Thread: کورونا وائرس اپ ڈیٹس

Home Forums Internationl News کورونا وائرس اپ ڈیٹس

Viewing 20 posts - 21 through 40 (of 174 total)
  • Author
    Posts
  • #21
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4258
    • Posts: 2748
    • Total Posts: 7006
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: کورونا وائرس اپ ڈیٹس

    #22
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4258
    • Posts: 2748
    • Total Posts: 7006
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: کورونا وائرس اپ ڈیٹس

    #23
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4258
    • Posts: 2748
    • Total Posts: 7006
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: کورونا وائرس اپ ڈیٹس

    اٹلی 4 ہزار سے زائد اموات کے ساتھ کورونا وائرس سے سب بری طرح متاثر ہونے والا ملک بن گیا جبکہ کیلیفورنیا کے بعد امریکا کی دیگر ریاستوں نے بھی وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کا حکم دے دیا اور ساتھ ہی افریقہ میں بھی وائرس سے ہونے والی دوسری ہلاکت سامنے آگئی۔
    فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جہاں دنیا بھر میں نئے کیسز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے وہیں عالمی ادارہ صحت نے وبا کے سابقہ گڑھ چین کے شہر ووہان میں نئے کیسز نہ آنے کو ‘دنیا کے لیے امید’ قرار دیا تھا۔
    اٹلی میں ایک دن میں ہونے والی اموات کی تعداد اب تک کی بلند ترین سطح 600 سے زائد تک جا پہنچی جبکہ دنیا بھر میں وائرس کے باعث 11 ہزار 397 ہلاکتیں ہوچکی ہیں اب تک 2 لاکھ 75 ہزار 427 افراد اسے وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔
    عالمی وبا کے باعث بگڑتی معاشی صورتحال کے تحت حکومتیں بھاری رقوم معاشی میدان میں ڈال رہے ہیں تا کہ کسی حد تک عالمی کساد بازاری سے بچا جاسکے۔
    امریکی صدر نے ریاست کیلیفورنیا اور نیویارک کے گورنروں کی جانب سے لاک ڈاؤن کے فیصلے کو سراہا لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے۔
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس کانفرنس کے فوراً بعد ایلینوائے اور کینٹکی ریاستوں کے گورنرز نے بھی اپے شہریوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دے دیا۔
    دوسری جانب برطانیہ نے یورپی یونین کے پڑوسی ممالک کی طرح سخت پابندیوں کا اعلان کردیا اور شراب خانوں، ریسٹورنٹس اور تھیٹرز کا بند کرنے اور متاثر ہونے والے ملازمین کی معاونت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
    اسی طرح فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ہونے والی مزید 78 اموات سامنے آئیں جس کے بعد وہاں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 450 ہوگئی۔
    فرانس، اٹلی، اسپین اور دیگر یورپی ممالک نے اپنے عوام سے گھروں میں رہنے کا کہا ہے اور کچھ معاملات میں جرمانے بھی عائد کردیے ہیں، جرمنی کا علاقہ بویریا ملک میں لاک ڈاؤن لگانے والا پہلا خطہ بن گیا۔
    خیال رہے کہہ دنیا بھر کورونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں سے نصف سے زائد اموات یورپ میں ہوئی ہیں تاہم دنیا کے کئی ممالک میں تشخیص کے فقدان کی وجہ سے حتمی تعداد اکٹھا کرنا مشکل ہے۔
    دوسری جانب اس عالمی وبا کا سایہ مشرق وسطیٰ کے بعد افریقہ تک پھیل گیا اور وسطی افریقہ کے ملک گبون نے سب صحارا افریقہ میں کورونا وائرس سے دوسری ہلاکت کی تصدیق کردی جبکہ خطے میں متاثرہ افراد کی تعداد 900 سے تجاوز ہوگئی ہے۔
    ایران میں صدر حسن روحانی اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامہ ای دونوں نے وعدہ کیا ہے کہ ان کا ملک اس وبا کے پھیلاؤ پر قابو پا لے گا لیککن اب بھی وہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح سخت پابندیاں لگانے سے انکاری ہیں۔
    ادھر لاطینی امریکا میں کیوبا اور بولیویا نے اپنی سرحدیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔
    اس عالمی وبا کی وجہ سے عالمی کساد بازاری کا خوف پیدا ہوگیا، امریکا جاپان، برطانیہ، کینیڈا اور سوئٹزر لیند کے مرکزی بینکوں نے عالمی معیشت میں پیسے کو شامل رکھنے کے لیے اقدامات اٹھا لیے ہیں۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1123004/

    #24
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 154
    • Posts: 15432
    • Total Posts: 15586
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: کورونا وائرس اپ ڈیٹس

    سر جی رچرڈ ڈاکنس لگا ہوا ہے علاج دریافت کرنے میں بیالوجی جو پڑھ چکا ہے …. نوتھنگ سے سمتھنگ بنا کر ہی رہے گا

    حسن بھائی

    لگتا ہے رچرڈ ڈاکنس نے بائیولوجی الطاف بھائی سے پڑھی ہے

    #25
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4258
    • Posts: 2748
    • Total Posts: 7006
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: کورونا وائرس اپ ڈیٹس

    #26
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 739
    • Posts: 8779
    • Total Posts: 9518
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: کورونا وائرس اپ ڈیٹس

    #27
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4258
    • Posts: 2748
    • Total Posts: 7006
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: کورونا وائرس اپ ڈیٹس

    #28
    Jack Sparrow
    Participant
    Offline
    • Advanced
    • Threads: 14
    • Posts: 780
    • Total Posts: 794
    • Join Date:
      3 Dec, 2016

    Re: کورونا وائرس اپ ڈیٹس

    کس مشکل میں پھنس گئے ہیں ، گھر سے باہر کرونا کرونا ، گھر میں جانو اور کرونا، اور کرونا

      :cry: :cry: :cry: بندہ جائے تو کہاں جائے

    • This reply was modified 8 months, 2 weeks ago by Jack Sparrow.
    #29
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4258
    • Posts: 2748
    • Total Posts: 7006
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: کورونا وائرس اپ ڈیٹس

    #30
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 0
    • Posts: 5287
    • Total Posts: 5287
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: کورونا وائرس اپ ڈیٹس

    ۔

    جس کا م کا رونا رو رھی ہے ۔۔۔۔۔

    اس کا م کا قرآن و حدیث میں کہیں زکر  ہی نہیں ہے ۔۔۔۔۔ اس کا م کا سرے سے مذ ھب میں کوئی حکم ہی نہیں ہے ۔۔۔۔

    ۔

    #31
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 268
    • Posts: 4457
    • Total Posts: 4725
    • Join Date:
      7 Jan, 2017

    Re: کورونا وائرس اپ ڈیٹس

    کس مشکل میں پھنس گئے ہیں ، گھر سے باہر کرونا کرونا ، گھر میں جانو اور کرونا، اور کرونا

    :cry: :cry: :cry: بندہ جائے تو کہاں جائے

    Jack Sparrow sahib

    محترم

    اندرونی اور بیرونی مسائل پر بہترین تبصرہ

    #32
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4258
    • Posts: 2748
    • Total Posts: 7006
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: کورونا وائرس اپ ڈیٹس

    #33
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 739
    • Posts: 8779
    • Total Posts: 9518
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: کورونا وائرس اپ ڈیٹس

    #34
    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 164
    • Posts: 7798
    • Total Posts: 7962
    • Join Date:
      15 Aug, 2016

    Re: کورونا وائرس اپ ڈیٹس

    کس مشکل میں پھنس گئے ہیں ، گھر سے باہر کرونا کرونا ، گھر میں جانو اور کرونا، اور کرونا

    :cry: :cry: :cry: بندہ جائے تو کہاں جائے

    ایک پہاڑی راستے پر خطرناک طریقے سے موڑ کاٹتے دیکھ کر سواری نے ڈرائیور سے پوچھا کہ کیا تمہیں ڈر نہیں لگتا؟؟ میرا تو خوف سے بُرا حال ہوجاتا ہے۔ ڈرائیور نے جواب دیا” آپ بھی میری طرح موڑ پر آنکھیں بند کرلیا کریں۔

    جیک بھائی! ایسے خطرناک موڑوں پر آپ بھی میری طرح آنکھیں بند کرلیا کرو۔

    #35
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    • Threads: 4258
    • Posts: 2748
    • Total Posts: 7006
    • Join Date:
      8 Nov, 2016

    Re: کورونا وائرس اپ ڈیٹس

    دنیا بھر میں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور اٹلی میں ایک دن میں 793افراد کی ہلاکت کے بعد دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 11ہزار سے تجاوز کر گئی۔
    یورپ میں ہلاکتوں کی تعداد 5ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور اٹلی، جرمنی اور اسپین میں کیسز تیزی سے رپورٹ ہونے کے سبب دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
    عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 11ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور امریکا کی جان ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جمع کیے گئے ڈیٹا کے مطابق دنیا بھر میں 2لاکھ 77ہزار افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 88ہزار صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    اٹلی میں ایک دن میں 793ہلاکتیں

    دنیا بھر میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک اٹلی نے ہفتے کو مزید 793افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا جس سے صرف اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 4ہزار 825افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
    ایران میں بھی ہفتے کو مزید 100 سے زائد ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 556ہو گئی ہے۔
    قطر نے ملک میں مجمعے کے اکٹھا ہونے اور تقریبات پر پابندی کا اعلان کردیا ہے جبکہ تمام تر عوامی مقامات کو بند کردیا گیا ہے۔
    قطر میں اب تک 481 میں نزلے جیسی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے البتہ کسی بھی شخص کو مورونا سے متاثرہ قرار نہیں دیا گیا۔

    برازیل کی سب سے بڑی ریاست میں لاک ڈاؤن

    وائرس سے نمٹنے کے لیے برازیل کی سب سے بڑی ریاست کو دو ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
    ساؤ پاؤلو کے گورنر جاؤ ڈوریا نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کا اطلاق منگل سے ہو گا جو 7اپریل تک جاری رہے گا۔
    ساؤ پاؤلو سے قطع برازیل بھر کی اہم ریاستوں میں تمام غیرضروری کاروبار بند ہے اور عوام کو پابند کیا گیا ہے وہ بلاضرورت گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔ انگلینڈ میں مزید 53افراد ہلاک
    ادھر انگلینڈ میں وائرس سے مزید 53افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس سے ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد 220 ہو گئی ہے۔
    انگلینڈ میں وائرس کی زد میں آ کر مرنے والے تمام افراد کی عمریں 41سے 94سال کے درمیان تھیں۔
    لبنان کے وزیر اعظم حسان دیاب نے وائرس کے سبب کرفیو پر عمل درآمد کرانے کا حکم دیا ہے اور سیکیورٹی فورسز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنے اور ایک جگہ جمع ہونے سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

    امریکا میں ہلاکتیں اور لاک ڈاؤن

    امریکا کی 3ریاستوں کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کے بعد نیویارک اور ایلینوائے کی انتظامیہ کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا کہ وہ رواں ہفتے کے اختتام سے اپنے شہریوں کو ان کے گھروں تک محدود کردیں گے، ان تینوں ریاستوں کی مجموعی آبادی 7 کروڑ نفوس پر مشتمل ہے۔
    امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ وہ اپنے ساتھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اپنا بھی ٹیسٹ کرائیں گے۔
    مائیک پینس نے کہا کہ ملک کے نائب صدر اور وائٹ ہاؤس کی کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ کی حیثیت سے میں اور میری بیوی کوروناوائرس کا ٹیسٹ کرائیں گے۔
    مائیک پینس کے مطابق ایک لاکھ 95ہزار امریکیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ان میں سے 19ہزار 500افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
    امریکا میں اب تک 267افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں اور 21ہزار 240افراد میں وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ امریکا کی تمام 50ریاستوں میں وائرس پھیل چکا ہے۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1123095/

    #36
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 739
    • Posts: 8779
    • Total Posts: 9518
    • Join Date:
      12 Oct, 2016
    • Location: Pakistan

    Re: کورونا وائرس اپ ڈیٹس

    #37
    Zed
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 136
    • Posts: 1705
    • Total Posts: 1841
    • Join Date:
      17 Feb, 2017

    Re: کورونا وائرس اپ ڈیٹس

    Italians are getting pounded, I don’t know what our window to flatten the curve looks like.

    #38
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 0
    • Posts: 5287
    • Total Posts: 5287
    • Join Date:
      6 Nov, 2016

    Re: کورونا وائرس اپ ڈیٹس

    ۔

    میرا خیال اب یقین میں بد ل رھا ہے کہ ۔۔۔ کرونا ۔۔۔۔ ایک فراڈ ہے ۔۔۔۔ جو کسی گلوبل ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیئے رچایا جارھا ہے ۔۔۔۔

    وقت گزرے گا تو پتہ چل جائے گا ۔۔۔۔ کہ کس قسم کی فلم چلنے والی ہے ۔۔۔۔۔بحرحال یہ طے ہے کہ ۔۔۔ کرونا ۔۔۔۔ سب ۔۔۔۔ فراڈ ہے ۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ ان کھیلوں میں ایک کھیل ہے ۔۔۔۔ جو پھدو عوام کو مز ید پھدو بنا نے کے لیئے کھیلے جا تے رھے ہیں ۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    #39
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    • Threads: 154
    • Posts: 15432
    • Total Posts: 15586
    • Join Date:
      24 Aug, 2016

    Re: کورونا وائرس اپ ڈیٹس

    یہ کوئی پہلی خاتون نہیں ہے. اس سے پہلے بھی ایک مولوی اسی قسم کا سیاپا کرتا پایا گیا تھا

    #40
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    • Threads: 22
    • Posts: 2485
    • Total Posts: 2507
    • Join Date:
      3 Apr, 2018
    • Location: NorthPole

    Re: کورونا وائرس اپ ڈیٹس

Viewing 20 posts - 21 through 40 (of 174 total)

You must be logged in to reply to this topic.

Navigation

Do NOT follow this link or you will be banned from the site!