Viewing 16 posts - 201 through 216 (of 216 total)
  • Author
    Posts
  • نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #201

    الله کا شکر ہے کہ نادان نے آپ سے رنگ گورا کرنے کا طریقہ نہیں پوچھ لیا آپ نے تو زیرو سے لیکر چار نمبر ریگ مالوں کا نسخہ بتا دینا تھا :bigsmile:

    میں کالی نہیں ہوں

    :serious:

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #202

    شاہد بھائی،
    مجھے محسوس ہوتا ہے میری پوسٹ کا جواب دیتے ہوے تو آپ کا بی پی بہت ہائی ہوجاتا ہے ذہن میں تلاطم برپا ہوجاتا ہے جسکی وجہ سے پوسٹ کوپڑھے بغیر یا سمجھے بغیر جو دل میں آیا لکھ دیا پتا نہیں اس کو دوبارہ بھی پڑھتے ہیں یا نہیں یا اسکے بودے پن کا احساس بھی ہوتا ہے یا نہیں ورنہ میں آپ کو اتنا ہلکا نہیں سمجھتا کہ اوٹ پٹانگ آپ لکھیں بھی اور آپ کو اس کا احساس بہ نہ ہو.
    آیئے نقطہ با نقطہ آپکے سوالات کا جواب دیتا ہوں

    گھوسٹ بھائی، اصول اچھے ہیں لیکن ان پر پرکھ کر اگر منافقت کے سرٹیفیکیٹ بانٹنے چلے تو پہلا سرٹیفیکیٹ آپ ہی کو دیا جائے گا اور شاید سوائے جے ایم پی کے (جو خود کو منافق کہتے ہیں) اس فورم پر ہر بندہ ہی یہ سرٹیفیکیٹ گلے میں لٹکائے پھر رہا ہو۔ لسٹ لمبی ہے لیکن پچھلے کچھ دنوں میں آپ کے لگائے ایک دو الزامات ہی کو لے لیتے ہیں اور پھر دیکھ لیتے ہیں کہ کیا وہ آپ کے تحریر کردہ اصولوں کے منافی تو نہیں۔

     

    میرے تحریر کردہ اصول؟؟ میں نے اپنے لئے کونسے اصول طے کردئیے؟ میں نے تو کبھی پاکستان یا اسلام کا ٹھیکیدار بننے کی کوشش نہیں کی میں نے کبھی کسی کو غداری یا حب الوطنی کے پل صراط سے نہیں گزارا. کسی کے ایمان پر سوال نہیں اٹھا یے جو اصول میں نے تحریر کئیے ہیں وہ ان لوگوں کے لئے ہیں جو پاکستان اور اسلام کے مامے بنتے ہیں
    ہیونگ سیڈ ڈیٹ ، اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ میرا ان اصولوں سے اختلاف ہے میرے کہنے کا مطلب ہے میں نے کبھی ان کی ترویج نہیں کی امید ہے اس باریکی کو اپ بلند فشار خون کے باوجود سمجھ رہے ہونگے

    :bigsmile: :bigsmile:

    آپ نے کہا کہ الزام لگانے سے پہلے یہ دیکھا جانا چاہیے کہ کیا فئیر ٹرائیل میں یہ ثابت ہوا،

    حضور میں نے یہ کب اور کہاں لکھا ؟ ذرا نشاندھی فرما دیں

    تو بتائیے آپ کا یہ بیانیہ کہ پیپلز پارٹی سارا پیسہ کھا گئی ہے تو کراچی میں کیا لگائے گی، کسی فئیر ٹرائل سے ثابت ہوا ہے یا کہ آپ کی ججمنٹ ہے۔ اسی طرح آپ نے پروفیسر کی موت کو ایجنسیوں کے کھاتے میں ڈالا تو کیا یہ فیئر ٹرائل سے ثابت ہوا یا آپ کے تجربے اور ججمنٹ کا نتیجہ تھی؟ ان دونوں سٹیٹمنٹس سے میں بھی متفق ہوں تو منافق تو ہم دونوں ہی ٹھہرے۔

    حضور میں نے کب پروفیسر کی ہلاکت کو ایجنسیوں کے کھاتے میں ڈالا ؟ میں نے توشفاف تحقیقات کامطالبہ کیا تھا . تحقیقات کروانا حکومت وقت اور اداروں کا کام ہے ان کی ذمہ داری ہے اگر وہ اس ذمہ داری کو نبھانے میں ناکام رہتے ہیں تو ان پر لامحالہ الزام اہے گا مگر میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ پروفیسر یا کسی کے قتل میں بھی کسی کو پکڑ کر بغیر ٹرائل کئے سزا دے دی جائے اگر کسی کو سزا ہویی تو اس کو آیین اور قانون کے تحت فیئر ٹرائل کا حق ملنا چاہئے اور اس کے تحت ہی سزا ہونی چاہئے جب کسی کا ٹرائل ہی نہیں ہوا سزا ہی نہیں ہویی تو کہاں کے اصول.
    آپ نے لکھا ہے کہ آپ کے خیال میں پروفیسر کو ایجنسیوں نے مارا ہے میرا آپ سے سوال ہے کہ کیا آپ نے اس راے کا اظھار کیا تھا اس فورم پر؟ اگر ہاں تو کہاں اگر نہیں تو کیوں نہیں ؟

    درج بالا وضاحت سے یہ بات تو ثابت ہوجاتی ہے کم سے کم منافقت کی کسی دوڑ میں اگر آپ کو میں کہیں نظر بھی آیا تو اتنا پیچھے نظر آؤں گا کہ آپ کو دوربین لگانا پڑے گی

    :bigsmile: :bigsmile:

    . پپلزپارٹی اور نواز نے ایم کیو ایم کے خلاف آپریشنز کئے اور ہارڈ کور کرمنلز کے ساتھ ساتھ سینکڑوں بے گناہوں کو بھی اسی چکی میں ناحق پیس دیا لیکن ایم کیو ایم نے ڈھٹائی سے انہی جماعتوں سے وزارتوں کی خاطر اتحاد کر لیا وہ بھی کوٹہ ختم کرنے کا مطالبہ کئے بغیر،

    کیا آپ وضاحت کرنا پسند کریں گے کہ آپ کی نظر میں کیا پیمانہ ہے کسی کو ہارڈ کور کرمنل کہنے کا یا بے گناہ قرار دینے کا ؟ ایک بات تو طے ہے کہ ہزاروں افراد کا ماورا عدالت قتل ریاست کی پالیسی کے تحت ہوا تو کتنے لوگوں کو عدالتوں یا تحقیات کے نتیجہ میں ہارڈ کور ثابت کردیا گیا ؟ اگر نہیں تو کیا مذھب قانون اخلاقیات اور انسانیت کی رو سے سب ہی بے گناہی کے زمرہ میں نہیں آتے ؟
    رہا سوال ایک مرتبہ پھر ایم کیو ایم کا نواز اور پی پی سے اتحاد کا اور وہ بھی وزارتوں کی خاطر تو میں یہی کہہ سکتا ہوں یہ سوال کسی ایم کیو کے ہمدرد نے پوچھا ہوتا تو بھی جائز تھا کہ آپ کا پوچھنا تو بغز معاویہ کے علاوہ کچھ نہیں ہوسکتا مگر پھر بھی اس کی وضاحت اتنا مشکل کام نہیں ہے
    ان ادوار میں ایم کیو ایم نے ریاست کے خلاف آپریشن نہیں کیا تھا بلکہ ریاست نے آپریشن کیا تھا ایک ظالم پارٹی تھی ایک مظلوم پارٹی تھی . اپنی حکومت کے خاتمہ کے بعد نواز شریف نے لندن جاکر آپریشن پر معافی مانگی تھی اور سارا الزام فوج پر لگا دیا تھا اور لندن کو یقین دلایا تھا کہ آپ کے دکھوں کا مداوا کیا جائے گا لےہذا ٩٧/ ١٩٩٦ کے انتخابات کے نتیجہ میں بننے والی حکومت میں ایم کیو ایم اور نواز حکومت میں پیچ اپ ہوا مگر جلد ہی اجنسیوں نے ایک مرتبہ پھر اپنا کھیل کھیلا اور یہ اتحاد ٹوٹ گیا ١٩٩٢ سے تو ایم کیو ایم مسلسل اعتاب کا شکار تھی ہزاروں افراد کا قتل ہو چکا تھا تو اگر حکومت سے تھوڑا ساز باز کرکے اپنے اوپر اعتاب کو کم کیا جاسکتا تھا تو اس میں کیا برائی تھی یا اسکے علاوہ آپشن کیا تھا ؟
    مشرف کی گود میں بھیٹنے والی بات بھی آپ کی بے بنیاد ہے مشرف ١٩٩٩ میں ، ٢٠٠٠ میں اس نے مقامی حکومتوں کے انتخابات کرواے تو ایم کیو ایم واحد جماعت تھی جس نے انکا بائیکاٹ کیا تھا جسکے نتیجہ میں نعمت خان صاحب کراچی کے ناظم منتخب ہوے. ایم کیو ایم نے ٢٠٠٢ میں ہونے والے انتخابات کے نتیجہ میں کامیابی حاصل ہونے کے بعد مرکزی اور صوبائی حکومت میں شرکت کی تھی اور کیوں نہیں کرتی کہ جس ملٹری اسٹبلشمنٹ نے ایک جماعت کو غدار دہشت گرد قرار دے کر آپریشن کیا تھا وہی آپ سے اتحاد کرکے اپنے ماضی کے موقف سے برات کا اظہار کررہی تھی اور اپنا تھوکا چاٹ رہی تھی
    اسی طرح زرداری نے ٢٠٠٨ میں نائن زیرو اور شہدا قبرستان جاکر معافی مانگی بنیادی طور اپنے ماضی کے سیاسی موقف سے جان چھڑائ اور ایک نئی دور کی نوید سنائی وعدے کئیے تو کیوں اتحاد نہیں کرتے تو اور کیا کرتے آخر پاکستان کی حدود اور آیین میں رہ کر ہی سیاست کرنا تھی تو جو پلیئر موجود ہوں گے انکے ساتھ ہی کھیلا جائے گا یا کسی اور کہ ساتھ کھیلا جائے گا
    بہرحال جیسا کہ میں نے پہلے بھی عرض کیا تھا سیاسی حکمت عملیوں کے صحیح یا غلط ہونے اور ان پر سوال کھڑا کرنے کا حق کسی بھی جماعت کے ہمدردوں اور سپورٹرس کا ہوتا ہے مخالفین تو محض اپنی آنا کی تسکین کے لئے سوالات کھڑے کرتے ہیں

    جمہوریت کا راگ الاپا لیکن مشرف کی گود میں بھی جا بیٹھی اور وہاں بھی کوٹہ ختم کرنے کا مطالبہ نہیں کیا تو کیا ایم کیو ایم بے غیرت تھی ، منافق یا دونوں؟

    اوپر میں نے تفصیل سے وضاحت کردی ہے اس کے بعد یہ سوال آپ نون، پی پی اور فوج سے کرتے تو جائز نظر آتا ہے

    (جاری ہے)

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #203

    اس ملک کا سب سے زیادہ ستیاناس بھی تو فوج ہی نے کیا ہے جو ہر کام ماورائے عدالت اور غیر قانونی کرتی ہے۔ جس کو چاہو این آر او دے دو اور جس کو چاہو لائن حاضر کر لو یا اڑا دو۔ ہر ایک کے کیسز پینڈنگ میں رکھو جب چاہے انہیں ایکٹیویٹ کر دو یا این آر او میں تبدیل کردو۔ وزیرِاعظم ہو یا وزیرِاعلی، اچھے ہوں یا کرپٹ ان کے بائیں ہاتھ کی مار ہیں۔ کاش سیاستدان ہی بہتر ہوتا کہ انہیں نکیل ڈال سکتا۔

    کیا مشرف دور میں آرمی چیف نے این آر او پر دستخط نہیں کئے تھے جس میں ایم قیو ایم اور پی پی کے قائدین کے کیسز کو ایک ہی ہلے میں ختم کردیا؟ اس سے پہلے کچھ لوگوں کو ،جو جیل میں قید کرپشن کیسز بھگت رہے تھے ،محب وطن قرار دیکر وزارت کے منصب پر آرمی چیف کے دستخطوں سے نہیں بٹھایا گیا؟ اس سے بھی پہلے ہائی جیکنگ اور منی لانڈرنگ کے کیسز کو احتساب کے سربراہان جو جنرل بھی تھے کے حکم پر پینڈنگ نہیں کردیا گیا تھا؟ اب بھی جب فوج کا کام وائٹ کالر کرائمز کی چھان بین کرنا نہیں ہے تو وہ جے آئ ٹی کا حصہ کیوں بنتی ہے؟ میڈیا پر جو لوگ یہ مطالبہ کرتے ہیں وہ خود کو فوج کے ترجمان کہتے ہیں فوج اگر راضی نہیں ہے تو وہ انہیں شٹ اپ کال کیوں نہیں دیتی؟

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #204

    . رہی بات ایک تنظیم پر دہشت گردی کا الزام لگانے کی تو بتائیں، القائدہ، ٹی ٹی پی، داعش وغیرہ پر کس ملک میں فئیر ٹرائل ہوا تھا جس کے بعد
    انہیں دہشت گرد قرار دیا گیایا گوانٹونامو بے کے قیدی فئیر ٹرائلز کے بعد دس دس سال سے قید میں پڑے ہیں۔اسلامی اصولوں کا حوالہ دیا تو جب حضرت علی ؓ نے خوارج کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف مہم جوئی کی تو کیا پہلے کورٹ ٹرائل کیا گیا تھا؟ تو صاحب ایسی تنظیموں پر ایکشن عموما انٹیلیجنس فیڈز کے تحت ہی کئے جاتے ہیں فئیر ٹرائلز کی بیسس پر نہیں اور انہین دہشت گرد بھی اسی بیس پر سمجھا جاتا ہے۔ ایم کیو ایم کو اوپر دی گئیں تنظیموں کے برابر کھڑا نہیں کر رہا ہے لیکن پروسیجرل فیکٹس بیان کر رہا ہوں۔ اور ہاں اس سے متفق ہوں کہ جب ان تنظیموں کے خلاف ایکشن لے لیا جائے تو افراد پر فئیر ٹرائل ہی کا اصول لاگو ہوگا۔ ۔

    نرم سے نرم الفاظ میں درج بلا پیرا نہایت بچکانہ اور بغض سے بھرپور نظر آتا ہے اور یہ بات ثابت کرتا ہے کہ کسی کی مخالفت میں آپ کے جیسا جہاندیدہ عالم فاضل شخص بھی کس حد تک جاسکتا ہے
    آپ نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کی مسلمہ سیاسی جماعت کو کہ جس کے منشور سے لے کر عملی کردار تک سیاسی حکمت عملی اور سیاسی جدوجہد سے عبارت ہے اور جس کو اپنے حلقہ ووٹران کی جانب سے مسلسل انتخابی طور پر جتوایا گیا ہے اور جو مختلف ادوار میں ملکی کی سیاسی اور انتظامی ڈھانچہ کا حصہ کا بنتی رہی ہے اس جماعت اور القاعدہ ، ٹی ٹی پی اور دا عیش جیسی تنظیموں کو ایک ہی جملہ میں اکھٹا کردیا ہونا تو یہ چاہئے کہ اس مقام سے مجھے اپنا قلم روکنا چاہئے مگر جب مجھے پتا ہے کہ میرا موقف کسی بھی زی شعور شخص کی سمجھ میں آسانی سے آسکتا ہے تو مجھے فرار کی ضرورت نہیں ہے
    آپ یہ بتائیے ان میں سے کتنی تنظیموں نے پر امن سیاسی جدوجہد کا اعلان کیا تھا اور ان کے خلاف کن لوگوں نے کاروائی کی اور کب کی ؟ القاعدہ کا قیام پاکستان میں نوے کی دھائی میں پشاور میں باقاعدہ ایک تقریب میں عمل میں آیا جس میں اسامہ نے امریکا اور مغربی ممالک سے جنگ لڑنے کا اعلان کیا اس کے باوجود ان کو پاکستان میں سیف ہیون مہیا کی گئی امریکا کے دباؤ کے بعد اسامہ سوڈان اور بعد میں افغانستان منتقل ہوا اور اس پر حال کی سب سے بڑی دہشت گردی کا الزام لگا امریکا اور مغربی ممالک نے اس پر بطور ایک دشمن کے حملہ کیا اسامہ یا گونتانامو بے کے قیدی امریکی شہری نہیں تھے کہ جن کو امریکی آئنینی تحفظ حاصل ہوتا
    یہی حال ٹی ٹی پی اور اس جیسی تنظیموں کا ہے ان تنظیموں نے نہ صرف دہشت گرد کاروائیاں کیں بلکہ ان کا اعلان اور اعتراف بھی کیا ان کو تو ریاست پاکستان، لیڈران پاکستان اور عوام پاکستان کی مکمل حمایت حاصل رہی رہی ہے یہاں تک کہ ٢٠١٤ کا واقعہ ہوگیا اور ان کے خلاف مجبورا کاروائیاں کرنی پڑیں فوج کو باقاعدہ ان کے خلاف جنگ کرنا پڑی اپنی جانوں کی قربانی دینی پڑی اور جنگی سازوسامان استعمال ہوا

    ان کے مقابلہ میں ایم کیو ایم نے کب بغاوت کا اعلان کیا کب جنگ کا اعلان کیا کتنے دھماکہ کے کتنے مقابلہ کئے ؟ اور کیوں کرتے کیسے کرتے کراچی میں تو رینجرس فوج جب چاہے اپنے ٹرکوں میں بیٹھ کر بغیر کسی مزاحمت کے جہاں دل چاہے پہنچ جاتی ہے جس کو دل چاہے اٹھا لے جاتی ہے جس کو دل چاہے ماردیتی ہے

    ویسے سلام ہے آپ پر آپ نے کتنی خوبصورتی سے کسی ملک کے شہری کو اس کے آیین کے تحت ملنے والے تحفظ کو دشمن کے حقوق سے گڈ مڈ کرنے کی کوشش کی
    تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو

    آپ نے میرے نسل پرستی بارے سوال کا جواب نہیں دیا کہ آپ کس اصول کے تحت مجھ پر اور میڈیا پر نسلی امتیاز کا الزام لگاتے ہیں کیا ان میں سے کسی نے بھی مہاجر قوم پر الزام لگائے یا ایک تنظیم پر۔ کیا بی بی سی بھی نسل پرست ہے جس نے الطاف حسین کے انڈین را سے فنڈنگ لینے کی خبر چلائی تھی۔ ۔

    نسل پرستی کی فرانزک رپورٹ نہیں ہوتی یہ رویہ ہے جو کہ ظاہر ہوتا ہے میں آپ سب سے سوال کرتا ہوں کہ آخر الطاف کا جرم کیا ہے جو آپ لوگ اس سے اتنا نفرت کرتے ہیں؟ کیا اس کا جرم یہ ہے کہ اس نے ایک منتشر اور مظلوم گروہ کو ایک پہچان دی ان کو ان سے ہونے والی زیادتی کا احساس دلایا ان کو ایک لڑی میں پرودیا سٹیٹس قو کو چیللنج کیا؟ یا الطاف کے مبینہ جرائم کی وجہ سے نفرت کرتے ہیں؟ تو الطاف کا وہ کونسا مبینہ جرم ہے جسکا الزام دیگر سیاسی رہنماؤں پر نہیں لگا تو کیا آپ لوگوں کی ان سے نفرت بھی اسی نہج پر ہے ؟الطاف تو ١٩٩٢ سے ملک سے باہر ہے اگر اس نے جرائم کئیے بھی ہیں تو یہی فاروق ستار ، مصطفیٰ کمال، عشرت العباد ، خوش بخت شجاعت، حیدر عباس ، جمیل الدین عالی، عامر لیاقت وغیرہ نے کئے ہوں گے یہ کسطرح ہوسکتا ہے کہ الطاف کو چھوڑنے کا اعلان کرکے ان کے جرائم معاف ہو گئے ہوں ؟ آخر یہ لوگ کسطرح قابل قبول ہوسکتے ہیں ؟ تمام کی تمام ایم کیو ایم گراونڈ پر موجود ہے آپ میں اور ہر سیاسی باشعور یہ بات جانتا ہے کہ یہ بہادر آباد پی ای بی اور مصطفیٰ کمال کا ڈرامہ جب تک ہے جب تک فوج کا دباؤ ہے آج بھی یہ دباؤ ختم ہوجاے تو یہ سب نائن زیرو کی طرف بھاگ کر مرکز میں جمع ہوجاییں گے
    درج بالا تجزیہ کی روشنی میں محض الطاف کی مخالفت کی وجہ بطور ایک ایسے مرکز ثقل کی مخالفت محسوس ہوتی ہے جسنے ایک اقلیتی گروہ کو اکھٹا کیا تھا اس مرکز کو توڑدیا جائے تو اقلیتی گروہ بھکر جائے گا اور یہ نظریہ اتنا غلط بھی نہیں ہے آپ دیکھ ہی سکتے ہیں کہ الطاف کے ہٹتے ہی بندروں کا ناچ شروع ہوگیا تو الطاف سے نفرت کی وجہ نسل پرستی کے علاوہ اور کیا ہوسکتی ہے؟

    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #205
     الطاف سے نفرت کی وجہ نسل پرستی کے علاوہ اور کیا ہوسکتی ہے؟

    تھینک یو گھوسٹ بھائی۔

    آپ کی ان گھسی پٹی توضیحات کے ۱۶ آنے مضبوط دلائل موجود تھے لیکن اب لمبے چوڑے جواب در جواب سے اجتناب کرتے ہوئے یہ کہوں گا کہ میرے لئے یہی کافی ہے کہ بلآخر آپ نے مندرجہ بالا الفاظ لکھ ہی دئیے۔ پرانے تھریڈز پر بھی یہی تو بار بار پوچھ رہا تھا ۔

    الطاف سے نفرت کی وجہ نسل پرستی کے علاوہ اور کیا ہوسکتی ہے؟

    اب آپ مجھے نسل پرست کہیں گے تو میرا بی پی ہائی نہیں ہوگا اور اسی معیار پر منافق بھی سمجھیں تو ست بسم اللہ۔

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #206
    میں کالی نہیں ہوں :serious:

    کیا فرق پڑتا ہے کہنے دیں ان حاسدوں کو

    ;-)

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #207
    گھوسٹ صاحب ۔۔

    میں آپکی تقریر پڑھکر بلکل احیران نہیں ہوا۔۔

    کہہ الطاف حسین  سے نفرت نسل پرستی ہے ۔۔۔۔۔مجھے پہلے دن سے پتہ ہے آپکو مروڑ  مہاجر کیمونٹی کی وجہ سے نہیں بلکہ خب  الطاف حسین کی وجہ سے اٹھتے ہیں ۔۔۔۔

    آپ کے اس بیانیے پر میرا راستہ مذید اسان ہوگیا ہے ۔

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #208
    تھینک یو گھوسٹ بھائی۔ آپ کی ان گھسی پٹی توضیحات کے ۱۶ آنے مضبوط دلائل موجود تھے
     
    تھینک یو شاہد بھائی
    آپ کے سولہ آنے دلائل کی قلعی اپنی پچھلی پوسٹ میں کھول چکا ہوں. اس مقام پر آکر میں نے تمام ٹھیکیداروں کو فرار ہوتے دیکھا ہے میرے لئے یہ نئی
    بات نہیں ہے
    ہیو نائس ٹائم
     
    :bigthumb: :bigthumb:
    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #209
    آپ کے اس بیانیے پر میرا راستہ مذید اسان ہوگیا ہے

    تھینک یو سلیم بھائی ،
    آپ سے تو کسی بیانیہ جیسی لغویات میں پڑنے کی کوشش غیر ضروری ہے جب بھی سفر کا ارادہ ہوجاے تشریف لے اے گا بکرا حاضر ہے

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #210

    تھینک یو سلیم بھائی ، آپ سے تو کسی بیانیہ جیسی لغویات میں پڑنے کی کوشش غیر ضروری ہے جب بھی سفر کا ارادہ ہوجاے تشریف لے اے گا بکرا حاضر ہے

    گھوسٹ صاحب ۔

    یہ مہمان نوازی ۔سعودی پرنس والی لگتی ہے ۔جب ارداہ ہوا تو بغیر کہے بھی پہنچ جائیں گے۔۔۔۔ٹھکانے تو ہم کو ویسے ہی معلوم ہیں مانا کہہ آپ نے  پہلے گلستان سے آشیانہ اٹھا لیا ہے ۔۔۔۔۔

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #211
    گھوسٹ صاحب ۔ یہ مہمان نوازی ۔سعودی پرنس والی لگتی ہے ۔جب ارداہ ہوا تو بغیر کہے بھی پہنچ جائیں گے۔۔۔۔ٹھکانے تو ہم کو ویسے ہی معلوم ہیں مانا کہہ آپ نے پہلے گلستان سے آشیانہ اٹھا لیا ہے ۔۔۔۔۔

    بڑی بات ہے آپ کو لمبر ون ایجنسی ایسے ہی تو نہیں کہتے ہیں .

    :lol: :lol:   :lol:   :lol:

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #212
    بڑی بات ہے آپ کو لمبر ون ایجنسی ایسے ہی تو نہیں کہتے ہیں . :lol: :lol: :lol: :lol:

    بس ہم دوستوں کی خیر خبر رکھتے ہیں۔۔تاکہ وقت پر رابطہ کیا جاسکے ۔۔۔۔

    :serious:

    Qarar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #213
    مجھے یہاں سورۂ بقرہ کی ایک آیت یاد آرہی ہے …”اور ہم ان کے سینوں پر مہر لگا دی ہے ….” …….فوج کے بغیر تنخواہ ملازمین کو ایم کیو ایم کی زیادتیاں …دہشت گردیاں وغیرہ تو خوب یاد ہیں مگر بلوچستان میں مسخ شدہ لاشیں …لاپتا افراد …اسلامآباد میں دن دہاڑے صحافیوں کا اغوا اور قتل …مذہبی جنونیوں کو کھلے عام پیسوں کی تقسیم وغیرہ بلکل یاد نہیں …یہاں ان کی یادداشت کو بریک لگ جاتا ہے ….اگر تنقید کرنی ہے تو فوج پر بڑی تنقید ہونی چاہیے کیونکہ فوج کی کرائم شیٹ بھی لمبی ہے …..بندے کو فیئر ہونا چاہیے
    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #214
    تھینک یو شاہد بھائی آپ کے سولہ آنے دلائل کی قلعی اپنی پچھلی پوسٹ میں کھول چکا ہوں. اس مقام پر آکر میں نے تمام ٹھیکیداروں کو فرار ہوتے دیکھا ہے میرے لئے یہ نئی بات نہیں ہے ہیو نائس ٹائم
    :bigthumb: :bigthumb:

    محترم گھوسٹ بھائی ، ہاہاہا
    یقین کریں اگر آپ میں ’اس موضوع پر‘ بات سننے کا حوصلہ اور تہذیب سے بات کرنے کی خاصیت ہوتی تو آپ اب تک کی طرح آئیں بائیں شائیں سے زیادہ کچھ نہ کہہ سکتے۔ آپ کی پچھلی پوسٹ انتہائی بچگانہ اور بھونڈی دلیلوں سے زیادہ کچھ نہیں جن کا جواب بھی دیا جا سکتا تھا۔ ترس آتا ہے ایسے جمہوریت پسند اور ہیومن رائیٹس چیمپئین پر جو ایک شخص پر تنقید کو پوری قوم پر نسلی تنقید سمجھتا ہو۔ اور وہ بھی ایک ڈان جس کے ہاتھ پر ہزاروں بندوں کو مارنے اور اپنی ہی قوم کے سپوتوں کو مروانے کے نشان ہوں۔
    بحرحال آپ میرے لئے بھائی ہی کا درجہ رکھتے ہیں
    اور اس موضوع کو چھوڑ کر آپ کی دوسرے موضوعات پر
    تحریروں کا ہمیشہ کی طرح فین رہوں گا۔
    خوش رہو۔ نو ہارڈ فیلنگز پلیز

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #215
    کیا فرق پڑتا ہے کہنے دیں ان حاسدوں کو ;-)

    لوگ سچ سمجھیں گے

    :serious:

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #216
    محترم گھوسٹ بھائی ، ہاہاہا یقین کریں اگر آپ میں ’اس موضوع پر‘ بات سننے کا حوصلہ اور تہذیب سے بات کرنے کی خاصیت ہوتی تو آپ اب تک کی طرح آئیں بائیں شائیں سے زیادہ کچھ نہ کہہ سکتے۔ آپ کی پچھلی پوسٹ انتہائی بچگانہ اور بھونڈی دلیلوں سے زیادہ کچھ نہیں جن کا جواب بھی دیا جا سکتا تھا۔ ترس آتا ہے ایسے جمہوریت پسند اور ہیومن رائیٹس چیمپئین پر جو ایک شخص پر تنقید کو پوری قوم پر نسلی تنقید سمجھتا ہو۔ اور وہ بھی ایک ڈان جس کے ہاتھ پر ہزاروں بندوں کو مارنے اور اپنی ہی قوم کے سپوتوں کو مروانے کے نشان ہوں۔ بحرحال آپ میرے لئے بھائی ہی کا درجہ رکھتے ہیں اور اس موضوع کو چھوڑ کر آپ کی دوسرے موضوعات پر تحریروں کا ہمیشہ کی طرح فین رہوں گا۔ خوش رہو۔ نو ہارڈ فیلنگز پلیز

    شاہد بھائی ،
    میں بھی آپ کی واقعی دل سے عزت کرتا ہوں آپ بھی بندہ بشر ہیں حساب برابر کردیا اگر اطمینان قلب حاصل ہوگیا ہو تو میری بات پر یقین کریں کہ مجھے واقعی بہت اور حقیقی اشتیاق ہے کہ وہ کونسا ترپ کا پتہ ہے جو آپ نے چھپا کر رکھا ہے اور آج تک کسی بڑے سے بڑے دانشور کو اسکا خیال نہیں آیا پلیز آپ آج یہ بلی مار ہی دیں ہوسکتا ہے کہ کہ یہ کافر اہل ایمان میں شامل ہوجاے اور آپ کے ساتھ جنت کا حقدار ٹہرایا جائے ویسے آپ کا اختیار ہے آپ جواب نہ بھی دیں تو میں یہی سمجھوں گا کہ آپ کے پاس واقعی کچھ تھا بس میری بد تہذیبی اور عدم برداشت رکاوٹ بن گئی میرے ایمان کے سفر میں

    :.( :.(   :.(   :.(

Viewing 16 posts - 201 through 216 (of 216 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi