Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 25 total)
  • Author
    Posts
  • Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    دنیا کے امیرترین ، ذہین ترین اور شاطر ترین انسان بل گیٹس نے ایک عجیب بات کرکے ساری دنیا کو چونکا دیا ہے۔ بل گیٹس نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے پہلے چھ ماہ میں تینتیس ملین لوگ ہلاک ہوجائیں گے، اگلے چھ ماہ میں کیا ہوگا اس پر کوی خبر نہیں ہے مگر پہلے چھ ماہ والی بات پوری ہوجاتی ہے تو اگلے چھ ماہ کے بارے میں سمجھنا کوی مشکل بات نہیں

    کرونا وائرس سے پہلے ایسے جان لیوا وائرس صرف چھ تھے جو جانوروں سے انسان کو لگ سکتے ہیں کروانا وائرس ساتواں ہے، باقی وائرس اس قدر خطرناک نہیں تھے جتنا کرونا وائرس ہے کیونکہ یہ وائرس منہ ناک گلے اور کانوں کے علاوہ آنکھوں سے بھی لگ سکتا ہے مثلا اگر آپ کسی ایسے شخص کے پاس موجود ہیں جو کرونا وائرس کا شکار ہو تو  باوجود ماسک اور دستانے ہونے کے اس مریض کا وائرس آپ کی آنکھوں کے راستے جسم میں داخل ہوجاے گا لہذا جہاں دوسری احتیاطی تدابیر کی جاتی ہیں وہیں آنکھوں پر ایک عدد عینک بھی لگانی پڑ رہی ہے، لاہور سے بھی  بڑا شہر ہوان تو باقی دنیا سے کٹ چکا ہے بلکہ اس کے بہت سارے علاقے ویران نظر آتے ہیں، ایمرجنسی لگا دی گئی ہے اور وہاں کے بیمار لوگوں کیلئے دن رات ایک کرکے صرف چھ دن میں ہسپتال بنایا جا رہا ہے ، ہوان کی سڑکیں اور شاپنگ مالز کسٹمرز کی آمدورفت سے خالی ہیں اور انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کو اپنے کمروں اور ہوسٹل سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی کوی انہیں ملنے آسکتاہے کئی سٹوڈنٹس تو واپس پاکستان آنا بھی نہیں چاہتے کیونکہ ان کے خیال میں اگر وہ وائرس کا شکار ہوبھی گئے تو چائینا میں علاج معالجے کی سہولیات بہت اعلی معیار کی دی جارہی ہیں مگر پاکستان میں یہ سہولیات نام کو بھی نہیں ہیں بس ایک بندہ ائرپورٹ پر تھرمامیٹر لے کر کھڑا ہے جو سب کو ماتھے پر یہ تھرمامیٹر لگا کرکلئیر کرتا جاتا ہے اس کے علاوہ نہ کوی سہولت ہے اور نہ ہی حکومت کی طرف سے کوی اقدامات کئے گئے ہیں

    اب دوبارہ بل گیٹس کی پیشین گوی کی طرف آتے ہیں ۔اس وقت دنیا کے تمام پڑھے لکھے لوگ بل گیٹس کی بات پر کافی تفکرات کا شکار ہیں اور یہ سوال بھی پیدا ہورہے ہیں کہ بل گیٹس کسطرح اتنی پروفاونڈ پیشین گوی کرسکتا ہے؟

    کئی ایک کانسپیریسی تھیوریز بھی پھیل رہی ہیں مثلا یہ کہا جارہا ہے کہ بل گیٹس کی آرگنائزیشن ہی اس وائرس کے پھیلاو میں ملوث ہے کیونکہ دنیا کا کوی بڑے سے بڑا ڈاکٹر بھی ابھی تک ایسی بات نہیں کرپایا جو بل گیٹس نے کہہ دی ہے، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دنیا کو اپنے شکنجے میں جکڑے رکھنے والی طاقتوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ دنیا کی آبادی(ساڑھے سات ارب) کو کم کر کے ایک ارب تک لانا ہے کیونکہ اس ایک ارب کو کنٹرول کرنا آسان ہوگا، ماحولیات کی تباہی بھی آبادی کی وجہ سے ہورہی ہے، دنیا کو بچانے کا بس ایک ہی طریقہ رہ گیا ہے کہ آبادی کو کم کردیا جاے

    بل گیٹس نے جو کہا تھا وہ آپ خود پڑھ سکتے ہیں

    https://www.thesun.co.uk/news/10814760/bill-gates-predicted-coronavirus-simulation-33-million-die/

    • This topic was modified 54 years, 3 months ago by .
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #2
    اگر آج سے نصف صدی پہلے امریکی دجالیوں کی طرف سے ویت نامیوں کو ایک ایسے مچھر سے ہلاک کیا جاتا رہا جس کی باڈی پر وائرس رکھا گیا تھا تو آج وہی کام پہلے سے بہت بہتر انداز میں کیوں نہیں کیا جاسکتا؟

    اس کا نقصان چین کو اور فائدہ امریکہ و بھارت کو ہوگا جو چین سے تجارتی مخاصمت رکھتے ہیں

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    بی لی ور ۔۔۔۔۔۔۔ زیادہ ٹینشن نہ لے ۔۔۔۔۔۔ کہ لوگ مرجا ئیں گے ۔۔۔۔۔۔ یہ جتنے لوگ تجھے زندہ نظر آتے ہیں ۔۔۔۔ یہ سب بھی ۔۔۔۔ مردوں ۔۔۔۔ سے کم نہیں ہیں ۔۔۔۔۔

    ان میں کچھ سچی مچی مرجا تے ہیں تو کیا فرق پڑتا ہے ۔۔۔ ویسے بھی تو ۔۔۔۔۔۔ انسا نیت ۔۔۔۔۔ کب کی انتقال کرچکی ہے ۔۔۔۔ ۔۔

    Bruce Williams
    Participant
    Offline
    • Newbie
    #4
    Thanks for sharing the information. This virus must be stopped.
    Mujahid
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #5
    Thanks for sharing the information. This virus must be stopped.

    But how? Any ideas?

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    اب تک دو سو لوگوں کی موت ہو چکی ہے ، میرے خیال سے اموات کافی زیادہ ہیں اور اسے چھپایا جا رہا ہے
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #7
    But how? Any ideas?

    آپ اگر چمگادڑوں سے دور رہیں ، ان کا سوپ پینے سے باز رہیں اور چمگادڑوں کے ٹھکانوں پر جاکر ان سے میل ملاپ سے پرہیز کریں تو کرونا وائرس چمگاڈر سے آپ کے اندر داخل نہیں ہوسکے گا

    ہاں جو وائرس پہلے ہی انسانوں میں آچکا ہے اس کی کوی گارنٹی نہیں

    :serious:

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #8
    اب تک دو سو لوگوں کی موت ہو چکی ہے ، میرے خیال سے اموات کافی زیادہ ہیں اور اسے چھپایا جا رہا ہے

    چار پاکستانی سٹوڈنٹس میں بھی تصدیق ہوی ہے اور ٹوٹل پانچ سو سٹوڈنٹس صرف اسی شہر میں ہیں جو اس وائرس کا مرکز ہے

    ویسے برٹش ائرویز نے اپنی فلائیٹس چین کیلئے روک دی ہیں اور یوہان میں موجود برٹش نیشنلز کو بھی فی الحال ادھر ہی رکنے کا کہا گیا ہے کیونکہ اگر وہ واپس آنا بھی چاہیں تو فی الحال ان کو انٹری نہیں دی  جاے گی، ایسی خوفناک اقدامات پہلے کبھی نہیں سنے تھے اسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ چین سے واپس آنے والے اپنے شہریوں کو آسٹریلیا کی بجاے ایک الگ تھلگ جزیرے پر رکھے گا جہاں ایک شیلٹر ہوم تھا مگر اب اس کو خالی کروا لیا گیا ہے

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #9
    Thanks for sharing the information. This virus must be stopped.

    اس وائرس کو روکنے کی کوشش جن ادویات سے کی جارہی ہے وہ دراصل اس کو روکنے کی طاقت نہیں رکھتیں ہاں مریض کو تھوڑی ریلیف مل جاتی ہے

    اب کرونا وائرس کیلئے ایک نئی ویکسین تیار کی جارہی ہے

    Mujahid
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #10
    آپ اگر چمگادڑوں سے دور رہیں ، ان کا سوپ پینے سے باز رہیں اور چمگادڑوں کے ٹھکانوں پر جاکر ان سے میل ملاپ سے پرہیز کریں تو کرونا وائرس چمگاڈر سے آپ کے اندر داخل نہیں ہوسکے گا ہاں جو وائرس پہلے ہی انسانوں میں آچکا ہے اس کی کوی گارنٹی نہیں :serious:

    Are you suggesting that Bruce Williams is a “Chumgadarh”????

    Zed
    Participant
    Offline
    • Professional
    #11

    Amir Ali
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #12
    میرے خیال سے بل گیٹس نے کوئی اچھنبے والی بات نہیں کی تھی، یہ تو کامن لاجک ہے کے جیسے وائرس میوٹیٹ ہو رہے ہیں اور جتنا گند چائینہ میں پایا جاتا ہے اس کو آپ وہاں کی آبادی کے تناظر میں دیکھیں تو صاف نظر آتا ہے کے جیسا اس نے بولا ہے ویسا ہو گا۔

    دوسری بات، اس وائرس کا مارٹلٹی ریٹ ابھی تک تین فیصد سے کم ہے اور یہ پرسنٹیج ان کیسس سے نکالی گئی ہے جو اسپتالوں میں داخل ہوئے۔ اکثریت ایسے لوگوں کی ہو گی جن پر وائرس نے اٹیک کیا لیکن ان کے سمٹمز واجبی تھے، یعنی کافی لوگوں کو انفیکشن ہوئی ہو گی، لیکن وہ اتنی واجبی ہو گی کے ان لوگوں نے اسے عام فلو سمجھا ہو گا وہ اسپتال تک نا گئے ہوں گے۔ جیسا یہاں ڈینگی وائرس کی آؤٹ بریک کے دوران ہوا تھا۔

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #13

    میرے خیال سے بل گیٹس نے کوئی اچھنبے والی بات نہیں کی تھی، یہ تو کامن لاجک ہے کے جیسے وائرس میوٹیٹ ہو رہے ہیں اور جتنا گند چائینہ میں پایا جاتا ہے اس کو آپ وہاں کی آبادی کے تناظر میں دیکھیں تو صاف نظر آتا ہے کے جیسا اس نے بولا ہے ویسا ہو گا۔ دوسری بات، اس وائرس کا مارٹلٹی ریٹ ابھی تک تین فیصد سے کم ہے اور یہ پرسنٹیج ان کیسس سے نکالی گئی ہے جو اسپتالوں میں داخل ہوئے۔ اکثریت ایسے لوگوں کی ہو گی جن پر وائرس نے اٹیک کیا لیکن ان کے سمٹمز واجبی تھے، یعنی کافی لوگوں کو انفیکشن ہوئی ہو گی، لیکن وہ اتنی واجبی ہو گی کے ان لوگوں نے اسے عام فلو سمجھا ہو گا وہ اسپتال تک نا گئے ہوں گے۔ جیسا یہاں ڈینگی وائرس کی آؤٹ بریک کے دوران ہوا تھا۔

    یہ درست ہے کہ یہ وائرس ابھی ابتدای سٹیج میں ہے اور مرنے والے زیادہ تر  پچاس سے اوپر ایج کے تھے یا وہ جنکو ریسپیریٹری پرابلمز بھی تھے اور اس وائرس کو وہ اپنا سابقہ مسئلہ ہی سمجھتے رہے ہوں مگر اس وقت معاملات ہاتھ سے نکل گئے جب تیز بخار اور دیگر علامات بھی ظاہر ہوگئیں ، اس وائرس کا پھیلاو جس تیزی سے ہوا ہے وہ بہت خطرناک ہے اگر یہ دو مہینے رہ گیا تو آبادیاں نگلنے کے قابل ہوگا

    ابھی تک اس کی وجوہات بھی معلوم نہیں ہوسکیں کبھی سانپ پر ذمہ داری ڈالتے ہیں تو کبھی چمگادڑوں پر مگر ان کو کئی سو سال سے وہاں کھایا جاتا ہے کبھی کچھ نہیں ہوا اور جہاں تک گندگی کا سوال ہے تو چین انڈیا کی نسبت بہت صاف ستھرا ہے اور آبادی میں اضافہ بھی اب انڈیا کا چین سے زیادہ ہے اس کے باوجود وہان وائرس نہیں ہے

    جہاں تک اس کے علاج کا تعلق ہے تو چونکہ یہ بیکٹیریل وائرس نہیں ہے اس لئے اینٹی باڈیز اس پر اثر نہیں کرتیں یہی وجہ ہے کہ امریکہ کے ماہرین کوی نئی ویکسین تیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Amir Ali
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #14
    یہ درست ہے کہ یہ وائرس ابھی ابتدای سٹیج میں ہے اور مرنے والے زیادہ تر پچاس سے اوپر ایج کے تھے یا وہ جنکو ریسپیریٹری پرابلمز بھی تھے اور اس وائرس کو وہ اپنا سابقہ مسئلہ ہی سمجھتے رہے ہوں مگر اس وقت معاملات ہات ھسے سنکل گئے جب تیز بخار اور دیگر علامات بھی ظاہر ہوگئیں ، اس وائرس کا پھیلاو جس تیزی سے ہوا ہے وہ بہت خطرناک ہے اگر یہ دو مہینے رہ گیا تو آبادیاں نگلنے کے قابل ہوگا جہاں تک اس کے علاج کا تعلق ہے تو چونکہ یہ بیکٹیریل وائرس نہیں ہے اس لئے اینٹی باڈیز اس پر اثر نہیں کرتیں یہی وجہ ہے کہ امریکہ کے ماہرین کوی نئی ویکسین تیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں

    آپ درست فرما رہے ہیں۔

    تھوڑی سی تصحیح کر لیں، وائرس بیکٹیریل نہیں ہوتا۔

    Zed
    Participant
    Offline
    • Professional
    #15
    Is it more dangerous  than the MERS that spread during Hajj and Umrah. MERS killed almost a 1000 people, I personally know people that were effected by MERS.

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #16
    Are you suggesting that Bruce Williams is a “Chumgadarh”????

    چمگادڑ سے مراد بیٹ نامی ایک میمل ہے جو اکثر درختوں سے الٹا لٹکا ہوا ملتا ہے

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #17
    لگر بھگڑ اس امید پر شیر کا پیچھا کرتے رہتے ہیں کہ شیر کا بچا ہوا شکار ان کو بھی مل جاے گا، امریکی ماہر نے آج یہ بات کہہ دی ہے جو میں نے اس تھریڈ میں ضمنا لکھی تھی

    https://www.bbc.com/urdu/world-51323142

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #18
    کتنی دل کش ہو تم’کتنا دل جُو ہوں میں

    کیا ستم ہے کہ ہم لوگ مر جائیں گے

    بل گیٹس کو پتہ نہیں ہم لوگوں کے آگے یہ کرونا وائرس بھی پناہ مانگے گا، ساڈے ششکے ای بڑے نیں۔

    اگر واقعی دنیا میں کوئی اس قسم کا پلان چل رہا ہے تو واحد ملک پاکستان ہوگا جس کی بیشتر آبادی اپنے سخت جان ہونے کے باعث زندہ رہ جائے گی اور امریکے کو آنکھیں دکھائے گی، البتہ ڈی ایچ اے، بحریہ ٹاون اور کینٹ میں رہنے والے نازک مزاجوں کو اس وائرس سے بہت خطرہ ہوگا۔ انہیں چاہیئے ابھی سے خوراک سٹور کرکے رکھ لیں اور جب یہ وائرس آبادیاں نگلے تو یہ لوگ اپنے تہہ خانوں میں مزے اڑائیں۔

    ہم عمران خان کو جھیل گئے ہیں تو یہ مردود کرونا وائرس کیا چیز ہے۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #19
    ویسے سُنا ہے مراد سعید بہت پہلے سے ہی اس “کرو  نا” وائرس کا شکار ہے۔ اینی آئیڈیا؟؟
    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #20
    یہ درست ہے کہ یہ وائرس ابھی ابتدای سٹیج میں ہے اور مرنے والے زیادہ تر پچاس سے اوپر ایج کے تھے یا وہ جنکو ریسپیریٹری پرابلمز بھی تھے اور اس وائرس کو وہ اپنا سابقہ مسئلہ ہی سمجھتے رہے ہوں مگر اس وقت معاملات ہاتھ سے نکل گئے جب تیز بخار اور دیگر علامات بھی ظاہر ہوگئیں ، اس وائرس کا پھیلاو جس تیزی سے ہوا ہے وہ بہت خطرناک ہے اگر یہ دو مہینے رہ گیا تو آبادیاں نگلنے کے قابل ہوگا ابھی تک اس کی وجوہات بھی معلوم نہیں ہوسکیں کبھی سانپ پر ذمہ داری ڈالتے ہیں تو کبھی چمگادڑوں پر مگر ان کو کئی سو سال سے وہاں کھایا جاتا ہے کبھی کچھ نہیں ہوا اور جہاں تک گندگی کا سوال ہے تو چین انڈیا کی نسبت بہت صاف ستھرا ہے اور آبادی میں اضافہ بھی اب انڈیا کا چین سے زیادہ ہے اس کے باوجود وہان وائرس نہیں ہے جہاں تک اس کے علاج کا تعلق ہے تو چونکہ یہ بیکٹیریل وائرس نہیں ہے اس لئے اینٹی باڈیز اس پر اثر نہیں کرتیں یہی وجہ ہے کہ امریکہ کے ماہرین کوی نئی ویکسین تیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں

    سارا چکر ویکسین کا ہی لگتا ہے

    یہی وائرس کچھ سال پہلے بھی آیا تھا

    پر اس دفعہ اتنی مشہوری ہوئی ہے

    کہ بچوں تک کی زبان پر ہے

    اور علامات اتنی جنرل قسم کی ہیں کہ ڈر کے مارے ہسپتالوں کو بھاگے جا رہے ہیں لوگ

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 25 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward