Thread:
Asalam_O_Aleikum
Home › Forums › Siasi Discussion › Asalam_O_Aleikum
- This topic has 195 replies, 23 voices, and was last updated 1 year, 11 months ago by
Bawa. This post has been viewed 5017 times
-
AuthorPosts
-
30 May, 2020 at 9:17 am #1
السلام علیکم۔
کئ عرصہ پہلے پی کے سیاست کی سائٹ پر مجھے دو تین پیغامات موصول ہوئے جس میں میرے اور آپ سب کے جان من سہراب نے مجھے دانش گردی کی بیٹھک میں دعوت دی ، کچھ وقفے کے بعد ایک اور دوست نے بھی یہی دعوت دی اور اصرار کیا کہ میں وھاں کا چکر ضرور لگاؤں ۔ پھر میں نے محسوس کیا کہ پی کے سیاست کا معیار وہ نہیں رھا جو کبھی ہوا کرتا تھا ۔ خیر بہت سے میرے ساتھی پی کے سیاست سے کنارہ کش ہونے لگے اور بعض نے شاید دانش گردی کی راہ لی ۔ ان میں میرے محترم جیوجی صاحب بھی تھے اور باوہ جی نے بھی کمر باندھ کر کوچ کیا ۔ ڈیموکریٹ، شامی صاحب اور واہ رے بھی اوجھل ہوتے گئے ۔
بحرحال ، ھم نے وہ زمانہ بھی گزارا جہاں ایک پی ٹی آئ اور اس کی مکمل حمایت کا فسوں ٹوٹا تو پھر وہی دوست جو میرے ساتھ سفر میں شریک تھے اب صرف اس وجہ سے کنارہ کشی اختیار کرنے لگے کہ میں اس منافقت میں ان کا ساتھ نہ دے سکا ، راہیں کیا الگ ہوئیں ، نفرت کی حدت بھی بڑھتی چلی گئیں ۔
کچھ دنوں پہلے ایک بہت ہی محترم دوست کے کہنے پر اس بیٹھک میں شریک ہونے کی جسارت کررہا ہوں ۔ ہوسکتا ہے کہ ان ہی چرغوں کے جلنے سے روشنی ہو ۔
چلتے چلتے ایک بات کا تذکرہ ضرور کرتا چلوں کہ ان اچھے دنوں میں سے ایک دن میں نے باوہ جی سے کہا تھا کہ ہم بےشک آج ان جمہوری لوگوں کی حمایت میں پاکستان کی سب سے مضبوط مافیا پر بے دریغ تنقید کر رہے ہیں کہیں مستقبل کے کل میں یہ سیاستدان پھر دوبارہ اسی مافیا کا اعلی کار نہ بن جائیں اور انہیں بھی اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ہوگا ۔ بدقسمتی سے ہم سب نے یہ تماشا پھر دوبارہ باجوہ کی مدت بڑھانے پر دیکھا اور دیکھتے ہی رہے ۔
یہاں سے شہر کو دیکھو تو حلقہ درر حلقہ
کھنچی ہے جیل کی صورت ہر ایک سمت فصیلہر ایک راہ گزر گردش اسیراں ہے
نہ سنگ میل،نہ منزل، نہ مخلصی کی سبیل
یہاں سے شہر کو دیکھو تو ساری خلقت میں
نہ کوئ صاحب تمکیں، نہ کوئ والی ہوش-
This topic was modified 1 year, 11 months ago by
الشرطہ.
- local_florist 12 thumb_up 4
- local_florist Muhammad Hafeez, Athar, Bawa, Wahreh, Host, Jack Sparrow, GeoG, Believer12, آپکا اپنا چاچو, ابو سلمان, Atif Qazi, JMP thanked this post
- thumb_up Ghost Protocol, EasyGo, Sohraab, Awan liked this post
30 May, 2020 at 10:03 am #2زیدی صاحب خوش آمدیدیہ فورم اس سے بہت مختلف ہے ، یہاں زیادہ تر تہذیب کا دامن نہیں چھوڑا جاتا ، کسی کو اس کے سیاسی نظریے کی وجہ سے طعنہ نہیں دیا جاتا ، امید آپ انجوائے کریں گے ، آپ کے مطلب کا فورم ہے
ابھی یہ فورم کچھ سلو ہے ، کچھ عرصہ گزاریں انشاء اللہ آپ جیسے دوستوں کا ساتھ رہا تو ٹریفک بھی بڑھ جائے گی-
This reply was modified 1 year, 11 months ago by
Muhammad Hafeez.
30 May, 2020 at 10:32 am #3وعلیکم السلامخوش آمدید
- thumb_up 6
- thumb_up Bawa, Muhammad Hafeez, Zaidi, Sohraab, Believer12, Atif Qazi liked this post
30 May, 2020 at 11:04 am #4Zaidiو علیکم السلام قاسم زیدی بھائی، فورم پر خوش آمدید
امید ہے آپ الله تعالیٰ کے فضل و کرم سے بخیریت ہیں اور آپکی صحت بھی اب اچھی ہے
آپ کو یہاں دیکھکر انتہائی خوشی ہو رہی ہے. میں نے سیاست پی کے اسی وقت چھوڑ دیا تھا جب عاطف بھائی نے یہ فورم بنایا تھا. اس کے بعد وہاں صرف ایک بار گیا تھا جب یہاں کسی دوست نے آپکی طبیعت کے ناساز ہونے کا لکھا تھا تو آپکی خیریت معلوم کرنے وہاں گیا تھا. آپکو یہاں آنے کی دعوت دینا چاہتا تھا لیکن کسی کے فورم ممبرز کو اس کے فورم پر کسی اور فورم کو جائن کرنے کی دعوت دینا کچھ معیوب سا لگتا تھا اس لیے آپ کو یہاں آنے کی دعوت نہ دے سکا
میرے سیاست پی کے چھوڑنے کی وجہ وہاں کے اڈمن اور موڈریٹرز کا جانبدارانہ رویہ یا پیپسی برگروں کی نسوانی گالیاں نہیں تھیں. اصل میں میں وہاں صحابہ اکرام اور اہل بیت کے بارے میں پوسٹ ہونے والی غلاظت ناقابل برداشت تھی. اس لیے جب عاطف بھائی نے یہاں بلایا تو فورا یہاں چلا آیا تاکہ اس گند سے چھٹکارا حاصل کر سکوں
یہ فورم سیاست پی کے سے بہت بہتر ہے. سیاست پی کے کے برعکس یہاں آپ کو مختلف سیاسی و نظریاتی طور پر بالغ نظر لوگ ملیں گے. یہاں ہر ٹاپک پر تفصیلی بحث ہوتی ہے اور ایک ٹاپک آپ کو ہفتوں نہیں بلکہ مہینوں چلتا نظر آئے گا. آپ کو ہر ٹاپک پر مختلف نقطۂ نظر پڑھنے کو ملیں گے. میں یہ دعوا نہیں کرتا ہوں کہ یہاں سب فرشتے ہیں. جب مختلف خیالات کے لوگ کسی ٹاپک پر بحث کرتے ہیں تو کبھی کبھار بات بحث کے دائرے سے نکل کر لڑائی جھگڑے اور گالی گلوچ تک بھی پہنچ جاتی ہے لیکن ایسا کبھی کبھار ہی ہی ہوتا ہے اور پھر ممبرز کو اپنی غلطیوں کا خود ہی احساس ہو جاتا ہے اور وہ اپنے رویے پر خود ہی نظر ثانی کر لیتے ہیں اور معاملات درست سمت میں چلنا شروع ہو جاتے ہیں
امید ہے آپ اس فورم کو انجوائے کریں گے، نہ صرف آپ کو یہاں دوسروں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا بلکہ دوسرے بھی آپ سے بہت کچھ سیکھیں گے. سیکھنے سکھانے کا یہ عمل ہمارے لیے نئی راہیں کھولتا ہے جو ہمیں آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہیں
-
This reply was modified 1 year, 11 months ago by
Bawa.
- thumb_up 11
- thumb_up Ghost Protocol, Wahreh, Muhammad Hafeez, EasyGo, Athar, GeoG, Zaidi, Sohraab, Believer12, ابو سلمان, Atif Qazi liked this post
30 May, 2020 at 11:25 am #5Zaidi و علیکم السلام قاسم زیدی بھائی، فورم پر خوش آمدید امید ہےباوا جی،
تاریخ گواہ ہے کہ جس بھی کسی مہمان کو آپ نے خوش آمدید کہا ہے وہ پلٹ کر واپس نہیں آیا ہے لہذا میں میں اپنا خوش آمدید سمبھال کر رکھوں گا کچھ عرصہ کے لئے. ویسے آپ خوش آمدید کی جگہ ایک آدھ گالی دے دیا کریں تو بندہ آپ کی اصلاح کے بہانے کم سے کم فورم سے بھاگے گا تو نہیں30 May, 2020 at 11:30 am #6باوا جی، تاریخ گواہ ہے کہ جس بھی کسی مہمان کو آپ نے خوش آمدید کہا ہے وہ پلٹ کر واپس نہیں آیا ہے لہذا میں میں اپنا خوش آمدید سمبھال کر رکھوں گا کچھ عرصہ کے لئے. ویسے آپ خوش آمدید کی جگہ ایک آدھ گالی دے دیا کریں تو بندہ آپ کی اصلاح کے بہانے کم سے کم فورم سے بھاگے گا تو نہیںگھوسٹ پروٹوکول بھائی
قاسم زیدی بھائی ہمارے بہت اچھے دوست ہیں اور ہمارے حلقہ پٹواریاں میں شامل ہیں
آپ انہیں بلا خوف و خطر خوش آمدید کہہ سکتے ہیں
-
This reply was modified 1 year, 11 months ago by
Bawa.
- thumb_up 3 mood 2
- thumb_up Zaidi, Ghost Protocol, Atif Qazi liked this post
- mood GeoG, Believer12 react this post
30 May, 2020 at 12:55 pm #10آج دیکھا کہ نادان پرانے فورم پر دوبارہ متحرک ہو گئیں ہیں۔ یہ کیوں اور کیسے ہوا؟اس فورم کے بہت سے ممبرز ایسے ہیں جو ایک ہی وقت میں دانش گردی اور سیاست پی کے پر متحرک ہیں
میرے خیال میں کسی کے بھی ایک سے زیادہ فورم پر ایکٹیو ہونے پر کوئی پابندی نہیں ہے. ہر کوئی اپنی مرضی کے مطابق جس فورم پر چاہے متحرک ہو سکتا ہے
وہ اور لوگ ہوتے ہیں جو جس راستے کو ایک بار چھوڑ دیتے ہیں تو پھر کبھی مڑ کر اس راستے کی طرف نہیں دیکھتے ہیں
- thumb_up 6
- thumb_up GeoG, Wahreh, shami11, Believer12, Atif Qazi, Muhammad Hafeez liked this post
30 May, 2020 at 4:11 pm #11بری دیر سے دیکھتا تھا یہ فورم آپکی راہیں
بہت دیر کی مہربان آتے آتے
زیدی بھائی – خوش آمدید – آپ کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی
اس بزم میں آپ جیسا شعری ذوق کسی کا نہ تھا آپکے آنے سے یہ کمی پوری ہو گی
ویلکم
- thumb_up 9
- thumb_up Zaidi, Sohraab, Bawa, Wahreh, shami11, Believer12, ابو سلمان, Atif Qazi, Muhammad Hafeez liked this post
30 May, 2020 at 9:27 pm #12شکریہ سب ممبرانز کا ۔ امید کرتا ہوں کہ آپ سب بھی رمضان مبارک کے بعد پہلے ہفتہ کو بڑھیا انڈوں والے میٹھے آملیٹ سے لطف اندوز ہوئے ہونگے ۔ ویسے اس بیٹھک میں رونق کا وقت کونسا ہوتا ہے ۔ نادان بی بی کچھ خفا خفا سی لگتی ہیں ، ویسے آج کل پی کے پالیٹکس پر پھر سے پنڈی باؤنڈ ہیں ۔ امید کرتا ہوں کہ وہ اپنا کچھ قیمتی وقت اس بیٹھک کے لیے بھی نکالیں گی ۔
- local_florist 2 thumb_up 7
- local_florist GeoG, Bawa thanked this post
- thumb_up Sohraab, Wahreh, shami11, Believer12, ابو سلمان, Atif Qazi, Muhammad Hafeez liked this post
31 May, 2020 at 12:27 am #15شکریہ سب ممبرانز کا ۔ امید کرتا ہوں کہ آپ سب بھی رمضان مبارک کے بعد پہلے ہفتہ کو بڑھیا انڈوں والے میٹھے آملیٹ سے لطف اندوز ہوئے ہونگے ۔ ویسے اس بیٹھک میں رونق کا وقت کونسا ہوتا ہے ۔ نادان بی بی کچھ خفا خفا سی لگتی ہیں ، ویسے آج کل پی کے پالیٹکس پر پھر سے پنڈی باؤنڈ ہیں ۔ امید کرتا ہوں کہ وہ اپنا کچھ قیمتی وقت اس بیٹھک کے لیے بھی نکالیں گی ۔
قاسم زیدی بھائی
آپ شاید سیاست پی کے لکھنا چاہ رہے تھے
کیا آپ پی کے پولیٹکس پر بھی متحرک رہے ہیں؟
- local_florist 1 thumb_up 3
- local_florist Zaidi thanked this post
- thumb_up shami11, Atif Qazi, Muhammad Hafeez liked this post
31 May, 2020 at 12:39 am #17قاسم زیدی بھائی آپ شاید سیاست پی کے لکھنا چاہ رہے تھے کیا آپ پی کے پولیٹکس پر بھی متحرک رہے ہیں؟mere khayal se Brigadier Sohail Ejaz Mirza ko bhi bulana chahiyee
31 May, 2020 at 12:46 am #18قاسم زیدی بھائی آپ شاید سیاست پی کے لکھنا چاہ رہے تھے کیا آپ پی کے پولیٹکس پر بھی متحرک رہے ہیں؟نہیں باواجی ، میرا مطلب پی کے سیاست سے تھا ، میرا پی کے پالیٹکس سے کبھی تعلق نہیں رہا ۔ آپ کی نیک دعاؤں کا مشکور رہونگا ، الحمد اللہ صحت بہت بہتر ہے ۔ تقریبا پورا 2019 اور 2018 کی آخری سہ ماہی بہت پریشانی میں گزری ۔ بحرحال ، یہ زندگی ہے ، پریشانیاں تو ہوتی ہیں ۔ آپ سنائیں شب و روز کسطرح گزر رہے ہیں ، دفتر تو بند ہے ، کام گھر سے کیا جارہا ہے ، کچھ عجب سی افسردگی ہے ۔
31 May, 2020 at 1:14 am #19نہیں باواجی ، میرا مطلب پی کے سیاست سے تھا ، میرا پی کے پالیٹکس سے کبھی تعلق نہیں رہا ۔ آپ کی نیک دعاؤں کا مشکور رہونگا ، الحمد اللہ صحت بہت بہتر ہے ۔ تقریبا پورا 2019 اور 2018 کی آخری سہ ماہی بہت پریشانی میں گزری ۔ بحرحال ، یہ زندگی ہے ، پریشانیاں تو ہوتی ہیں ۔ آپ سنائیں شب و روز کسطرح گزر رہے ہیں ، دفتر تو بند ہے ، کام گھر سے کیا جارہا ہے ، کچھ عجب سی افسردگی ہے ۔
bhai zaidi qasim , main to bohut pehle se chahta tha ke aap is forum par aa jao
mujhe siasat.pk walon ne permanent BAN kar diya hai
- mood 1
- mood Atif Qazi react this post
31 May, 2020 at 1:31 am #20bhai zaidi qasim , main to bohut pehle se chahta tha ke aap is forum par aa jao mujhe siasat.pk walon ne permanent BAN kar diya haiWo Kion ?
-
This topic was modified 1 year, 11 months ago by
-
AuthorPosts
You must be logged in to reply to this topic.