان مسلم با شمول عیسائی، سکھ، نان بلیورز سٹننگ کے بغیر ذبح کرتے ہیں جبکہ سعودی عرب اور عرب امارات جتنا بھی گوشت امپورٹ کرتے ہیں بشمول چکن، اس میں نوّے فیصد سٹننگ کے بعد ذبح ہوتا ہے ۔ مثلاً یہاں ڈنمارک سارا ہی حلال ایکسپورٹ کا چکن الیکٹریفائیڈ پانی میں سے گزر کر اسٹن ہو کر بلیڈ پر پہنچتا ہے۔ تو سوال یہ ہے کہ اسلامی طریقے اور ماڈرن طریقے کے درمیان موازنہ ہو رہا ہے یا روایت پسندوں اور ترقی پسندوں کے درمیان؟

    جہاں تک آپ کا مجھ سے پرسنل سوال ہے کہ میں ٹراڈشنل طریقے کا دفاع کیوں کر رہا ہوں تو اس کی دو وجوہات ہیں ایک یہ کہ میری آبزرویشن میں ٹراڈشنلی ذبح شدہ گوشت نسبتا سوفٹ ہے اور اس میں خون دوسرے کی نسبت کم ہوتا ہے۔ اور دوسرا یہ کہ میرے سامنے ایسی کوئی ریسرچ موجود نہیں جو یہ ثابت کر سکے کہ سٹننگ میں تکلیف کا عنصر دوسرے طریقے کی نسبت کم ہے۔ کریگ جانسن کی ریسرچ میرے حساب سے ایک نامکمل کنکلوژن ہے اور اس پر دلائل دئیے جا سکتے ہیں۔

    آپ کا ایک عمومی نظریہ کہ مذہبی لوگ روبوٹس کی طرح ہیں تو اس بارے میرا موقف ہے کہ کسی حد تک ہم سب ہی کسی نہ کسی نظرئے روایت یا منفرد سوچ کے غلام ہیں۔ لیکن یہ ایک الگ سبجیکٹ ہے کسی اور تھریڈ کے لئے۔

    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #109

    شاہد عباسی صاحب۔۔۔ میں یقیناً جانوروں کو مارنے، تکلیف پہنچانے اور ان کا گوشت کھانے کے خلاف ہوں، لیکن اگر گوشت خور طبقہ انہیں تڑپا تڑپا کر مارنے کی بجائے کم تکلیف دہ طریقے سے مارنے کی طرف مائل ہوتا ہے تو یہ بھی میرے لئے خوش آئند بات ہوگی، کیونکہ میں جانتا ہوں یہ عمل بتدریج ہے، شاید ایک وقت آئے جب لوگ انسانیت کے اس مقام تک پہنچ جائیں جہاں وہ جانوروں کی زندگی کو اپنی زندگی جتنی ویلیو دیں اور ان کو صرف اپنے چند گھڑی کے ذائقے کے لئے قتل کرنا بند کردیں۔۔۔ اور میرے آرگیومنٹس صرف مسلمانوں کے خلاف نہیں، زیادہ تر مسلمانوں کے خلاف ہیں، کیونکہ مسلمان اپنے وحشیانہ پن میں سب سے بازی لے جاتے ہیں اور اس معاملے میں گفت و شنید کی بھی اجازت نہیں دیتے کیونکہ یہ ان کے مذہب کا حصہ ہے۔۔

    آپ سے اور دیگر گوشت خوروں سے میرا ایک سوال ہے کہ اگر کسی کا دل انسان کا گوشت کھانے کو چاہے اور وہ چپکے سے کسی انسان کو اغوا کرکے کاٹ پیٹ کر کھا جائے تو اس کا یہ عمل غلط ہوگا یا نہیں اور اگر غلط ہوگا تو کیوں۔۔۔۔۔؟

    نوٹ: جواب دیتے وقت وہ دلائل اور وجوہات ذہن میں رکھیے گا جو گوشت خور جانوروں کا گوشت کھانے کے جواز میں دیتے ہیں۔۔

    اگر کوئی بلا انسان کو اسی طرح کھا ئے گی تو لازما انسان کی سوچ کے حساب سے تو یہ عمل غلط بھی ہوگا اور ایسا ہونے تک ڈر کا احساس بھی تکلیف دہ ہوگا۔ لیکن شکر ہے کہ جانور میں یہ ڈر کے احساس کا عنصر تو موجود نہیں لیکن وہ ایک منٹ درد تو ہوگا۔
    اسی لئے کم از کم مذہب کی حد تک کوئی بھی مذہب کسی بھی اپنے فالور کو گوشت کھانے پر مجبور نہیں کرتا۔ اور جہاں تک ذبح کے طریقے کا سوال ہے تو میرا بلیک شیپ کو جواب پڑھ لیجئے۔

    اوہ ہاں  ، مجھے آپ کا ایک کمنٹ یاد آگیا کہ انسان تو جنت دوزخ جائیں گے لیکن جانوروں کے لئے آخرت کیوں نہیں ہے۔ تو اس بارے ایک قران کی آیت نظر سے گزری کہ سارے ہی جانور اور چرند پرند یومِ آخرت پر دوبارہ زندہ کئے جائیں گے۔

    :bigsmile:

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #110
    اگر کوئی بلا انسان کو اسی طرح کھا ئے گی تو لازما انسان کی سوچ کے حساب سے تو یہ عمل غلط بھی ہوگا اور ایسا ہونے تک ڈر کا احساس بھی تکلیف دہ ہوگا۔ لیکن شکر ہے کہ جانور میں یہ ڈر کے احساس کا عنصر تو موجود نہیں لیکن وہ ایک منٹ درد تو ہوگا۔ اسی لئے کم از کم مذہب کی حد تک کوئی بھی مذہب کسی بھی اپنے فالور کو گوشت کھانے پر مجبور نہیں کرتا۔ اور جہاں تک ذبح کے طریقے کا سوال ہے تو میرا بلیک شیپ کو جواب پڑھ لیجئے۔ اوہ ہاں ، مجھے آپ کا ایک کمنٹ یاد آگیا کہ انسان تو جنت دوزخ جائیں گے لیکن جانوروں کے لئے آخرت کیوں نہیں ہے۔ تو اس بارے ایک قران کی آیت نظر سے گزری کہ سارے ہی جانور اور چرند پرند یومِ آخرت پر دوبارہ زندہ کئے جائیں گے۔ :bigsmile:

    اگر جانور زندہ ہو گئے تو جو لوگ  قربانی کرتے رے ہیں ۔یا گوشت کھاتےرے ہیں ۔۔وہ آپنی خیر منائیں ۔۔۔

    اور خاص کر کے لنگڑے حضرات ان سے تو بھاگا بھی نہئں جائے گا ۔۔۔اور پیچھے ہلہ شری کرنے والا میں ہوں گا

    :bigsmile:

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    #111
    اگر کوئی بلا انسان کو اسی طرح کھا ئے گی تو لازما انسان کی سوچ کے حساب سے تو یہ عمل غلط بھی ہوگا اور ایسا ہونے تک ڈر کا احساس بھی تکلیف دہ ہوگا۔ لیکن شکر ہے کہ جانور میں یہ ڈر کے احساس کا عنصر تو موجود نہیں لیکن وہ ایک منٹ درد تو ہوگا۔ اسی لئے کم از کم مذہب کی حد تک کوئی بھی مذہب کسی بھی اپنے فالور کو گوشت کھانے پر مجبور نہیں کرتا۔ اور جہاں تک ذبح کے طریقے کا سوال ہے تو میرا بلیک شیپ کو جواب پڑھ لیجئے۔
    عباسی صاحب۔۔۔ میں کسی بلا کی نہیں انسان کی بات کررہا ہوں، اگر کسی انسان کو انسانوں کا گوشت پسند ہو اور وہ کسی دوسرے انسان کا گوشت کھالے، آپ نے کہا یہ غلط ہوگا، تو مجھے بتایئے وہ کونسی وجوہات ہیں جن کی بنا پر آپ اسے غلط قرار دے رہے ہیں۔۔
    اوہ ہاں ، مجھے آپ کا ایک کمنٹ یاد آگیا کہ انسان تو جنت دوزخ جائیں گے لیکن جانوروں کے لئے آخرت کیوں نہیں ہے۔ تو اس بارے ایک قران کی آیت نظر سے گزری کہ سارے ہی جانور اور چرند پرند یومِ آخرت پر دوبارہ زندہ کئے جائیں گے۔ :bigsmile:

    حوالہ عنایت فرمایئے۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #112
    عباسی صاحب۔۔۔ میں کسی بلا کی نہیں انسان کی بات کررہا ہوں، اگر کسی انسان کو انسانوں کا گوشت پسند ہو اور وہ کسی دوسرے انسان کا گوشت کھالے، آپ نے کہا یہ غلط ہوگا، تو مجھے بتایئے وہ کونسی وجوہات ہیں جن کی بنا پر آپ اسے غلط قرار دے رہے ہیں۔۔

    حوالہ عنایت فرمایئے۔۔۔۔۔

    یہ لو حوالہ۔۔لیکن اب مسلمان نہ ہو جانا کہیں

    .

    There is not an animal (that lives) on the earth, nor a being that flies on its wings, but (forms part of) communities like you. Nothing have we omitted from the Book, and they (all) shall be gathered to their Lord in the end.” (6:38) soorat al anaam (سورة الانعام) .

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #113
    میں آپ سے اتفاق نہیں کرتا

    خالی خولی اتفاق نہیں کرتے

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #114

    آپ کی تو بات ہی الگ ہے، ذبح ہوتے جانور کی تصویر تک دیکھنے کی ہمت نہیں اور گوشت خوری میں سب سے نمایاں مقام رکھتی ہیں، آپ سے گوشت خوری چھڑوانے کا ایک ہی طریقہ ہے، آپ کو کسی مذبح خانے میں چند دن کے لئے قید کردیتے ہیں، دو چار دن جانوروں کو ذبح ہوتے دیکھنے کے بعد آپ اگر زندہ بچ گئیں تو امید ہے عمر بھر گوشت کا نام نہیں لیں گی۔۔۔۔۔

    آپ ویسے ہی مار دو ..اتنا لمبا چکر لگانے کی کیا ضرورت ہے .

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    #115
    آپ ویسے ہی مار دو ..اتنا لمبا چکر لگانے کی کیا ضرورت ہے .

    مطلب جان دے دینی ہے مگر گوشت نہیں چھوڑنا۔۔۔ آفرین ہے آپ کی استقامت پر۔۔۔

    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #116

    شاید گفتگو کے دوران بات کچھ یہاں وہاں ہو گئی

    ١) کیا کسی بھی سانس لینے والے بشمول جانور کے ذبح کرنے پر تکلیف ہوتی ہے
    ٢) اگر تکلیف ہوتی ہے تو کیا جانور کو یہ تکلیف دینی چاہیے
    ٣) کیا گوشت کھانا انسانی اورجانوروں کا مارنا فطرت کی ضرورت ہے اور اگر ایسا ہے تو کیوں ؟
    ٤) جانوروں کو کھلے عام ذبح کرنے کی کیا وجوہات ہیں اور کیا ایسا کرنا ، ایک تماشا بنانا ، عوام کے کھلے عام مجمع بنا کر دیکھنا ضروری ہے.
    ٥) کیا گوشت کھانا اور جانوروں کی ذبح کرنا بنیادی انسانی حقوق کا حصہ ہے اور کیا کوئی اس پر تنقید کرنے کا حق رکھتا ہے یا نہیں.
    ٦) فطرت ، مذہب، معاشرہ ، کیا جانوروں کے حوالے سے ایک ہی نہج پر ہیں یا نہیں

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #117
    مطلب جان دے دینی ہے مگر گوشت نہیں چھوڑنا۔۔۔ آفرین ہے آپ کی استقامت پر۔۔۔

    بے وقوف آدمی ۔۔۔۔۔

    اربوں انسان ۔۔۔ کل انسا نیت گوشت پر ہی زندہ ہے ۔۔۔۔۔

    دیواروں سے ٹکریں نہ مار ۔۔۔۔۔۔

    تجھے نہیں پسند جا جاکے ۔۔۔۔۔ نیا گرا فال میں چھلانگ لگا دے ۔۔۔۔ اس کے علاوہ کوئی حل نہیں ۔۔

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #118
    مطلب جان دے دینی ہے مگر گوشت نہیں چھوڑنا۔۔۔ آفرین ہے آپ کی استقامت پر۔۔۔

    جب ہر حال میں مرنا ہی ہے تو دو چار بکرے کھا کر ہی مروں

Viewing 18 posts - 101 through 118 (of 118 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi