Viewing 20 posts - 61 through 80 (of 125 total)
  • Author
    Posts
  • BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    #67
    شیراز۔۔۔۔۔

    تھامس ہوبز اور جان لاک نے جو ناقابلِ انتقال حقوق(اِن ایلین ایبل رائٹس) پر جو بات کی ہے میرا اُس پر بھی ایک مختلف موقف ہے۔۔۔۔۔

    مگر جو آپ بدیہی حقیقتوں کی بات کررہے ہیں تو پہلے حقیقت کو تو طے کرلیں۔۔۔۔۔ حقیقت کیا ہے۔۔۔۔۔

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #68
    ہم ایسے محو نظارہ نہ تھے کہہ ہوش آتا

    مگر تمہارے تغافل نے ہوشیار کیا۔۔

    تجھے تو وعدہ دیدار ہم سے کرنا تھا

    کیا۔۔کیا کہہ جہاں کو امید وار کیا ۔۔

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #69

    آپ نے جو سوالات کئے ہیں اُن کے جوابات اِسی لڑی میں موجود ہیں۔۔۔۔۔

    کوشش کرتے رہیں

    Re: گزرا ہوا زمانہ
    گھوسٹ پروٹوکول صاحب۔۔۔۔۔

    مَیں نے جے ایم پی صاحب کے شروع کردہ صفحہ سچ پر آپ کی تحاریر بھی پڑھی تھیں اور ویسے بھی آپ کی تحاریر کو بہت سالوں سے پڑھ رہا ہوں۔۔۔۔۔ اِس لئے مجھے گمان(خوش فہمی یا غلط فہمی) ہے کہ مَیں یہ سمجھ سکتا ہوں کہ آپ کو میری تحریر کیوں سمجھ نہیں آئی ہوگی۔۔۔۔۔ یا آپ مذکورہ دونوں تحاریر میں کوئی تعلق کیوں نہیں ڈھونڈ سکے۔۔۔۔۔

    پچھلے سال مَیں نے ایک دفعہ اپنے شیراز صاحب سے بات کرتے ہوئے عِلم کو بھولنے(اَن لرن کرنے) پر بات کی تھی۔۔۔۔۔ بلکہ شیراز صاحب نے ابھی کچھ ہی دن پہلے اَن لرن کرنے اور پھر واپس سیکھنے پر بات بھی کی تھی۔۔۔۔۔ مَیں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا آپ اپنے اندر اَن لرن کرنے کی صلاحیت پاتے ہیں۔۔۔۔۔ اِس سوال کا جواب بہت وقت لگا کر سوچ سمجھ کر دیجئے گا کہ یہ کوئی آپ کا نکاح نہیں ہورہا کہ آپ فوراً مُنڈی ہِلا کر قبول ہے قبول ہے کہنا شروع کردیں۔۔۔۔۔

    اور یہ مَیں یہ اَن لرن کرنے والی بات بالکل بھی بلاوجہ نہیں کررہا۔۔۔۔۔ کیوں کہ مَیں واقعی یہ سوچ رہا ہوں کہ اگر مَیں آپ کو سمجھانا بھی چاہوں تو کیا آپ سمجھ سکیں گے ورنہ جو سیکھنا چاہتے ہیں وہ اِس صفحہ پر پہلے سے موجود ہے۔۔۔۔۔ میرا ایک دوست ہے۔۔۔۔۔ ایم بخاری۔۔۔۔۔ پی کے پولیٹکس پر آپ کے آنے سے بہت پہلے وہاں لکھا کرتا تھا۔۔۔۔۔ بڑا ہی کمال کا لکھتا تھا۔۔۔۔۔

    When I post here, I expect a certain level of original thinking from someone before I respond to them. What I do not expect to do is to give education. You have universities for that.
    ایک تو ایم بخاری کی یہ بات، جس کو مَیں خود بہت مانتا ہوں اور اِس پر عمل کرتا ہوں اور دوسرا میرا ذرا سرمایہ دارانہ ذہنیت کا حامل ہونا۔۔۔۔۔

    اب آپ شاید یہاں پر یہ سوچیں، جس کا مجھے بہت حد تک یقین ہے، کہ یہ بلیک شیپ کس قدر مغرور ہے۔۔۔۔۔ میرا آپ کو مشورہ ہے کہ ایسا نہ سوچئے گا۔۔۔۔۔

    مگر سب سے پہلے مجھے یہ بھی بتائیے کہ آپ نے جے ایم پی صاحب کے شروع کردہ سچ نامی صفحہ پر میری تحریر کو کیا سمجھ کر پسندیدگی کی سند دی تھی۔۔۔۔۔ آپ آخر سمجھے کیا تھے۔۔۔۔۔ مَیں یہ جاننے میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہوں۔۔۔۔۔

    پسِ تحریر۔۔۔۔۔

    اب مجھے بہت حد تک اندازہ ہے کہ آپ کا جواب کیا آئے گا۔۔۔۔۔

    بلیک شیپ صاحب،
    مجھے خوشی ہے کہ آپ کی نظر سے میری تحاریر گزرتی رہیں ہیں کئی مرتبہ مجھے حیرت بھی ہوتی ہے جب آپ کسی پرانی تحریر کا حوالہ بھی دیتے ہیں. کچھ کچھ بندہ بھی آپ کے مزاج سے شناسائی کا دعویٰ کرسکتا ہے خصوصا آپکا آخری جملہ آپ کے اذہان سے کھیلنے کے مشغلہ کی نشاندھی کررہا ہے
    حضور میں نے پوری نیک نیتی سے آپ سے سوالات کئیے ہیں اور میں واقعی آپ کے بیان کردہ فلسفہ کو کچھ گہرائی سے سمجھنا چاہ رہا ہوں اور اس مد میں اپنی محدود سوچ ، علم، یا آپ کے الفاظ میں “نکمے پن” کے اعتراف میں مجھے کلام نہیں ہے. میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ سیکھنے کا عمل جاری و ساری رہتا ہے اور پی کے پالیٹکس اور اب دانش گردی پر آنے کا مقصد بھی اسی جستجو کی کڑی ہے
    علم کا جو میدان میری روٹی روزی کا سبب ہے اور جس میں میری حیثیت ناصح (ایڈوایزر ) کی ہے اور میری نصیحت پر سرمایا دار اپنا سرمایہ اور انسان اپنی جان کا خطرہ مول لیتے ہیں حتا کہ اس میدان میں بھی میرے سیکھنے کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رہتا ہے اور ہر روز مجھے احساس ہوتا ہے کہ گزرے پورے دور میں
    گویا “یہ” بھی مجھے علم نہ تھا
    اگر آپ ماضی میں دئے گئے میرے ہر پسندیدگی اور قہقہ کی وجہ دریافت کرنا شروع کردیں گے تو شاید اس کا جواب دینا میری یاد داشت کے مطابق ممکن نہ ہو . آپ کی راے کو تو بہت سارے اہل ایمان ویسے ہی پسنددیدگی کی سند دینے سے احتراض کرتے ہیں کجا جنت کی حوروں کے قرب سے محرومی کا سبب نہ بن جائے. میرے آپ کو لائیک دینے کی ایک وجہ یہ بھی رہتی ہے سچ کے موضوع پر آپ کی تحریر کو لائک دینے کی وجہ مجھے جو سمجھ آتی ہے وہ شاید آپ کے اور میرے نکتہ نظر میں کچھ حد تک ہم آہنگی کو ظاہر کررہا ہے
    حقیقت کی سادہ تعریف جو مجھے سمجھ آتی ہے کہ جو “ہے”  یا  “تھا ”  وہی حقیقت “ہے” اور “تھی

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    #64
    گھوسٹ پروٹوکول صاحب۔۔۔۔۔

    آپ سے ذرا دل لگی چلتی رہتی ہے۔۔۔۔۔ کبھی بھی برا نہیں منائیے گا۔۔۔۔۔ مگر پھر بھی کبھی(نشے میں) میں حَد پار کرجاؤں تو یاد دہانی کرادیجئے گا۔۔۔۔۔ باقی آپ کیلئے پہلے بھی کہا ہے کہ آپ میں کچھ کچھ نُدرتِ خیال ہے۔۔۔۔۔ مگر آپ کی شخصیت کا ایک دوسرا حاوی  پہلو اِس نُدرتِ خیال کو دبانے کی کوشش کرتا ہے۔۔۔۔۔

    چلیں اب آپ کی شخصیت کا تھوڑا سا سائیکو اینالِسس۔۔۔۔۔

    آپ کی ایک بہت مستقل مزاجی والی عادت ہے۔۔۔۔۔ پی کے پولیٹکس پر یا یہاں پر جب بھی ایم کیو ایم کے اوپر بات ہوتی تھی یا ہوتی ہے اور اِس حوالے سے ایم کیو ایم پر تنقید(مَیں یہاں تنقید کے جائز ناجائز ہونے پر بالکل بھی بات نہیں کررہا) ہوتی ہے تو آپ لپک کر اُس صفحہ پر جاتے ہیں اور اپنا موقف دیتے ہیں۔۔۔۔۔ کبھی آپ نے سوچا کہ آپ ایسا کیوں کرتے ہیں۔۔۔۔۔ میں یہاں اس پر قطعاً قطعاً یہ بات نہیں کررہا کہ آپ کا ایسا کرنا میری نظر میں درست ہے یا غلط ہے۔۔۔۔۔ اگر آپ کو میرے اِس مشاہدے پر یقین نہ آئے تو آپ یہاں کے دوسرے سنجیدہ لکھنے والوں سے اُن کا موقف بھی پوچھ سکتے ہیں۔۔۔۔۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ میرے موقف کی تائید کریں گے۔۔۔۔۔ لیکن میری نظر میں آپ کی یہ عادت آپ کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ افشاء کرتی ہے۔۔۔۔۔ اب جو مَیں اِس کا مطلب سمجھتا ہوں وہ یہ کہ آپ کی شخصیت میں حقیقت(جو آپ کی نظر میں حقیقت ہو) کو بیان کرنے اور ایک یقین حاصل کرنے کی بہت بہت گہری خواہش(جذبہ) ہے کہ لوگ اِس حقیقت کو مانیں۔۔۔۔۔ ایم کیو ایم وغیرہ تو صرف سطح ہے۔۔۔۔۔ وجوہات کہیں گہری ہیں۔۔۔۔۔ اور میری نظر میں آپ کی اِس عادت کے پیچھے پوشیدہ وجوہات آپ کی اوریجنل تھنکنگ(مجھے اِس کا اردو متبادل نہیں سوجھ رہا) کے حوالے سے مشکلات پیدا کرتی ہیں۔۔۔۔۔

    کل مَیں نے اپنے اور شیراز کے حوالے سے اَن لرن کرنے کی بات کی تھی۔۔۔۔۔ مَیں آپ کو بتاؤں کہ مَیں نے یہ اَن لرن کرنے کی بات ایک انڈسٹریل ڈیزائنر سے سیکھی تھی۔۔۔۔۔ اَیپل کمپنی نے جب اپنا آئی فون متعارف کروایا تھا تو آئی فون ایک انتہائی اصلی(اوریجنل) چیز تھی(ہے)۔۔۔۔۔ جن انڈسٹریل ڈیزائنرز نے آئی فون بنایا تھا اُن میں سے ایک، کرسٹوفر اِسٹنجر، نے ایک انٹرویو دیا تھا۔۔۔۔۔ اُس انٹرویو میں اُس نے بڑی ہی عمدہ بات کہی تھی۔۔۔۔۔ اُس کا کہنا تھا کہ ہم سب انسان جو بھی دیکھتے ہیں اُس کو اپنے دماغ پر نقش کرتے چلے جاتے ہیں۔۔۔۔۔ لیکن اگر آپ کو کوئی اصلی (اوریجنل) شئے بنانی ہو تو آپ کو اُن سارے تصورات کو اپنے دماغ سے ہر صورت مٹانا ہوگا ورنہ آپ صرف نقل کرو گے۔۔۔۔۔ نقل اُن تصورات کے تحت جو آپ کے دماغ میں پہلے سے نقش ہیں۔۔۔۔۔ ہم نے آئی فون کے صرف بٹن کے پچاس سے زیادہ مختلف ماڈل بنائے تھے۔۔۔۔۔ اور پھر ایک اور عمدہ بات کہتا ہے کہ ہم چودہ پندرہ ڈیزائنر سفاکی کی حد تک ایک دوسرے سے اور اپنے آپ سے دیانتدار ہیں اور ہمیں لگتا ہے کہ اگر ہم دیانتدار نہ ہوں تو ہم کام نہیں کرسکیں گے۔۔۔۔۔ یہ دو باتیں بہت کچھ بتاتی ہیں۔۔۔۔۔

    گھوسٹ صاحب دماغ کو خالی کرنا بہت مشکل کام ہوتا ہے۔۔۔۔۔ اِس کیلئے آپ کو بے پناہ ہمت اور دیانتداری چاہئے ہوتی ہے۔۔۔۔۔ جذبات کو اپنے دماغ سے نکالنا۔۔۔۔۔

    تِبت کی دَھرم شالاؤں کے راہب یا بھکشو(مونکس) میرے لئے ہمیشہ سے انتہائی دلچسپ اور پُراسرار کردار رہے ہیں۔۔۔۔۔ وہ بھکشو بھی اپنے دماغ کو خالی کرنے کی مشقیں کرتے رہتے ہیں۔۔۔۔۔ کافی دلچسپ موضوع ہے۔۔۔۔۔ کبھی موقع ملے تو اِس موضوع کو دیکھنے کی کوشش کیجئے گا۔۔۔۔۔

    اب واپس آپ کی شخصیت پر آتے ہوئے۔۔۔۔۔

    مَیں یہ سمجھتا ہوں کہ اَن لرن کیلئے آپ کو ایک صِفت کی ضرورت پڑتی ہے۔۔۔۔۔ بے نیاز ہونا۔۔۔۔۔ خدارا صورة اِخلاص کی تلاوت کرنے نہ لگ جائیے گا۔۔۔۔۔

    میری نظر میں بے نیازی ایک بہت ہی عظیم صِفت ہے۔۔۔۔۔ اور بے نیازی کیلئے مطمئن ہونا بہت ضروری ہے۔۔۔۔۔ اگر آپ مطمئن نہیں ہوں گے تو آپ کسی صورت بے نیاز نہیں ہوسکتے۔۔۔۔۔

    آپ جب ایم کیو ایم کے حوالے سے لوگوں کے سامنے حقیقت لانے کی کوشش کرتے ہیں تو آپ نادانستہ طور پر لوگوں کی سوچ کو تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور آپ چاہتے ہیں لوگ ویسے ہی سوچیں جیسا آپ سوچتے ہیں ۔۔۔۔۔ کیوں ۔۔۔۔۔ کیا اِس کی کوئی ضرورت ہے۔۔۔۔۔ اگر آپ اپنی اِس غرض پر قابو پالیں تو آپ کے اندر بے نیازی آنا شروع ہوجائے گی۔۔۔۔۔ پہلے بھی لکھا تھا کہ ٹیکسِلا یونیورسٹی کے بارے میں۔۔۔۔۔ ہزاروں سال پہلے گوتم سدھارتھ بدھا کے ماننے والے یہ نکتہ پا گئے تھے۔۔۔۔۔ لیکن انسان بھول جاتے ہیں۔۔۔۔۔

    باقی جو آپ نے میرے اذہان سے کھیلنے کے مشغلے پر بات کی تو مَیں یہ مانتا ہوں کہ مَیں ایسا کرتا ہوں۔۔۔۔۔ پرانی کافرانہ عادت ہے۔۔۔۔۔ چھٹتی نہیں۔۔۔۔۔

    اور جہاں تک مومنین کی پسندیدگی کی سندیں دینے کی بات ہے تو ایک بات تو ضرور کہوں گا کہ اگر کوئی گدھا بھی میری مخالفت میں ڈھینچوں ڈھینچوں کرے تو یہ اُس کو بھی لائیکس دیں گے۔۔۔۔۔

    پسِ تحریر۔۔۔۔۔

    اگر مَیں آپ کو کہوں ہم سب ایک خواب میں ہیں۔۔۔۔۔ کیا آپ میری بات کو جھٹلا سکیں گے۔۔۔۔۔

    Ghost Protocol, Shiraz

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Nice Person
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #65
    @nadan Jee Hope he is not trolling you here on the forum. If he is it’s a legit reason for hard core Sahib to ban him.

    کس کی اتنی مجال کہ انکو ٹرول کرے۔ یہ اس فورم شان ہیں آن ہیں بان ہیں بس تھوڑی نادان ہیں ۔

    @nadan

    اب آپ فکر نہ کریں ۔ اب کسی کی مجال نہیں آپ اونچی آواز میں بات کرے۔

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #66
    اس کشف کی بنیاد کیا ہے، جے پی؟؟

    Is it ex ante, ipso facto or post facto? آخری جملہ: یعنی کچھ ہیں جو اپنی مرضی سے گذار پاتے ہیں؟ تو آپ کیوں نہیں؟ یا میں کیوں نہیں؟

    Shiraz sahib

    Zinda Rood sahib

    جناب شیراز صاحب

    لال رنگ کی عبارت محترم زندہ رود صاحب کی ہے اور میں نے اس سے اتفاق کیا تھا اور کرتا ہوں کیونکہ میرے خیال میں کم از کم مجھ کو میری مرضی سے زندگی نہیں ملی .

    جہاں تک دوسرے جملہ کا تعلق ہے میں غلط کہہ گیا. میرے پاس کوئی جواز نہیں کے میں کہوں کے بہت کم انسان اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزر پا رہے ہیں. میرا موقف بغیر کسی ثبوت کے ہے لہٰذا غلط ہے اور میں اس موقف سے دست بردار ہوتا ہوں . اپنی ذات کی حد تک میں یہ بات ضرور کر سکتا ہوں.

    اسکی کئی وجوہات ہیں.

    ١) دھیرے دھیرے آگہی
    ٢) کم ہمت ہونا
    ٣) سوچ کی نا پختگی
    ٤) سوچ اور عمل کے درمیان گہری کھائی

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #67
    ہم ایسے محو نظارہ نہ تھے کہہ ہوش آتا مگر تمہارے تغافل نے ہوشیار کیا۔۔ تجھے تو وعدہ دیدار ہم سے کرنا تھا کیا۔۔کیا کہہ جہاں کو امید وار کیا ۔۔

    SaleemRaza sahib

    محترم جناب سلیم صاحب

    خوش آمدید

    آپکی صحت اور زندگی کے لئے ڈھیروں نیک تمنائیں

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #68
    کس کی اتنی مجال کہ انکو ٹرول کرے۔ یہ اس فورم شان ہیں آن ہیں بان ہیں بس تھوڑی نادان ہیں ۔ @nadan اب آپ فکر نہ کریں ۔ اب کسی کی مجال نہیں آپ اونچی آواز میں بات کرے۔

    ہارڈ کور صاحب ۔۔ماڈ بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد قبول کریں ۔۔امید  فورم آپکی زیر نگرانی ترقی کرے گا ۔۔اورمحفل کے شرکا حضرات  منھ میں برش کر کے آیا کریں گے ۔۔۔۔آپکو کسی بھی ممبر کو وضاحت دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔جو نقش کہن نظر آئے مٹا دیں ۔۔۔بے شک وہ میں کیوں ہی نہ ہوں ۔۔۔۔

    :jhanda: :jhanda:   :jhanda:   :jhanda:

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #69
    SaleemRaza sahib محترم جناب سلیم صاحب خوش آمدید آپکی صحت اور زندگی کے لئے ڈھیروں نیک تمنائیں

    ہمشہ سے آپکا خلوص اور پیار ساتھ رہا ہے  جس پر آپکا جتنا مشکور ہوں ۔۔کم ہے ۔

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #70
    کچھ دوست بہت یاد آتے ہیں

    میں یادوں کا قصہ کھولوں تو
    کچھ دوست بہت یاد آتے ہیں
    میں گزرے پل کو سوچوں تو
    کچھ دوست بہت یاد آتے ہیں

    اب جانے کون سی نگری میں
    آباد ہیں جا کر مدت سے
    میں دیر رات تک جاگوں تو
    کچھ دوست بہت یاد آتے ہیں

    کچھ باتیں تھیں پھولوں جیسی
    کچھ لہجے خوشبو جیسے تھے
    میں صحنِ چمن میں ٹہلوں تو
    کچھ دوست بہت یاد آتے ہیں

    سب کی زندگی بدل گئی
    اک نئے سانچے میں ڈھل گئی
    کسی کو نوکری سے فرصت نہیں
    کسی کو دوستوں کی ضرورت نہیں

    سارے یار گم ہو گئے ہیں
    تو سے تم اور آپ ہو گئے ہیں
    گزرے پل کو سوچوں تو
    کچھ دوست بہت یاد آتے ہیں

    دھیرے دھیرے عمر کٹ جاتی ہے
    جیون یادوں کی پستک بن جاتی ہے
    کبھی کسی کی یاد بہت تڑپاتی ہے اور کبھی
    یادوں کے سہارے زندگی کٹ جاتی ہے

    کناروں پر ساگر کے خزانے نہیں آتے
    پھر جیون میں دوست پرانے نہیں آتے
    جی لو ان پَلوں کو ہنس کر اے دوست
    پھر لوٹ کر دوستی کے گزرے زمانے نہیں آتے

    ہری ونش رائے بچن ——-

    شاعر ہری ونش رائے بچن نامور اداکار امیتابھ رائے بچن کے والد تھے

    ———————————-

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #71
    ہمشہ سے آپکا خلوص اور پیار ساتھ رہا ہے جس پر آپکا جتنا مشکور ہوں ۔۔کم ہے ۔

    رضا بھائی

    السلام و علیکم اور فورم واپسی پر خوش آمدید

    Nice Person
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #72
    ہارڈ کور صاحب ۔۔ماڈ بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد قبول کریں ۔۔امید فورم آپکی زیر نگرانی ترقی کرے گا ۔۔اورمحفل کے شرکا حضرات منھ میں برش کر کے آیا کریں گے ۔۔۔۔آپکو کسی بھی ممبر کو وضاحت دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔جو نقش کہن نظر آئے مٹا دیں ۔۔۔بے شک وہ میں کیوں ہی نہ ہوں ۔۔۔۔ :jhanda: :jhanda: :jhanda: :jhanda:

    پہلے آپکا شکریہ مبارکباد دینے کا۔ اب لگے ہاتھوں یہ بتایں کہ بتاے بغیر کہاں غائب رہتے کئی کئی دن

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #73
    :doh: باوا جی .. غالب نے کہا تھا ہاں گدھے آم نہیں کھاتے

    :thinking:

    اچھا جی

    پھر مجھے سننے میں غلطی لگی ہوگی

    :bigsmile:

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #74
    باوا جی آپ تو عزیز من سے بھی پرانے ہیں :lol:

    عامر بھیا

    آپ نے صحیح پہچانا ہے

    میں ہی وہ ماسٹر ہوں جس کی گود میں آپکا لیڈر کھیل کر بڑا ہوا ہے

    :hilar: :hilar:   :hilar:

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #75
    سلیم بھائی – وآپسی مبارک ہو ، امید ہے طبیعت کافی بہتر ہو گی

    ہمشہ سے آپکا خلوص اور پیار ساتھ رہا ہے جس پر آپکا جتنا مشکور ہوں ۔۔کم ہے ۔
    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    #76
    عامر بھیا آپ نے صحیح پہچانا ہے میں ہی وہ ماسٹر ہوں جس کی گود میں آپکا لیڈر کھیل کر بڑا ہوا ہے :hilar: :hilar: :hilar:

    دیکھا پھر غصہ

    :lol:

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #77
    سلیم بھائی – وآپسی مبارک ہو ، امید ہے طبیعت کافی بہتر ہو گی

    شکریہ شامی بھائی ۔۔۔

    طعبت ایک دم ٹھیک یوگئی ۔۔اے ویکھو

    :bhangra: :bhangra:   :bhangra:   :bhangra:

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #78
    جب آپ نہی ہوتے تو لوگ پیچھے افواہیں پھیلا دیتے ہیں

    :bigsmile:

    شکریہ شامی بھائی ۔۔۔ طعبت ایک دم ٹھیک یوگئی ۔۔اے ویکھو :bhangra: :bhangra: :bhangra: :bhangra:
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #79
    رضا بھائی السلام و علیکم اور فورم واپسی پر خوش آمدید

    شکریہ باواجی

    میں ڈر رہا تھا کہیں آپ  پھولوں والا ہار نہ نکال لائیں ۔۔کیونکہ جس کو بھی اس ہار کی جھلکی کرائی گئی ہے وہ بندہ مڑ کے نہئں آیا ۔۔۔

    :bigsmile:

    Shiraz
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #80
    Shiraz sahib Zinda Rood sahib

    جناب شیراز صاحب

    لال رنگ کی عبارت محترم زندہ رود صاحب کی ہے اور میں نے اس سے اتفاق کیا تھا اور کرتا ہوں کیونکہ میرے خیال میں کم از کم مجھ کو میری مرضی سے زندگی نہیں ملی .

    جہاں تک دوسرے جملہ کا تعلق ہے میں غلط کہہ گیا. میرے پاس کوئی جواز نہیں کے میں کہوں کے بہت کم انسان اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزر پا رہے ہیں. میرا موقف بغیر کسی ثبوت کے ہے لہٰذا غلط ہے اور میں اس موقف سے دست بردار ہوتا ہوں . اپنی ذات کی حد تک میں یہ بات ضرور کر سکتا ہوں.

    اسکی کئی وجوہات ہیں.

    ١) دھیرے دھیرے آگہی ٢) کم ہمت ہونا ٣) سوچ کی نا پختگی ٤) سوچ اور عمل کے درمیان گہری کھائی

    ملتا زندگی میں صرف وقت اور سانس ہے

    باقی سب کچھ حاصل کرنا پڑتا ہے اور اس حاصل کرنے میں کہیں کہیں ایثار اور قربانی سے بھی کام لینا پڑتا ہے، اس کے علاوہ بس لیس الانسان الا ما سعا

    اس سب سے جو سِوا ہے وہ بس

    بہت نکلے میرے ارماں مگر پھر بھی کم نکلے  ؎

Viewing 20 posts - 61 through 80 (of 125 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi