• This topic has 23 replies, 10 voices, and was last updated 3 years ago by Awan.
Viewing 4 posts - 21 through 24 (of 24 total)
  • Author
    Posts
  • BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    #21
    اگلے سینیٹ کے الیکشن تک سب کچھ ایسے ہی چلتا رہے گا جو حکومت کی مدت ختم ہونے سے تین چار مہینے پہلے ہونگے

    بندہِ اعوان۔۔۔۔۔

    آپ کو سیاسی تجزیے سکھانا تو گویا مچھلی کے جائے کو تیرنا سکھانا ہے مگر میری معلومات کے مطابق آپ کا یہ فرمان کچھ انجانی و معصوم سی بھول محسوس ہوتا ہے۔۔۔۔۔

    بات کچھ یوں ہے کہ قومی اسمبلی کے ممبر کی مدت اور سینیٹ کے ممبر کی مدت میں فرق ہوتا ہے۔۔۔۔۔ قومی اسمبلی کا رکن پانچ سال کیلئے ہوتا ہے جبکہ سینیٹ کا رکن چھ سال کیلئے۔۔۔۔۔

    علاوہ ازیں سینیٹ کی آدھی نشستوں کے انتخابات ہر تین سال بعد ہوتے ہیں لہٰذا سینیٹ کی آدھی نشستوں کے اگلے انتخابات دو ہزار چوبیس میں ہوں گے جبکہ اِس حکومت کی مدت دو ہزار تیئس میں ختم ہوجائے گی۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Awan
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #22
    بندہِ اعوان۔۔۔۔۔ آپ کو سیاسی تجزیے سکھانا تو گویا مچھلی کے جائے کو تیرنا سکھانا ہے مگر میری معلومات کے مطابق آپ کا یہ فرمان کچھ انجانی و معصوم سی بھول محسوس ہوتا ہے۔۔۔۔۔ بات کچھ یوں ہے کہ قومی اسمبلی کے ممبر کی مدت اور سینیٹ کے ممبر کی مدت میں فرق ہوتا ہے۔۔۔۔۔ قومی اسمبلی کا رکن پانچ سال کیلئے ہوتا ہے جبکہ سینیٹ کا رکن چھ سال کیلئے۔۔۔۔۔ علاوہ ازیں سینیٹ کی آدھی نشستوں کے انتخابات ہر تین سال بعد ہوتے ہیں لہٰذا سینیٹ کی آدھی نشستوں کے اگلے انتخابات دو ہزار چوبیس میں ہوں گے جبکہ اِس حکومت کی مدت دو ہزار تیئس میں ختم ہوجائے گی۔۔۔۔۔

    چھ مہینے کا ہی تو فرق لگا ہے بھائی کیوں تعنے مار رہے ہو – میں کہتا ہی رہا کہ حضور آپ بھی سیاست پر لکھیں مگر کسی کا ایک آدھ نقطہ پکڑ کر نقص نکالنے کے علاوہ
    لگتا ہے آپ میں سیاست پر ایک پیرا لکھنے کی بھی صلاحیت نہیں ہے – ایک پینٹر نے ایک پینٹنگ بنا کر لگا دی اور لکھا کہ اس میں سے نقص نکال کر نشان لگا دیں اگلے دن پوری پینٹنگ پر جگہ جگہ نقص کی لائین لگیں تھیں – پینٹر بہت مایوس ہوا کہ کیا میں اتنا برا پینٹر ہوں ؟ کسی دانا نے کہا ایسی ہی ایک اور پینٹنگ بنا کر لگاؤ اور لکھو اس سے بہتر پینٹنگ بنا کر اس کے ساتھ لگا دیں – تو کوئی جواب نہ تھا – آپ سے بھی ایسی ہی اس سے اچھی سیاسی پینٹنگ کی درخواست ہے

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #23
    خوش آمدید باوا بھائی – آپ کے بغیر فورم پر دل نہیں لگتا تھا اور فورم سونا سونا تھا – آپ کی غیر حاضری اس بار لمبی تھی

    اعوان بھائی

    فورم پر خوش آمدید کہنے کا بہت شکریہ

    آپکی موجودگی میں فورم سونا کیسے ہو سکتا ہے؟ آپ نے خوب رونق لگا رکھی ہے

    اب چونکہ میرے پاس لکھنے کو کچھ ہوتا نہیں ہے تو آپ اور دوسرے دوستوں کے تھریڈز اور کومنٹس پڑھ کر رہنمائی حاصل کرتا رہتا ہوں

    Awan
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #24
    باوا بھائی کسی وجہ سے قوٹ نہیں ہو رہا – میں فورم پر زیادہ نہیں آ سکا – میں ہی کیا فورم پر مجموھی ٹریفک ہی کم رہی – اب کچھ کرتے ہیں ٹریفک بڑھانے کے لئے ورنہ فورم کا مزہ نہیں ہے اس حالت میں -میں بھی اپنی حاضری بڑھانے کی کوشش کروں گا – آپ پرانے سٹائل میں لکھیں آپ کی تحریر کو سب شوق سے پڑھتے ہیں – زیدی صاحب کی حاضری بھی اچھی رہی شکر ہے ہمیں ایک اچھا لکھنے والا باقاعدہ لکھنے کے لئے مل گیا –

    Bawa

    Zaidi

Viewing 4 posts - 21 through 24 (of 24 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi