Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 28 total)
  • Author
    Posts
  • SaleemRaza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    پی ٹی ایم کو جتنی چھوٹ لینی تھی لے لی، اب وقت ختم ہوگیا: ترجمان پاک فوج

    ویب ڈیسک
    29 اپریل ، 2019

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) جن لوگوں کے مسائل کو بنیاد بنا کر کام کر رہی ہے اس کا وقت ختم ہوگیا، آپ فوج سے کس بدلے کی بات کر رہے ہیں، کوئی ریاست سے لڑائی نہیں کرسکتا۔

    میڈیا بریفنگ کے دوران میجر جنرل آصف غفور نے پاک بھارت کشیدگی، پشتون تحفظ موومنٹ، ملک کے ماضی و حال کے واقعات پر تفصیلی گفتگو کی اور اس دوران صحافیوں کے سوالات کے جواب بھی دیے۔

    بریفنگ کے دوران میجر جنرل آصف غفور نے پی ٹی ایم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو آپ ورغلا رہے ہیں ان کے دکھوں کا احساس ہے، اگر آرمی چیف نے پہلے دن پیار سے بات کرنے کی ہدایت نہ کی ہوتی تو ان سے نمٹنا کوئی مشکل کام نہیں۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہر کام قانون کے تحت ہوگا، آپ نے جتنی آزادی لینی تھی وہ لے لی، آپ نے مسنگ پرسنز کی لسٹ دے دی ہے، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) جو افغانستان میں بیٹھی ہے اس کی لسٹ ہمیں دے دیں، پھر ہم ڈھونڈیں گے کہ مسنگ پرسنز کہاں گئے۔

    پی ٹی ایم ریاست پاکستان کا حصہ ہے یا افغانستان کا، منظور پشتین کا کون سا رشتہ دار قندھار میں بھارتی قونصلیٹ گیا: میجر جنرل آصف غفور
    انہوں نے کئی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ایم ریاست پاکستان کا حصہ ہے یا افغانستان کا؟، منظور پشتین کا کون سا رشتہ دار قندھار میں بھارتی قونصلیٹ گیا؟ اسلام آباد دھرنے کے لیے پی ٹی ایم کو ‘را’ نے کتنے پیسے دیے؟، جو شخص فوج کی حمایت میں بولتا ہے وہ کیوں مارا جاتا ہے؟ اور پی ٹی ایم اور ٹی ٹی پی کا بیانیہ ایک کیوں ہے؟

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا 8 مئی 2018 کو جلال آباد میں طورخم ریلی کیلیے کتنے پیسے لیے اور وہ کہاں سے آئے، حوالہ ہنڈی کے ذریعے دبئی سے کتنا پیسہ آرہا ہے، 31 مارچ 2019 کو ‘این ڈی ایس’ نے کتنے پیسے دیے اور وہ کیسے آپ تک پہنچے’۔

    میجر جنرل آصف غفور نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی ایم کا بلوچ علیحدگی پسندوں سے کیا تعلق ہے، لر اور بر سے آپ کا کیا تعلق ہے، ٹی ٹی پی آپ کے حق میں کیوں بیان دیتی ہے اور ٹی ٹی پی اور آپ کا بیانیہ ایک ہی کیوں بنتا ہے؟

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ایس پی طاہر داوڑ افغانستان میں شہید ہوئے، حکومت پاکستان افغان حکومت سے بات چیت کر رہی ہے تو آپ کس حیثیت میں اُن سے بات کررہے تھے کہ لاش حکومتی نمائندوں کو نہ دی جائے، آپ نے کس حیثیت میں کہا کہ قبیلے کو میت دی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم سے کوئی اعلان جنگ نہیں، حکومت ان سے بات کرنا چاہتی ہے لیکن وہ بھاگ بھاگ کر امریکا، افغانستان اور بلوچستان چلے جاتے ہیں، مسائل فاٹا میں ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہاں کیمپ لگائیں اور بولیں حکومت اور فوج آئے پھر دیکھیں کون نہیں جاتا۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا ایک جماعت پی ٹی ایم کو سپورٹ کررہی ہے، بچہ تو راؤ انوار اُن کا تھا، پی ٹی ایم کو سپورٹ کر کے کئی سوال بھی اٹھا دیے ہیں۔

    جس رویے میں تبدیلی بھارت چاہتا ہے وہ نہیں ہوسکتا: ترجمان پاک فوج
    پاک بھارت کشیدگی پر بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا پلوامہ واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے مسلسل جھوٹ بولا گیا اس کے باوجود ہم نے لفظی اشتعال انگیزی کا بھی جواب نہیں دیا، بھارت کہہ رہا ہے کہ پاکستان کا رویہ تبدیل کرنا ہے، جس رویے میں تبدیلی بھارت چاہتا ہے وہ نہیں ہوسکتا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ 26 فروری کو بھارت نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور ہم نے جواب بھی دیا، اس واقعے کو 2 ماہ ہوگئے لیکن بھارت کی جانب سے ان گنت جھوٹ بولے گئے، ہم نے ان کی لفظی اشتعال انگیزی کا بھی جواب نہیں دیا۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پلوامہ میں واقعہ ہوا اور یہ پولیس کے خلاف پہلا واقعہ نہیں تھا، اس جیسے واقعات پہلے بھی ہوتے رہے، ہم نے بھارت سے کہا کہ اگر کوئی ثبوت ہیں تو پیش کیے جائیں۔

    بھارت نے رات میں حملہ کیا، ہم نے دن میں جواب دیا: ڈی جی آئی ایس پی آر
    ترجمان پاک فوج نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بالاکوٹ کا آپ نے ڈرامہ رچایا، ہم نے کاؤنٹر اسٹرائیک کی، آپ نے رات میں حملہ کیا، ہم نے دن میں جواب دیا۔

    انہوں نے کہا کہ 28 فروری کو بھارت میزائل فائر کرنے کی تیار کر رہا تھا، بھارت اپنے میڈیا کو بتائے ہم نے کیا جواب دیا، اس رات ایل او سی پر کیا ہوا، ہماری فائر پلاٹون نے اُن کی گن پوزیشن کو کیسے نشانہ بنایا، کتنی گن پوزیشن شفٹ کرنا پڑیں، کتنے فوجی مارے گئے، یہ باتیں بھارت میڈیا کو بتائے۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت میں الیکشن چل رہے ہیں اس میں بہت باتیں ہوتی ہیں، بھارت کہتا ہے ہم نے دیوالی پر ایٹم چلانے کے لیے نہیں رکھا، جب ملکی دفاع کی بات ہو تو ہم ہر قسم کی صلاحیت استعمال کرسکتے ہیں، اگر دل ہے تو بھارت اپنی صلاحیت آزما لے لیکن پہلے نوشہرہ کی اسٹرائیک کا تجربہ یاد رکھے۔

    یہ 1971 ہے، نہ وہ فوج اور نہ وہ حالات، اگر 1971 میں ہمارا آج کا میڈیا ہوتا تو بھارت کی سازشوں کو بے نقاب کرسکتا: میجر جنرل آصف غفور
    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت کے جھوٹ کی کوئی حد نہیں، بھارتی فورس نے پاکستان کے ڈر سے اپنا ایم آئی ہیلی کاپٹر خود گرایا اور کہا پاکستان کا ایف سولہ گرا دیا، ایف 16 تو بڑی بات ہے موٹر سائیکل لگ جائے تو اس کی خبر بھی نہیں چھپتی، آپ کے امریکا سے بہت اچھے تعلقات ہیں، امریکا سے کہیں کہ پاکستان کے ایف 16 طیارے گن لیں۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے دو طیارے گرائے جن کا ملبہ دنیا نے دیکھا، جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں، بھارت ہمارا عزم ٹیسٹ نہ کرے اور دل ہے تو آزمالے لیکن ستائیس فروری کی تاریخ یاد رکھے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ 1971 ہے، نہ وہ فوج اور نہ وہ حالات، اگر 1971 میں ہمارا آج کا میڈیا ہوتا آپ کی سازشوں کو بے نقاب کرسکتا، وہاں کے حالات اور زیادتیوں کی رپورٹنگ کرتا تو آج مشرقی پاکستان علیحدہ نہ ہوتا۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ خطے میں انٹرنیشنل پراکسی چل رہی ہیں اس کے نتیجے میں 79 کے بعد جہاد کی ترویج شروع ہوئی، ایران میں انقلاب آیا اس کا ہمارے معاشرے پر اثر ہوا، مدارس میں اضافہ ہوا، جہاد کی ترویج زیادہ ہوئی، افغانستان کی جنگ کو جائز قرار دے کر اس وقت کے لحاظ سے فیصلے کیے گئے۔

    ان کا کہنا تھا نائن الیون کے بعد جب صورتحال تبدیل ہوئی تو ہمارے خطے میں معاشی جنگ شروع ہوئی، چین امریکا سب کے اپنے مفادات ہیں، بین الاقوامی قوتوں نے اپنے مفادات کے لحاظ سے پاکستان کو پالیسی بنانے پر مجبور کرنا چاہا۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ نائن الیون سے لے کر آج تک پاکستان نے کائنیٹک آپریشن کیے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیں، القاعدہ،

    داعش، ٹی ٹی پی وغیرہ، ہم نے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کائنیٹک آپریشن کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا آج ہم ثبوت اور لاجک کے ساتھ کہتے ہیں کہ پاکستان کے اندر کسی قسم کا کوئی منظم دہشت گردی کا نیٹ ورک موجود نہیں ہے، ریاست بہت عرصے پہلے فیصلہ کرچکی تھی کہ اپنے معاشرے کو شدت پسندی سے پاک کرنا ہے۔

    :jhanda: :jhanda: :jhanda: :jhanda:

    • This topic was modified 54 years, 3 months ago by .
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    الله خیر کرے، کہیں پھر سے فوج کی مہلت ہی ختم نہ ہو جائے

    فوج نے چھبیس مارچ انیس سو اکہتر کو بنگالیوں کی مہلت بھی ختم کرنے کی کوشش کی تھی اور پھر وہاں فوج کی مہلت ہی ختم ہو گئی تھی

    آج بنگالی فوج کی طرف سے انکی مہلت ختم کرنے والا دن اپنے یوم آزادی کے طور پر مناتے ہیں

    فوج جب اپنی ہی عوام سے ٹکراتی ہے تو پلٹن گراونڈ والی کرواتی ہے

    صحرائی
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #3

    بنگال تو دور باوا جی
    انہوں نے بگٹی سے بھی کہا تھا ، مذاکرات کا وقت ختم … اور پھر مار دیا ، کیا ادھر آج تک آگ ٹھنڈی ہوئی ؟

    الله خیر کرے، کہیں پھر سے فوج کی مہلت ہی ختم نہ ہو جائے فوج نے چھبیس مارچ انیس سو اکہتر کو بنگالیوں کی مہلت بھی ختم کرنے کی کوشش کی تھی اور پھر وہاں فوج کی مہلت ہی ختم ہو گئی تھی آج بنگالی فوج کی طرف سے انکی مہلت ختم کرنے والا دن اپنے یوم آزادی کے طور پر مناتے ہیں فوج جب اپنی ہی عوام سے ٹکراتی ہے تو پلٹن گراونڈ والی کرواتی ہے
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #4

    بنگال تو دور باوا جی انہوں نے بگٹی سے بھی کہا تھا ، مذاکرات کا وقت ختم … اور پھر مار دیا ، کیا ادھر آج تک آگ ٹھنڈی ہوئی ؟

    سر جی بگٹی ۔۔۔۔

    بلوچستان کے حالات  بگٹی کے زندہ ہوتے بوئے بھی ایسے تھے ۔۔۔۔اور یاد رے وہ نہ ضرف قیبلے کا سردار تھا بلکہ وزیر اعلی بھی ۔۔۔۔

    لیکن یہ پی ٹی ایم ۔چند لفنڑوں کا ٹولہ ہے جس کو  انڈین سے فنڈنگ ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔فوج کو چاہیے اس سے پہلے یہ ناسور بن جائیں ۔۔۔ان کا مستقل علاج کر دیں ۔۔۔۔۔اور یہ تماشہ بھی ختم ہونا چاہئے جس کو رات کھانے میں سالن نہ ملے ۔۔۔وہ اسلام آباد  چوکڑی آ مارتا ہے

    :jhanda: :jhanda: :jhanda: :jhanda:

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5
    پاکستان کی تاریخ یحیی کے دور سے اٹھا کر دیکھ لیں کتنی ہی تحریکیں راتوں رات اگ آتی ہیں, فنڈنگ بھی انہیں خفیہ ہاتھ کررہے ہوتے ہیں اور صاف پتا چل رہا ہوتا ہے کہ لوکل انتظامیہ اور پولیس ان کے ایک فون پر لمبے لیٹ رہے ہیں، ان کو ہر حرامی پنے کی کھلی چھٹی دی جاتی ہے، عوام ہو یا املاک ان کو تباہ کرنے کی اجازت ہوتی ہے

    اس وقت خفیہ ایجنسیاں کیوں خاموش رہتی ہیں، یہ سوال کوی نہیں پوچھتا

    کتنی ہی ایسی جماعتیں وقتی ضروریات کیلئے بھاری فنڈنگ کے ساتھ راتوں رات بنوای جاتی ہیں اور پھر انہیں اس  خدمت کے صلے میں خوب نوازا جاتا ہے، بعض تنظیمیں اس بیک ڈور سپورٹ کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی ہیں یا اوقات سے باہر ہونا چاہتی ہیں تو انہیں وقت مقررہ سے پہلے بھی ڈمپ کردیاجاتا ہے جسکی مثال لبیک نامی تنظیم ہے

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6

    بنگال تو دور باوا جی انہوں نے بگٹی سے بھی کہا تھا ، مذاکرات کا وقت ختم … اور پھر مار دیا ، کیا ادھر آج تک آگ ٹھنڈی ہوئی ؟

    صحرائی بھائی

    وردی پوش دہشتگرد صرف دہشتگردوں کو ہی پسند کرتے ہیں. فوجی خود بھی آئین بھی آئین کو جوتے کی نوک پر لکھتے ہیں اور انکے پالتو دہشتگرد بھی آئین کو جوتے کی نوک پر لکھتے ہیں. جو آئین پر یقین رکھتے ہیں اور قانون کے اندر رہتے ہوئے اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں وہ فوجیوں کو ایک نظر نہیں بھاتے ہیں

    یہی پی ٹی ایم آج آئین اور قانون کا احترام چھوڑ کر ہتھیار اٹھا لے اور دہشتگردی شروع کر دے تو فوجی طالبان کی طرح انکے پاؤں چاٹنے تک جائیں گے اور انہیں جی ایچ کیو میں بلا کر انکی مہمان نوازی بھی کریں گے

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #7
    صحرائی بھائی وردی پوش دہشتگرد صرف دہشتگردوں کو ہی پسند کرتے ہیں. فوجی خود بھی آئین بھی آئین کو جوتے کی نوک پر لکھتے ہیں اور انکے پالتو دہشتگرد بھی آئین کو جوتے کی نوک پر لکھتے ہیں. جو آئین پر یقین رکھتے ہیں اور قانون کے اندر رہتے ہوئے اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں وہ فوجیوں کو ایک نظر نہیں بھاتے ہیں یہی پی ٹی ایم آج آئین اور قانون کا احترام چھوڑ کر ہتھیار اٹھا لے اور دہشتگردی شروع کر دے تو فوجی طالبان کی طرح انکے پاؤں چاٹنے تک جائیں گے اور انہیں جی ایچ کیو میں بلا کر انکی مہمان نوازی بھی کریں گے

    باوا جی

    اگر جنرل غفور کی پریس  سنیں ۔۔تو پتہ چلتا ہے ان لوگوں کو انڈیا اور بیرون ملک سے فنڈنگ کی جارہی ہے ۔۔۔۔۔جنرل اج باقدہ اس بات کا ذکر کیا ہے ۔جو دشت گردی ہے اس کے پیچھےوردی ہے ۔۔۔اور ہم فوج کو لمبا کریں گے ۔۔۔۔۔۔فوج کو ادارک ہوگیا ہے اب ان کا مکو ٹھپ دیا جائے گا۔۔۔چند لوگوں کی  خاطر  فوج آپنے کیے کرائے پر پانی نہیں پھرنے دے گی ۔۔۔اور پھر اج کل پاکستان فوج کا مورال کافی بلند ہے ۔۔۔اس پر ابھی نندن کا شکریہ بنتا ہے

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #8
    پاکستان کی تاریخ یحیی کے دور سے اٹھا کر دیکھ لیں کتنی ہی تحریکیں راتوں رات اگ آتی ہیں, فنڈنگ بھی انہیں خفیہ ہاتھ کررہے ہوتے ہیں اور صاف پتا چل رہا ہوتا ہے کہ لوکل انتظامیہ اور پولیس ان کے ایک فون پر لمبے لیٹ رہے ہیں، ان کو ہر حرامی پنے کی کھلی چھٹی دی جاتی ہے، عوام ہو یا املاک ان کو تباہ کرنے کی اجازت ہوتی ہے اس وقت خفیہ ایجنسیاں کیوں خاموش رہتی ہیں، یہ سوال کوی نہیں پوچھتا کتنی ہی ایسی جماعتیں وقتی ضروریات کیلئے بھاری فنڈنگ کے ساتھ راتوں رات بنوای جاتی ہیں اور پھر انہیں اس خدمت کے صلے میں خوب نوازا جاتا ہے، بعض تنظیمیں اس بیک ڈور سپورٹ کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی ہیں یا اوقات سے باہر ہونا چاہتی ہیں تو انہیں وقت مقررہ سے پہلے بھی ڈمپ کردیاجاتا ہے جسکی مثال لبیک نامی تنظیم ہے

    شکریہ سر ۔۔۔

    آپ نے بڑی تفصیل سے اس مدعے پر روشنی ڈالی ہے ۔۔۔۔آپکو آپکا نذرانہ پہنچ جائے گا ۔۔۔

    Shirazi
    Participant
    Offline
    • Professional
    #9
    These sort of confrontations are imp to maintain defense budget trends. If they don’t use iron fist 👊 who will give them 4% of GDP
    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10
    باوا جی اگر جنرل غفور کی پریس سنیں ۔۔تو پتہ چلتا ہے ان لوگوں کو انڈیا اور بیرون ملک سے فنڈنگ کی جارہی ہے ۔۔۔۔۔جنرل اج باقدہ اس بات کا ذکر کیا ہے ۔جو دشت گردی ہے اس کے پیچھےوردی ہے ۔۔۔اور ہم فوج کو لمبا کریں گے ۔۔۔۔۔۔فوج کو ادارک ہوگیا ہے اب ان کا مکو ٹھپ دیا جائے گا۔۔۔چند لوگوں کی خاطر فوج آپنے کیے کرائے پر پانی نہیں پھرنے دے گی ۔۔۔اور پھر اج کل پاکستان فوج کا مورال کافی بلند ہے ۔۔۔اس پر ابھی نندن کا شکریہ بنتا ہے

    رضا بھائی جی

    میں نے فوج کے اس ترجمان کی بھی پریس کانفرنس سنی ہے اور اس سے پہلے والوں کی پریس کانفرنسز بھی سنی تھیں، یوں کہہ لیں کہ صرف فوجیوں کے سرکاری اور غیر سرکاری ترجمانوں کی ہی نہیں بلکہ فوجی جرنیلوں کی بھی پریس کانفرنسز سن رکھی ہیں

    ہر پریس کانفرنس میں فوجی جرنیلوں اور انکے ترجمانوں نے ہر اس شخص کو غدار قرار دیا ہے جس نے فوج کے ملک پر غاصبانہ قبضے کے خلاف آواز بلند کی ہے. جب تک کوئی فوج کے قبضے پر زبان بند رکھتا ہے تب تک وہ محب وطن ہے لیکن جب کولی فوج کے کرتوتوں سے پردہ اٹھاتا ہے تو وہ غدار بن جاتا ہے. یہ فوج ملک توڑ کر بھی محب وطن ہے اور اس پر تنقید کرنے والے وطن سے محبت کرکے بھی غدار ہیں

    فوج کی اوقات دکھانے والوں پر ملک دشمنوں کے آلہ کار ہونے اور غیر ملکی فنڈنگ لینے کے الزامات کوئی نئی بات نہیں ہے. ہر دور میں یہ ہوتا آیا ہے. پہلے شیخ مجیب الرحمان تحریک پاکستان کا کارکن اور مادر ملت کا چیف پولنگ ایجنٹ تھا، پھر اسے غدار کہا گیا، پھر اسے جیل سے رہا کرکے محب وطن قرار دے کر الیکشن لڑنے دیا تھا، اپنے حقوق مانگنے پر پھر اسے غدار قرار دے کر گرفتار کر لیا گیا، پھر اسے رہا کرکے بنگلہ دیش کے سربراہ کے طور پر اسے سیلیوٹ مارے گئے. ایسا ہی ولی خان، اکبر بگٹی اور دوسرے سیاست دانوں کے ساتھ ہوا

    جہاں تک فوج کا مورال بلند ہونے کی بات ہے تو فوج کا مورال تو ہمیشہ سے ہی بہت بلند رہا ہے. یہ مورال تو تب سے بلند ہے جب سے فوج نے اسلحے کے زور پر ملک پر قبضہ کر رکھا ہے. فوج کا یہ مورال اسوقت بھی بلند تھا جب انتخابات جیتنے کے بعد بنگالیوں نے قابض فوج سے اپنے حقوق مانگے تھے اور جواب میں فوج نے انہیں پی ٹی ایم کی طرح غدار کہہ کر لاکھوں بنگالیوں کو ٹینکوں تلے کچل ڈالا تھا اور ہزاروں بنگالی خواتین کی عزتیں لوٹ لی تھیں. فوج کا مورال اسوقت تو اپنے عروج پر پہنچ گیا تھا جب فوج نے ایک بوڑھے بلوچ سیاستدان کو غدار قرار دے کر مارنے کے بعد اسکی لاش کو تابوت میں بند کرکے تالے لگا دیے تھے

    سوچنے کی بات یہ ہے کہ اگر ایک بھارتی پائلٹ کے پکڑنے پر (جسے ہمارے بے بس اور لا چار فوجی اور بھکاری حکمران دو دن بھی اپنی قید میں نہ رکھ سکے اور اسے عزت و احترام سے بارڈ پر چھوڑ کر آنے پر مجبور ہوگئے) ہم اتنے بھنگڑے ڈال رہے ہیں تو بھارت والوں نے پاکستان کے دو ٹکڑے کرنے اور پچانوے ہزار پاکستانی فوجیوں سے ہتھیار ڈلوانے اور انہیں قید کرکے کالی بھیڑوں کی طرح ہانک کر بھارت لے جانے پر کتنا جشن منایا ہوگا؟ بھارتیوں نے اپنی فوج کا اسقدر مورال بلند کرنے پر پچانوے ہزار “پاکستانی ابھی نندنوں” کا شکریہ تو ضرور ادا کیا ہوگا

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    صحرائی
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #11

    باوا جی نئی بوتل پرانی شراب

    صحرائی بھائی وردی پوش دہشتگرد صرف دہشتگردوں کو ہی پسند کرتے ہیں. فوجی خود بھی آئین بھی آئین کو جوتے کی نوک پر لکھتے ہیں اور انکے پالتو دہشتگرد بھی آئین کو جوتے کی نوک پر لکھتے ہیں. جو آئین پر یقین رکھتے ہیں اور قانون کے اندر رہتے ہوئے اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں وہ فوجیوں کو ایک نظر نہیں بھاتے ہیں یہی پی ٹی ایم آج آئین اور قانون کا احترام چھوڑ کر ہتھیار اٹھا لے اور دہشتگردی شروع کر دے تو فوجی طالبان کی طرح انکے پاؤں چاٹنے تک جائیں گے اور انہیں جی ایچ کیو میں بلا کر انکی مہمان نوازی بھی کریں گے
    لُڈن نیپالی
    Participant
    Offline
    • Member
    #12
    سر جی بگٹی ۔۔۔۔ بلوچستان کے حالات بگٹی کے زندہ ہوتے بوئے بھی ایسے تھے ۔۔۔۔اور یاد رے وہ نہ ضرف قیبلے کا سردار تھا بلکہ وزیر اعظم بھی ۔۔۔۔ لیکن یہ پی ٹی ایم ۔چند لفنڑوں کا ٹولہ ہے جس کو انڈین سے فنڈنگ ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔فوج کو چاہیے اس سے پہلے یہ ناسور بن جائیں ۔۔۔ان کا مستقل علاج کر دیں ۔۔۔۔۔اور یہ تماشہ بھی ختم ہونا چاہئے جس کو رات کھانے میں سالن نہ ملے ۔۔۔وہ اسلام آباد چوکڑی آ مارتا ہے :jhanda: :jhanda: :jhanda: :jhanda:

    بگٹی کب اور کہاں کا وزیراعظم تھا یہ بتا کر ہم پر احسان فرمایں۔ نیز یہ بھی بتایں کہ فوج کو پریس کانفرینسیں کرکے پٹر پٹر کرنا چاہیئے یا پھر غداروں کے خلاف کیس بنا کر کاروائی کرنی چاہیے؟ مجھے تو آپ خود بھی کوئی ریٹائر ایف  اے پاس ڈریکٹ حوالدار ہی لگ رہے ہو۔

    لُڈن نیپالی
    Participant
    Offline
    • Member
    #13
    نیپال کے جنگلوں میں وزیراعظم صبح پی ٹی ایم کو بالکل ٹھیک قرار دیتا ہے اور شام کو فوج اسے غدار کہتی ہے۔ نیپال کی تو بات ہی الگ ہے۔
    Amir Ali
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #14

    پی ٹی ایم کو اگر پیسہ باہر سے آرہا ہے تو اس کو فارن انویسٹمنٹ سمجھ کر اس کی تعریف کرنا چاہیئے، آپ کا وزیر اعظم پوری دنیا کے سامنے جھک کر پیسے کی بھیک مانگتا ہے، اس کو تو کوئی برا نہیں کہتا۔ 

    فوج کو اب سمجھ جانا چاہیئے، کے بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے، ملک کے حالات ایسے نہیں کے آپ مزید سنسنی پھیلا کر اپنے کرتوتوں کو چھپانے کی کوشش کریں۔ یہ ملک اور اس کے لوگ ہیں تو آپ کی تھانیداری ہے، اپنے لوگوں کی بات سنیں، ان کی پریشانیاں سمجھیں، انھیں غدار نا کہیں اور نا سمجھیں۔ 

    ان کے مسائل آپ سے حل نہیں ہونے، آپ سیاست دانوں کو ان کا کام کرنے دیں۔ آپ کے رینکس میں سے جو لوگ خرابی میں ملوث ہیں، ان کو روکیں، ان کو قانون کے حوالے کریں۔ جن پے ظلم ہوا ہے، یہ تو مانیں کے وہ مظلوم ہیں۔ 

    لوگوں کے اظہار رائے کو غداری نا سمجھیں، یہ ملک قائد نے ایک فیڈرینش بنایا تھا، جس میں ہر قوم کو مکمل آزادی کا وعدہ کیا گیا تھا۔ آرمی کا کردار صرف سرحدوں کا دفاع تھا، آپ لوگ کہاں سے کہاں پہنچ گئے۔

    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #15
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #16
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #17
    را فنڈڈ ، را سےرابطے ، بیرون ملک فنڈنگ کا لنک تو پھر ایم کیو ایم ، پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ نون اور دوسری علاقائی پارٹیوں سے بھی نکلتا رہتا ہے

    ان سب پر پابندی لگنی چاہیئں

    باوا جی اگر جنرل غفور کی پریس سنیں ۔۔تو پتہ چلتا ہے ان لوگوں کو انڈیا اور بیرون ملک سے فنڈنگ کی جارہی ہے ۔۔۔۔۔جنرل اج باقدہ اس بات کا ذکر کیا ہے ۔جو دشت گردی ہے اس کے پیچھےوردی ہے ۔۔۔اور ہم فوج کو لمبا کریں گے ۔۔۔۔۔۔فوج کو ادارک ہوگیا ہے اب ان کا مکو ٹھپ دیا جائے گا۔۔۔چند لوگوں کی خاطر فوج آپنے کیے کرائے پر پانی نہیں پھرنے دے گی ۔۔۔اور پھر اج کل پاکستان فوج کا مورال کافی بلند ہے ۔۔۔اس پر ابھی نندن کا شکریہ بنتا ہے
    دلدار
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #18
    پاکستان کی تاریخ یحیی کے دور سے اٹھا کر دیکھ لیں کتنی ہی تحریکیں راتوں رات اگ آتی ہیں, فنڈنگ بھی انہیں خفیہ ہاتھ کررہے ہوتے ہیں اور صاف پتا چل رہا ہوتا ہے کہ لوکل انتظامیہ اور پولیس ان کے ایک فون پر لمبے لیٹ رہے ہیں، ان کو ہر حرامی پنے کی کھلی چھٹی دی جاتی ہے، عوام ہو یا املاک ان کو تباہ کرنے کی اجازت ہوتی ہے اس وقت خفیہ ایجنسیاں کیوں خاموش رہتی ہیں، یہ سوال کوی نہیں پوچھتا کتنی ہی ایسی جماعتیں وقتی ضروریات کیلئے بھاری فنڈنگ کے ساتھ راتوں رات بنوای جاتی ہیں اور پھر انہیں اس خدمت کے صلے میں خوب نوازا جاتا ہے، بعض تنظیمیں اس بیک ڈور سپورٹ کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی ہیں یا اوقات سے باہر ہونا چاہتی ہیں تو انہیں وقت مقررہ سے پہلے بھی ڈمپ کردیاجاتا ہے جسکی مثال لبیک نامی تنظیم ہے

    خفیہ ایجنسیوں کی خاموشی اس لئے ہوتی ہے کہ یہ انہی کے پالے پوسے ہیں، آج پی ٹی ایم کو ختم کرنے کا تہیہ کرلیا تو ملٹری دھن پر دھمال ڈالنے والے انے واہ شروع ہوگئے ہیں ،کل اسی فوج نے انہیں اپنے بھولے ہوے بچے قرار دے دیا تو دھمال ڈالنے والوں کو کچھ نہیں سوجھنا کہ دھمال ڈالیں یا بھنگڑا؟

    :17:

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #19
    خفیہ ایجنسیوں کی خاموشی اس لئے ہوتی ہے کہ یہ انہی کے پالے پوسے ہیں، آج پی ٹی ایم کو ختم کرنے کا تہیہ کرلیا تو ملٹری دھن پر دھمال ڈالنے والے انے واہ شروع ہوگئے ہیں ،کل اسی فوج نے انہیں اپنے بھولے ہوے بچے قرار دے دیا تو دھمال ڈالنے والوں کو کچھ نہیں سوجھنا کہ دھمال ڈالیں یا بھنگڑا؟ :17:

    میں آپ کا اشارہ سمجھ گیا ہوں، غالبا عزیزم برادرم سلیم رضا کی جانب محسوس ہورہا ہے باقی رب جانے

    :bigthumb:

    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    #20

    باوا جی نئی بوتل پرانی شراب

    فیلڈ مارشل جنرل ایوب خان بھی مسلم لیگی تھے؟؟؟

    :thinking: ;-) :thinking:

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 28 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi