Viewing 12 posts - 1 through 12 (of 12 total)
  • Author
    Posts
  • حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1

    گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے عارضہ قلب، گردوں اور ذیابیطس کے مرض کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج رہنے والے لیجنڈری کامیڈین، اداکار و میزبان عمر شریف جرمنی میں انتقال کر گئے۔
    جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ عمر شریف خالق حقیقی سے جا ملے، ساتھ ہی انہوں نے اداکار کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔
    ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ سفارت خانے کا عملہ عمر شریف کے اہل خانہ کی مدد کے لیے ہسپتال میں موجود ہے۔
    ادھر کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ نے ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے تصدیق کہ لیجنڈری اداکار کے اہل خانہ کے مطابق عمر شریف اب مداحوں میں نہیں رہے۔
    لیجنڈری اداکار و کامیڈین کے انتقال کے حوالے سے دیگر کئی اہم سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے بھی ٹوئٹس کیں اور ان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
    سینیئر صحافی و میزبان وسیم بادامی نے ٹوئٹ میں تصدیق کہ عمر شریف مداحوں سے بچھڑ گئے۔
    انہوں نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا کہ سینیئر کامیڈین و اداکار کی اہلیہ زرین غزل نے تصدیق کی کہ اداکار خالق حقیقی سے جا ملے۔
    وسیم بادامی نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کو بھی انہوں نے دردناک خبر سے آگاہ کیا۔
    عمر شریف گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے زیادہ علیل تھے اور وہ کراچی کے آغا خان ہسپتال میں زیر علاج تھے، انہیں عارضہ قلب کے علاوہ گردوں کے امراض کا بھی سامنا ہے جب کہ انہیں ذیابطیس بھی تھا۔
    عمر شریف کے علاج کے لیے سندھ حکومت نے 14 ستمبر کو 4 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے تھے، جس کے بعد صوبائی حکومت نے انہیں امریکا منتقل کرنے کے لیے ایئر ایمبولینس کے کرائے کی مد میں 20 ستمبر کو 2 کروڑ 84 لاکھ روپے جاری کیے تھے۔
    انہیں 28 ستمبر کو عارضہ قلب کے علاج کے لیے بذریعہ ایئر ایمبولینس کراچی سے امریکا منتقل کیا گیا تھا، دوران سفر جرمنی اسٹاپ کرنے پر ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی، جس وجہ سے انہیں وہیں زیر علاج رکھا گیا تھا۔
    گزشتہ دو دن سے عمر شریف انتہائی علیل تھے اور انہیں نمونیہ بھی لاحق ہوگیا تھا، تاہم ڈاکٹرز کو توقع تھی کہ ان کی طبیعت سنبھل جائے گی، جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے امریکا منتقل کیا جائے گا، تاہم دو اکتوبر کی دو پہر کو وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔
    عمر شریف کو علاج کے لیے امریکا جانا تھا مگر دوران سفر ان کی طبیعت خراب ہوئی تو انہیں جرمنی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا—اسکرین شاٹ
    لیجنڈری اداکار کی بیماری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی طرح کی چہ مگوئیاں ہوتی رہیں تھیں کہ انہیں عارضہ قلب کے علاوہ بھی دیگر موذی امراض ہیں، تاہم ان کے اہل خانہ نے ایسی خبروں کو مسترد کیا تھا۔
    لیجنڈری کامیڈین کی موذی مرض کینسر میں مبتلا ہونے کی افواہیں 2017 میں پھیلی تھیں، اس وقت اداکار کی ہسپتال کے بستر پر کھچوائی گئی تصویر وائرل ہونے کے بعد چہ مگوئیاں تھیں کہ وہ سنگین بیماری میں مبتلا ہیں، تاہم اس وقت بھی ان کے اہل خانہ نے ان کی بیماری پر وضاحت کی تھی کہ وہ سینے کے معمولی انفیکشن میں مبتلا ہیں۔
    عمر شریف نے 1970 کی دہائی سے اپنے کریئر کی ابتدا کی۔ ان کا اصل نام محمد عمر تھا۔ وہ پاکستانی مزاحیہ اداکار منور ظریف سے بہت متاثر تھے اور ان کو اپنا روحانی استاد بھی مانتے تھے لہٰذا انہی کے نقشِ قدم پر چل کر اپنی کامیڈی کے خدوخال تشکیل دیے۔
    چھوٹی اہلیہ زرین غزل بھی ان کے ہمراہ تھیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
    انہوں نے انتہائی کم عمری میں کیریئر کا آغاز کیا اور محض 14 برس کی عمر میں پہلے ڈرامے میں جلوہ گر ہوئے اور پھر انہوں نے پوری زندگی اسکرین، پردے اور تھیٹر پر گزاری۔
    انہوں نے متعدد لازوال اسٹیج ڈرامے لکھے، جن میں سے ‘بکرا قسطوں پہ’ بھی تھا، عمر شریف کا مذکورہ تھیٹر وہ ڈراما تھا جس کی وجہ سے انہیں عالمی سطح پر شہرت ملی۔
    عمر شریف نے فلمی صنعت کا رُخ بھی کیا اور فلمیں بنانے کے ساتھ ساتھ ان میں کام بھی کیا۔ اس تناظر میں ان کی مقبول فلم ‘مسٹر 420’ ہے، انہوں نے مسٹر 420 (1992ء)، مسٹر چارلی (1993ء) اور مس ٹربل سم (1993ء) جیسی فلموں کی نہ صرف ہدایت کاری کی بلکہ ان کی کہانی بھی لکھی۔
    عمر شریف نے 3 شادیاں کیں، ان کی بیگمات کے نام دیبا عمر، شکیلہ قریشی اور زرین غزل ہیں، صرف پہلی بیگم سے ان کے 2 بیٹے ہیں، انہی سے ایک بیٹی تھی جن کا انتقال ہوچکا ہے۔ ان کے ایک قریبی دوست اور ساتھی اداکار شرافت علی شاہ کے خیال میں ‘عمر شریف کی بیماری کے پیچھے اصل وجہ ذہنی دباؤ تھی۔ انہوں نے پیشہ ورانہ کام کو بھی اپنے اوپر حاوی رکھا اور پھر نجی زندگی کے مسائل نے بھی ان کو اپنی گرفت میں لیے رکھا۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1169745/

    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #2

    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #3

    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #4

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5
    اناللہ وانا علیہ راجعون

    خداتعالی مغفرت فرماے کامیڈی کے بہت سارے نئے انداز انہی کی دین تھے مثلا ایک پروگرام کے کمپئیر ہوسٹ ہوتے ہوے کامیڈی کرکے سب کو ہنسانا اور مہمانوں کو بھی ساتھ شامل کرلینا، آج بھی انڈین اور پاکستانی کامیڈین عمر شریف کے ان اناز کو فالو کرکے کروڑوں بلکہ اربوں پتی ہوگئے ہیں۔ مگر افسوس کہ عمر شریف کو کسی خاص بیماری کے نہ ہوتے ہوے بھی ٹریٹ نہ کیا جاسکا۔ تین بیماریاں جو عمر شریف کولاحق تھیں ان میں سب سے پہلی شوگر تھی اس بیماری کے ساتھ لوگ لمبی عمر تک ٹھیک ٹھاک رہتے ہیں۔ ان کو روزانہ ایک خاص مقدار میں انسولین کا انجیکشن دیا جاتا ہے مگر پھر اس کا متبادل سامنے آگیا ایک چھوٹی سی ڈیوائس گھڑی کی طرح بازو پر باندھ دی جاتی ہے جو خود ہی شوگر کو بیلنس رکھتی ہے اگر شوگر بڑھ رہی ہوتو انسولین اتنی ہی دے گی جتنی ضروری ہوگی اور شوگر کو نارمل رکھے گی

    دوسری بیماری قلب کی ہے یہ ایک سیریس بیماری ہے مگر اس کے لئے ہسپتال اور ڈاکٹرز پاکستان میں بھی بہت اچھے موجود ہیں جیسے طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ جہاں پاکستان میں ہوتے ہوے بھی امریکہ سے ڈاکٹرز آکر پریکٹس کرتے ہیں(یہاں سیکیورٹی بہت سخت ہے کیونکہ ایک امریکی سرجن کو دھشت گردی کے حملے میں مار دیا گیا تھا) مریض کی تمام ضروریات کا ہسپتال خود خیال رکھتا ہے کھانا بھی خود دیتے ہیں لواحقین کو وہاں رہنے کی اجازت نہیں ہوتی ، اس کے علاوہ الشفا اسلام آباد بھی اچھا ادارہ ہے یہ گورنمنٹ کا ہسپتال ہے اور ڈکٹرز ہسپتال ایک پرائیویٹ ہسپتال ہے لاہور، آغا خان کراچی وغیرہ

    تیسری بیماری عمر شریف کو گردوں کی تھی۔ لندن میں ہماری ایک رشتہ دار خاتون اسی بیاسی سال کی ہیں اور ہفتے میں تین دفعہ انکے گردے ڈیلسز کئے جاتے ہیں پھر بھی وہ بہت اچھی زندگی گزار رہی ہیں۔ عمر شریف کے گردے شائد بالکل بلاک ہوگئے تھے اس کی وجہ بھی یہی ہوتی ہے کہ وقت پر ان کی صفای نہ ہوسکے دوسرے لفظوں میں ڈیلسز نہ کئے جارہے ہوں۔ مگر کسی صحتمند بندے کا ایک گردہ ٹرانسپلانٹ بھی کیا جاسکتا ہے

    شائد تقدیر کو یہی منطور تھا انکی کتاب میں مزید کوی چیپٹرباقی نہیں تھا

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    کک باکسر
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #6
    انا للہ وانا الیہ راجعون 

    اللہ تعالٰی عمر شریف کو جوار رحمت میں جگہ دے۔ 

    آمین 

    کک باکسر
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #7
    دکھ اور افسوس کا مقام ہے کہ اس دکھ کی گھڑی میں بھی کچھ غلیظ لوگ اپنے مذہب کی تبلیغ سے باز نہیں آ رہے۔ 
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8
    انا للہ وانا الہ راجعون ۔۔۔۔

    اللہ تعا لٰی مرحوم عمر شریف کے گنا ہوں کوتا ھیوں غلطیوں کو معاف فرما ئے ۔۔۔۔ ان کی بخشش کردے اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرما ئے ۔

    عمرشریف بلا شبہ ایک عظم کا میڈ ین تھے جن کا متبا دل پورے پا کستان اور انڈ یا کی فلم انڈ سٹری میں نہیں تھا ۔۔۔۔

    ایک وقت تھا جب عمر شریف پا کستان بے حد مشہور ہوگئے تو انڈین فلم انڈ سٹری کے بڑے بڑے فنکار عمرشریف کی کیسٹیں دیکھا کرتے تھے

    جن میں عامر خان ۔۔۔ سلمان خان بھی شامل تھے ۔۔۔۔۔ انڈین فلم انڈ سٹری کے لوگ عمر شریف کو بہت ھا ئی ریٹ کرتے تھے ۔۔۔۔ اور جب سیاسی حالات ٹھیک ہوئے

    انڈین فلم انڈ سٹری نے عمر شریف کو انڈ یا بلوایا اور بہت بڑے فنکشن میں ٹائم دیا ۔۔۔۔۔۔

    لیکن اس دورے کے دوران بجائے اس کے کہ عمر شریف ۔۔۔۔ محبتیں  سمیٹتے اور ۔۔۔۔ انڈ ین فلم انڈ سٹری سے مزید تعلقات گہر بنا تے ۔۔ پا کستا نی فنکاروں کے لیئے آسا نیاں پیدا کرتے ۔۔

    الٹا عمر شریف نے انڈ یا میں ۔۔۔۔ پا کستان زندہ باد والے سیا سی ڈا ئلاگ بولنے شروع کردیئے اور ۔۔۔ نفرت انگیز جملے کہہ کر ۔۔۔ انڈ ین فلم انڈ سٹری کو ما یوس کردیا

    اس دورے کے بعد ۔۔۔ انڈ ین فلم انڈ سٹری نے کا نوں کو ھا تھ لگا لیئے کہ آ ئیندہ کسی پا کستا نی کو بڑے فنکشن میں بھول کر بھی نہیں بلا نا ہے

    اس طرح عمرشریف نے ۔۔۔۔ انڈ ین فلم انڈ سٹری سے کشید گی پیدا کی اور بقیہ تما م پا کستانی فنکاروں کے لیئے بھی مشکلا ت کھڑ ی کردیں ۔۔۔۔

    ایک فنکار محبتیں فنکاری با نٹنے کے بجا ئے  ۔۔۔۔ گھسے پٹھے قومی  نفرتی جملہ بازی کرکے ۔۔۔۔ نفرتوں کو گہرا کر آیا ۔۔۔۔۔

    اس واقعے کے بعد ۔۔۔ انڈ یا نے کبھی عمر شریف کو دوبارہ بھول کر بھی مد عو نہیں کیا ۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    عمرشریف کی زند گی کا ایک تاریک پہلو بھی ہے ۔۔۔۔

    وہ یہ کہ عمر شریف نے اپنے کیرئیر کے عروج پر ایک ملتانی سرا ئیکی  فنکارہ ۔۔۔  شکیلہ قریشی ۔۔۔ سے شادی کرلی تھی ۔۔۔

    اندر کے حالات تو نہیں معلوم نہیں ۔۔۔ لیکن بظا ھر یہ دیکھنے کو ملا ۔۔۔ عمراشریف نے شکیلہ قریشی پر گھر میں ظلم توڑ رکھا تھا ۔۔۔۔عمر شریف نے شکیلہ قریشی کی زندگی کو جہنم بنا دیا تھا

    ۔۔۔۔ عمر شریف  نے شکیلہ قریشی پر ۔۔۔ فلم اور ٹی وی کے دروازنے بھی بند کروا دیئے تھے ۔۔۔

    شکیلہ قریشی نے عدا لت سے طلا ق کے رجوع کیا ۔۔۔۔ عمر شریف ۔۔۔۔ نے اپنے تعلقات اثر روسوخ کو استعمال کرکے ۔۔۔ شکیلہ قریشی کو  عدا لت کچہر ی میں بہت نقصان پہنچا یا

    شکیلہ قریشی اتنی بری طرح ایک بڑے با اثر شخص کے ظلم کے نیچے پھنس چکی تھی ۔۔۔ شکیلہ قریشی روتی پھرتی تھی لیکن کوئی اس کی مدد کو نہیں آتا تھا

    نہ لوگ نہ پولیس نہ عدا لتیں ۔۔۔۔ عمر شریف نہ شکیلہ قریشی کو طلا ق دیتا تھا نہ ۔۔۔۔ اس کو اپنی زند گی گزارنے دیتا تھا ۔۔۔۔ نہ ٹی وی میں کام کرنے دیتا تھا

    اس طرح عمرشریف نے ۔۔۔ شکیلہ قریشی کو بھو کوں مروا دیا تھا ۔۔۔۔ جس گھر میں شکیلہ قریشی قیام پذیر تھی اس مکان پر بھی عمر شریف نے مقد مات کورٹ کچہری سے خوار کردیا تھا

    ان تمام حالات کے بعد ۔۔۔۔ دنیا نے پھر واپس کبھی شکیلہ قریشی  کی شکل نہیں دیکھی کہ اس کی شکل کیا سے کیا بن چکی تھی ۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اب عمر شریف کا انتقال ہوچکا ہے میرا خیال ۔۔۔۔ شکیلہ قریشی کو بہت ریلف محسوس ہوا ہوگا ۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    عمرشریف بلا شبہ ایک لیجنڈ ری  فنکار تھے ۔۔۔ عمر شریف بلا شبہ پا کستان کا قیمتی اثا ثہ تھے ۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    لیکن عمر شریف کے بیماریاں اور موت ۔۔۔ ھم سب انسا نوں کو ایک عبرت کا سبق بھی دیتی ہیں کہ اگر خدا  نے کسی بند ے کو طا قت عطا کردی ہے

    تو وہ اس طاقت اور مقا م سے ۔۔۔۔ کسی پر ظلم نہ کرے ۔۔۔۔ اور اگر  کوئی اپنی زا تی  طاقت   مقام    حثیت   یا ۔۔۔ موقع    کی وجہ سے دوسروں پر ظلم روا رکھے ہوائے

    ا پنے قریبی رشتہ داروں ۔۔۔ عزیزوں ۔۔۔ خاندانوں ۔۔۔ دوستوں ۔۔۔ سا تھیوں ۔۔۔ میں سے کسی کو بھی نشا نہ بنا رھا ہے ۔۔۔۔

    اس شخص کے لیئے عمر شریف کی موت اور بیماریاں ۔۔۔ ایک عبرت کا سبق ہیں کہ ۔۔۔۔۔ وہ شخص اگر دوسروں کے ساتھ

    ظلم زیادتی میں مصروف ہے ۔۔۔۔۔ وہ ۔۔۔۔ عظیم کا میاب کا میڈ ین کا انجا م دیکھ لے ۔۔۔۔۔۔

    دوسروں سے زیاد تی ظلم کرنے سے باز رھے اور قدرت کے انجام سے ڈرے ۔۔۔۔ دوسروں کو دکھ پہنچا نے والے کو سزاوں بیماریوں موت کے لیئے تیار رھنا چا ھیے ۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    unsafe
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #9

    بھائی جان اتنا کوئی خاص کامیڈین نہیں تھا .. ہماری عادت ہے ہر اپنی چیز کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی … اس کو بے تاج کامیڈین بنا دیا … نور جہاں کو ملکہ ترنم بنا دیا ہے … علامہ اقبال کو شاعر مشرق بنا دیا … اسی وجہ سے یہ لوگ ترقی نہیں کر سکتے …. بس انڈیا والوں نے تھوڑا پاکستان پر جگتیں کسنے پر اس کی عزت کی تو پاکستانیوں نے بھی کہا ہم کسی سے پیچھے نہ رہ جایں … یہ زیادہ تر کامیڈین اخلاق سے گری ہوئی جگتیں مارتے ہیں … اور ان کی جگتوں پر زیادہ تر جنسی مریض ہی ہنستے ہیں …. ایک قدرتی کومیڈی ہوتی ہے جو یہ لوگ کبھی نہیں پیدا کر سکتے .. کیوں کہ یہ لوگ جنسی گھٹن کی پیداوار ہیں .. اور ان کو خوش بھی جنسی جگتیں کرتی ہے … اپ سٹیج ڈراموں میں دیکھ لو یہی کچھ ہوتا ہے

    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #10

    بھائی جان اتنا کوئی خاص کامیڈین نہیں تھا .. ہماری عادت ہے ہر اپنی چیز کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی … اس کو بے تاج کامیڈین بنا دیا … نور جہاں کو ملکہ ترنم بنا دیا ہے … علامہ اقبال کو شاعر مشرق بنا دیا … اسی وجہ سے یہ لوگ ترقی نہیں کر سکتے …. بس انڈیا والوں نے تھوڑا پاکستان پر جگتیں کسنے پر اس کی عزت کی تو پاکستانیوں نے بھی کہا ہم کسی سے پیچھے نہ رہ جایں … یہ زیادہ تر کامیڈین اخلاق سے گری ہوئی جگتیں مارتے ہیں … اور ان کی جگتوں پر زیادہ تر جنسی مریض ہی ہنستے ہیں …. ایک قدرتی کومیڈی ہوتی ہے جو یہ لوگ کبھی نہیں پیدا کر سکتے .. کیوں کہ یہ لوگ جنسی گھٹن کی پیداوار ہیں .. اور ان کو خوش بھی جنسی جگتیں کرتی ہے … اپ سٹیج ڈراموں میں دیکھ لو یہی کچھ ہوتا ہے

    سر جی کیسے ہیں ؟؟؟ عمر شریف کے ابتدائی دور کے ڈرامے اچھے تھے پر وقت کے ساتھ ساتھ ساتھ معیار گر گیا …. جگت اور جنسی کامیڈی اسٹیج ڈراموں کی سوغات ہے …. کراچی میں بھی یہ ٹرینڈ چل پڑا تھا ایک وقت میں

    unsafe
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #11

    سر جی یہ سب باتیں ہوتی ہیں کہ عمر شریف کے زمانے میں اچھے ڈرامے ہوتے ہیں … وقت کسی کو نہیں بخشتا …. آج کے لوگوں کو اس وقت کے ڈرامے اچھے اصل لئے لگتے ہیں کیوں آج سوچ بدل گئی ہے .. زمانہ بدل گیا ہے …. اگر ٨٠ کی دہائی میں ہوتے تو آپ کو وہ ڈرامے ذرا بھی اچھے نہیں لگتے ہیں …. ویسے بھی پی ٹی وی پر کیا ڈرامے بنتے تھے .. ووہی ایک پرانی دقیا نوسی سوچ دکھائی جاتی .. کبھی ساس کی لڑائی .. کبھی بہو کی لڑائی …. عشق معشوقی کی داستانیں جو جنسی گھٹن کا نتیجہ ہیں …. جینسیات کو سٹیج ڈراموں سے نکالو تو ان گندی سوچ کے لوگوں کے پاس کوئی بات ہی نہیں بچے گی …. ہر وقت جنسی جگتیں اور اخلاق سے گری حرکتیں یہ اچھی بات نہیں ہوتی … ہر چیز اپنے وقت پر اچھی لگتی ہے ،،،،، پی ٹی وی نے ایک نفسیاتی قوم تیار کی تھی اب ہم ٹی وی کا رنڈی رونا شروع ہو گیا …. ان لوگوں کو چاہے اپنے ڈراموں کا رخ جنسیات سے موڑ کر سائنس اور ٹیکنولجی کی طرح نئی سوچ پیدا کریں …. کیا ایک پرانے تالاب سے گندی مچھیلیاں پکڑ رہے ہو

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #12

    بھائی جان اتنا کوئی خاص کامیڈین نہیں تھا .. ہماری عادت ہے ہر اپنی چیز کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی … اس کو بے تاج کامیڈین بنا دیا … نور جہاں کو ملکہ ترنم بنا دیا ہے … علامہ اقبال کو شاعر مشرق بنا دیا … اسی وجہ سے یہ لوگ ترقی نہیں کر سکتے …. بس انڈیا والوں نے تھوڑا پاکستان پر جگتیں کسنے پر اس کی عزت کی تو پاکستانیوں نے بھی کہا ہم کسی سے پیچھے نہ رہ جایں … یہ زیادہ تر کامیڈین اخلاق سے گری ہوئی جگتیں مارتے ہیں … اور ان کی جگتوں پر زیادہ تر جنسی مریض ہی ہنستے ہیں …. ایک قدرتی کومیڈی ہوتی ہے جو یہ لوگ کبھی نہیں پیدا کر سکتے .. کیوں کہ یہ لوگ جنسی گھٹن کی پیداوار ہیں .. اور ان کو خوش بھی جنسی جگتیں کرتی ہے … اپ سٹیج ڈراموں میں دیکھ لو یہی کچھ ہوتا ہے

    خیر آپ کی چو لوں  سے تو حقا ئق تبد یل ہونے والے نہیں ۔۔۔۔۔۔

    عمر شریف ۔۔۔۔ واقعی ایک جینوئین کا  میڈ ین تھا ۔۔۔۔ اور عمراشریف کے  لیول کا کوئی کا میڈ ین انڈ یا میں بھی نہیں  ہے ۔۔۔۔

    پا کستان سٹیج کی جگت بازی ایک مشہور و معروف فن ہے جس سے کرڑوں لو گ محظوظ ہوتے ہیں ۔۔۔۔

    بلکہ آجکل انڈ ین انڈسٹری کا سب سے  پا پولر کا میڈ ی ۔۔۔۔ کپیل شرما  شو ۔۔۔۔۔۔۔ بھی پا کستانی جگتوں  سیکھ کر کا میابی حاصل کر پا یا ہے

    کپیل شرما نے ۔۔۔ لاہور سٹیج کے معروف فنکاروں کو انڈ یا بلوایا ۔۔۔۔ ان سے ٹریننگ بھی لی اور ۔۔۔۔ اپنے شو کے بارے ۔۔۔۔ مسلسل ۔۔۔۔ ایڈ وائس لیتا ہے ۔۔۔

    اور انڈ ین پنجا بی فلم انڈ سٹری کے لوگوں نے لاہور سٹیج کے فنکاروں کے سا تھ لند ن  برطا نیہ میں ایک مذ احیہ فلم بھی بنا ئی ہے ۔۔۔

    پا کستانی سٹیج کی مشہور و معروف جگت بازی ۔۔۔۔ ایک مسلمہ مذ احیہ فن ۔۔۔ ہے ۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    دوسری طرف جنسی جملہ بازی عمرشریف تو اتنی نہیں کرتا تھا ۔۔۔۔ شا ید تھوڑی بہت کبھی کی ہو ۔۔۔۔۔۔

    جنسی جملہ بازی ۔۔۔۔ زیا دہ تر فیصل آباد ۔۔۔۔ سٹیج سے شروع ہوئی ہے اور ۔۔۔ فیصل آبادی فنکاروں  نے ہی زیا دہ کی ہے ۔۔۔۔

    وہ بھی شا ید اس لیئے پا کستان کے ۔۔۔۔ فوجی ۔۔۔ دھشت گردانہ ۔۔۔ لشکرانہ ۔۔۔۔ خوفناک ما حول میں ۔۔۔۔ لوگوں کو ۔۔۔ شارپ ۔۔۔۔ جنسی جملہ بازی ہی  ھنسا سکتی ہے ۔۔۔

    ورنہ پا کستا نی عوام جو ۔۔۔۔ فوجی  لشکرانہ ۔۔۔۔ ما حول میں ۔۔۔۔ اتنے بد حال ہوچکے ہیں کہ ۔۔۔۔ چھوٹے موٹے مزاق سے ان کے اترے ہوئے چہروں پر اثر ہی نہیں پڑتا ۔۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    پچھلی تین چار دھا ئیوں میں ۔۔۔۔ جب ۔۔۔ فوجی لشکری  فقہی  جہادی ۔۔۔ ما حول نے فلم ٹی وی فن پر  ۔۔۔ تا لے ۔۔۔ دوپٹے ۔۔۔ ڈال رکھے تھے ۔۔۔۔

    تب  پا کستان کا سٹیج ہی تھا جس نے کچھ نہ کچھ ۔۔۔۔ ا نٹر ٹینمنٹ ۔۔۔۔ عام عوام کو مہیا کی ۔۔۔۔۔ سٹیج پر بھی ۔۔۔ اور کیسٹ پر بھی ۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اس لیے میرا خیال ۔۔۔۔ پچھلے چا لیس سا ل میں ۔۔۔۔ انتہا ئی ۔۔۔ فوجی جہادی ما حول میں بھی ۔۔۔ سٹیج فنکاروں ۔۔۔ جگتوں ۔۔۔ نے جس طرح لوگوں کو ھنسی قہقے مہیا کیئے ہیں ۔۔۔۔

    ا ن کی بہت بڑی کنٹری بیوشن ہے ۔۔۔۔۔ فن ۔۔۔ کے لیئے ۔۔۔۔۔ ان کو شا با ش د ینی چا ھیے ۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اور سب سے اھم بات یہ کہ ۔۔۔۔ خدا نے پا کستان کو ۔۔۔۔ ھمیشہ اچھے ورلڈ کلاس کا میڈ ین سے نواز ہے ۔۔۔۔۔

    پا کستان  میں ۔۔۔ منور ظریف ۔۔۔ رنگیلا ۔۔۔ لہری ۔۔۔ ننھا ۔۔۔ عمر شریف ۔۔۔  امان اللہ ۔۔۔۔۔

    جیسے لیجنڈ کا میڈ  ین پیدا ہوئے جن کا انڈ ین فلم انڈ سٹری میں بھی دور دور تک کوئی مقا بل نہیں تھا ۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
Viewing 12 posts - 1 through 12 (of 12 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi