• This topic has 29 replies, 14 voices, and was last updated 4 years ago by Bawa.
Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 30 total)
  • Author
    Posts
  • shami11
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    تمام دوستوں کو ہولی مبارک -ہمارے ہر دل عزیز دوست جے بھیا کو اس دن پر بہت بہت شبھ کامنائیں@hypocrite
    حسن داور
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2

    ہولی کے شبھ افسر پر تمام کرم فرماؤں کو ہولی کا تہوار مبارک …… خاص طور پر جے ایم پی بھائی کو

    JMP

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    تمام دوستوں کو ہولی مبارکخاص طور پر ہمارے فورم کے ہر دل عزیز دوست جے ایم پی کو ہولی مبارک:)
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #4
    میری طرف سے بھی جے بھیا کو ہولی ۔۔۔مبارک ہو۔۔۔۔۔https://youtu.be/f9LlHS2OQfQ
    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    nayab
    Participant
    Offline
    • Professional
    #5

    ہیپی ہو لی 

    JMP صاحب

    https://youtu.be/87FYp3YLEBM

    Jack Sparrow
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #6
    Happy Holi to all the FRIENDS and to @JMP bhaiyahttps://www.youtube.com/watch?v=Jf92MOkrbEw
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #7
    Happy Holi, JMP BhayaWish you a very happy day for you and your loved ones.
    حسن داور
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8

    ہولی تہوار ہے بہار کا اور بہار سے وابستہ رنگوں گا۔ پھاگن کے مہینے میں چاند کی پندرھویں یا پھاگن پورن ماشی کو منایا جانے والا یہ تہوار “بسنت اتّسَو” بھی کہلاتا ہے اور “پھاگنا” بھی۔ ہولی کا ذکر پرانوں میں بھی ہے اور کالی داس کی چوتھی صدی کی نظموں میں بھی۔ یعنی یہ اس خطے کا ایک قدیم ترین تہوار ہے۔ بہت سی روایتوں کے مطابق ہولی “ہمارا” ہی تہوار ہے اگر ہم یہ مانیں کہ اسلام کے آنے سے قبل بھی ہم کوئی وجود رکھتے تھے۔ جانتے ہیں ہولی شروع کہاں ہوئی؟ ملتان شریف کے پرہلاد پوری مندر سے اور موقع تھا حق کے باطل پر حاوی آنے کا۔ پرہلاد ملتان کے بادشاہ ہرنیاکشپ کا بیٹا تھا۔ بادشاہ ظالم تھا اور طاقت میں اتنا بڑھا ہوا کہ خدائی کا دعوی کرتا تھا۔ پرَجّا مجبور تھی اور ظلم کا شکار مگر دہائی دیتی بھی تو کس کے آگے۔ جب حکمران ہی ظالم ہو جائے تو عوام فقط خدا کے سامنے دہائی دے سکتی ہے مگر یہاں تو اس کی بھی اجازت نہ تھی کہ بادشاہ کو بھگوان بننے کا شوق چرایا تھا۔ فطرت کا مگر اصول ہے کہ “ہر فرعون را موسی”۔ ایسے میں جیسے فرعون کے گھر نبی موسی(ع) نے پرورش پائی، پرہلاد پروان چڑھا اس ظالم کے محل میں۔ پرَجّا باپ کو پوجنے پر مجبور تھی مگر یہ ناستک باپ کو چھوڑ کر وشنو کا بھگت بن گیا۔ باپ کو بستر میں یہ کانٹا چبھا تو چونکا کہ یہ کیا ہوا جو میرا خون میرے خلاف ہی کھڑا ہو گیا۔اصول فطرت یہ بھی ہے کہ حق ہمیشہ آزمایا جاتا ہے۔ خالی باتوں پر ایمان مکمل نہی سمجھتے، عملی مظاہرہ کرواتے ہیں۔ کہیں آری سے چرواتے ہیں تو کہیں آگ میں پھنکواتے ہیں۔ کبھی چھری ہاتھ میں دے کر آگے بیٹا لٹا دیتے ہیں تو کبھی طائف میں پتھر پڑواتے ہیں۔ مگر اہل ایمان ڈگمگائے بغیر ثابت کرتے ہیں کہ وہ اگر چنے گئے تو صحیح چنے گئے۔ سو یہاں پرہلاد بھی سختیوں کا شکار ہوا۔ جب باپ کے سب ظلم ناکام ہوے تو چالاک پھوپھی ہولکا کو ترکیب سوجی اور بھتیجے کو منایا کہ آ جلتی چلتا پر بیٹھیں، اگر تیرا وشنو سچا ہے تو بچ جائے گا اور مارا گیا تو تیرا باپ ہی خدا۔ سچے بھگت کی طرح پرہلاد نے پرکشا قبول کی اور آگ میں جا بیٹھا۔ اب کرنی ایشور کی کہ پھوپھی نے آگ سے بچنے کو جو خصوصی چادر اوڑھی تھی وہ ہوا سے اڑی اور پرہلاد پر جا پڑی۔ سو ہولکا جل مری اور پرہلاد فتح یاب ہوا۔ لوگوں کے دل سے خوف نکل گیا اور جنتا آزاد ہوئی۔ اسی فتح کی یاد میں ہولکا کی آگ پورن ماشی کو جلائی جاتی ہے اور پھر دن چڑھے سے سب رنگ پھینک کر خوشی مناتے ہیں۔

    یہی تہوار وسطی ہندوستان میں “رنگ پنچمی” کے نام سے منایا جاتا ہے۔ اور روایت جڑی ہے کرشنا جی سے۔ کرشنا جی رنگ کے زرا پکے تھے اور رادھا جی تھیں سیندور ملے دودھ سی۔ کرشنا جی کو رادھا سے لوبھ تو تھا مگر اپنی رنگت کی وجہ سے کمتری کا احساس بھی۔ گورا رنگ اس خطے میں ہمیشہ برتر ہی سمجھا گیا کہ شمال سے آنے والا ہر فاتح رنگ گورا رکھتا تھا۔ سو اس احساس کمتری میں کرشنا جی رادھا کو اور خود رادھا جی بھی خود کو برتر جانتیں۔ خدا جب حسن دیتا ہے، نزاکت آ ہی جاتی ہے۔ شاید رادھا جی نے بھی ایک دو بار کہا کہ مراری میرا روپ دیکھ اور اپنا رنگ بھی۔ کرشنا جی یشودا میّا کے پاس جا جا کر روتے تھے کہ “رادھا کیوں گوری، میں کیوں کالا”۔ اب ماں تو ماں ہے۔ سمجھایا بجھایا کہ تیرے کالے رنگ کی تو شان ہی کیا ہے مگر کرشن جی مان کر نہ دئیے۔ سو اک دن کہا یہ لے رنگ اور رادھا کو لگا دے سو وہ بھی رنگدار ہو جائے گی۔ کرشن جی نے فورا رنگ اٹھائے اور جا پھینکے رادھا جی پر۔ خود پر بھی پھینکے ہوں گے اور کہا ہو گا یہ اب تیرا غرور بھی ان رنگوں میں گم اور میرا احساس کمتری بھی۔ محبوب کو عاشق کی جانے کون سی ادا پسند آ جائے سو رادھا جی بھی اس ادا پر ریجھ گئیں اور کرشن جی کی ایسی ہوئیں کہ صدیوں بعد میرا بھی ان دونوں میں نہ آ سکی۔ ہولی آج بھی عشق کی اس ادا کی یاد کا نام ہے۔ ایک دن ، جب عورت مرد، امیر غریب سبھی رنگوں میں رنگ کر ایک رنگ ہو جاتے ہیں اور ہر امتیاز، برتری، کمتری اور فرق بھول جاتے ہیں۔

    صاحبو مگر داستانیں تو داستانیں ہیں۔ اکثر تہواروں کے ساتھ مذہبی داستان جوڑ دی جاتی ہے تاکہ وہ مقبول بھی ہوں اور برقرار بھی رہیں۔ لیکن اگر یہ مذہبی داستانیں نا بھی ہوں تو ہولی فقط خوشی کا تہوار ہے اور موسم کا استقبال۔ یہ برصغیر جہاں غریب کسان کو ہر موسم اپنی شدت کے ساتھ خوفزدہ کرتا تھا اور کسی نہ کسی طرح نقصان پہنچاتا تھا، فقط بہار ایک ایسا موسم تھا جو اسے خوف سے آزاد رکھتا تھا۔ نہ قحط کا ڈر نہ سیلاب کا خطرہ۔ نہ ٹھٹھرنے کی اذیت نہ گرمی کی تپش اور نا ہی ساون کا سانس بند کرتا حبس۔ ایک کھلا موسم جس میں دھرتی اپنا اصل رنگ دکھاتی اور پھولوں کی صورت رنگ بکھیرتی تھی۔ ایسے میں کسان فطرت کی اس شراب پر مست ہو جاتا اور اس موسم کا بھرپور استقبال کرتا۔ کبھی بسنت منا کر اور کبھی ہولی کھیل کر۔ فطرت کے پھیلائے رنگوں میں اپنے بنائے رنگ بکھیرتا اور کچھ لمحوں کو جاتی سردی کا دکھ اور آتی گرمی کا خوف بھول جاتا۔ یہ فقط زمین کے بیٹوں کا زمین کو خراج عقیدت تھا۔

    ہندو ہمارے ملک میں اندازا فقط تیس لاکھ یعنی صرف %1۰6 ہیں۔ یقین کیجیے اتنی بہت ساری چھٹیوں میں ایک دو چھٹیاں ان کو دے کر بھی ہم ان سے کم نہیں ہوں گے۔ نہ ہی وہ ہم پر غالب آ سکیں گے اور نہ ہی ہمارا اسلام خطرے میں آئے گا۔ ہم اتنے سالوں سے انھیں شاید دکھ ہی دیتے آئے ہیں۔ چلئے ایک دن خوشی کا بھی دے دیجیے۔ اور اگر، گو اس اگر کا امکان قریبا نا ممکن ہے، کوئی پیار سے آپ کو بھی رنگ لگا دے تو لگوا لیجیے گا۔ گلال خون جیسا سرخ سہی پر اس میں خون کی بو نہیں ہوتی۔

    بشکریہ ……. انعام رانا

    https://www.mukaalma.com/23760

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9
    حسن بھای اچھی معلومات شئیر کیں ویسے تیس لاکھ کو صرف کہنا  میرے لئے حیرت کا باعث ہے کیونکہ ہندو پڑھے لکھے اور کم بچے پیدا کرنے والی قوم ہیں، ان کی تعداد تیس لاکھ بہت ہے ناروے کی آدھی آبادی کے برابر بنتے ہیں پھر بھی کم کہہ رہے ہیں
    Sohail Ejaz Mirza
    Participant
    Offline
    • Professional
    #10

    دُنیا میں کُچھ مذاہب اعداد میں کمی کا شِکار ہیں اور بدستور رہیں گے۔یہ وہ مذاہب ہیں جو غیر مذاھب سےتعلق رکھنے والوں کو اپنے مذھب میں ویلکم نہیں کرتے اور اگر کرتے ہیں تو اُنہیں نچلا درجہ دیتے ہیں۔سرِ فہرست پارسی ہیں اور پھراھلِ یہود اور ہندومت ہیں۔

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11

    دنیا کا ہر مذہب کسی نہ کسی اللہ کے نبی پر اترا اور مقصد لوگوں کو اپنی طرف بلانا ہی تھا، اس لئے یہ مذہب کی تعلیم تو ہو نہیں سکتی کہ نئے آنے والوں کو نچلا درجہ دیا جاے البتہ یہ لوگوں کے عمومی رویئے ہوتے ہیں، اس قسم کی تقسیم مسلمانوں کے رویوں میں بھی پای جاتی ہے، پچھلے دنوں میرے اپنے بھای کہہ رہے تھے کہ فلاں بندہ مسلی ہے، میں نے پوچھا کہ مسلی کس کو کہتے ہیں، انہوںے بتایا کہ جو بندہ عیسایت سے مسلمان ہوجاتا ہے اس کو مسلی کہا جاتا ہے، میں ان کی اس تشریح پر دنگ رہ گیا اور کسی دن ان کو ضرور سمجھاوں گا کہ مذہب تو یہ تعلیم نہیں دیتا بلکہ لوگوں نے ان لغویات کو فروغ دے دیا ہے، یورپ میں تو ایسی جہالتیں نہیں ہیں شائد اسی لئے وہ  ترقی کرچکے ہیں

    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #12
    shami11 sahib   @geog sahib   @حسن sahib@jacksparrow sahib@farooqahmad sahib@nadaan sahiba@saleemraza sahib@nayab sahiba

    اس محفل کی محترم ہستیوں کا بہت بہت شکریہ

    آپکی عنایت ، کشادہ دلی اور محبت کا شکریہ الفاظوں میں ادا نہیں ہوسکتا . پہلے سوچا کے “میرے عزیز ہموطنوں” کہہ کر شکریہ ادا کروں مگر پھر خیال آیا کے اس محفل کے تمام دوست تو جمہوریت پسند ہیں تو وہ سب ملکر ماریں گے اور کم از کم اس محفل سے تو کوئی بھی بچانے نہیں آے گا.

    پاکستان میں اس عمر لا حاصل کا ایک بہت عرصہ گزارا. تمام دوست اور محلے دار ماشا اللہ مسلم تھے تو ان کے ساتھ ملکر چھوٹی عید اور شب برات منا لی (گھانس پھونس پر گزارا کرنے والا ہوں تو عید قربان کبھی نہ مانا سکا ) . جو مزہ دوستوں کے ساتھ عید منا کر آیا وہ کبھی کچھ اور منا کر نہیں آیا. چونکے اپنی مرضی سے دوسرے مذہب میں پیدا نہیں ہوا تھا اور سارا وقت مسلم دوستوں کے ساتھ گزرا تو کبھی اپنے مذہب کا کچھ پتا نہیں چلا. اگر ہولی یا دیوالی بھی منائی تو اس لئے کے جب دوست یار اور محلے دار گھر پر پہنچ گئے اور ہولی اور دیوالی منانے لگ گئے . استادوں، دوستوں ، ماں باپ اور بھائی بہنوں ( عزت اور مرتبے کی اسی ترتیب میں ) نے کبھی احساس ہی نہیں دلایا کے اپنا مذہب دوسرا ہے اور دوسروں کا مذہب الگ. کبھی بھی مذہب کے حوالے سے کسی نے نہ تفریق کی نہ سکھائی

    جب ایسے ماحول میں زندگی گزاری تو لگا کے زندگی بہت اچھی طرح گزر گئی

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Musician
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #13
    shami11 sahib GeoG sahib @حسن sahib Jack Sparrow sahib Believer12 sahib نادان sahiba Saleemraza sahib nayab sahiba

    اور ایک غیر محترم شخص کی طرف سے بھی ……..اصلی مذہب انسانیت ہے اور آپ اس کا جیتا اور جاگتا ثبوت ہیں – مرحباhttps://www.youtube.com/watch?v=JCjtqO6u-n0

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #14
    shami11 sahib GeoG sahib @حسن sahib Jack Sparrow sahib Believer12 sahib نادان sahiba Saleemraza sahib nayab sahiba

    اس محفل کی محترم ہستیوں کا بہت بہت شکریہ

    آپکی عنایت ، کشادہ دلی اور محبت کا شکریہ الفاظوں میں ادا نہیں ہوسکتا . پہلے سوچا کے “میرے عزیز ہموطنوں” کہہ کر شکریہ ادا کروں مگر پھر خیال آیا کے اس محفل کے تمام دوست تو جمہوریت پسند ہیں تو وہ سب ملکر ماریں گے اور کم از کم اس محفل سے تو کوئی بھی بچانے نہیں آے گا.

    پاکستان میں اس عمر لا حاصل کا ایک بہت عرصہ گزارا. تمام دوست اور محلے دار ماشا اللہ مسلم تھے تو ان کے ساتھ ملکر چھوٹی عید اور شب برات منا لی (گھانس پھونس پر گزارا کرنے والا ہوں تو عید قربان کبھی نہ مانا سکا ) . جو مزہ دوستوں کے ساتھ عید منا کر آیا وہ کبھی کچھ اور منا کر نہیں آیا. چونکے اپنی مرضی سے دوسرے مذہب میں پیدا نہیں ہوا تھا اور سارا وقت مسلم دوستوں کے ساتھ گزرا تو کبھی اپنے مذہب کا کچھ پتا نہیں چلا. اگر ہولی یا دیوالی بھی منائی تو اس لئے کے جب دوست یار اور محلے دار گھر پر پہنچ گئے اور ہولی اور دیوالی منانے لگ گئے . استادوں، دوستوں ، ماں باپ اور بھائی بہنوں ( عزت اور مرتبے کی اسی ترتیب میں ) نے کبھی احساس ہی نہیں دلایا کے اپنا مذہب دوسرا ہے اور دوسروں کا مذہب الگ. کبھی بھی مذہب کے حوالے سے کسی نے نہ تفریق کی نہ سکھائی

    جب ایسے ماحول میں زندگی گزاری تو لگا کے زندگی بہت اچھی طرح گزر گئی

    میرے ہوتے ” میرے ہم وطنوں ” کہنے سے ڈرتے ہیں:serious:

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #15
    اور ایک غیر محترم شخص کی طرف سے بھی …….. اصلی مذہب انسانیت ہے اور آپ اس کا جیتا اور جاگتا ثبوت ہیں – مرحبا

    Musician sahibمحترم میوزیشن صاحبآپ میرے لئے انتہائی محترم ہیں اور میں آپ کی بیحد عزت کرتا ہوں

    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #16
    میرے ہوتے ” میرے ہم وطنوں ” کہنے سے ڈرتے ہیں :serious:

    نادان sahibaمحترمہ نادان صاحبہشاید اسی لئے ڈرتا ہوںjust joking

    Musician
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #17
    Musician sahib محترم میوزیشن صاحب آپ میرے لئے انتہائی محترم ہیں اور میں آپ کی بیحد عزت کرتا ہوں

    JMPشکریہعرض کیا ہے محترم  مجھ کو بنا دیا تم نے کیا تھا میں کیا بنا دیا تم نے

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #18
    نادان sahiba محترمہ نادان صاحبہ شاید اسی لئے ڈرتا ہوں just joking

    میں اکیلی ….سب پر بھاری:serious:

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #19
    جے ایم پی بھیا،  JMP    bhyaآپ سمیت تمام اہل دل حضرات کو ہولی کے شبہ افسر پر شبھ کامنا یں
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #20
    جے بھیا سمیت تمام دوستوں کو ہولی کی دلی مبارکباد
Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 30 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi