Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 29 total)
  • Author
    Posts
  • حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1

    کورونا کی وبا کے دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے کے بعد اس پر دنیا کے متعدد ممالک کے حکمرانوں اور حکومت میں شامل وزرا اور اہم افراد کی جانب سے انوکھی باتیں شروع کرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔
    جو اب تک جاری ہے اور کورونا جیسی وبا کے حوالے سے انوکھی اور غلط معلومات پر باتیں کرنے والے سیاستدانوں کو عوام کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے۔
    اس بار وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کو ان کی جانب سے کورونا کے حوالے سے انوکھی معلومات بتانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
    زرتاج گل نے 18 جون کو پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) نیوز کے پروگرام (سچ کے ساتھ) میں میزبان سید انوارالحسن کے ساتھ کورونا کے حوالے سے بات کی اور بتایا کہ حکومت نے وبا سے بچنے کی ضمن میں کیا اقدامات اٹھائے۔
    زرتاج گل نے کورونا کی وبا پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کورونا کے حوالے سے پہلے دن سے واضح مؤقف ہے اور وہ کہتے رہے ہیں کہ وہ بیماری کی وجہ سے عوام کو غربت میں نہیں دھکیل سکتے۔
    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے پہلے دن سے ہی عوام کو اپیل کی کہ احتیاطی تدابیر کے تحت ایک دوسرے سے دوری اختیار کریں اور بلاوجہ گھروں سے نہ نکلیں۔
    زرتاج گل کے مطابق اگر حکومت مزید ایک ماہ تک سخت لاک ڈاؤن نافذ کرتی ہے تو ملک سے 9 لاکھ چھوٹے کاروبار ختم ہوجائیں گے، اس لیے اب حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کو اختیار کیا۔
    انہوں نے بتایا کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت 10 سے 12 کروڑ افراد نے درخواستیں دیں، جس کا مطلب لوگ بیماری سے متاثر ہوکر غربت میں چلے گئے ہیں۔
    انہوں نے کورونا کی بیماری کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پہلے اس بیماری کو ‘پینڈیمک’ قرار دیا اور اب اسے ‘اینڈیمک’ قرار دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے ہمیں اس بیماری کے ساتھ رہنا پڑے گا۔
    وفاقی وزیر نے کورونا کے حوالے سے مزید وضاحت کی کہ جب تک ویکسین نہیں آتی تب تک ہمیں احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اس بیماری کے ساتھ رہنا پڑے گا اور یہ کہ کووڈ 19 کا مطلب ہے کہ اس کے 19 پوائنٹس ہیں جو کسی بھی ملک میں کسی بھی طریقے سے نقصان پہچا سکتے ہیں، اس لیے اب وہاں کے لوگوں پر ہے کہ وہ قوت مدافعت کو کیسے پیدا کریں۔‘
    زرتاج گل کی جانب سے کووڈ 19 کو دراصل 19 پوائنٹس قرار دینے پر سوشل میڈیا پر ان پر خوب تنقید کی گئی اور 21 جون کو ان کا نام ٹاپ ٹرینڈ رہا۔
    سوشل میڈیا پر ان کے کووڈ 19 کے 19 پوائنٹس بتانے کی ویڈیو کلپ وائرل ہوگئی، جس کے بعد انہوں نے ایک وضاحتی ٹوئٹ بھی کی اور اپنی غلطی تسلیم بھی کی۔
    زرتاج گل نے اپنی وضاحتی ٹوئٹ میں لکھاکہ وہ روزانہ ٹی وی پر پرچی کے بغیر گھنٹوں بات کرتی ہیں اور وہ کووڈ 19 کے حوالے سے کہنا چاہتی تھی کہ وبا کا اثر، شدت مختلف ممالک میں مختلف ہے۔
    زرتاج گل نے لکھا کہ چند لمحوں کی خطا پر یوں ماتم کناں ہونے کے بجائے اپنی جماعتوں کے حشر نشر پر توجہ دیں تو شاید ان کے حق میں بہتر ہو۔
    ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ تنقید سے نہیں گھبراتیں بلکہ اس سے اورمظبوط ہوتی ہیں۔
    یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ زرتاج گل کے کسی بیان پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو، اس سے قبل انہوں نے پاکستان میں اچھے اور بارشوں کے موسم پربات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اچھے موسم کا کریڈٹ خود نہیں لینا چاہتیں بلکہ وہ اچھے موسم کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان کو دینا چاہتی ہیں۔
    زرتاج گل کی جانب سے ملک میں اچھے موسم ہونے کی وجہ وزیر اعظم عمران خان کی حکمرانی کو قرار دینے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
    خیال رہے کہ کووڈ 19 کے نام میں ’کو‘ کا مطلب ’کورونا‘ ’وی‘ کا مطلب ’وائرس‘ جبکہ ’ڈ‘ کا مطلب disease یعنی بیماری ہے۔
    عالمی ادارہ صحت نے ابتدا میں اس کو ’2019 نیا کورونا وائرس‘ یا ’2019 – این کو‘ کا نام بھی دیا تھا بعد ازاں اسے کووڈ 19 کا نام دیا گیا۔
    عالمی ادارہ صحت نے اس بیماری یعنی ‘اپیمیڈک’ کو مارچ میں ‘پینڈیمک’ یعنی وبا قرار دیا تھا اور بعد ازاں مئی میں کہا تھا کہ ممکن ہے کہ کورونا ‘اینڈیمک’ بن جائے یعنی یی بیماری کبھی ختم نہ ہو اور کئی سال تک دنیا کو اس کا سامنا کرنا پڑے۔

    https://www.dawnnews.tv/news/3000448

    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #2

    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #3

    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5
    کمی نہیں ہے ..ایک ڈھونڈو ہزار ملتے ہیں
    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #6

    اس میں کیا اچھنبے کی بات ہے ، اور کونسا اس نے یہ بونگی پہلی دفعہ ماری ہے ۔ لیکن اب آپ معذرت خواہوں کی معذرت خواہی کو نوٹ کرتے جائیے گا کہ کسطرح اس بات کی جلیبی بناتے ہیں اور نہ صرف خود کھاتے ہیں بلکہ دوسروں کے منہ میں بھی ٹھوکنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #7
    یار یہ بیچاری ہمیشہ ڈیڑھ ہوشیاری کے ہاتھوں پھنس جاتی ہے

    رہی سہی کثر انہوں نے خان صاحب کے قصیدہ گوئی میں پوری کر دی ہے ، کبھی انہیں بارش برسانے والا ، کبھی بارہ موسم والی چول اور کبھی دیواروں کے پیچھے دیکھنے والا گیانی مانتی ہے

    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8
    یار یہ بیچاری ہمیشہ ڈیڑھ ہوشیاری کے ہاتھوں پھنس جاتی ہے رہی سہی کثر انہوں نے خان صاحب کے قصیدہ گوئی میں پوری کر دی ہے ، کبھی انہیں بارش برسانے والا ، کبھی بارہ موسم والی چول اور کبھی دیواروں کے پیچھے دیکھنے والا گیانی مانتی ہے

    آپ بھی تو ڈیڑھ ہاتھ دھو کر اس کے پیچھے پڑے ہیں

    نہی جانا نے بیبی نے مچھل کور کلی پارٹی میں

    :bigsmile:

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9

    اس میں کیا اچھنبے کی بات ہے ، اور کونسا اس نے یہ بونگی پہلی دفعہ ماری ہے ۔ لیکن اب آپ معذرت خواہوں کی معذرت خواہی کو نوٹ کرتے جائیے گا کہ کسطرح اس بات کی جلیبی بناتے ہیں اور نہ صرف خود کھاتے ہیں بلکہ دوسروں کے منہ میں بھی ٹھوکنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

    قاسم زیدی بھائی

    یہ تو پوری حکومت ہی بھونگیوں پر چل رہی ہے

    فوجیوں نے جے آئی ٹی کے چھ ہیروں کی طرح ملک بھر سے ہیرے چن چن کر یہ حکومت بنائی ہے

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10
    ملک صاحب – مجھے زرتاج گل پشتو بولتی ہوئی بہت اچھی لگتی ہیں ، دل کرتا ہے یہ میرے سامنے بیٹھی ہو اور میں ان کی مٹھی آواز میں پشتو سنو

    :thinking: :thinking: :thinking:

    آپ بھی تو ڈیڑھ ہاتھ دھو کر اس کے پیچھے پڑے ہیں نہی جانا نے بیبی نے مچھل کور کلی پارٹی میں :bigsmile:
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11
    ملک صاحب – مجھے زرتاج گل پشتو بولتی ہوئی بہت اچھی لگتی ہیں ، دل کرتا ہے یہ میرے سامنے بیٹھی ہو اور میں ان کی مٹھی آواز میں پشتو سنو :thinking: :thinking: :thinking:

    یہ مٹھی سے کون سی آواز نکالتی ہے سرکار

    جس کو آپ سننے کو بیتاب ہیں

    :bigsmile:

    Judge
    Moderator
    Offline
      #12
      Desprete singles :facepalm:

      Bawa
      Participant
      Offline
      • Expert
      #13
      ملک صاحب – مجھے زرتاج گل پشتو بولتی ہوئی بہت اچھی لگتی ہیں ، دل کرتا ہے یہ میرے سامنے بیٹھی ہو اور میں ان کی مٹھی آواز میں پشتو سنو :thinking: :thinking: :thinking:

      مجھے تو اس کا محلے کی نالیوں کا سنگ بنیاد رکھنا اچھا لگتا ہے تاکہ یوتھیے اپنی حکومت کی ناقص کارکردگی پر ان نالیوں میں ناک ڈبو کر شرم سے ڈوب مریں

      ویسے بھی ان یوتھیوں اور یوتھیانیوں کی اوقات نالیاں بنانے والوں سے زیادہ نہیں ہے، فوجیوں نے انہیں زبردستی پارلیمنٹ میں گھسا دیا ہے

      • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
      shami11
      Participant
      Offline
      • Expert
      #14
      یار آپ لوگوں کو پتا نہی کیا پرابلم ہے ان محترمہ سے

      جلنے والو ں کا سب کچھ کالا

      shami11
      Participant
      Offline
      • Expert
      #15
      یار آپ دونوں کے لئے عرض ہے کرونا کی جو تعریف محترمہ نے کی تھی وہ بھی درست تھی ، ویسے بھی کرونا ایک ڈرامہ ہے

      https://twitter.com/MuftiMufta/status/1274760621561712646

      مجھے تو اس کا محلے کی نالیوں کا سنگ بنیاد رکھنا اچھا لگتا ہے تاکہ یوتھیے اپنی حکومت کی ناقص کارکردگی پر ان نالیوں میں ناک ڈبو کر شرم سے ڈوب مریں ویسے بھی ان یوتھیوں اور یوتھیانیوں کی اوقات نالیاں بنانے والوں سے زیادہ نہیں ہے، فوجیوں نے انہیں زبردستی پارلیمنٹ میں گھسا دیا ہے
      Bawa
      Participant
      Offline
      • Expert
      #16
      Desprete singles :facepalm:

      جج صاحب

      آپکا انگریزی میں ہاتھ تو مجھ سے بھی تنگ ہے

      میں دسویں جماعت میں انگریزی میں دس بار فیل ہوا تھا، آپ کتنی بار فیل ہوئے تھے؟

      :bigsmile: :lol: :hilar:

      shami11
      Participant
      Offline
      • Expert
      #17
      :hilar: :hilar: :hilar: :hilar: :hilar: :hilar:

      جج صاحب آپکا انگریزی میں ہاتھ تو مجھ سے بھی تنگ ہے میں دسویں جماعت میں انگریزی میں دس بار فیل ہوا تھا، آپ کتنی بار فیل ہوئے تھے؟ :bigsmile: :lol: :hilar:
      Bawa
      Participant
      Offline
      • Expert
      #18
      یار آپ دونوں کے لئے عرض ہے کرونا کی جو تعریف محترمہ نے کی تھی وہ بھی درست تھی ، ویسے بھی کرونا ایک ڈرامہ ہے

      یار یہ مفتا مفتی وہی ہے ناں جس کے استقبال پر عاطف بھائی نے ہمیں ایک مہینہ لگائے رکھا تھا

      ہم لڈیاں ڈال ڈال کر پاگل ہو گئے تھے اور یہ ہمیں جیب کترے سمجھکر لاگ ان ہوئے بغیر ہی بھاگ نکلا تھا

      Atif Qazi

      • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
      Atif Qazi
      Participant
      Offline
      • Expert
      #19
      جج صاحب آپکا انگریزی میں ہاتھ تو مجھ سے بھی تنگ ہے میں دسویں جماعت میں انگریزی میں دس بار فیل ہوا تھا، آپ کتنی بار فیل ہوئے تھے؟ :bigsmile: :lol: :hilar:

      جج صاحب! باوا صاحب آپکی انگلش کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔

      اس ہفتے آپ نے کسی کو بین بھی نہیں کیا :serious: ۔

      Atif Qazi
      Participant
      Offline
      • Expert
      #20
      یار یہ مفتا مفتی وہی ہے ناں جس کے استقبال ہر عاطف بھائی نے ہمیں ایک مہینہ لگائے رکھا تھا ہم لڈیاں ڈال ڈال کر پاگل ہو گئے تھے اور یہ ہمیں جیب کترے سمجھکر لاگ ان ہوئے بغیر ہی بھاگ نکلا تھا Atif Qazi

      یہ بھی نرگسیت کا مارا ایک نمونہ ہے، اس کا خیال ہے کسی دن پاکستانی باہر نکلیں گے اور جی ایچ کیو کا گھیراو کرکے فوجی جنرلز کو گریبان سے پکڑ کر باہر نکالیں گے اور پھر سب ہنسی خوشی رہنے لگیں گے۔

      ویسے یہ چاہتا تھا کہ اسے بہت زیادہ عالم فاضل سمجھا جائے لیکن یہاں کا جائزہ لے کر اسے پتہ چلا کہ یہاں ایسے ایسے جغادری عالم فاضل بیٹھے ہیں جن کے پتہ نہیں کس کس چیز کے سائے میں یہ بیٹھے۔ اسلئے یہ فرار ہوگیا

    Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 29 total)

    You must be logged in to reply to this topic.

    ×
    arrow_upward DanishGardi