Viewing 12 posts - 1 through 12 (of 12 total)
  • Author
    Posts
  • Zaidi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #1

    چلتے ہیں دبے پاؤں کہ کوئی جاگ نہ جائے
    غلامی کے اسیروں کی یہی خاص ادا ہے
    ہوتی نہیں جو قوم حق بات پہ یکجا
    اُس قوم کا حاکم ہی بس اُس کی سزا ہے

    زندگی کی حقیقتیں بھی کتنی تلخ ہوتی ہیں ۔ انسان اپنی سوچ کے دھاروں
    پہ بہا چلا جاتا ہے ۔ کشتی میں سوار اس مسافر کی امید کی طرح جو لکڑی کے تختے کے جذبہ جوش کا پانی کی لہروں کو شکست دے کر خشکی کے اس پار پہنچانے کے عزم کےاعادہ پہ انحصار کرتی ہے عمران خان نے اپنے عمل ، اپنی کارکردگی اور اپنی سوچ سے یہ ثابت کیا ہے کہ کسطرح لوگوں کی امید ، انکی خواہشات اور انکی آرزوں کا سرعام تمسخر اڑایا جاسکتا ہے اور کسطرح ایک قوم کو نا امیدی اور ناکامی کے جنگل میں رلایا جاتا ہے اور پھر بڑے دھڑلے سے اپنی ناہلی اور ناکامی کا ذمہ دار دوسروں کو ٹھہرایا جاتا ہے ، کبھی حزب مخالف ، کبھی بیورو کریسی ، کبھی مافیہ اور کبھی میڈیا کو ملک میں بڑھنے والی بے چینی ، مہنگائ ، لاقانونیت اور جرائم کا ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے ۔ نالائقوں اور نکمے لوگوں کی ایک فوج ظفر موج ہے جو دن رات شہنشاہ اعظم کے قصیدے ٹیلی ویژن چینل پر پڑھ پڑھ کے لوگوں کو یہ باور کرانے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ کتنے خوش قسمت ہیں جن کا وزیر اعظم عمران خان نے بننا پسند کیا ہے اور اہل جہالت یہ سمجھ نہیں پائے کہ اس میں اللہ کی کیا مصلحت ہے کہ 22 کروڑ جاہلوں میں سے صرف ایک عقلمند نہ صرف پیدا ہوا بلکہ ان پر حکومت بھی کر رہا ہے ۔
    فیض الحسن چوھان ،شہباز گل، صمام بخاری ،میاں اسلم اقبال ، فیض الحسن چوھان اور پھر فردوس عاشق اعوان ۔

    آدمیاں گم شدند ملکِ خدا خر گرفت
    شامتِ اعمالِ ما صورتِ نادر گرفت

    • This topic was modified 54 years, 4 months ago by .
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    خان صاحب کو اتنی اچھکل دے دی گئی ہے کہ وہ اپنے آپ کو عالمی لیول کا لیڈر سمجھنے لگے ہیں اور اب تو انکی تقاریر بھی غالبا نسیم حجازی کے ناولوں سے اخذ کی جارہی ہیں

    عالمی لیڈر کیلئے کتنے شرم کی بات ہے کہ اس کے ملک میں بچے بھوک سے ہلاک ہورہے ہوں اور یہ دنیا کی سب سے امیر قومون کو درس دے رہے ہوں یا عالمی لیڈر سعودیہ سے بھیک مانگ رہا ہو

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #3
    ایک گٹر کا ڈھکن اٹھا کر دوسرے گٹر کے منہ پر رکھ دیا
    Zaidi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #4
    ایک گٹر کا ڈھکن اٹھا کر دوسرے گٹر کے منہ پر رکھ دیا

    سوچنے کی بات یہ ہے کہ ان نالائقوں کے پاس ان دائرے میں بیٹھے ہوئے مسخروں کے سوا اور ہے کیا؟ ۔ یہاں بدکلامی، بد تہذیبی ، بد اخلاقی کا آفاقی مقابلہ ہورہا ہے ، جو جتنا زیادہ بدکلام ہوگا وہ اتنا ہی زیادہ نالائق اعظم کو عزیز ہوگا ۔ اس وزیر اعظم کے عہدے پہ بیٹھے احمق کی بصیرت ملاحظہ فرمائیں کہ اپنے احمقوں کی جماعت کو تاکید کررہا ہے کہ اپوزیشن کی کرپشن کو میڈیا میں بڑھ چڑھ کے بیان کرو ۔ بجائے اس بات کے کہ عوامی مسائل حل کرنے میں محنت کی تاکید کرنے کے ، یہ اپنے بداخلاق وزیروں کی مذید بد اخلاقی کا مقابلہ کروا رہا ہے ۔ یہ میڈیا میں لوگوں کی کردار کشی میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہے باقی احتسابی ادارے گئے بھاڑ میں ۔ مجھے تو شبلی کی حالت پر رحم آتا ہے ، اس کی شکل حماقتوں کی تحریر ہے اور چہرے کی ہر شکن میں ایک بھونڈا مسخرہ چھپا بیٹھا ہے ، احمد فراز کی چھوڑی ہوئ کمائ پر لعنت بھیجنے کو دل چاھتا ہے ۔ اب عاشق اعوان اپنے مرد بننے کی دوائ کے کمالات دکھائیں گی

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #5

    بھائی جی ، بیچارے کے پاس بس یہی ایک اختیار ہے کہ اپنے جتنے مرضی ترجمان مقرر کرلے یا تبدیل کرلے ، اب اس سے بھی فارغ ہوجائے؟؟

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #6

    دو ترجمانوں کی کہانی میں ایک نیا موڑ آ گیا ہے ، یہ تو اتنے لطیفے سناتے ہیں کہ اب انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا بھٹہ بیٹھ گیا ہے

    :hilar: :hilar: :hilar:

    Zaidi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #7
    بھائی جی ، بیچارے کے پاس بس یہی ایک اختیار ہے کہ اپنے جتنے مرضی ترجمان مقرر کرلے یا تبدیل کرلے ، اب اس سے بھی فارغ ہوجائے؟؟

    کم از کم وزیر اعظم کے منصب کا ہی خیال کرلے ۔ راشد لطیف کہا کرتا ہے کہ یہ جب کرکٹ کھیلا کرتا تھا ، تب بھی اس کی زبان اسی قسم کے شگوفے چھوڑا کرتی تھی ۔
     
    ولڈ ہیبٹس ، ڈائ ھارڈ ۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8
    ایک لحاظ سے اس قسم کے احمقوں کا اجتماع میرے جیسوں کیلئے یوں اطمینان بخش ہے کہ عام عوام کو انکی قدر معلوم ہورہی ہے جن کو کرپٹ، بددیانت اور کردار کشی کروانے والے مشہور کیا جارہا تھا۔

    جیسا کہ امید ہے جلد ہی اس جنجال سے جان چھوٹنے والی ہے تو لوگ یقینا” آئیندہ کافی سال آرام سے سیاست کو یہ سوچ کر برداشت کریں گے کہ فوج کے پاس جو بھی پلان یا جو بھی لوگ ہیں وہ نکمے تھکڑ ہیں۔

    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #9
    خان سے زیادہ قصور ان احمق فوجیوں کا تھا جنہوں نے سمجھا یہ کوئی جادو گر ہے اور جیسے خوبصورت بولنگ کرتا تھا ویسے ہی بہترین ملک چلائے گا – قوم کو میں اتنا قصور وار نہیں سمجھتا کیونکے قوم نے بائیس سال اس کی باتوں پر کبھی توجو ع نہیں دی اور کبھی اسے ووٹ نہیں دیا سوائے پشاور کے قوم پرست پٹھانوں کے – یاد رہے دو ہزار تیرہ میں تحریک انصاف کی دو چار جتنی بھی پنجاب سے سیٹیں تھی سب الیکٹ ایبل تھے لاہور کے ایک امیر علاقے سے شفقت کو شاید پارٹی ووٹ بھی پڑا ہو – فوجیوں کی عقل پر اگر پردہ نہ پڑا ہوتا تو ان کے پاس شہباز شریف کی صورت میں متبادل تھا – ایک ایسا موقع جس سے نون لیگ میں سے ان کی نواز سے جان بھی چھوٹ جاتی اور اپنی مرضی کا بندہ بھی لے آتے – ایک سال تھا ایسی ڈیل کو مگر ان کی فوجی کھوپڑی میں خان ایز اے ہیرو بس گیا تھا – ہماری قوم بلکے عام آدمی ان جرنیلوں سے زیادہ سمجھدار نکلا – بھد میں جب سب کچھ فکس ہو گیا کہ خان ہی آئے گا اور نون کو کسی صورت نہیں آنے دیا جائے گا تو لوگوں نے اپنے کام کروانے کے لئے دھڑا دڑھ انصافی امیدواروں سے ملاقاتیں کر کے مستقبل کے کاموں کی یقین دھانی کی اور ووٹ بھی دئے – قوم کو بہت اچھی طرح اندازہ ہے ان سے غلط فیصلہ کروایا گیا ہے اور اب خان سونے کا بھی بن کر آئے تو بھی وہ اعتبار نہیں کریں گے – باقی باہر کے ملک میں بیٹھے اور پی کے پولیٹکس پر نظر آنے والے بندر ابھی اچھالتے رہینگے اور اگلی بار فوج کو ملک دشمن قرار دینگے کہ انہوں نے خان سے اقتدار لے کر کسی اور کو دے دیا –

    پس تحریر : زیدی صاحب دوسرے فورم پر بندروں نے آج کل نونیوں کو غدار اور دہشت گرد ثابت کرنے کی گردان لگا رکھی ہے – کبھی ادھر بھی چکر لگائیں

    Zaidi

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #10
    زیدی صاحب آپ نے مجھے قوٹ کیا ہے سسٹم دکھا رہا ہے دوسرے تھریڈ پر مگر آپکی قوٹ والی پوسٹ دونوں تھریڈز میں نہیں مل رہی – برائے کرم دوبارہ جواب دے دیں – شکریہ

    Zaidi

    Zaidi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #11
    زیدی صاحب آپ نے مجھے قوٹ کیا ہے سسٹم دکھا رہا ہے دوسرے تھریڈ پر مگر آپکی قوٹ والی پوسٹ دونوں تھریڈز میں نہیں مل رہی – برائے کرم دوبارہ جواب دے دیں – شکریہ Zaidi

    معاف کیجئے گا اعوان صاحب، غلطی سے پوسٹ ڈیلیٹ ہوگئ ۔ دراصل آپ نے باواجی کو قوٹ کیا تھا اور میں جواب دینے کی کوشش کررہا تھا ۔ آپ کی ایک دوسری پوسٹ کا جواب ادھار ہے ، وقت کی قلت کی وجہ سے میں مختصر جواب دینا نہیں چاھتا ، انشا اللہ جلد ہی وقت نکال کر مفصل جواب دونگا ۔

    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #12

    معاف کیجئے گا اعوان صاحب، غلطی سے پوسٹ ڈیلیٹ ہوگئ ۔ دراصل آپ نے باواجی کو قوٹ کیا تھا اور میں جواب دینے کی کوشش کررہا تھا ۔ آپ کی ایک دوسری پوسٹ کا جواب ادھار ہے ، وقت کی قلت کی وجہ سے میں مختصر جواب دینا نہیں چاھتا ، انشا اللہ جلد ہی وقت نکال کر مفصل جواب دونگا ۔

    آپ کے خیالات جاننے کا انتظار رہے گا جب بھی وقت ملے جواب دیجئے گا شکریہ

Viewing 12 posts - 1 through 12 (of 12 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi