Viewing 9 posts - 1 through 9 (of 9 total)
  • Author
    Posts
  • Malik495
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #1
    میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ اتنی جلدی یہ فورم مجھے چھوڑنا پڑے گا .. اس فورم کے بنانے میں میری رائے شامل رہی ، قوانین بنانے میں بھی اور فورم کے مد و جزر بنانے والے حضرات کے ساتھ رابطہ بھی رہا کہ کیسے سب کچھ ہونا چاہیے کہ یہ فورم خوبصورت نظر آئے اور استعمال میں بھی سیاست پی کے سے زیادہ اسان ہو …خوشی تھی کہ اس فورم پر گالم گلوچ برگیڈ کا کوئی وجود نہیں .. ہر کوئی اپنے سیاسی اختلاف کو بخوبی اور بصد احترام اس فورم کی زینت بناتا رہا ..اور غالباً آگے بھی بنائے گا ..لیکن پچھلے کچھ عرصے سے جس طرح اس فورم کو ایک مخصوص سوچ کے حامل لوگوں نے اپنی بیہودگی کا تختہ مشق بنا لیا ….ربوبیت اور نبوت کا مذاق اڑایا جاتا رہا اور دین اسلام کو ہدف تنقید بنایا جاتا رہا ..گاہے بگاہے کئی بار ان فورم انتظامیہ کو اور ان حضرات کو بھی اس بات سے آگاہ کیا جاتا رہا کہ یہ فورم کسی مذہبی بحث کو تو برداشت کر سکتا ہے لیکن ربوبیت اور نبوت اور دین اسلام کے بنیادی عقائد کے خلاف ٹھٹھا اڑانا، انھیں اپنے توہین آمیز لہجوں سے اور تمسکرانا انداز سے پکارنا جن سے مسلمانوں کی جذباتی وابستگی اپنے والدین بھائی بہن بچوں سے بھی زیادہ ہے کو کبھی بھی برداشت نہ کر پائے گا .. نتیجہ یہاں یہی نکلے گا کہ یہ پلیٹ فارم جس مقصد کے لئے بنایا گیا وہ کہیں پیچھے رہ جائے گا اور یہاں صرف ان مقدس ہستیوں کی توہین ہی ہوا کرے گا .. جس کا اندازہ ان سب لوگوں کو شاید ہو چکا ہے جن لوگوں نے میری باتوں سے اتفاق کیا .. میں ایسے کسی پلیٹ فارم کا حصہ بننا جہاں توہین مذہب اور توہین ربوبیت اور نبوت کرنے والوں کو محترم ، جناب کہا جاتا ہو کو اپنی توہین سمجھتا ہوں اور میرے عقیدے کے مطابق میں بھی اس توہین اور گستاخانہ گفتگو کے لئے دیے گئے پلیٹ فارم کا حصہ ہونے کی بنا پر گناہ میں شریک ہوں اور میں اس گناہ سے توبہ کرتا ہوں اور اس فورم کو اللہ حافظ کہتا ہوں جہاں آپ سب مفکران دنیا وجود رب کاینات کے ہونے نہ ہونے پر بحث کریں اور ان لا دینوں سے نبوت کے خلاف مذاق اڑوانے میں شریک رہیں اور پھر سکوں کی نیند بھی سو جائیں .. مجھے میرا دین اور عقیدہ اس فورم سے کروڑوں درجے عزیز ہے ..اور میں دلی طور سے توبہ کرتا ہوں کہ میں اس پلیٹ فارم کا حصہ نہ رہوں جہاں لفظوں کے لکھاری گستاخوں کو محترم اور آپ جناب کہا جاتا رہے اور میرے نبی کی شان میں طنزیہ جملے کسے جاتے رہیں آپ سب کو یہ فورم اور یہ پلیٹ فارم مبارک.. آپ دل کھول کر اس کا جیسا مرضی استعمال کریں یہ آپ کی صوابدید ہے .واللہ اب مجھ میں یہ ہمت نہیں کہ اپنی ناک تلے یہ سب ہونے دوں ..عاطف بھائی آپ کا بہت شکریہ آپ نے بہت عزت دی مجھے ..اور بغیر کہے اس فورم کا موڈریٹر بنایا ..آپ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں ..باقی تمام دوست سلیم بھائی شامی بھائی نادان جی باوا جی ڈیموکریٹ جی منتظر جی سائٹ جی برسا جی اور جن کے نام اس وقت ذھن میں نہیں ان سب کا بہت شکریہ کہ انہوں نے بہت عزت اور محبت سے نوازا ..آپ کی محبتوں کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا اپنا خیال رکھیے گا ..اللہ آپ کو ہر مشکل اور بیماری سے بچائے ملک
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2

    ملک صاحب،بادی ان نظر میں آپ یہ تو نہیں کہ رہے کہ آپ کا ایمان فورم پر رہ جانے والے ممبران سے زیادہ مضبوط ہے کیا آپ کے اس اقدام سے پیچھے رہ جانے والے ممبران کے ضمیر میں خلیش اور احساس جرم نہیں رہ جائے گا کہ جو راہ فرار اختیار کرنے کے بجاے گفتگو اور دلائل کو زیادہ اہم سمجھتے ہیں؟ کیا آپ کے دلائل اتنے بےجان ہیں جو آپ پیش کرنے سے بچنا چاہتے ہیں؟ کیا ایسی بے شمار مثالیں موجود نہیں ہیں جہاں افراد ساری عمر کے انکار کے بعد اقرار کرلیتے ہیں اور ایمان لے آتے ہیں تو آپ کا کام تو پیغام پہنچانا ہے تو کیا آپ اس فرار سے اپنے فرائض سے کوتاہی اختیار نہیں کرہے؟جس خدا نے آپ کو پیدا کیا ہے کیا اس نے منکرین کو پیدا نہیں کیا ؟ جب وہ مایوس نہیں ہے تو آپ کیا خدا سے مایوس ہوگئے ہیں؟

    muntazir
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #3
    ملک صاحب آپ سے اس طرح کی امید نہیں تھی آپ سے درخواست کروں گا کے آپ واپس آہیں اور ادھر رہ کر اپنی جنگ جاری رکھیں ہم میں سے کوئی بھی اس بات کے ہرگز حق میں نہیں ہے کے مقدسات کی توہین اس طرح کی جاے اور اپنی یہ بات ہم ادھر رہ کر ہی منوا سکتے ہیں مجھے یقین ہے کے آپ نظر ثانی کریں گے اپنے اس فیصلے پر
    Democrat
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #4
    میرے خیال میں آپ کو فورم نہیں یہ دنیا ہی چھوڑ دینی چاہیے جہاں پر منکرین کی تعداد مسلمانوں سے کئی گنا زیادہ ہےلیکن میں آپ کو یہ یاد دلاتا جائوں ،اسلام اخلاقیات اور برداشت سے ہی پھیلا تھا ، ہندوستان کے رہنے والوں نے اسے قبول ہی اس لئے کیا تھا کے یہ انکو برابری کئی تعلیم دیتا تھااور آج اسلام کا جو حال ہے اسکی وجہ لبرل مسلمان نہیں بلکہ متشدد خیالات رکھنے والے انسان ہیں اور یہ لبرل مسلمان ہی اسلام کی آخری دفاعی لائن ہیں ورنہ ملا تو اسلام بیزاروں کو جہنم میں دھکیل کر اپنا فرض ادا کر چکے ہیںآپ ایک اچھا لکھنے والے ہو ،یہاں لوگوں کو اپنے دلائل سے ثابت کرو کے وہ جو کر رہے ہیں غلط ہے اگر ایسا نہیں کرو گے تو جو مینے پہلی سطر لکھی ہے اس پر عمل کرنا پڑے گا
    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Democrat
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #5
    ملک صاحب آپ سے اس طرح کی امید نہیں تھی آپ سے درخواست کروں گا کے آپ واپس آہیں اور ادھر رہ کر اپنی جنگ جاری رکھیں ہم میں سے کوئی بھی اس بات کے ہرگز حق میں نہیں ہے کے مقدسات کی توہین اس طرح کی جاے اور اپنی یہ بات ہم ادھر رہ کر ہی منوا سکتے ہیں مجھے یقین ہے کے آپ نظر ثانی کریں گے اپنے اس فیصلے پر

    منتظر بھائی آپ نے دوسرے تھریڈ پر جو وجوہات دی ہیں میں انسے متفق ہوںاحادیث کو ناپنے کا پیمانہ اگر قرآن کو کر لیا جاوے اور احادیث کے ”مفہوم” جیسے الفاظ سے جان چھڑا لی جاوے تو اسلام کا روشن چہرہ دنیا کے سامنے آ سکتا ہے

    muntazir
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #6
    منتظر بھائی آپ نے دوسرے تھریڈ پر جو وجوہات دی ہیں میں انسے متفق ہوں احادیث کو ناپنے کا پیمانہ اگر قرآن کو کر لیا جاوے اور احادیث کے ”مفہوم” جیسے الفاظ سے جان چھڑا لی جاوے تو اسلام کا روشن چہرہ دنیا کے سامنے آ سکتا ہے

    شکریہ جہموری بھائی آپ پہلے بندے ہیں جس نے میری بات سے متفق ہونا پسند کیا ہے یقین مانیں ان روایات کی وجہ سہی توہین ہوتی ہے اور ہوتی رہے گی میں سمجھتا ھون کے تمام مسالک کی کتب سے جو جو اس طرح کی روایات قران کے برخلاف ہوں ان کو تلف کر کے دریا برد کر دیا جاے ورنہ ان کا ختم شریف بھی کرتے رھیں اور پھر توہین رسالت کا بھی رونا رویں یہ کھلی منافقت ہے 

    SAIT
    Participant
    Offline
    • Professional
    #7
    ملک صاحب میرا خیال ہے کہ گھوسٹ پروٹوکول صاحب ور منتظر بھائی نے بڑی صائب بات کی ہے-آپ کو اپنے فصلے پر نظر ثانی کرنی چائیے – جسطرح آپ کو معلوم ہے کہ ان مخصوص ذہنیت والے لوگوں کا ایجنڈہ کیا ہے ویسے ہی باقی ممبران کو بھی یہ علم ہے – یہ حضرات جس قسم کی باتیں آج کر رہے ہیں یہی باتیں یہ آج سے پانچ سات سال پہلے بھی کرتے تھے – کیونکہ مجھے پتا ہے کہ انکی طرف سے کیا ارگیومنٹ آنے والا ہے مجھے جواب دینے میں کوئی دقت نہیں ہوتی- یہ بہت پرڈکٹ ایبل ہیں -مجھے ان سے الجھنے کی ضررت نا تھی پر دلیل کا جھوٹا لبادہ یہ حضرات اوڑھے ہوے تھے اسکو چاک کرنا بہت ضروری تھا – اور یہ کام انسے بحث کیے بغیر ممکن نا تھا – تاکہ باقی لوگوں پے یہ بات عیاں ہو جائے کہ دلیل اور ان لوگوں کا کچھ لینا دینا نہیں- اور انکا مقصد تعمیری بحث نہیں بلکہ اشتعال انگیزی ہے – میرا نہیں خیال کہ مری کوشش رائیگاں گئی ہے – اس فورم کے تمام ممبران انکی اصلیت سے اب خوب واقف ہیں – اسی لیے ان کے جو بھی آئیڈیاز ہیں انکو کسی طرف سے بھی پزیرائی نہیں ملی -میں یہ بات بھی سمجھتا ہوں کہ اگر ویب سائٹ کی ٹیم کو آپ کی موڈریشن سے اگر کبھی کوئی شکایت تھی بھی تو اسکو پردے کے پیچھے ڈیل کرنا چاہیے تھا ناکہ کومنٹ کر کے اسکا اظہار کیا جاتا – اس سے موڈریشن ٹیم کا اچھا امپریشن نہیں پڑتا – اگر آپ کو ذمہ داریاں دی گئیں تھیں تو پھر اپ کو کام کرنے کی مکمل آزادی دینی چاہیے تھی-
    Jack Sparrow
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #8

    ملک صاحب جذباتیت اور جذباتی فیصلے کمزور ایمان کی نشانی ہے

    حسن اخلاق، سچائی اور استحکامت کے ساتھ اپنے نظریے کا دفاع کرنا اسلام کی اصل تعلیمات ہیں

    ایک طرف الله اور رسول کی محبت کا دعوا دوسری طرف مخالفین کے لئے میدان کھلا چھوڑ کر راہ فرار — سمجھ سے بالا تر ہے

    پرانے دوستوں کا ہی کچھ خیال کر لیجئے. قطع تعلق کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ہے

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9
    ملک صاحب – آپ خود کہتے ہیں کے اس فورم کو گھٹنوں کےبل رینگنا اور اس کا بعد چلنے میں آپ کا کردار رہا ٠ اب آپ جانے کی باتیں کر کے اور دل کو مت دکھائیں -اگر آپ نے پھر جانے کی باتیں کی تو ہم تمام دوست احباب نے جنرل راحیل کی تصویر اتار کر آپ کی لگا دینی ہے اور پھر یہ پوسٹر گلی گلی نظر آے گانوٹ – اپنی تازہ تصویر ارسال کر دیں
    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
Viewing 9 posts - 1 through 9 (of 9 total)

The topic ‘کبھی سوچا نہ تھا اتنی جلدی فورم سے جانا ہو گا..اللہ حافظ’ is closed to new replies.

×
arrow_upward DanishGardi