Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 25 total)
  • Author
    Posts
  • Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1
    غریب غربت سے تنگ آتا ہے تو دو کام کرتا ہے۔ یا خود کشی کر کے زندگی سے چھٹکارا حاصل کر لیتا ہے یا پھر ہاتھ پھیلا دیتا ہے۔ مڈل کلاسیے بیچارے کے نصیب میں موت بھی نہیں ہوتی۔

    ہم مڈل کلاسیوں کی بھی کوئی زندگی نہیں ہوتی۔ ساری زندگی اپر مڈل، مڈل اور لوئر مڈل کلاس کے پنڈولم میں جھولتے رہتے ہیں۔

    غریبوں کو غربت کا رونا رونے کی عیاشی نصیب ہوتی ہے۔ ہم  مڈل کلاسیے اپنے احباب میں یہ جتاتے جتاتے مر جاتے ہیں کہ ہم  لگ بھگ امیر ہی ہیں بس آج کل حالات ذرا ٹائٹ ہیں۔

    غریب غربت سے تنگ آتا ہے تو دو کام کرتا ہے۔ یا خود کشی کر کے زندگی سے چھٹکارا حاصل کر لیتا ہے یا پھر ہاتھ پھیلا دیتا ہے۔ مڈل کلاسیے بیچارے کے نصیب میں موت بھی نہیں ہوتی۔ مڈل کلاسیے اگر غربت کے ہاتھوں مرتے بھی ہوں گے تو گھر والے یہی کہہ کر جگ ہنسائی کا ڈھکن ڈھک دیتے ہوں گے کہ ’ہارٹ اٹیک ہوگیا تھا‘۔

    غریب کو بھوک ستائے تو لنگر خانے پر کھانے کی تھالی میں جا بیٹھتا ہے، بڑے گھر کا بچا کھچا کھانا غریب کی جھونپڑ پٹی میں خوب مزے لے لے کر کھا لیا جاتا ہے۔ مہنگائی اصل امتحان ہوتی ہے مڈل کلاسیے کا، جو سیلانی کے لنگر خانے سے کھانا کھا نہیں سکتا کیونکہ کسی رشتے دار نے دیکھ لیا توسارے خاندان کی عزت خاک ہو جائے گی۔

    غریب کے مکان میں ٹی وی، فریج، صوفے، بائیسکل نہیں ہے تو نہیں ہے وہ ان سب کے بغیر جینا جانتا ہے۔ ادھر مڈل کلاسیا ’مفلسی میں فالسے کا شربت‘ کی طرح ہوتا ہے جو قسطوں پر ایک ایک کر کے عزت کی چیزیں جمع کیے جاتا ہے چاہے جیب میں ڈھیلا پائی نہ ہو۔

    اردو زبان نے بھی ہم جیسوں کے لیے کیسے کیسے ظالم محاورے بنا رکھے ہیں جیسے کہ ’جیب میں نہیں ہیں دانے، بڑھیا چلی بھنانے۔‘

    غریب کلاس کی عورتیں گھروں میں کام کر کے چار پیسے جوڑ لیتی ہیں، میڈموں اور باجیوں کے دیے پرانے کپڑے پہن لیتی ہیں۔ مڈل کلاسیوں کی بیچاری عورتیں بھی عجیب کشمکش کا شکار ہیں، یہ گھروں میں کام نہیں کر سکتیں، دفتروں میں یہاں مردوں کو نوکریاں نہیں مل رہیں انھیں کوئی کاہے کو رکھے گا۔

    آپ کو ایک راز کی بات بتاوں! ہم مڈل کلاسیوں کی اسی جھوٹی انا کا سب سے بڑا فائدہ گلی محلے میں کھلے پرائیوٹ سکول اٹھاتے ہیں جہاں گھروں میں کام کرنے والی ماسیوں سے بھی کم تنخواہ پر بطور استانی مڈل کلاس کی عورتیں ’بخوشی‘ کام کرنے پر ’مجبور‘ ہیں۔

    ایک تو اس ماہانہ تنخواہ کے فریب نے بھی ہم مڈل کلاسیوں کی بڑی تباہی پھیری ہے۔ مڈل کلاسیا کوئی بڑا ہی بے جگرا ہوگا جو ساری جمع پونجی داؤ پر لگا کر کوئی کاروبار شروع کرے۔ مہنگائی کے اس دور میں دیہاڑی دار کے مقابلے میں ماہانہ تنخواہ دار ہونا شاید محفوظ سمجھا جاتا ہے۔

    سخی سیاں تو خوب ہی کمات ہے

    مہنگائی ڈائن کھائے جات ہے

    ہم میں سے بہت سوں کے منہ کو رتی برابر تنخواہ  کا خون لگا ہوا ہے جسے سارے مہینے چلانا ہم کوئی آرٹ سمجھتے ہیں۔

    غریب پھٹا ہوا کپڑا پہنے تو غربت، امیر پہنے تو فیشن اور مڈل کلاسیا پہنے تو عزت نفس کا مسئلہ بن جاتا ہے۔ اسی لیے تنخواہ دار طبقہ  اپنی جھوٹ موٹ کی عزت کو جگ دکھاوا کر کے بڑھاوا دیتا ہے۔ سارا سال تنخواہ سے بچا کر، کمیٹی ڈال کر جو تنکا تنکا جوڑا جاتا ہے اسے شادی یا موت کے موقعے پر بھرم  رکھنے کی خاطر ایک منٹ میں جلا کر بھسم کر دیا جاتا ہے۔

    اجتماعی شادیوں کی بابرکت محفلوں کی تشہیر ٹی وی اخبار پر اکثر دیکھی ہوگی۔ سماجی تنظیموں کی جانب سے رچائی یہ اجتماعی شادیاں غریب کی بیٹی کے لیے کسی نعمت سے کم تو نہیں۔ ہاں مگر یہ سہولت بھی مڈل کلاسیوں کے لیے شجر ممنوعہ ہے۔ اجی ساری عمر کا طعنہ ہے جیتے جی مر جانے جیسا ہے۔ مڈل کلاسیا بیٹی کو گھر بٹھا رکھے گا مگر ہاتھ نہیں پھیلائے گا۔

    غریب اس جملے کی کاٹ سے بےخبر ہوتا ہے کہ ’آئے ہائے لوگ کیا کہیں گے۔‘ غریب پھٹے کپڑے سے بے پرواہ ہوتا ہے لیکن مڈل کلاس کی عورت کو نہ کسی میڈم کی اترن نصیب ہوتی ہے نہ ہی وہ پھٹے پرانے کپڑے پہن سکتی ہے۔ اور تو اور ہم مڈل کلاسیے اپنی اوقات ماننے سے اتنے انکاری ہیں کہ ہم کھل کر یہ بھی نہیں بتاتے کہ کپڑوں کی شاپنگ لنڈا بازار سے کی ہے۔

    وہ ایک دکھی فلمی ڈائیلاگ تو بڑے زور و شور سے سنا ہوگا ’سفید پوشی کا بھرم۔‘ ہم مڈل کلاسیوں کے ساتھ اس ایک جملے نے بڑا ظلم کیا ہے۔ اس سفید پوشی کے بھرم ورم کے چکر میں کتنے ہی مڈل کلاسیے چکرا گئے۔

    ہم مڈل کلاسیوں کو ایک اور چیز جو لڑی ہے وہ ہے خاندان کا نام، عزت و ناموس۔ ایسا لگتا ہے ہمارے اجداد کی دور کی نگاہ اتنی کمزور تھی کہ وہ یہ دیکھ نہ سکے کہ آنے والے وقتوں میں کتنی مہنگائی ہوگی۔ کسی کا نام رئیس ہے اور وہ قرضوں میں جکڑا ہے۔ کوئی شہزادہ ہے جس کے گھر کی چھت ٹپک رہی ہے۔ کوئی نواب ہے جن کی اب ٹافیوں کی دکان ہے اور کوئی امیر بیگم ہیں جو دو روپے کا ایک تکیہ غلاف سی کر سارے دن کے ڈیڑھ سو روپے کما لیتی ہیں۔

    مرے کو مارے شاہ مدار۔ ہم مڈل کلاسیوں  کے ساتھ ستم بالائے ستم یہ ہے کہ  ڈاکو بھی کم بخت ہم ہی کو نشانے پر رکھتے ہیں۔ اکثر ڈکیتیاں تنخواہ دار کے گھر ہوتی ہیں۔ راہ چلتے فقروں سے چائنا کا موبائل چھینا جاتا ہے، قسطوں پر لے گئی گاڑی اٹھا لی جاتی ہے، کمیٹیاں ڈال ڈال کر جو پیسے بیٹی کی شادی کے لیے جوڑے ہوتے ہیں وہ ایک گھنٹے کی واردات میں لوٹ لیے جاتے ہیں۔

    آئے روز کوئی مسافر بس لوٹ لی جاتی ہے، کبھی بائیک پر بیٹھے کسی ٹی ٹی لہراتے ڈاکو کو کسی ویگو یا لینڈ کروزر کو روکتے دیکھا؟ نہیں۔ ڈاکو بھی جانتے ہیں جو کروڑوں کی گاڑی رکھ سکتا ہے وہ  چند ہزار کا اسلحہ لینا اور چلانا بھی جانتا ہوگا۔

    ہم مڈل کلاسیوں کی اس ان کہی کو شاید میں کبھی نہ سناتی مگر صرف لاہور میں گیارہ دنوں میں خودکشی کے چار واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ وجہ بیروزگاری، مہنگائی اور غربت ہے۔

    وزیر اعظم صاحب! مہنگائی کے اس ماتم میں جو ایک طبقہ تکیہ کیے بیٹھا ہے وہ مڈل کلاسیا ہے۔ مڈل کلاسیا مہنگائی کے ہاتھوں خاموشی سے مرتے مرتے مر جائے گا۔ کچھ کیجیے۔

    :.( :.(

    https://www.independenturdu.com/node/28981/%D8%B2%D8%A7%D9%88%DB%8C%DB%81/%DB%81%D9%85-%D9%85%DA%88%D9%84-%DA%A9%D9%84%D8%A7%D8%B3%DB%8C%DB%92

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #2
    کمال کردیا ہے اس خاتون نے، بقول نصرت جاوید کے آج کے مڈل کلاسیے کو سب سے بڑا غم یہی کھائے جا رہا ہے کہ کہیں وہ سوشل سٹیٹس کھو نہ دے ، یہ ایک کلپ ہے اس میں غریب کی آواز میں غصہ ہے اور مڈل کلاسیوں کی آواز بھرائی ہوئی ہے وہ بھی پھٹ پڑنے کو تیار ہیں ،

    مجھے نہیں معلوم کل کیا ہو؟؟ آج دو دہایئوں کے بعد ہماری کمپنی نے نقصان شو کیا ہے اور سارا دفتر اداس بیٹھا ہے ، مال دو ہزار تیرہ کے ریٹ پر بھی نہیں بک رہا ساری مارکیٹ میں جہاں پہلے تیس تیس دن کی پروڈکشن کا ایڈوانس لیا ہوا ہوتا تھا اب اربوں روپے کا ادھار دئے بیٹھے ہیں اور مالکان اس طرح کے نوٹس بھجوا رہے ہیں

    https://pbs.twimg.com/media/EQo1wNVXUAAvHQ1?format=jpg&name=900x900

    nayab
    Participant
    Offline
    • Professional
    #3
    ایک بار فواد چوہدری نے کہا تھا کہ “عمران خان مڈل کلاس طبقے کے نمائندے ہیں اور ساتھ یہ بھی فرمایا تھا کہ بھٹو شہید کا انقلاب غریب عوام کا انقلاب تھا اب مڈل کلاس کا انقلاب آیا سارا زور مڈل کلاس کو سہولیات دینے پر فوکس ہے

    :angry_smile:

    حفیظ صاحب آپ نے یہ تھریڈ بنا یا اس کے لیے شکریہ  کہ کم از کم مڈل کلاس لوگ بھی کوئی وجود رکھتے ہیں  ورنہ حکومت کو اس سے کوئی سروکار نہیں کہ مڈل کلاس جئے یہ مرے بس تقریرے کروالو ان سے ۔۔ کیونکہ  کبھی کبھی تو ایسا ہے لگتا ہے کہ یہ حکومت تو  بس  یہ ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان میں دو ہی طبقہ رہتے ہیں ایک غریب اور دوسرے امیر۔۔۔ میں سمجھتی ہوں کہ اس حکومت نے مڈل کلاس کے لیے زندگی مشکل سے مشکل کر دی ہے

    دیکھو ذرا۔۔۔خان صاحب کا فوکس مڈل کلاس پر کہاں ہے کچھ نظر نہیں آتا غریبوں کے لیے لنگر خانے اور پناہ گاہیں کھو لو اور  امیروں کو خوش رکھو ان کے مطالبات مان کر ۔۔۔ اب بچارہ مڈل کلا س کہاں جائے کس کو فریاد سنائے یا تو پھر بس یہی ہو کہ “مڈل کلاسیا مہنگائی کے ہاتھوں مرتے مرتے مر ہی  جائے” ۔۔۔

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #4
    ایک بار فواد چوہدری نے کہا تھا کہ “عمران خان مڈل کلاس طبقے کے نمائندے ہیں اور ساتھ یہ بھی فرمایا تھا کہ بھٹو شہید کا انقلاب غریب عوام کا انقلاب تھا اب مڈل کلاس کا انقلاب آیا سارا زور مڈل کلاس کو سہولیات دینے پر فوکس ہے :angry_smile: حفیظ صاحب آپ نے یہ تھریڈ بنا یا اس کے لیے شکریہ کہ کم از کم مڈل کلاس لوگ بھی کوئی وجود رکھتے ہیں ورنہ حکومت کو اس سے کوئی سروکار نہیں کہ مڈل کلاس جئے یہ مرے بس تقریرے کروالو ان سے ۔۔ کیونکہ کبھی کبھی تو ایسا ہے لگتا ہے کہ یہ حکومت تو بس یہ ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان میں دو ہی طبقہ رہتے ہیں ایک غریب اور دوسرے امیر۔۔۔ میں سمجھتی ہوں کہ اس حکومت نے مڈل کلاس کے لیے زندگی مشکل سے مشکل کر دی ہے دیکھو ذرا۔۔۔خان صاحب کا فوکس مڈل کلاس پر کہاں ہے کچھ نظر نہیں آتا غریبوں کے لیے لنگر خانے اور پناہ گاہیں کھو لو اور امیروں کو خوش رکھو ان کے مطالبات مان کر ۔۔۔ اب بچارہ مڈل کلا س کہاں جائے کس کو فریاد سنائے یا تو پھر بس یہی ہو کہ “مڈل کلاسیا مہنگائی کے ہاتھوں مرتے مرتے مر ہی جائے” ۔۔۔

    https://pbs.twimg.com/card_img/1227854930754625538/tV1-tc1m?format=jpg&name=small

    nayab
    Participant
    Offline
    • Professional
    #5
    ابھی تک تو دو سال بھی پورے نہیں ہوئے اللہ جانے یہ تبدیلی کے اور کتنے ٹیکے اس غریب قوم کو اب بھی لگنا باقی ہیں

    :doh:

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    ابھی تک تو دو سال بھی پورے نہیں ہوئے اللہ جانے یہ تبدیلی کے اور کتنے ٹیکے اس غریب قوم کو اب بھی لگنا باقی ہیں :doh:

    مکمل تباہی تک گورنمنٹ اور وزیراعلی پنجاب تبدیل نہیں کئے جایئں گے

    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #7
    اس تحریر نے دکھتی رگ پر پاوں رکھ دیا جیسے

    کہتے ہیں گھر کے کپڑے گھر ہی میں دھونے چاہیں لیکن اس تھریڈ نے خود پر بیت تی ہوئی ان تلخیوں کو تحریر کرنے کی جیسے چنگاری فراہم کر دی ہو

    اب سے سال دو سال پہلے صبح ناشتے میں دو پراٹھے تناول فرماتا تھا

    تقریباً آٹھ ماہ قبل ایک پراٹھا ایک سادی روٹی پر آیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب صرف سادی روٹی ہوتی ہے

    ڈیڑھ دو سال پہلے پلیٹ میں سالن کم ہوتا تھا تو اور لیا کرتا تھا زیادہ ہوتا تھا تو بچاتا نہیں تھا

    اب چند ماہ سے زیادہ آجائے تو کم کر لیتا ہوں کم آجائے تو زیادہ کامطالبہ چھوڑ دیا

    چند ماہ قبل بیگم صاحبہ بچوں کے 1 کلو دودھ میں آدھ گلاس پانی ڈالتی تھیں اب ایک سوا ایک گلاس پانی پڑنے لگا ہے

    چند ماہ قبل بیٹے کو پرائیوٹ سکول میں پڑھانے کی منصوبہ بندی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب گورنمنٹ میں پڑھانے کے لالے پڑے ہوئے ہیں

    اور بھی بہت کچھ ہے دکھی دل میں کیا کیا لکھوں :thinking: :thinking: :thinking: ۔

    بس اک ہوک سی ہے کہ اگر صادق اور امینوں کے دور میں ایسے وقت سے گزر رہے ہیں تو اللہ ایسے صادق امین کسی کو نہ دے آمین۔

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    nayab
    Participant
    Offline
    • Professional
    #9

    اس تحریر نے دکھتی رگ پر پاوں رکھ دیا جیسے کہتے ہیں گھر کے کپڑے گھر ہی میں دھونے چاہیں لیکن اس تھریڈ نے خود پر بیت تی ہوئی ان تلخیوں کو تحریر کرنے کی جیسے چنگاری فراہم کر دی ہو اب سے سال دو سال پہلے صبح ناشتے میں دو پراٹھے تناول فرماتا تھا تقریباً آٹھ ماہ قبل ایک پراٹھا ایک سادی روٹی پر آیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب صرف سادی روٹی ہوتی ہے ڈیڑھ دو سال پہلے پلیٹ میں سالن کم ہوتا تھا تو اور لیا کرتا تھا زیادہ ہوتا تھا تو بچاتا نہیں تھا اب چند ماہ سے زیادہ آجائے تو کم کر لیتا ہوں کم آجائے تو زیادہ کامطالبہ چھوڑ دیا چند ماہ قبل بیگم صاحبہ بچوں کے 1 کلو دودھ میں آدھ گلاس پانی ڈالتی تھیں اب ایک سوا ایک گلاس پانی پڑنے لگا ہے چند ماہ قبل بیٹے کو پرائیوٹ سکول میں پڑھانے کی منصوبہ بندی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب گورنمنٹ میں پڑھانے کے لالے پڑے ہوئے ہیں اور بھی بہت کچھ ہے دکھی دل میں کیا کیا لکھوں    ۔ بس اک ہوک سی ہے کہ اگر صادق اور امینوں کے دور میں ایسے وقت سے گزر رہے ہیں تو اللہ ایسے صادق امین کسی کو نہ دے آمین۔

    ارےآپ کیوں دل چھوٹا کرتے ہیں یہ آپ کے ساتھ ہی نہیں ہو رہا بلکہ ہر مڈل کلاس کے ساتھ یہی ہو رہا ہے …

    خان صاحب نے مدینہ کی ریاست اور صادق امین کے نام لے لے کر پوری قوم کو چکر دیا ہے

    خودتو ایک ٹیکے سے حوروں  کو مل آتا ہے یہاں پوری قوم کو عذاب میں مبتلا کیے ہوۓ ہے

    ویسےآپکی یہ کہانی اب کہانی گھر گھر کی ہے

    :facepalm:

    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #10
    ارےآپ کیوں دل چھوٹا کرتے ہیں یہ آپ کے ساتھ ہی نہیں ہو رہا بلکہ ہر مڈل کلاس کے ساتھ یہی ہو رہا ہے … خان صاحب نے مدینہ کی ریاست اور صادق امین کے نام لے لے کر پوری قوم کو چکر دیا ہے خودتو ایک ٹیکے سے حوروں کو مل آتا ہے یہاں پوری قوم کو عذاب میں مبتلا کیے ہوۓ ہے ویسےآپکی یہ کہانی اب کہانی گھر گھر کی ہے :facepalm:

    مجھے یاد پڑتا ہے آپ بھی “عمران صاحب”کی سپوٹر ہوا کرتی تھیں۔

    اگر میں غلط ہوں تو اس تہمت پر معزرت

    کہانی گھر گھر کی ہے آپ بجا فرمارہی ہیں بس یہی سوچتے ہوئے آپ بیتی تحریر کی کہ اس تنور میں خالی میں ہی نہیں جل رہا اور بھی کئی گمنام ہیں “کراہنے کی آواز”” نکالنے کی ہمت میں ہی کر لیتا ہوں۔

    nayab
    Participant
    Offline
    • Professional
    #11
    مجھے یاد پڑتا ہے آپ بھی “عمران صاحب”کی سپوٹر ہوا کرتی تھیں۔ اگر میں غلط ہوں تو اس تہمت پر معزرت کہانی گھر گھر کی ہے آپ بجا فرمارہی ہیں بس یہی سوچتے ہوئے آپ بیتی تحریر کی کہ اس تنور میں خالی میں ہی نہیں جل رہا اور بھی کئی گمنام ہیں “کراہنے کی آواز”” نکالنے کی ہمت میں ہی کر لیتا ہوں۔

    تہمت نہیں آپ نے غداری کا الزام لگا دیا مگر ساتھ ہی معذرت بھی کرلی اسی لیے باقی کی بحث سے بچ گۓ

    نعرے بھٹو جئے بھٹو

    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #12
    تہمت نہیں آپ نے غداری کا الزام لگا دیا مگر ساتھ ہی معذرت بھی کرلی اسی لیے باقی کی بحث سے بچ گۓ نعرے بھٹو جئے بھٹو

    اچھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ نیازی کی نیاز مند نہیں تھیں پھر مجھے ہی بھول گیا۔ معلوم نہیں وہ کون خاتون تھیں جو نیازی کی نیاز مند تھیں شائد نیازی کی کمال گورنس کی بنا پر اب اُن کا حوصلہ نہیں رہا فورم پر آنے کا۔

    nayab
    Participant
    Offline
    • Professional
    #13

    اچھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ نیازی کی نیاز مند نہیں تھیں پھر مجھے ہی بھول گیا۔ معلوم نہیں وہ کون خاتون تھیں جو نیازی کی نیاز مند تھیں شائد نیازی کی کمال گورنس کی بنا پر اب اُن کا حوصلہ نہیں رہا فورم پر آنے کا۔

    ہاں نہ ہو سکتا ہے ایسا ہی ہو

    مگرآپس کی بات ہے کہ نیازی نے ساری قوم کا تو حل برا کیا ہی ہے مگر زیادہ ترس اسکے سپوٹرز پر آتا ہے

    امید اور اچھی آس لگانا کسی سے بری بات تو نہیں جو لیڈر اچھا کام  کرے اسکو سپورٹ تو کرنا چائیے مگر خان نے اپنے ووٹرز  کی بھی بینڈ بجا دی ہے

    :17:

    مومن
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #14
    ہاں نہ ہو سکتا ہے ایسا ہی ہو مگرآپس کی بات ہے کہ نیازی نے ساری قوم کا تو حل برا کیا ہی ہے مگر زیادہ ترس اسکے سپوٹرز پر آتا ہے امید اور اچھی آس لگانا کسی سے بری بات تو نہیں جو لیڈر اچھا کام کرے اسکو سپورٹ تو کرنا چائیے مگر خان نے اپنے ووٹرز کی بھی بینڈ بجا دی ہے :17:

    بینڈ تو کرپٹ لوگوں کی بجی ہے ۔۔۔کیونکہ اب وہ کرپشن نہیں کر سکتے ۔۔۔۔ چونکہ کرپشن  پاکستان کے ہر طبقے کے لوگ کر رہے تھے  ۔۔ لور کلاس ۔۔۔مڈل کلاس ۔۔۔۔اپر کلاس ۔۔۔اس لیےسب کی چیخیں نکل رہیں ہیں ۔۔۔۔

    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #15
    ہاں نہ ہو سکتا ہے ایسا ہی ہو مگرآپس کی بات ہے کہ نیازی نے ساری قوم کا تو حل برا کیا ہی ہے مگر زیادہ ترس اسکے سپوٹرز پر آتا ہے امید اور اچھی آس لگانا کسی سے بری بات تو نہیں جو لیڈر اچھا کام کرے اسکو سپورٹ تو کرنا چائیے مگر خان نے اپنے ووٹرز کی بھی بینڈ بجا دی ہے :17:

    ترس کے لائق بھی چیدہ چیدہ سنجیدہ قسم کے افراد ہی ہیں ورنہ تو زیادہ تر اپنی ہٹ دھرمی پر رہنے والے ہٹ دھرم ہی ہیں

    جو یا تو پاپا کی حرام کی کمائی پر پل رہے ہیں یا پاپا باہر سے کما کر بھیج رہے ہیں اُنہیں نہیں معلوم

    کہ2018اور2019کے قلیل عرصہ میں غریب کا بجٹ کیسا یکدم تلپٹ ہوا ہے۔

    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #16

    بینڈ تو کرپٹ لوگوں کی بجی ہے ۔۔۔کیونکہ اب وہ کرپشن نہیں کر سکتے ۔۔۔۔ چونکہ کرپشن پاکستان کے ہر طبقے کے لوگ کر رہے تھے ۔۔ لور کلاس ۔۔۔مڈل کلاس ۔۔۔۔اپر کلاس ۔۔۔اس لیےسب کی چیخیں نکل رہیں ہیں ۔۔۔۔

    ہا ہا ہا

    یعنی صرف خان ہی ایماندار ہے

    کمال لاجک ہے

    مومن
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #17
    ہا ہا ہا یعنی صرف خان ہی ایماندار ہے کمال لاجک ہے

    نہیں ایسی بات نہیں ۔۔۔۔الحمدللہ پاکستان میں ایماندار لوگوں کی کمی نہیں ۔۔۔

    لیکن کرپشن ہر طبقے میں کھس گی ہے ۔۔۔ اور کرپٹ لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے کہ وہ کرپشن نہیں کر سک رہے اور گذارہ مشکل ہو گیا ہے ۔۔۔۔

    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #18
    ہا ہا ہا یعنی صرف خان ہی ایماندار ہے کمال لاجک ہے

    جی بالکل گارنٹڈ سپریم کورٹ کا ٹھپہ لگا صادق اور امین ہمیں جھاڑ پونچھ کر عطا کیا گیا ہے

    اب اس کرم کا صد شکر ادا کرتے رہیں گے”قوم یوط “کے نمائندے۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #19

    بینڈ تو کرپٹ لوگوں کی بجی ہے ۔۔۔کیونکہ اب وہ کرپشن نہیں کر سکتے ۔۔۔۔ چونکہ کرپشن پاکستان کے ہر طبقے کے لوگ کر رہے تھے ۔۔ لور کلاس ۔۔۔مڈل کلاس ۔۔۔۔اپر کلاس ۔۔۔اس لیےسب کی چیخیں نکل رہیں ہیں ۔۔۔۔

    یعنی اب پاکستان میں کرپشن نہیں ہورہی، میرا مطلب ہے بڑے پیمانے پر نہیں ہورہی؟؟

    پھر بچا ہوا پیسہ کہاں ہے؟؟ ملک کیوں ترقی نہیں کررہا؟؟

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #20
    چار پانچ سال پہلے میں نے دوائیوں کا کاروبار شروع کیا تھا، نئی گاڑی ہوتی تھی، کراچی پنجاب کی سیریں کی جاتی تھیں، گھر میں ملازم تھے پھر اس بدبخت کی مرادیں پوری ہوئیں اور یہ سلیکٹ ہوگیا۔ بس اس کے بعد جو تباہی پھر ہے وہ بتائی نہیں جاسکتی۔ گاڑی سے موٹر سائیکل تک کی نوبت آگئی ہے کیونکہ اب گاڑی افورڈایبل نہیں۔ برسوں بعد اب گھر کے کام بھی خود کرنے کی نوبت آچکی ہے۔ اس مہنگائی کی وجہ سے ہرسطح پر لوگ بےروزگار ہوئے ہیں۔ کاروبار میں جہاں بیس پچیس ملازم ہوتے تھے اب چار سے کام چلانا پڑ رہا ہے کیونکہ فروخت گھٹ کر بیس فیصد تک رہ گئی ہے۔

    اوپر سے بجلی گیس کے بل ہر مہینے بڑھائے جارہے ہیں۔ پتہ نہیں کب اس ملک کی حالت پر عوام کو ترس آئے گا اور وہ ان بےغیرتوں کا گریبان پکڑنے نکلیں گے جو ان بےحیاوں اور بےشرموں کو لائے ہیں۔

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 25 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi