Viewing 14 posts - 1 through 14 (of 14 total)
  • Author
    Posts
  • Awan
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1
    لاہور: (دنیا نیوز) کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن میں پی ٹی آئی نے ایک سیٹ کی برتری کے ساتھ میدان مار لیا۔ لاہور، راولپنڈی سمیت پنجاب کے اکثر شہروں میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا۔ ملتان میں حکمران جماعت کو اپ سیٹ شکست ہوئی۔ کراچی میں پی ٹی آئی کے امیدواروں نے سبقت حاصل کرلی، آزاد امیدواروں نے بھی نصف سنچری عبور کرلی۔

    تمام 212 وارڈز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف 60 نشستوں پر کامیاب، ن لیگ 59، آزاد امیدوار 55 نشستوں پر فاتح، پیپلز پارٹی 17، ایم کیو ایم 10 اور جماعت اسلامی 7 سیٹیں حاصل کرسکی، عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی 2،2 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔

    پنجاب
    لاہور میں مسلم لیگ ن نے واضح اکثریت سے میدان مارا، لاہور کنٹونمنٹ کی 10 نشستوں میں 6 نواز لیگ جیت گئی۔ 3 سیٹیں پی ٹی آئی، ایک آزادامیدوار لے اڑا۔ والٹن کینٹ میں نواز لیگ نے کلین سویپ کیا۔ دس میں سے 9 سیٹیں جیت لیں، ایک نشست پر امیدوار کے انتقال کے باعث الیکشن نہ ہو سکا۔

    راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھی نواز لیگ 9 میں سے 7 سیٹیں لے کر فاتح رہی۔ پی ٹی آئی ایک بھی نشست نہ لے سکی۔ دو آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے۔ چکلالہ کینٹ سے مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا، دس میں سے 5 نشستیں حاصل کیں، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے دو، دو، آزاد امیدوار نے ایک سیٹ جیت لی۔

    واہ کینٹ کی 10 میں 8 سیٹوں پر مسلم لیگ ن، دو پر پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی۔ ٹیکسلا کی 3 وارڈز پر ن لیگ فاتح رہی۔ پی ٹی آئی 2 سیٹیں لے سکی، مری میں ایک نشست پر تحریک انصاف، ایک پر نواز لیگ جیتی، اٹک اور سنجوال میں دو، دو جبکہ کامرہ کینٹ میں ایک آزاد امیدوار کامیاب رہا۔

    ملتان کنٹونمنٹ میں حکمران جماعت کا صفایا ہو گیا۔ 10 میں سے 9 نشستیں آزاد امیداور لے اڑے۔ ایک سیٹ نواز لیگ کے حصے میں آئی، بہاولپور کی 3 وارڈز پر ن لیگ کامیاب ہوئی جبکہ 2 پر پی ٹی آئی نے کامیابی سمیٹی۔ سیالکوٹ کی 5 وارڈز میں مسلم لیگ ن تین سیٹیں لے کر فاتح رہی، تحریک انصاف دو سیٹیں لے سکی۔

    گوجرانوالہ میں 10 نشستوں میں سے تحریک انصاف 6 پر کامیاب رہی، مسلم لیگ ن اور آزاد امیدوار دو، دو سیٹیں لے سکے۔ منگلامیں ایک نشست نون لیگ، ایک آزاد کے حصے میں آئی۔

    جہلم میں دونوں سیٹیں تحریک انصاف لے گئی۔ کھاریاں کی دونوں نشستیں بھی پی ٹی آئی کے نام رہیں۔ سرگودھا میں 5 سیٹوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، پی ٹی آئی 3، ن لیگ 2 پر فاتح رہی۔ اوکاڑہ کی 5 میں سے 4 نشستوں پر آزاد، ایک پر پی ٹی آئی کو کامیابی ملی۔

    سندھ
    کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق کراچی فیصل کنٹونمنٹ میں تین سیٹوں کے ساتھ پی ٹی آئی نے اکثریت حاصل کرلی۔ جماعت اسلامی کو ایک سیٹ ملی، ایک آزاد امیدوار جیتا۔ ملیر کینٹ میں بھی پی ٹی آئی چار سیٹوں کے ساتھ فاتح رہی، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی نے دو، دو نشستیں جیتیں، ایک آزاد امیدوار کامیاب رہا۔

    کراچی کینٹ میں دو سیٹیں ایم کیو ایم، دو آزاد امیدواروں کے نام رہیں۔ کورنگی کنٹونمنٹ کی 5 میں سے 2 نشستیں ن لیگ جیت گئی۔ پی ٹی آئی، پی پی اور ایم کیو ایم کو ایک ایک سیٹ ملی۔ منوڑہ کنٹونمنٹ کی دونوں سیٹیں پیپلزپارٹی لے گئی۔ حیدرآباد میں ایم کیو ایم نے سات سیٹوں کے ساتھ برتری حاصل کرلی۔ تین پیپلزپارٹی کے نام رہیں، پنو عاقل کی ایک نشست آزاد امیدوار جیتا۔

    خیبر پختونخوا
    پشاور میں بھی حکومتی جماعت کو بڑا جھٹکا، پی ٹی آئی کو صرف ایک سیٹ مل سکی۔ پیپلزپارٹی دو نشستیں لے گئی، اے این پی اور آزاد امیدوار کے حصے میں ایک، ایک سیٹ آئی۔

    ایبٹ آباد کی 10 میں سے 4 نشستوں پر پی ٹی آئی نے کامیابی سمیٹی، ن لیگ کو تین، پی پی ایک، آزاد امیدوار 2 پر کامیاب رہے۔ حویلیاں میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کو ایک، ایک نشست ملی، کوہاٹ میں ایک سیٹ پر پی ٹی آئی، 2 پر آزاد امیدوار جیتے۔

    بنوں میں پی ٹی آئی اور آزاد امیدوار کے حصے میں ایک، ایک سیٹ آئی۔ ڈی آئی خان کی دونوں سیٹیں پی ٹی آئی کے نام رہیں۔ مردان میں ایک نشست پر اے این پی، ایک پر آزاد امیدوار کامیاب رہا۔ نوشہرہ میں دو پی ٹی آئی امیدوار جبکہ، دو آزاد اور چراٹ میں دونوں نشستوں پر آزاد جیتے۔

    بلوچستان
    کوئٹہ کی پانچ نشستوں میں 3 پر آزاد امیدوار، 2 پر پی ٹی آئی کامیاب رہی۔ ژوب کنٹونمنٹ کے دو وارڈز پر بلوچستان عوامی پارٹی فاتح رہی۔ لورالائی میں دونوں آزاد امیدوار جیتے۔ ملک بھر کی 219 نشستوں میں سے 7 پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

    Awan
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #2
    Here are final numbers from Punjab
    PML(N) 51
    Independents 32
    PTI 28
    JI 2
    PPP 0
    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    پی ٹی آئی کیلئے یہ ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ حکمران جماعت ہونے کے باوجود اس بری طرح سے پِٹی ہے۔ ن لیگ نے تو پی ٹی آئی کے ساتھ وہ سلوک کیا ہے جسے کہا جاسکتا ہے کہ گھر میں گھس کر مارنا۔

    کینٹونمنٹ جہاں پی ٹی آئی کی پیدائش ہوئی تھی وہاں سے اتنی کم تعداد میں نشستیں حاصل کرنے کا مطلب یہ ہے کہ لانے والوں کے تمام پروپیگنڈے بےکار گئے۔ تمام تر ریاستی ہتھکنڈوں اور امداد کے باوجود پی ٹی آئی کی خستہ حالی واضح نظر آرہی ہے۔

    میاں دے نعرے وجنے ای وجنے نیں

    دوبارہ رنگ سجنے ای سجنے نیں

    :bhangra: :bhangra: :bhangra:

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #4
    پنجاب کنٹو نمنٹ نشستوں کی لسٹ ۔۔۔۔۔ ایون فیلڈ  ۔۔۔۔ کے باھر لٹکا نی چا ھیے ۔۔۔۔۔

    تاکہ ۔۔۔۔ لند ن کے پڑھے لکھے یوتھیوں کو جو کرپشن کی دورے پڑتے رھتے ہیں ۔۔۔۔ ان میں افا قہ ہوسکے ۔۔۔۔۔

    اور تبد یلی اور کرپشن کے جھوٹے خواب دیکھنے والوں کے منہ پر ایک زودار طما نچہ لگا یا جا سکے ۔۔۔۔۔۔

    Shirazi
    Participant
    Offline
    • Professional
    #5
    PTI did well in KPK and Sindh and that are warning signs for JUI-F, ANP, PPP & MQM. PMLN did very well in Punjab cantonments especially in Pindi and Lahore where PTI won NA seats in 2018. Credit goes to ECP and PTI on fair elections for most part.

    Awan
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #6
    میرے خیال سے پنجاب کے لوکل باڈی الیکشن سے ایک بار پھر بھاگنے کا وقت ہوا چاہتا ہے – پچھلے تین سال سے پرویز الہی خان صاحب کو سمجھا رہا ہے پنجاب لوکل باڈی الیکشن مت کراؤ ورنہ نون لیگ با آسانی جیت جائے گی اور اب تو پرویز الہی کے سمجھانے کی بھی ضرورت نہیں ہے – پنجاب کے رزلٹ منہ چڑا چڑا کر بتا رہے ہیں کہ آپ کی عوامی مقبولیت کیا ہے
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #7
    کنٹو نمنٹ الیکشن میں ۔۔۔۔ پنجا ب میں ۔۔۔۔ ن لیگ نے ۔۔۔۔۔ سگنیفیکینٹ  برتری حا صل کر لی ہے

    جبکہ ۔۔۔ سندھ ۔۔۔ کوپا ۔۔۔۔۔ میں پی ٹی آئی ۔۔۔۔ نے سیٹیں لی ہیں ۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اس صورت حال سے ۔۔۔۔ جی ایچ کیو ۔۔۔۔ کے پاس ایک اور موقع ھا تھ آیا ہے کہ ۔۔۔۔۔ نیازی حکومت کو ن لیگ سے ڈرائے اور ۔۔۔ اچھے اچھے کام نکلوا لے ۔۔

    راو لپنڈ ی ۔۔۔ لاہور ۔۔ فیصل آباد ۔۔۔ تو ویسے ہی  ۔۔۔ ن لیگ کے پرانے گڑھ ہیں ۔۔۔۔۔ وھاں کا ووٹر ۔۔۔۔ نوازشریف پر مکمل اعتماد رکھتا ہے ۔۔۔

    مجھے یہ خطرہ لگ رھا ہے کہیں یہ نہ ہو اگلے الیکشن میں ۔۔۔۔ پنجا ب میں ن لیگ آجائے اور وفاق میں نیازی ۔۔۔۔ تو پتہ چلے کہ ۔۔۔۔ گھمسان کی جنگ ہورھی ہو  ۔۔۔۔

    مقد س تبد یلی  والوں میں ۔۔۔ اور ۔۔۔ سزا یافتہ مجرموں ۔۔۔ میں ۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8
    رزلٹس پر حیرانگی کا اظہار کرنے والے شاید جانتے نہیں کہ عوام کو اعداد و شمار اور جی ایچ کیو میں بنای جانے والی فائلوں سے کچھ لینا دینا نہیں ہوتا وہ تو بس اپنے دل کی آواز سنتے ہیں ۔ میں آج ہی پیشین گوی کردیتا ہوں کہ اگلے الیکشن میں ایک تو ق لیگ دفن ہوجاے گی اور دوسری پی ٹی آی کیونکہ ق لیگ اس وقت صرف موقع پرستی کی سیاست کررہی ہے ق لیگ کے چوہدری اپنی کرپشن چھپانے کیلئے پی ٹی آی کی چھتر چھایا تلے چھپے ہوے ہیں اور کبھی کبھی کوی مذہبی کارڈ بھی کھیل دیتے، مذہبی کارڈ کا استعمال گردن تک  پھنسے ہوے سیاستدانوں کا پرانا وطیرہ ہے۔ جسدن بی بی کی حکومت بابے اسحاق خان نے کرپشن چارجز پر اڑا دی تھی اسدن بھی انتہای سکوت کا عالم تھا یوں لگتا تھا جیسے عوام بھی بابے کی تائید کررہے ہوں مگر جونہی الیکشن کمپین شروع ہوی پنجاب کے عوام میں جیسے آگ لگ گئی اس وقت ایک نعرہ بہت مقبول ہوا، ” یا اللہ یارسول بے نظیر بے قصور” ،  بی بی جب پہلی بار لائلپوریوں کے شہر آی تو عوام نے بہت جوش سے استقبال کیا اور “” یا اللہ یارسول بے نظیر بے قصور””  کے فلک شگاف نعروں  سے بی بی کو بھی حیران کردیا

    ہوسکتا ہے بی بی سوچ رہی ہو کہ میں بے قصور ہوں یہ بات تو مجھے زرداری نے بھی نہیں بتای

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9
    PTI did well in KPK and Sindh and that are warning signs for JUI-F, ANP, PPP & MQM. PMLN did very well in Punjab cantonments especially in Pindi and Lahore where PTI won NA seats in 2018. Credit goes to ECP and PTI on fair elections for most part.

    پی ٹی آی ڈڈ ویل

    نواز دور میں جائز کام تھوڑی بہت رشوت دے کر ہوجاتا تھا اور ناجائز کام پر زیادہ مال لگانا پڑتا تھا

    اب پی ٹی آی کی وجہ سے جائز کام کے ریٹ بھی ناجائز جتنے ہوچکے ہیں یعنی کام جائز یا ناجائز والا رولا ہی ختم ہوچکا ہے دونوں کا ایک ہی ریٹ ہے

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10
    کنٹونمنٹ الیکشنز پر ایک عمدہ تجزیہ، پی ٹی آی کی مقبولیت میں کمی ان ایریاز میں ہوی ہے جہاں پر ن لیگ اپنے بیانئے کی وجہ سے کافی نامقبول ہوچکی تھی

    اگر یہی الیکشنز عام ایریاز میں ہوتے تو پی ٹی آی کا پنجاب سے صفایا ہوجاتا بالکل ایسے ہی جیسے زرداری کے آنے کے بعد پی پی پی کا پنجاب سے صفایا ہوگیا تھا

    جنکو دلائل پسند نہیں تھے آج وہ نتائج دیکھ لیں اور جب پی ٹی آی اقتدار سے محروم ہوگی تو ن لیگ کی کرپشن کے قصے چھوٹے لگنے لگیں گے۔

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11
    پنجا ب کنٹونمنٹ الیکشن کے نتا ئج ن لیگ کے فیور میں دیکھ کر ۔۔۔۔ سب سے زیادہ مزہ ۔۔۔۔ راولپنڈی میں ایا ہوگا ۔۔۔۔

    جہاں ۔۔۔۔ پا ک فوج کے دو بد نام  زما نہ جاسوس ۔۔۔ رھتے ہیں ۔۔۔۔ ایک شیخ رشید اور دوسرا ۔۔۔۔ چوھدری نثار ۔۔۔

    پنجاب میں ن لیگ کا کلین سویپ سن کر ۔۔۔۔ چو ھدری نثار ۔۔۔ کو تو قبض ہی ہوگیا ہوگا ۔۔۔۔

    اور ۔۔۔ساری عمر ۔۔۔۔۔ ن لیگ کے ووٹوں پر سیاست کرنے والے ۔۔۔۔ جی ایچ کیو کے جاسوس ۔۔۔۔ شیخ رشید ۔۔۔۔ کو تو جلا ب ہی لگ گئے ہوں گے ۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اگلے  الیکشن میں ۔۔۔ پا ک فوج کے ان دونوں جاسوسوں ۔۔۔ کے لیئے ۔۔۔۔۔ فیصلے بہت ہی مشکل ہونگے ۔۔۔۔ پی ٹی آئی ۔۔۔۔ پنجاب پنڈی میں ۔۔۔ جیت کی گارنٹی نہیں ہے ۔۔۔۔

    اور ۔۔۔ مریم شہزادی ۔۔۔۔ ان دونوں فوجی  جا سوسوں  کو ۔۔۔۔   د ھوبی کے کتے  سے زیادہ اھمیت نہیں دے گی ۔۔۔۔

    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #12

    ان انتخابات کی اہمیت اور اس میں زیادہ نششتیں جیتنے پر کسی سیاسی جماعت کے صف اول کے رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں کے چاہنے والوں کے بیانات اور رائے اور رویہ کا مجھے بلکل اندازہ نہیں تھا

    جیتنے والی جماعتوں اور ان کے حمایت کرنے والوں کو بہت بہت مبارکباد

    مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ اس بار سب کو لگا کہ انتخابات منصافانہ اور صاف شفاف ہوئے ہیں اور کسی طرف سے کسی قسم کے تحفظات کا اظہار نہیں ہوا ہے . اس سے یہ تو معلوم ہوتا ہے کہ جیت شفافیت اور بھروسہ کا معیار ہے

    پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے چاروں صوبوں سے نششتیں جیتیں ہیں تو شاید اسکی وجہ اسکا حکومت میں ہونا ہے

    کچھ جماعتوں کی بشمول پیپلز پارٹی حیثیت علاقائی سی لگتی ہے

    جماعت اسلامی کا نششتیں جیتنا مجھے کچھ حیرت انگیز لگا

    آزاد امیدواروں کی بھی ایک بھاری تعداد سامنے آئی ہے اور یقینی طور پر جب وہ کسی ایک جماعت کی طرفداری کریں گے تو اصول پرست کہلائیں گے اور اگر کسی دوسری جماعت کی تو ان پر شاید بکنے کا الزام لگ سکتا ہے

    مجھے علم نہیں کہ ماضی میں ان انتخابات میں کونسی جماعت عمومی طور پر زیادہ نششتیں جیتتی رہی ہے لہذا میرے لئے یہ اندازہ  لگانا مشکل ہے کہ کیا کوئی جماعت ان علاقوں میں پہلے سے زیادہ مقبول ہوئی ہے یا کم

    اچھا لگتا ہے جب اہل وطن خوش ہوتے ہیں  دعا ہے کہ سب اسی طرح خوش رہیں

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #13
    جے بھیا – ہمارے ایریا سے جماعت جیتی ہے ، لیکن جو وہاں سے کھڑے ہوئے تھے ، وہ کسی بھی جماعت سے ہوتے جیت جاتے ، کیونکے انہیں ووٹ انفرادی طور پر پڑے ہیں نہ کے جماعت کی وجہ سے

    شائد یہی صورتحال دوسری جگہوں پر بھی ہو

    ان انتخابات کی اہمیت اور اس میں زیادہ نششتیں جیتنے پر کسی سیاسی جماعت کے صف اول کے رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں کے چاہنے والوں کے بیانات اور رائے اور رویہ کا مجھے بلکل اندازہ نہیں تھا

    جیتنے والی جماعتوں اور ان کے حمایت کرنے والوں کو بہت بہت مبارکباد

    مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ اس بار سب کو لگا کہ انتخابات منصافانہ اور صاف شفاف ہوئے ہیں اور کسی طرف سے کسی قسم کے تحفظات کا اظہار نہیں ہوا ہے . اس سے یہ تو معلوم ہوتا ہے کہ جیت شفافیت اور بھروسہ کا معیار ہے

    پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے چاروں صوبوں سے نششتیں جیتیں ہیں تو شاید اسکی وجہ اسکا حکومت میں ہونا ہے

    کچھ جماعتوں کی بشمول پیپلز پارٹی حیثیت علاقائی سی لگتی ہے

    جماعت اسلامی کا نششتیں جیتنا مجھے کچھ حیرت انگیز لگا

    آزاد امیدواروں کی بھی ایک بھاری تعداد سامنے آئی ہے اور یقینی طور پر جب وہ کسی ایک جماعت کی طرفداری کریں گے تو اصول پرست کہلائیں گے اور اگر کسی دوسری جماعت کی تو ان پر شاید بکنے کا الزام لگ سکتا ہے

    مجھے علم نہیں کہ ماضی میں ان انتخابات میں کونسی جماعت عمومی طور پر زیادہ نششتیں جیتتی رہی ہے لہذا میرے لئے یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ کیا کوئی جماعت ان علاقوں میں پہلے سے زیادہ مقبول ہوئی ہے یا کم

    اچھا لگتا ہے جب اہل وطن خوش ہوتے ہیں دعا ہے کہ سب اسی طرح خوش رہیں

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #14
    کنٹو نمنٹ الیکشن میں ۔۔۔۔ پنجا ب میں ۔۔۔۔ ن لیگ نے ۔۔۔۔۔ سگنیفیکینٹ برتری حا صل کر لی ہے جبکہ ۔۔۔ سندھ ۔۔۔ کوپا ۔۔۔۔۔ میں پی ٹی آئی ۔۔۔۔ نے سیٹیں لی ہیں ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس صورت حال سے ۔۔۔۔ جی ایچ کیو ۔۔۔۔ کے پاس ایک اور موقع ھا تھ آیا ہے کہ ۔۔۔۔۔ نیازی حکومت کو ن لیگ سے ڈرائے اور ۔۔۔ اچھے اچھے کام نکلوا لے ۔۔ راو لپنڈ ی ۔۔۔ لاہور ۔۔ فیصل آباد ۔۔۔ تو ویسے ہی ۔۔۔ ن لیگ کے پرانے گڑھ ہیں ۔۔۔۔۔ وھاں کا ووٹر ۔۔۔۔ نوازشریف پر مکمل اعتماد رکھتا ہے ۔۔۔ مجھے یہ خطرہ لگ رھا ہے کہیں یہ نہ ہو اگلے الیکشن میں ۔۔۔۔ پنجا ب میں ن لیگ آجائے اور وفاق میں نیازی ۔۔۔۔ تو پتہ چلے کہ ۔۔۔۔ گھمسان کی جنگ ہورھی ہو ۔۔۔۔ مقد س تبد یلی والوں میں ۔۔۔ اور ۔۔۔ سزا یافتہ مجرموں ۔۔۔ میں ۔۔۔۔۔
    ۔۔۔۔۔۔
    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
Viewing 14 posts - 1 through 14 (of 14 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi