ہندی بولنا نہ تو بری بات ہے نہ ہی گناہ۔ زبانیں رابطہ کا ذریعہ ہیں ۔ میرے کہنے کا مطلب وہ انڈین اور پاکستانی جو کبھی ایک دوسرے کی شکل دیکھنا بھی گوارا نہ کریں جب پردیس میں ہوتے ہیں تو ایک دوسرے کا کھاتے پیتے ہیں تو وطن سے کیسی غلامی ۔ پاکستان تو اللہ کی رحمت ہے۔لیکن یہ الگ بات ہے کہ حکمران ہمیں اچھے نہی ملے۔ اور میں ڈکٹیٹر شپ اور موجودہ کٹ پتلی حکومت کے سخت خلاف ہوں جس نے پاکستان کو تہس نہس کر کے رکھ دیا ہے۔ افسوس
آپ درست کہہ رہی ہیں، بندے کو جتنی بھی زبانیں بولنا آ جائیں اتنی ہی فائدے مند ہیں
مجھے اردو اور پنجابی زبانیں بولنا آتی ہیں، ہندی زبان سمجھ لیتا ہوں اور انگریزی زبان کی میرا جی سے کلاسیں لے رہا ہوں
یہ پڑھکر انتہائی خوشی ہوئی ہے کہ آپ ڈکٹیٹر شپ اور موجودہ کٹ پتلی حکومت کے سخت خلاف ہیں. تمام با شعور خواتین اور مرد ملٹری ڈکٹیٹرز اور جمہوریت کے پردے میں چھپے ڈکٹیٹرز سے نفرت کرتے ہیں