Viewing 41 post (of 41 total)
  • Author
    Posts
  • shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #41
    عباسی بھائی اگر سب چیزوں کو ملا کر پرکھا جائے اور الیکشن سے پہلے خان کے بیانات کو دیکھا جائے یاریاں اے ٹی ایم سودے بازیاں تو اب تک کی وزیروں مشیروں کی تقرریاں آدھے سے زیادہ غلط ہیں کیا عثمان بزدار کو خان شوکت خانم کے گورننگ بورڈ میں تقرر کرے گا اس کی قابلیت کو دیکھ کر جس کو گیارہ کروڑ کا صوبہ پکڑا دیا ہے ؟

    بارسا بھائی۔ تقرریوں پر بحث ہو سکتی ہے ۔ بہت سی تقرریاں سیاسی مجبوری میں بھی ہوئی ہیں کہ اتحادیوں کو وزارتیں دینی ہی تھیں اور کچھ تقرریاں پارٹی میں گروپنگ کی وجہ سے تیسرے کمزور بندے کی بھی ہیں۔ لیکن یہ نہی کہا جا سکتا کہ اس نے کسی ذاتی مفاد یا اقربا پروری کے تحت کسی کو کسی پوسٹ پر لگایا ہو۔ جب حکومتیں دو چار ووٹ کی اکثریت سے بنیں تو یہ سب کچھ مجبوری بن جاتا ہے۔ لگائے گئے وزرا ء کی کارکردگی کا پتہ تین چار ماہ میں لگ جائے گا۔ اور ہاں اس بات کی داد بھی دیں کہ پرویز خٹک کے بارے کے پی سے ہینکی پھینکی کی خبریں آنے کے بعد اس مضبوط بندے کو وزارتِ دفاع پکڑا کر کھڈے لائن لگا دیا ہے۔ باقی ہمیں حکومت کی اوورآل کارکردگی دیکھنی ہو گی نہ کہ چھوٹے چھوٹے روزانہ کے چٹھکلے۔ کیونکہ اگر چٹھکلوں پر جائیں تو اب تک کے اعلانات کافی پازیٹیو ہیں کہ کوئی گورنمنٹ کے خرچ پر باہر علاج نہی کرائے گا، وزیراعظم بیرونی دوروں پر نہ جہاز لے کر جائے گا اور نہ فرسٹ کلاس میں سفر کرے گا، پی ٹی وی کو آزاد کرنے کا اعلان، وزیرِخارجہ کا فائیو سٹار ہوٹلز میں ٹھہرنے کی بجائے ایمبیسیوں میں یا نسبتا چھوٹے ہوٹلوں میں ٹھہرنے کا اعلان،وزیراعظم وزرا اور ممبران پارلیمنٹ کے صوابدیدی فنڈز ختم کر دئے گئے۔ ن حکومت کے پانچ سال میں ۲۶۰ ارب کے صوابدیدی فنڈز استعمال کئے گئے۔ سب وزیروں مشیروں کو اضافی گاڑیاں واپس کرنے کا حکم وغیرہ اچھے اقدامات ہیں لیکن یہ سب مجموعی تصویر میں ایک بہت چھوٹی حیثیت رکھتے ہیں۔

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
Viewing 41 post (of 41 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi