Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 35 total)
  • Author
    Posts
  • Sardar Sajid
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #1

    خر, گدھے یا حمار کے الفاظ میں وہ صوتی تاثر آ ہی نہیں سکتا جو کھوتے میں موجود ہے لہذا اردو دانوں سے معذرت کے ساتھ میں لفظ کھوتا کو ہی ترجیح دوں گا

    میرا یہ سوال تمام بنی نوع انسان سے ہے کہ آخر کھوتے نے آپ کا بگاڑا کیا ہے.? شیر کو لے لیجئے, پہلے پھاڑتا ہے ( جسم) اور پھر مزے لے کر کھاتا ہے. کتا بلا وجہ بھونکتا ہے اور جی کرے تو بلا سبب کاٹ بھی لیتا ہے. سانپ بچھو اور دوسرے حشرات الارض اویں ہی ڈنگ مار کر نس جاتے ہیں. بلی کو بھی دودھ نہ دو تو نوندریں مارتی ہے. مینڈک چاہے کنویں کا ہو, ٹر ٹر کرکے تھرتھلی مچائے رکھتا ہے. چیونٹی جیسا کیڑا بھی بسا اوقات ایسا چک مارتا ہے کہ چودہ طبق روشن ہو جاتے ہیں. بندر کا تو خیر ذکر ہی نہ کیجئے کہ ایک بار ہمارے ہاتھ سے پورے ایک درجن چتری والے کیلے لے کر رفو چکر ہوگیا تھا, ایک ہفتے تک جنگل میں خجل خواری کے بعد قیس تو مل گیا, پر بندر نہ ملا

    اتنے بد خصلت اور بے مروت جانوروں کی موجودگی میں ایک شریف النفس کھوتے کا وجود آپ کو آخر کیوں گوارا نہیں? اس ضمن میں واحد الزام جو کھوتے پر لگایا جاتا ہے وہ یہ ہے کہ یہ دولتی مارتا ہے. اپنے ایمان سے بتائیے کہ کیا یہ اس کی شرافت اور نجابت کی دلیل نہیں ہے. پیٹھ پیچھے کھڑے ہوکر کر آپ اس کو مسلسل گھوریں گے تو جوابا وہ لات بھی نہ مارے تو کیا مارے? آپ ہی بتلا دیجئے

    دماغی کمزوری کی تہمت کے بھی کیا کہنے. آخری بار کونسی جامعہ کے انٹری ٹیسٹ میں ناکام ہوا تھا? آئی کیو ٹیسٹ کب اور کس نے لیا? دو کا پہاڑا نہیں سنا سکا یا بیسیوں بار یاد کروانے کے باوجود اوبیڈی اینٹلی کے درست سپیلنگ نہیں سنا سکا

    چلتےچلتے سنگ راہ سے ٹھوکر لگ جائے, ہاتھ دروازے میں آ جائے, گیلے ہاتھوں انگشت بازی کرنے پر ساکٹ طیش میں آکر ہلکا سا جھٹک دے یا صابن پھسل کر نیچے گر جائے. ایسے مقامات آہ و فغاں پر ان تمام بے جان اشیاء کو کھوتے کا اعزازی لقب دینے کا بھلا کیا جواز ہے

    اس پر مستزاد , اس معصوم جانور کی کردار کشی کی وہ مزموم کوششیں ہیں جو ہم اکثر جاری و ساری رکھتے ہیں. جب بھی جہاں بھی کوئی شخص ہم سے کسی بھی نوعیت کا عین غین کر دے تو ہم بلاتوقف اسے کھوتے کی فرزندی میں دے دیتے ہیں. ایسا کرتے وقت ہم یہ بھی نہیں سوچتے کہ مہنگائی کے اس دور میں یہ مسکین جانور اتنے نیانوں کا بوجھ کیسے اٹھائے گا

    ذرا سوچئے کہ آخر کھوتا بھی ایک جاندار ہے. منہ میں زبان بھی رکھتا ہے لیکن آپ کے پاس ایسی قوت سماعت ہی نہیں جو اس کے مدعا کو سمجھ پائے . وہ بھی دو آنکھوں, دو کانوں, ایک ناک, منہ اور دوسرے اعضائے رئیسانہ و غریبانہ کا حامل ہے جن کا طول و عرض جان کر آپ احساس کمتری میں مبتلا ہو سکتے ہیں

    کھوتا بھی آخر ایک کھوتا ہے. خدارا یہ دشنام طرازی بند کریں اور کھوتے کو جینے کا حق دیں. کھوتے کو عزت دو

    • This topic was modified 54 years, 3 months ago by .
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2

    استاد جی پیلے تاگے تے ای محسوس کر گیے جے

    :bigsmile:

    استاد جی ویسے جیو ٹی وی نے پوری عزت دتی اے

     آزاد نگری دے منگو نوں ڈنگی راجہ بنا کے

    وزن وی تی کلو تے دور دی گل اے ہن تے صرف دو کلو وزن اے

    باقی کھوتے دے مالکاں نے سارا وزن آپ چک لیا اے

    پر کھوتا فیر وی کیندا اے –  میں نیں جے رینا

    Jack Sparrow
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #3

    :serious: استاد جی کا حکم ہے آج سے تمام فورم عمران خان کو عزت دے

    Sardar Sajid
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #4

    استاد جی پیلے تاگے تے ای محسوس کر گیے جے

    :bigsmile:

    استاد جی ویسے جیو ٹی وی نے پوری عزت دتی اے

    آزاد نگری دے منگو نوں ڈنگی راجہ بنا کے

    وزن وی تی کلو تے دور دی گل اے ہن تے صرف دو کلو وزن اے

    باقی کھوتے دے مالکاں نے سارا وزن آپ چک لیا اے

    پر کھوتا فیر وی کیندا اے – میں نیں جے رینا

    قطعی غیر سیاسی تحریر ہے. جی تو چاہ رہا تھا کہ ایک آدھ پیرا گراف آگے پیچھے کر کے اس کا رخ موڑ دوں لیکن ایسا نہیں کیا
    پلیز انجوائے کیجئے

    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5

    قطعی غیر سیاسی تحریر ہے. جی تو چاہ رہا تھا کہ ایک آدھ پیرا گراف آگے پیچھے کر کے اس کا رخ موڑ دوں لیکن ایسا نہیں کیا پلیز انجوائے کیجئے

    استاد جی محترم میں نے اپنی پوسٹ میں کیا سیاسی لکھا ہے

    ذرا بتایے پلیز

    :bigsmile:

    Jack Sparrow
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #6

      :serious: میری طرف سے معذرت! میں سمجھا استاد جی نے پرائم منسٹر کو عزت دینے کے لئے تھریڈ بنایا ہے

    Sardar Sajid
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #7

    :serious: میری طرف سے معذرت! میں سمجھا استاد جی نے پرائم منسٹر کو عزت دینے کے لئے تھریڈ بنایا ہے

    جب کسی کو عزت دینے کا سوچا تو پیشگی بتا دوں گا. جنگل جانوروں سے بھرا پڑا ہے

    🤣

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8
    واللہ کھوتے کے یہ فوائد آج تک ہماری نظروں سے اوجھل تھے ، یعنی کبھی نوبت ہی نہ آئی نہ ہی یہ گمان تھا کہ کبھی کھوتے کے فضائل پر بھی گفتگو کرنا پڑے گی۔ بہرحال استاد جی جناب کی تحریر ہے تو اس پر اپنا تڑکا نہ لگانا تکبر کی علامت ہوگی اسلئے اس مظلوم اور بابرکت جانور کے کچھ فضائل میری جانب سے بھی شامل کرلئے جائیں۔

    کھوتا محنت کی علامت ہے یعنی دفتروں میں کام کرنے والے اکثر افراد اپنے حالات کا شکوہ کرتے ہوئے یہ کہتے پائے جاتے ہیں کہ سارا دن کھوتے/گدھے کی طرح کام کرو اور پہلی کو ملتا کیا ہے؟؟ یہ حقیر سی تنخواہ؟؟

    یا ملتا کیا ہے ؟؟ باس کی جھڑکیاں!!۔

    البتہ ایک معاملے میں کھوتے کو بڑے بڑے عظیم عاقلوں اور طاقتور انسانوں پر بھی فضیلت حاصل ہے کہ ہر مرد کھوتے کو دیکھ کر ایک خواہش ضرور کرتا ہے کہ وہ بس ایک معاملے میں کھوتے جیسا ہوجائے۔ جہاندیدہ مرد یقینا” میرا اشارہ سمجھ گئے ہونگے اور جو سمجھنے کی صلاحیت سے قطعا” محروم ہیں وہ عمران خان کی تقریر دیکھیں۔

    استقامت کھوتے پر ختم ہے یعنی اگر ایک بار کھوتے نے سوچ لیا کہ اس جگہ سے ہلنا نہیں پھر مالک چاہے ڈنڈے مارے یا پچکارے، ہمارا یہ ممدوح پوری استقامت سے اپنی جگہ پر قائم و دائم کھڑا رہتا ہے۔

    کچھ اطباء کھوتی کے بھی مختلف ناقابل اشاعت فضائل بیان کرتے ہیں لیکن کھوتی اس وقت ہمارا موضوع نہیں بلکہ کھوتا ہے۔ استاد جی جناب اگر کھوتی کا ذکر بھی کردیتے تو یقینا” یہاں صفحات پر صفحات کالے کئے جاسکتے تھے۔

    Sardar Sajid
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #9
    :bigsmile: :bigsmile: :

    درمیانے پیراگراف میں آپ نے کھوتے کی جس بے مثال کوالٹی کی طرف اشارہ کیا, اس کا ذکر میں نے بھی کیا ہے
    کھوتی سمیت باقی جانوروں کا ذکر خیر بھی ہوتا رہے گا. آپ کو یاد ہوگا کہ ہم نے ایک بار جڑی بوٹیوں پر ریسرچ کا قسط وار پروگرام بھی شروع کیا تھا

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10
    :bigsmile: :bigsmile: :

    درمیانے پیراگراف میں آپ نے کھوتے کی جس بے مثال کوالٹی کی طرف اشارہ کیا, اس کا ذکر میں نے بھی کیا ہے کھوتی سمیت باقی جانوروں کا ذکر خیر بھی ہوتا رہے گا. آپ کو یاد ہوگا کہ ہم نے ایک بار جڑی بوٹیوں پر ریسرچ کا قسط وار پروگرام بھی شروع کیا تھا

    آپ نے اشارہ دیا تھا میں نے وضاحت کردی ہے تاکہ جس نے نہیں بھی سمجھنا وہ بھی سمجھ جائے۔

    اور آپ کی جڑی بوٹیوں والا سلسلہ بالکل یاد ہے مجھے۔ امید ہے اب نئے سرے سے پھکیاں بنانے کا کام شروع کیا جائے گا، میں اپنی بیاضِ کبیر کھنگالتا ہوں تاکہ کوئی کام کا نسخہ ملے جو آپ کیلئے فائدہ مند ہو :lol: ۔

    البتہ کسوٹی والے تھریڈ میرے بس سے باہر ہیں حالانکہ یہاں گھوسٹ بھائی اور کک باکسر یہ گیم کھیلتے رہے ہیں، میرے خیال سے ابرایم اور عدیل رحمان کو بھی یہاں ہونا چاہیئے تاکہ آپلوگوں کی چنڈال چوکڑی پھر سے وہی سلسلے شروع کرسکے اور ہم محظوظ ہوں۔

    ایک غلط فہمی دور کرنا چاہتا ہوں کہ یہاں کسی بھی پارٹی کا کوئی ممبر بلاخوف کمنٹ کرسکتا ہے اور بحث کرسکتا ہے انتظامیہ بالکل مداخلت نہیں کرتی نہ ہی کسی کو بین کرتی ہے البتہ ممبرز آپس میں گالی گلوچ یا بدتمیزی پر اُتر ائیں تب ضرور ایکشن لیا جاتا ہے۔ الزام لگانے والے تبلیغیوں سے میرا چیلنج ہے کہ کوئی ایک ممبر دکھا دیں جسے اس کی سیاسی پارٹی کی وجہ سے بین کیا گیا ہو یا ن لیگ والوں کو نہ بین کیا گیا ہو۔ اس فورم پر سب سے زیادہ بین ہونے کا اعزاز باوا بھائی اور دوسرے نمبر پر جیوجی بھائی کے پاس ہے۔

    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #11

    بہت اچھی تحریر ہے ان حضرات کے لیے تو واقعی اکسیر ہے جو اپنی مکارارانہ کارکردگی اور نااہلی کے دروازے پر کسی دوسرے کے نام کا استعارہ بطور ثبوت چسپاں کیے رہتے ہیں سنا تھا کہ نااہل اور نکمے دماغی طور پر عموما مفلوج ہوتے ہیں ، الزامات کے تھال میں دوسروں کے اعمال ناموں کی ساری برائیاں اپنی خوشنودی اور ملمع سازی کے بتاشوں میں لپیٹ کر بیان کرنا، اپنا دینی فریضہ سمجھتے ہیں ۔ لیکن تحریر پڑھ کے تو سمجھ آتی ہے کہ اس بناوٹ کے پردے میں کس قدر عرق ریزی کی گئ ہے ۔ اگر اسکا ایک چوتھائ بھی اپنی کارکردگی پر صرف کیا جاتا تو اگر کچھ نہیں تو کم از کم جاھلیت کے بڑے بت ہی وزارتوں سے سبکدوش کردے جاتے ۔

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #12
    بہت خوبصورت تحریر ہے  بہت عرصے کے بعد کچھ الگ سے پڑھنے کو ملا ہے ورنہ یہاں تو  یار لوگوں نے میاں دے نعرے  وجا۔۔۔۔وجا کے جب  خود میاں صاحب کی بینڈ بج گئی ہے ۔۔تب جکر ان کے قلب کو سکون ملا ہے ۔۔۔۔

    ہاں میں نے خود کئی بار آپنی آواز سماعت کی ہے کہہ میں نے مروت کے مارے کھوتے کی طرح آپنے اوپر زیادہ بوجھ اٹھا لیا ہے ۔۔۔۔۔

    :jhanda: :jhanda: :jhanda: :jhanda:

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #13
    Sardar Sajid

    Atif Qazi

    پچھلے دونوں دھاگوں میں سردار صاحب نے زبان و بیان پر اپنی گرفت اور مہارت کے کافی سے زیادہ ثبوت فراہم کردئیے ہیں. سوچ و نظریات سے چھیڑ چھاڑ تو چلتی رہتی ہے امید کرتا ہوں فورم پر اچھا اور دیرپا اضافہ ثابت ہوں گے

    پس تحریر : آپ اور عاطف بھائی سے گزارش ہے کہ کھوتے کو قدرت کی عطا کردہ جس وصف نے آپ کو احساس کمتری اور رشک میں مبتلا کردیا ہے تو اسمیں اضافہ سے بچنے کے لئے گھوڑوں کو اپنی نظر بد سے بچاکر رکھئے گا

    :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    unsafe
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #14
    کھوتےکے کمالات میں ایک بات یہ بھی ہے کہ اس پہ کتابیں لاد دو تو وہ پی ایچ ڈی تو شائد کر لے پر انسان نہیں بن سکتا …
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #15
    میں کھوتے کو عزت دینے پر سخت اعتجاج کرتا ہوں

    اس سے کتے کی نسل میں احساس کمتری پیدا ہوتا دیکھ رہا ہوں

    Jack Sparrow
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #16
    کھوتےکے کمالات میں ایک بات یہ بھی ہے کہ اس پہ کتابیں لاد دو تو وہ پی ایچ ڈی تو شائد کر لے پر انسان نہیں بن سکتا …

    :serious: آپ استاد جی جناب کی ذات پر ڈائریکٹ حملہ کر رہے ہیں

    بدتمیزی کی اجازت قطعی نہیں دی جا سکتی

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #17
    کھوتےکے کمالات میں ایک بات یہ بھی ہے کہ اس پہ کتابیں لاد دو تو وہ پی ایچ ڈی تو شائد کر لے پر انسان نہیں بن سکتا …

    کئ کھوتے آکسفورڈ میں کرکٹ کھیل کے ڈگری حاصل کرچکے ہیں ۔ اب معلوم نہیں ڈگری کھوتا بنی ہے یا قوم ۔

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #18

    کئ کھوتے آکسفورڈ میں کرکٹ کھیل کے ڈگری حاصل کرچکے ہیں ۔ اب معلوم نہیں ڈگری کھوتا بنی ہے یا قوم ۔

    زیدی بھائی

    یہ ملک کتنا بد قسمت ہے جہاں میٹرک فیل گورنر اور بی اے تھرڈ کلاس وزیر اعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹس بنے ہوئے ہیں

    آپ غالبا اس تھرڈ کلاس ڈگری کی بات کر رہے ہیں

    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #19
    زیدی بھائی یہ ملک کتنا بد قسمت ہے جہاں میٹرک فیل گورنر اور بی اے تھرڈ کلاس وزیر اعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹس بنے ہوئے ہیں آپ غالبا اس تھرڈ کلاس ڈگری کی بات کر رہے ہیں

    باواجی۔ ایک لمبی لائن ہے ، انگنت نااہلوں کی جو کسی نہ کسی طریقے سے اھم عہدوں پر فائز ہو جاتے ہیں ، دنیا میں کریم نکل کر سطح پر آتی ہے اور پاکستان میں فضلہ سطح پر نکل آتا ہے ۔

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    #20
    کھوتےکے کمالات میں ایک بات یہ بھی ہے کہ اس پہ کتابیں لاد دو تو وہ پی ایچ ڈی تو شائد کر لے پر انسان نہیں بن سکتا …

    سردار صاحب کو علم نہیں کہ یہاں ایک بندے نے پی ایچ ڈی کی آتما ایسی رول رکھی ہے کہ اب یہاں پی ایچ ڈی علمی قابلیت نہیں بلکہ گھامڑ پن کا استعارہ بن چکی ہے۔۔ اس سے پہلے کہ سردار صاحب دوسری بار پی ایچ ڈی کرنے کی خواہش کا اظہار کریں، انہیں  پی ایچ ڈی کا بوتھا  مبارک دکھا دیں تاکہ ان کی بھڑکتی ہوئی شہوتِ علمی بروقت ٹھنڈی ہوسکے۔۔۔ 

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 35 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi