Viewing 6 posts - 1 through 6 (of 6 total)
  • Author
    Posts
  • Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1
    کورونا: پاکستان میں 594 افراد جاں بحق،25,837 متاثر

    پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 594 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 25 ہزار 837 تک پہنچ گئی.

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,764 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 30 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

    ملک میں کورونا وائرس کے 7  ہزار 530 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کو کنٹرول کرنے میں چین کا اہم کردار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    سندھ میں کورونا کے اب تک  9 ہزار 93 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 10 ہزار 33، خیبرپختونخوا 3,956، بلوچستان 1,725، اسلام آباد 558، آزاد کشمیر 78 اورگلگت بلتستان میں 394 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 209 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 171، پنجاب میں 183، بلوچستان 24، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

    آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کا شکار کوئی بھی مریض لقمہ اجل نہیں بنا۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 163 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 11 ہزار 993  ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کُل 2 لاکھ 57 ہزار 247  ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: کورونا: دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 39 لاکھ 16 ہزار سے تجاوز کر گئی

    پاکستان میں کورونا وائرس کو سامنے آئے 2 ماہ سے زائد عرصہ بیت چکا ہے، ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں رپورٹ ہوا جس کے ایک ماہ بعد یعنی 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔

    ملک میں کورونا وائرس سے پہلی موت 18 مارچ کو خیبرپختونخوا میں ہوئی اور تادم تحریر اموات کی تعداد 594 ہو گئی ہے۔

    • This topic was modified 54 years, 4 months ago by .
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #2
    https://www.express.com.pk/images/NP_LHE/20200507/Sub_Images/1107414566-1.gif
    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #3
    اس شرح  اموات کو 5فیصد پر لیجانا ضرری ہے

    سنا ہے5فیصد سے زیادہ ہوجائے تو عالمی خیراتی ادارے خیرات بڑھا دیتے ہیں

    لہذا کرونا اضافہ مجبوری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خیرات لینا ضروری ہے۔

    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #4
    کے پی میں دوگنی اموات وایرس کے شاید دو طرفہ داخلے کی وجہ سے نہ ہوں

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #5
    اس شرح اموات کو 5فیصد پر لیجانا ضرری ہے سنا ہے5فیصد سے زیادہ ہوجائے تو عالمی خیراتی ادارے خیرات بڑھا دیتے ہیں لہذا کرونا اضافہ مجبوری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خیرات لینا ضروری ہے۔

    پھر تو کے پی بالکل آن ٹارگٹ ہے

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    پاکستان پراگر قدرت کو رحم آگیا تو شائد بچ جاے ورنہ میرے خیال میں دنیا کا سب سے بڑا وبای سینٹر بننے جارہا ہے اللہ رحم کرے کوی کچھ کر بھی نہیں سکتا لاک ڈاون کریں تو غریب بھوکے مرتے ہیں نہ کریں تو کرونا مارتا ہے لہذا غریبوں نے یہ فیصلہ کیا کہ بھوک سے مرنے کی بجاے روٹی کھا کر مرجائیں تو اچھا ہے

    حکومت کی سخت نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے بھی ایسا ہوا ہے باقی قصور ہمارئ قوم کا ہے نوازشریف بھی ہوتا تو ان کو سمجھانا ناممکن ہوتا

    آپ ایک گھنٹہ سوشل ڈسٹنس رکھنے پر لیکچر دیں اور صرف ایک دیگ پکا کروہاں رکھ دیں سارا پنڈال ایک دوسرے کو جپھے مارتے ہوے چاولوں کی طرف جھپٹ پڑے گا

Viewing 6 posts - 1 through 6 (of 6 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi