Thread:
Hello! Judge Here
Home › Forums › Introduction Section › Hello! Judge Here
- This topic has 29 replies, 9 voices, and was last updated 3 years, 2 months ago by
JMP. This post has been viewed 1943 times
-
AuthorPosts
-
28 Mar, 2020 at 1:16 am #22
رنڈی رونا کومنٹس میں لکھنا ہی منع نہیں ہے، ایسی تصویر لگانے کی بھی ممانعت ہے جس پر رنڈی رونا لکھا ہو
- mood 2
- mood Zed, Ghost Protocol react this post
28 Mar, 2020 at 2:43 am #23ایک ثاقب نثار ٹائپ کے جج سے ڈر گے
Ban for one day in account of Trolling.
28 Mar, 2020 at 3:35 am #24Ban for one day in account of Trolling.جج صاب جو سٹینڈرڈ آپ نے سیٹ کر دیا ہے اس حساب سے تو غلط انگریزی پر ایک دن کا بین بنتا ہے
پر تسی جنگل دے بادشاہ او سرکار انڈے دیو یا بچے – تواڈی مرضی
- thumb_up 1 mood 3
- thumb_up JMP liked this post
- mood shami11, Ghost Protocol, Bawa react this post
28 Mar, 2020 at 3:52 am #25حسن کو بین کر کے بہت اچھا کیا ، کم از کم دو ہفتوں کا بین ہونا چاہئیں- mood 3
- mood GeoG, Ghost Protocol, Bawa react this post
28 Mar, 2020 at 3:59 am #26حسن کو بین کر کے بہت اچھا کیا ، کم از کم دو ہفتوں کا بین ہونا چاہئیںتسی لگدا اے صحیح طرح پریا نیں
سرکار جنگل دے بادشاہ نیں – انڈے دین یا بچے – سرکار دی مرضی
- mood 2
- mood Ghost Protocol, Bawa react this post
28 Mar, 2020 at 6:56 am #27جج صاب جو سٹینڈرڈ آپ نے سیٹ کر دیا ہے اس حساب سے تو غلط انگریزی پر ایک دن کا بین بنتا ہے
پر تسی جنگل دے بادشاہ او سرکار انڈے دیو یا بچے – تواڈی مرضی
میرے خیال میں توہین عدالت پر جیو جی پر بھی مہینہ بھر کا بین بنتا ہے
28 Mar, 2020 at 9:00 am #28جی پی بھائی آپ کی اس پوسٹ سے ایک واقعہ یاد آ گیا
اوور سپیڈنگ پر ایک گورے شرطے نے روک لیا اور چالان کرنے کے لئے کاپی نکالی تو پنسل نہ ملی
ساتھ بیٹھے پیارے دوست نے بڑے پیار سے اپنا قلم پیش کر دیا کہ شرطہ بھی ہنس پڑا اور بلا چالان جانے دیا
جج صاحب – مورل آف دی سٹوری از – جج صاحب کو آرام کے اوقات میں مخل اندازی اور کار سرکار میں مداخلت کے جرم میں مسمی جی پی کو دو ہفتے کے لئے دھر لیا جایے
- thumb_up 1 mood 3
- thumb_up JMP liked this post
- mood Bawa, Ghost Protocol, shami11 react this post
28 Mar, 2020 at 10:24 am #29میرا مشورہ ہے کہ جج صاحب بابے رحمتے کی طرح فورم ممبرز کو قید کرنے کی بجائے جرمانے کی سزا سنایا کریں اور وہ جرمانہ فورم فنڈ میں جمع کروانے کا حکم دیا کریں بیشک بعد میں وہ فورم فنڈ اپنے بچوں کی شادیوں پر لگا دیں- thumb_up 1 mood 4
- thumb_up JMP liked this post
- mood Ghost Protocol, shami11, Host, GeoG react this post
28 Mar, 2020 at 6:10 pm #30Judge sahib
Salman sahib
حسن داور sahib
casanova sahib
Atif Qazi sahib
محترم اور معزز جناب جج صاحب
اس دانشگردی کی محفل میں آپکو خوش آمدید کہتا ہوں
میری انگریزی بہت ہی کمزور ہے اور ارود بھی کوئی خاص نہیں مگر انگریزی سے کچھ بہتر ہے تو آپکو اردو میں مخاطب کرنے پر معذرت کرتا ہوں
آپ نے اپنا تعارف کروایا . بہت شکریہ. اس پردے کے پیچھے ڈھکی چھپی دنیا میں بہت کم لوگ اپنا تعارف پیش کرتے ہیں لہٰذا آپ کا شکریہ ادا کرنا مجھ پر واجب ہے. تعارف سے اندازہ ہوا کہ آپ سلجھے ہوے، تجربہ کار اور گہرا مشائدہ رکھنے والی ہستی ہیں. میرے پیر و مرشد سے بہت گہری اور پرانی دوستی اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ آپ بہت اعلی درجہ اور اعلیٰ صفات کے مالک ہیں . یہ پڑھ کر اور بہتر محسوس ہوا .
میں ذاتی طور پر کسی تیسرے فریق کی موڈریشن (معذرت کے مجھے اس انگریزی لفظ کا کوئی موزوں ارود متبادل لفظ نہیں آتا ) کی ضرورت محسوس نہیں کرتا گو میں اس بات پر بھی یقین کرتا ہوں کے اس محفل کے مالک کا پورا حق ہے کہ وہ اس محفل کے لئے کون سے اقدامات اٹھاتا ہے. راۓ تو کوئی بھی دے سکتا ہے مگر فیصلہ کا حق اس محفل کے مالک کو ہے میری نظر میں
جہاں تک موڈریشن کا تعلق ہے اور اسکی ضرورت کا تعیین کرنے کی بات ہے میرے خیال میں پہلے تو یہ طے ہونا چاہیے کہ اس محفل کا دیرینہ مقصد کیا ہے. کیا یہ محفل دوستوں کے بیٹھک کے لئے سجائی گئی ہے یا اس کا کوئی اور مقصد ہے. اگر یہ ٹھہری دوستوں کی بیٹھک تو دوست خود ایک دوسرے کے ساتھ مل کر موڈریشن کا فریضہ انجام دے لیتے ہیں اور ایسا اکثر یہاں ہوتا ہے. دوستوں کے درمیان جہاں ہنسی مذاق ہوتا ہے، سنجیدہ گفتگو ہوتی ہے تو کبھی کبھار تو تڑاخ بھی ہو جاتی ہے اور دوست کچھ عرصہ ناراض رہ کر پھر واپس اپنی موج میں آ جاتے ہیں. اور یہ بھی یہاں اکثر دیکھنے کو ملا ہے . میرے دوستوں کی تعداد ایک انگلی پرگنی جا سکتی لہٰذا مجھے دوستوں کی بڑی بڑی محفلوں کی نہ عادت ہے نہ تجربہ ہے مگر جو دیکھا ہے اور سنا ہے وہ یہ کے دوستوں کی محفل میں دوستوں کو موڈریشن کی ضرورت نہیں پیش آتی کیونکہ وہ خود ہی یہ فریضہ نبھا لیتے ہیں
البتہ اگر اس محفل کا مقصد کچھ اور ہے یا کچھ اور بھی ہے تو بات الگ ہو سکتی ہے اور شاید موڈریشن کی ضرورت بھی .
دوسری بات ہے کے موڈریشن کیا ہے. کیا موڈریشن چند الفظ کے استعمال پر پابندی ہے یا کچھ اور ہے. موڈریشن میری نظر میں چند الفاظ کے استعمال یا گفتگو کے درمیان کچھ گرمی سردی سے بڑھ کر اور بہت کچھ ہے. میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کے “کیسے” سے پہلے “کیوں” کو سمجھانا ضروری ہے. موڈریشن کی ضرورت کیوں ہے . موڈریشن کے ضوابط کیا ہیں. موڈریشن کے اغراض اور مقاصد کیا ہیں. اس کو سمجھانے سے پہلے “جج ، جیوری ، تارا مسیح ” کا کردار ادا کرنا کچھ سمجھ نہیں آ رہا مجھ کند ذہن کو . اور نہ یہاں “کیوں” سمجھایا گیا نہ “کیسے”
دو مثالیں جو نظر آئیں
١) محترم کاسہ نوا پر پابندی اور پھر یکدم پابندی کا اٹھا لینا کیونکہ محترم سلمان صاحب نے آواز اٹھائی.
٢) محترم حسن داور صاحب پر پابندی .اگر دونوں مثالوں کو دیکھیں تو یہ کسی ضوابط کے تحت نہیں مگر ذاتی صوابدید کی بنیاد پر عمل میں آئ نظر آتی ہیں مجھے . اور شاید یہ آپ کا حق ہے کہ آپ فیصلہ اور فیصلہ پر عمل یا نا عمل اپنی صوابدید کی بنیاد پر کریں. اور اگر ایسا ہے تو بھی کوئی بات نہیں مگر میرے خیال میں بہتر ہو گا کے یہ بتا دیا جاۓ کے موڈریشن کے اغراض اور مقاصد کیا ہیں اور کیوں اور کیسے یہ فریضہ انجام دیا جاۓ گا
محترم حسن اس محفل میں کم کم گفتگو اور بحث میں حصہ لیتے ہین اور جب لیتے ہیں تو اپنی سادہ طبیعت اور مزاح کی بہترین حس کا شاندار استعمال کرتے ہیں . ان پر پابندی کم از کم مجھ نا اہل کو سمجھ نہیں آئی
اس محفل میں گنتی کے دس بارہ لوگ مستقل محفل کو سجاۓ رکھنے کا اہم فریضہ انجام دے رہے ہیں. یہ لوگ بہت ہی اعلی پاۓ کے لوگ ہیں اور اس قدر بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں کے بغیر کسی نا پسندیدہ الفاظ کے اور بغیر میری جیسی بھونڈی اور لمبی تحریر لکھے وہ کچھ کہہ جائیں کے بندہ مخالف ہونے کے باوجود عش عش کرتا رہ جاۓ . ایک جملہ میں یہ دورے فریق کو زیر کر دیتے ہیں. نہ کوئی نشان چھوڑتے ہیں اور نہ کوئی بدمزگی یہ لوگ اس محفل کا حسن ہیں. یہ ایک لمحہ میں مزاح تو دوسرے لمحہ گہری سنجیدہ بات کرنے کا ہنر جانتے ہیں اور ہنرمندوں کو محدود کرنا اور ان پر پابندی لگانا شاید ہنر مندوں کے ہنر کو پیش کرنے اور ہمیں اس سے محظوظ ہونے میں رکاوٹ ہو
محترم سلمان صاحب نے بہت عمدہ بات کی ہے کے ہیم اپنے رویہ بدلنا ہونگے . میں تو اب تبدیل کے عمل سے گزرنا چاہوں بھی تو شاید نہیں گزر سکتا مگر دوسرے شاید ایسا کر سکیں اگر اس رویہ کی تبدیلی کی ضرورت ہے.
آپ کا کردار اس محفل میں موڈریشن ہے. میں وعدہ تو نہیں کر سکتا مگر پوری کوشش کروں گا کے اپنی زبان، اپنے رویہ اور اپنی حرکتوں کو اس قدر سنبھال سکوں کے آپکو اور اس محفل کے دوسرے معزز، محترم، منفرد مفکروں کو شکایت کم کم ہو
املا کی غلطیوں پر معذرت اور اس سے بڑھ کر لمبی تحریر کی اور اگر یہ محسوس ہو کے یہ تحریر آپکی ذات کے حوالے سے ہے تو میری ایسی کوئی نیت نہیں تھی .
- thumb_up 3
- thumb_up Bawa, shami11, Ghost Protocol liked this post
-
AuthorPosts
The topic ‘Hello! Judge Here’ is closed to new replies.