Viewing 13 posts - 1 through 13 (of 13 total)
  • Author
    Posts
  • Haidar asmari
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #1

    کون جانتا تھا کہ قبائیلی علاقے کا ایک دبلا پتلا نوجوان ساری ریاست تقسیم کر دیگا. فوج سے آندھی محبت کرنے والی پاکستانی اکثریت منظور پشتین کو غدار سمجھتی ہے.
    آج تک کسی نے کوئی ثبوت نہیں دیا کہ وہ ریاست کا غدار کیونکر ہے؟ منظور اسی ملک میں رہتا ہے اس کے ہاتھوں میں کلاشنکوف نہیں، اس نے خودکش جیکٹ نہیں پہنی اور نا ہی اس نے فوجی اداروں کو کافر قرار دیا ہے تو پھر وہ غدار کیوں؟

    کیا عسکری اداروں سے اغواہ کئے گئے لوگوں کا پوچھنا غداری ہے؟ کیا کسی کو معلوم ہے کہ اغواہ شدہ مظلوموں کی تعداد درجنوں،سینکڑوں میں نہیں بلکہ ہزاروں میں ہے.
    اغواہ شدہ مظلوم کیوں ہے؟ شاید اس لئے کہ ان کو اغواہ کئے ہوئے دس سے ذیادہ سال ہوگئے ہے لیکن ریاست آج تک ان کی خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی.

    سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ عسکری ادارے کیونکر لوگوں کو غائب کریگی؟
    اس کا جواب بہت آسان ہے لیکن ہم ہمیشہ غلط لوگوں سے سوال پوچھتے ہے. لوگ بلوچستان، وزیرستان اور سوات کے غائب ہے اور ہم اس کو سمجھنے کیلئے جہلم اور کھاریاں میں لوگوں کی رائے پوچھتے ہے. آپ کسی قبائیلی یا سوات کے رہائشی سے پوچھے کہ ہر سال اس کو اپنے پیارے کو زندہ رہنے کا کتنا نذرانہ دینا پڑتا ہے تب آپ کو منظور پشتین کی باتیں سمجھ میں آئے گی.

    منظور پشتین کے مطالبات نہایت سادہ ہے آپ نے جتنے غدار غائب کئے ہیں ان کو عدالتوں میں ثبوتوں سمیت پیش کرکے پھانسی پر چڑھا دو بس ان کی پیاروں سے ہر سال پانچ سے دس لاکھ بھتہ لینا بند کردو. یہ حب الوطنی کے سرٹیفیکیٹ دینا بند کردو. آج تک کسی قبائیلی کو مٹھائی کا ٹوکرا سر پر رکھ کر سرحد پار ہندوستانی فوجیوں کو دیتے ہوئے دیکھا ہے؟

    کشمیر میں ضرورت تھی تو ہزاروں قبائیلی کام آئے.
    افغانستان میں ضرورت تھی تو قبائیلوں کو وہاں جہاد کے نام پر بھیج دیا.
    ڈالروں کی ضرورت تھی تو پھر قبائیلوں کو مروا دیا.
    عربوں کو قبائیلی علاقوں میں بسانے کا پروگرام ضیاء نامے کمہار یا لوہار کا تھا؟
    امریکیوں سے پیسے پکڑ کر اپنے ہی ملک میں امریکیوں کو اڈے دینے، بمباری کرنے کا اختیار مشرف نامی موچی کا تھا؟ نہیں نہیں یہ دونوں جرنیل فوجی تھے تو پھر سزا قبائیلی کیوں بھگتے؟

    یاد ہے 1971 میں کیا ہوا تھا؟ فوجی آپریشن،طاقت کا غلط استعمال تو پھر کیا ہوا؟ ایک کمزور سا بنگالی آدھا ملک کاٹ کر لے گیا. اس لئے اب بھی وقت ہے منظور پشتین نامی را کے ایجنٹ موساد کے گماشتے کا منصوبہ ناکام بنائے اور بیگناہ لوگوں کو غائب کرنا چھوڑ دے یا عدالت میں ثبوت لیکر جائے اور غداری کے فتوے دینا بند کردے یا اعلان کردے کہ سب پاکستانی اپنے نام کے ساتھ بٹ،جٹ،رائی،چودھری اور رانا لگائے تاکہ مسئلہ ہی حل ہوجائے.

    آخر میں ایک گلہ کرنا ہے کچھ عرصہ پہلے فیض آباد کے مقام پر کچھ لوگوں نے سڑک بند کرکے ایمبولینسوں میں موجود لوگوں کو علاج سے محروم کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا. اس دھرنے کے رہنماوں نے فوجیوں کے علاوہ ہر کسی کی ماں بہن کو گالی دی لیکن میڈیاں نے کیمرے کی آنکھ پڑھکنےنا دی. دھرنے کے اختتام پر انعامی رقم فوجی افسر خود بانٹے.
    چار سو لوگوں کے قتل پر اللہ نے راو انوار کی رسی کھینچی اور غدار قبائیلی تقریبا دو ہفتے پرامن احتجاج کرتے رہے لیکن میڈیاں کو خبر نہیں ہوئی.
    اب منظور پشتین مطالبات کر رہا ہے لیکن کسی کو معلوم نہیں کہ را کا ایجنٹ کیا مانگ رہا ہے

    کیا طلال چوہدری،رانا ثناء اللہ کی گالیاں،خواجہ آصف کی فوج کی کرپشن کے خلاف تقریر حلال ہے اور منظور پشتین کے مطالبات حرام ہے؟
    کہیں پشتون پاکستان کے فلسطینی تو نہیں؟ سوال تو بنتا ہے نا بھائی

    ﺟﺐ ﺑﭽﮧ ﺑﭽﮧ ﺯﺧﻤﯽ ﮨﻮ !!
    ﺩﮬﺮﺗﯽ ﮐﺎ ﺳﯿﻨﮧ ﭼﮭﻠﻨﯽ ﮨﻮ !!
    ﻣﻠﺰﻡ ﮨﻮﮞ ﮐﭩﮩﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﻨﯿﮟ
    ﺍﻭﺭ ﮐﮭﯿﺘﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﺭﻭﺩ ﺍُﮔﮯ
    ﮨﺮ ﺳِﻤﺖ ﺍﻧﺪﮬﯿﺮﮮ ﺣﺎﮐﻢ ﮨﻮﮞ
    ﺳُﻮﺭﺝ ﮐﮯ ﻣﻨﮧ ﭘﺮ ﺟﺎﻟﮯ ﮨﻮﮞ
    ﺑﺎﺭﺵ ﻣﯿﮟ ﺯﮨﺮ ﮐﯽ ﺑُﻮﻧﺪﯾﮟ ﮨﻮﮞ
    ﺑﺪﻣﺴﺖ ﮨﻮﺍﺋﯿﮟ ﭼﻠﺘﯽ ﮨﻮﮞ
    ﺩِﻥ ﺭﺍﺕ ﮔﻠﮯ ﺟﺐ ﻣِﻞ ﺟﺎﺋﯿﮟ
    ﺍﻭﺭ ﭼﺎﮎ ﮔﺮﯾﺒﺎﮞ ﺳِﻞ ﺟﺎﺋﯿﮟ
    ﺟﺐ ﻋﺪﻝ ﺑﮑﮯ ﺑﺎﺯﺍﺭﻭﮞ ﻣﯿﮟ !!
    ﺍﻧﺼﺎﻑ ﮐﯽ ﺑﻮﻟﯽ ﺍُﻭﻧﭽﯽ ﮨﻮ !!
    ﺳﺐ ﻟﻤﺒﯽ ﺗﺎﻥ ﮐﮯ ﺳﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ
    ﻇﺎﻟﻢ ﮐﯽ ﻣﺎﻥ ﮐﮯ ﺳﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ
    ﺟﺐ ﺭﺍﮐﮫ ﺍﻧﮕﺎﺭﮮ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ
    ﺧﺎﻣﻮﺵ ﻧﻘﺎﺭﮮ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ
    ﮨﺮ ﺳﻤﺖ ﺑﯿﭽﺎﺭﮮ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ
    ﺟﺐ ﻇُﻠﻢ ﮐﮯ ﭘﮭﻨﺪﮮ ﺭﻗﺺ ﮐﺮﯾﮟ
    ﺷﯿﻄﺎﻥ ﮐﮯ ﺑﻨﺪﮮ ﺭﻗﺺ ﮐﺮﯾﮟ
    ﺗﺐ ﺗﺮﮎ ﺍﻃﺎﻋﺖ ﮐﺮ ﺩﯾﻨﺎ
    ﺍﻋﻼﻥِ ﺑﻐﺎﻭﺕ ﮐﺮ ﺩﯾﻨﺎ
    ﮨﺮ ﺳﻤﺖ ﺟﻨﻮﮞ ﮐﮯ ﻧﻐﻤﮯ ﮨﻮﮞ
    ﭨﮭﻮﮐﺮ ﭘﮧ ﺟﮭﻮﭨﮯ ﺗﻤﻐﮯ ﮨﻮﮞ
    ﮨﺮ ﺷﯿﺶ ﻣﺤﻞ ﮐﮯ ﺑﺎﺳﯽ ﮐﻮ
    ﮨﺮ ﺑﺎﺯﯼ ﮔﺮ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮭﯽ ﮐﻮ
    ﭼُﻦ ﭼُﻦ ﮐﺮ ﭼﻮﮎ ﭘﮧ ﻟﮯ ﺁﻧﺎ
    ﭘﮭﺮ ﮐُﮭﻞ ﮐﮯ ﮐﺮﻧﺎ ﺗﻔﺴﯿﺮﯾﮟ
    ﻗﺎﻧﻮﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﺭﮮ ﭘُﺮﺯﮮ ﺟﻮ
    ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺣﻔﺎﻇﺖ ﻇﺎﻟﻢ ﮐﯽ
    ﻭﮦ ﺳﺐ ﺩﻓﻌﺎﺕ ﺟﻼ ﺩﯾنا

    شاہ جی بقلم خود بخود

    • This topic was modified 54 years, 3 months ago by .
    Wahreh
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #2
    مضمون اچھا لکھا ہے لیکن نظم کا مفہوم مضمون کی نفی کرتا ہے۔ ایک طرف تو آپ کہتے ہیں کہ گمشدگان کو قانون کے کٹہرے میں لاؤ مگر پھر نظم میں پرچار قانون کو ایک طرف رکھ کر ہجومی انصاف کے بارے میں ہے
    Haristotle
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #3
    یکطرفہ تصویر نہ تو مسائل کے ادرک کا اور نہ ہی ان کے  حل کا موجب بنتی ہے . فوج سمیت ملکی اور غیر ملکی  مقتدر حلقوں نے اس جنگ سے اربوں بنائے ، حرام  نہ صرف خود کھایا بلکہ اس کا زہر پوری قوم کی رگوں میں اتر دیا. ملک میں امن و امان کی ذمہ داری سیاسی حکومتوں کی ہوتی ہے ، سوات اور قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کے بعد سیاسی حکومتوں نے امن کو قائم رکھنے اور سول اداروں کو مضبوط کرنے کے لئے کیا کیا ، غیر ملکی امداد سے کتنا پیسہ  اجڑے لوگوں کی بحالی میں لگایا

    کیا اورنج ٹرین یا میٹرو ملکی استحکام سے زیادہ ضروری کام تھے ، فوج امن بحال کرے گی تو گھیوؤں سے ساتھ گھن بھی پسے گا، مشرقی پاکستان میں بھی یہی ہوا، منظور پشین کی تحریک میں اور لوگ شامل ھو چکے ھوں گے جنکہ مقصد وہ نہی جو بیان  نہی کیا جا رہا، آپ کو سمجھنا ھو گا ، پہچاننا ھو گا ورنہ لوگ شام اور عراق کو بھول جائیں گے

    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #4
    عوام اور انکے نمائندے کمزور ہیں

    اور انکو ذلیل کرنے والوں کے مقابلے میں جو بھی آواز اٹھے گی ہماری بھی اسی کے ساتھ ہے

    عزت دو اور عزت لو

    اسی میں بقائے باہمی ہے

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5
    حیدر بھائی ! میں نہ کہتا تھا” صحبت صالح تُرا صالح کند”؟؟

    دیکھ لیں جو بات آپ کو میں مہینہ پہلے سمجھا رہا تھا وہی آج آپ خود بھی مان رہے ہیں۔

    اب باقاعدہ طور پر شاگردی اختیار کرنے کیلئے ایک پاو بوندی اور ایک پاو سنگر مکس کروا کر قالین پر حاضر ہوں تاکہ آپ کی دستار بندی کی جائے۔

    Wahreh
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #6
    یہ بوندی اور سنگر کیا ہوتا/ہوتی ہے؟ نسوار کی کوئ قسم ہے کیا؟

    حیدر بھائی ! میں نہ کہتا تھا” صحبت صالح تُرا صالح کند”؟؟ دیکھ لیں جو بات آپ کو میں مہینہ پہلے سمجھا رہا تھا وہی آج آپ خود بھی مان رہے ہیں۔ اب باقاعدہ طور پر شاگردی اختیار کرنے کیلئے ایک پاو بوندی اور ایک پاو سنگر مکس کروا کر قالین پر حاضر ہوں تاکہ آپ کی دستار بندی کی جائے۔
    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #7
    یہ بوندی اور سنگر کیا ہوتا/ہوتی ہے؟ نسوار کی کوئ قسم ہے کیا؟

    ہمارے علاقوں میں رواج ہے کہ جب بچے کو پہلی بار قران سیکھنے کیلئے قاری صاحب کے سامنے بٹھایا جاتا ہے یعنی رسم بسم اللہ پر تو یہ دونوں چیزیں مکس کرکے لوگوں میں تقسیم کی جاتی ہیں۔ بوندی جلیبیوں کے قطروں کی طرح کی مٹھائی ہے اور سنگر وہ ہوتے ہیں جو نمکو میں بھی کھائے جاتے ہیں۔ نمکین اور میٹھے کا امتزاج ہوتی ہے یہ ڈش۔

    Haristotle
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #8
    عوام اور انکے نمائندے کمزور ہیں اور انکو ذلیل کرنے والوں کے مقابلے میں جو بھی آواز اٹھے گی ہماری بھی اسی کے ساتھ ہے عزت دو اور عزت لو اسی میں بقائے باہمی ہے

    دنیا کے کسی ملک میں چاھے وہ جمہوریت کا علمبردار ملک ھو یا بادشاہت کا اسیر، عوام تبھی کمزور هوتے ہیں جب عوام میں شامل با اثر طبقات اپنی اغراض کی غلامی میں حکمرانوں کے جاری کردہ تقسیم کے عمل میں شامل ھو جائیں. ہمارا المیہ یہ ہے کہ اب اس ملک میں سچ اور جھوٹ نہی بیانیه بکتا ہے ، مجھے وہی بیانیه پسند ہے جو یا تو میری سوچ سے ہم آہنگ ھو یا میری اغراض کی حفاظت کا علمبردار

    عوام کے نمائندوں کو عزت چاہیے تو عزت کمانے کے وہ  اصول جو کے مسلمہ ہیں ان پر عمل کرنا ھو گا. جو عوامی نمائندہ ملک کے پڑھے لکھے بیروزگاروں کی نوکری کے لئے رشوت کا طلبگار ھو وہ عزت کا حقدار کیونکر ھو جائے گا، وہ عزت نہی کما رہا اپنا روزگار چمکا رہا ہے

    پچھلے ٧٠ سال سے ہمارے نمائندےصرف  اپنے اقتدر اور اختیار کی   تجارت میں میں مصروف ہیں، جس نے حق نمائندگی ادا کیا اس نے عزت بھی پائی

    جان لی جئے کے جہاں مقصد نمائیندگی طاقت کا حصول ھو وہاں دلیل والے نہی غلیل والے ہی جیتتے ہیں

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Haidar asmari
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #9
    حیدر بھائی ! میں نہ کہتا تھا” صحبت صالح تُرا صالح کند”؟؟ دیکھ لیں جو بات آپ کو میں مہینہ پہلے سمجھا رہا تھا وہی آج آپ خود بھی مان رہے ہیں۔ اب باقاعدہ طور پر شاگردی اختیار کرنے کیلئے ایک پاو بوندی اور ایک پاو سنگر مکس کروا کر قالین پر حاضر ہوں تاکہ آپ کی دستار بندی کی جائے۔

    عاطف بھائی آپ کو شریفوں کی ناکامیوں کے پیچھے بوٹ نظر آتے ہے. حالانکہ کسی جرنیل نے انہیں لیپ ٹاپ اسکیم،سستی روٹی اسکیم،میٹرو اور پانامہ میں مال جمع کرنے کا نہیں کہا ہوگا.

    مجھے فوجیوں کے کاروباری اسکیموں، سیاسی دخل اندازیوں، اور اپنے ہی ملک کو بار بار فتح کرنے پر اعتراض ہے.

    نواز خود فوج کی پیداوار ہے وہ بھی مشرف اور زرداری کی طرح نالائق ہے اس کے غلطیوں کے پیچھے مجھے بوٹ نہیں شعور کی کمی نظر آتی ہے.

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10
    مجھے فلم مولا جٹ میں سلطاں رہی کا وہ مشہور ڈائیلاگ یاد آ رہا ہے

    مولے نوں مولا نہ مارے تے مولا نئیں مردا

    پشتونوں کو مارنے کیلیے کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے، پشتونوں کو مارنے کیلیے پشتون ہی کافی ہیں

    پشتونوں کی پچھلی کم از کم پچاس سالہ تاریخ تو یہی بتا رہی ہے

    اور مستقبل قریب میں بھی پشتونوں کی صورتحال بہتر ہوتی نظر نہیں آ رہی ہے

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Haidar asmari
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #11
    مجھے فلم مولا جٹ میں سلطاں رہی کا وہ مشہور ڈائیلاگ یاد آ رہا ہے مولے نوں مولا نہ مارے تے مولا نئیں مردا پشتونوں کو مارنے کیلیے کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے، پشتونوں کو مارنے کیلیے پشتون ہی کافی ہیں پشتونوں کی پچھلی کم از کم پچاس سالہ تاریخ تو یہی بتا رہی ہے اور مستقبل قریب میں بھی پشتونوں کی صورتحال بہتر ہوتی نظر نہیں آ رہی ہے

    باوا صاحب تسلی رکھے اب مقابلہ نان پشتونوں سے ہے ہم آپس میں تب لڑتے ہے جب کوئی باہر کی قوت لڑنے کیلئے میسر نہیں ہو. میرا تو دل ہی تقسیم ہوگیا ہے دائیاں سائیڈ کہہ رہا ہے کہ فوجیوں کو عقل آجائے اور مطالبات جلد از جلد مان لے اور بایاں سائیڈ کہہ رہا ہے کہ فوج ڈٹ جائے تاکہ ہم انہیں پورے سو جوتے اور سو پیاز کھلا سکے

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #12
    منظور پشین سوال پوچھ رہا ہے یہ اسکا گناہ نہیں ہے اسکا گناہ یہ ہے کہ وہ پشتون روایات کے بر خلاف اسلح کے بغیر سوال پوچھ رہا ہے
    کاش کویی منظور پشین ١٩٤٨ میں کشمیر میں جانے سے پہلے بھی یہ پوچھ لیتا کہ بھائی آپ کو اتنی بڑی فوج وراثت میں مل گئی ہے جسکا مقصد، تربیت ، فرض اور وسائل ہی لڑنے اور دفاع کے لئے ہوتے ہیں تو پورے ملک کو چھوڑ کر ہمارے پاس ہی کیوں اے ہو ؟
    جب پشتون سر زمین اور جوان فساد اکبر کے نام پر عالمی طاقتوں کی گود میں ڈالے جارہے تھے تو اس وقت منظور پشین کا سوال بھی بنتا تھا کہ ہم لوگوں کو ایندھن کیوں بنایا جارہا ہے ؟
    جب اسامہ بن لادن پشاور میں عالمی دہشت گرد تنظیم کی داغ بیل ڈال رہا تھا تو منظور پشین کا سوال اس وقت بھی بنتا تھا .
    جب ساری دنیا سے منگاہے گئے جہادی جنگجوؤں کو قبائلی علاقوں میں بسایا جارہا تھا تو منظور پشین کا سوال جب بھی بنتا تھا
    نائن الیون کے بعد جب ایک طرف تو لمبر ون پھدو ایجنسی دنیا کی آنکھوں میں دھول ڈال کر دنیا کا ساتھ دینے کا ڈرامہ کررہی تھی دوسری طرف پشتونوں کو عالمی طاقتوں کے سامنے ڈٹے رہنے کا ڈرامہ بھی کررہی تھی تو منظور پشین کا سوال جب بھی بنتا تھا
    جب فوج کے ہاتھوں ایم ایم اے کا جعلی اتحاد بنا کر بکاؤ سیاستدان مشرف کی بی ٹیم کا کردار ادا کررہے تھے اور مشرف ان کی داڑھیوں سے دنیا کو ڈرا رہا تھا اور اپنی حمایت حاصل کررہا تھا تو منظور پشین کا سوال تو جب بھی بنتا تھا
    خیر صحیح سوال پوچھنے میں دیر سویر ہونے سے سوالوں کی افادیت کم ضرور ہوجاتی ہے مگر ختم نہیں ہوتی
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #13
    باوا صاحب تسلی رکھے اب مقابلہ نان پشتونوں سے ہے ہم آپس میں تب لڑتے ہے جب کوئی باہر کی قوت لڑنے کیلئے میسر نہیں ہو. میرا تو دل ہی تقسیم ہوگیا ہے دائیاں سائیڈ کہہ رہا ہے کہ فوجیوں کو عقل آجائے اور مطالبات جلد از جلد مان لے اور بایاں سائیڈ کہہ رہا ہے کہ فوج ڈٹ جائے تاکہ ہم انہیں پورے سو جوتے اور سو پیاز کھلا سکے

    شاہ جی

    میرے تسلی رکھنے سے کچھ نہیں ہوگا

    کسی دوسرے سے لڑنے کیلیے پہلے آپس کی لڑائیاں ختم کرنا پڑتی ہیں ورنہ پورے سو جوتے اور سو پیاز کھلاتے کھلاتے کام الٹا بھی ہو سکتا ہے

    ویسے آپ فوجیوں سے کیا لڑیں گے؟ آدھی فوج تو پشتونوں پر مشتمل ہے

Viewing 13 posts - 1 through 13 (of 13 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi