Viewing 17 posts - 1 through 17 (of 17 total)
  • Author
    Posts
  • Zed
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1

    وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں سعودی عرب کی قیادت سے مذاکرات کرنے والے پاکستانی وفد نے منگل کی رات قوم کو ’خوشخبری‘ سنائی کہ سعودی عرب نے پاکستان کو مالی بحران سے نمٹنے کے لیے نقدی اور ادھار تیل دینے کی پیشکش کی ہے۔

    کیا سعودی عرب کے ساتھ یہ اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہے؟

    جی نہیں۔ 1998 میں ایٹمی دھماکے کرنے پر امریکہ نے پاکستان پر اقتصادی پابندیاں عائد کر دی تھیں جس کے نتیجے میں پاکستان شدید مالی بحران کا شکار ہو گیا تھا۔ زرمبادلہ کےذخائر پر اتنا شدید دباؤ تھا کہ حکومت نے نجی بنکوں سے ڈالر نکلوانے پر پابندی لگا دی تھی۔

    اس صورتحال میں جب کوئی دوسرا ملک یا قرض دینے والا آئی ایم ایف جیسا ادارہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے پاکستان کی مالی مدد نہیں کر سکتا تھا، سعودی عرب پاکستان کی مدد کو آیا تھا۔ سعودی عرب نے اس وقت بھی پاکستان کو تین ارب ڈالر سالانہ کا تیل ادھار دینا شروع کیا تھا۔

    اسی طرح 2014 میں پاکستان غیر ملکی ادائیگیوں کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو زر مبادلہ کی ضرورت تھی۔

    اس وقت سعودی عرب نے ڈیڑھ ارب ڈالر کیش پاکستان کو دیے تھے جسے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

    سعودی عرب کی جانب سے ادھار تیل کا سلسلہ کئی برس جاری رہا تھا۔ ایٹمی دھماکوں کے نتیجے میں لگنے والی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ پابندیوں کی وجہ سے سعودی عرب نے امریکی غیض و غضب سے بچنے کے لیے اسے ’ادھار‘ پر تیل دینے کا معاہدہ قرار دیا تھا لیکن دراصل یہ مفت تیل تھا جس کے پیسے پاکستان نے کبھی واپس نہیں کیے۔

    اسی طرح 2014 میں سعودی عرب سے ملنے والے ڈیڑھ ارب ڈالر میں سے آدھی رقم کو ’گرانٹ‘ قرار دے دیا گیا تھا۔ لیکن قرائن یہی بتاتے ہیں کہ پاکستان نے باقی کی رقم بھی ادا نہیں کی تھی۔ اس بار بھی یہی کچھ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

    کیا یہ ڈیل آئی ایم ایف کا نعم البدل ہو سکتی ہے؟

    شاید نہیں۔ سعودی عرب سے ملنے والی کیش رقم پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے کے لیے ملکی خزانے میں کیش کی صورت میں پڑی رہے گی اور پاکستان یہ رقم کسی دوسری مد میں خرچ نہیں کر سکے گا۔ جو ادھار تیل مل رہا ہے وہ پاکستان کی ملکی ضرورت کا 20 سے 25 فیصد ہے۔

    اس طرح پاکستان کو قومی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پھر بھی خاصی رقم کی ضروت ہے جو اس کے پاس نہیں ہے اس لیے مزید قرض کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ مالیاتی امور کے ماہر محمد سہیل تو یہ بھی کہتے ہیں کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام میں ضرور جانا چاہیے تاکہ ملکی معیشت کو مزید استحکام ملے اور ملکی حالات طویل مدت کے لیے اچھے رہیں۔

    ان کے مطابق سعودی عرب سے ملنے والی اس ڈیل کے نتیجے میں پاکستان اب آئی ایم ایف سے شائد اتنی بڑی رقم نہ لے اور اتنی سخت شرائط پر نہ لے جو اس معاہدے سے پہلے زیر بحث تھیں لیکن آئی ایم کے پاس جانا تو پڑے ہ

    اس معاہدہ کی کل مالیت کتنی ہے؟
    پاکستان اپنی ضروریات کا زیادہ تر تیل درآمد کرتا ہے
    ابھی تک سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق سعودی عرب فوری طور پر تین ارب ڈالر پاکستان کو کیش کی صورت میں فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ تین ارب ڈالر مالیت کا تیل، جو ہر سال پاکستان سعودی عرب سے خریدتا ہے، اس کے پیسے پاکستان کو ادا نہیں کرنا پڑیں گے۔

    اس طرح اس سال اس ڈیل سے پاکستان کو چھ ارب ڈالر ملیں گے۔ تیل والا معاہدہ تین برس کے لیے یعنی کل ملا کر اس معاہدے کے ذریعے سعودی عرب نے پاکستان کو تین سال میں نو ارب ڈالر کا تیل دینے کا معاہدہ کیا ہے۔

    اس طرح یہ ’معاہدہ‘ 12 ارب ڈالر کا بنتا ہے۔ لیکن اسی معاہدے میں کہا گیا ہے کہ تیل والی سہولت پر نظر ثانی ہو سکتی ہے، تو اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ رقم بڑھ بھی سکتی ہے۔ لیکن مالیاتی امور کے ماہر محمد سہیل کہتے ہیں کہ پاکستان میں ادائیگیوں کے توازن کے مسائل عموماً ایک دو برس میں حل ہو جاتے ہیں اس لیے پاکستان کو تین برس کے بعد اس ’ادھار‘ تیل کی ضرورت شائد نہ رہے۔ لیکن اگر یہ تیل مفت کا ہے تو اس معاہدے کے جاری رہنے میں کوئی حرج بھی نہیں۔

    اس مدد کے بدلے میں پاکستان سے سعودی مطالبات کیا ہیں؟

    سعودی عرب نے پاکستان سے یمن کے لیے فوجیں بھیجنے کی درخواست کی تھی
    عام زندگی کی طرح بین الاقوامی سفارتکاری میں بھی کچھ مفت نہیں ہوتا۔ 2014 میں جب پاکستان کو سعودی عرب نے اسی طرح کے ایک معاہدے کے نتیجے میں ڈیڑھ ارب ڈالر دیے تھے تو اس وقت اس کے ساتھ کوئی مطالبہ یا شرط نہیں تھی لیکن کچھ ہفتوں بعد یمن کے لیے فوجیں بھیجنے کی درخواست موصول ہو گئی تھی۔

    اس بار بھی معاہدے میں نہ کوئی شرط بتائی گئی ہے اور نہ ہی بظاہر کوئی مطالبہ سامنے آیا ہے۔ لیکن ہنوز دلی دور است۔ جس طرح کے بین الاقوامی دباؤ کا آج کل سعودی عرب کو سامنا ہے اس میں کوئی مطالبہ سامنے آ بھی سکتا ہے۔

    https://www.bbc.com/urdu/pakistan-45966715

    • This topic was modified 54 years, 3 months ago by .
    جمہور پسند
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #2
    زیڈ صاحب پاکستان میں کونسی طاقتور پارلیمنٹ ہے یا سویلین گورنمنٹ … جو سعودی حکومت اس سے مطالبات کریں

    … سعودی ون ونڈو شاپنگ کرتے ہے جی ایچ کیو سے …..ان کی مطلب کی چیز راولپنڈی میں دستیاب ہے

    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    گونگلو جی اتھرا صاحب کا لگایا ہوا آرٹیکل اگر آپ نے نیا تھریڈ بنانے کو استعمال کرنا ہی تھا تو کم از کم بشکریہ اتھرا صاحب لکھ دیتے تمھاری فیس میں نے انہوں نے حصہ تو نہیں مانگ لینا تھا

    :rock:

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Zed
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #4
    گونگلو جی اتھرا صاحب کا لگایا ہوا آرٹیکل اگر آپ نے نیا تھریڈ بنانے کو استعمال کرنا ہی تھا تو کم از کم بشکریہ اتھرا صاحب لکھ دیتے تمھاری فیس میں نے انہوں نے حصہ تو نہیں مانگ لینا تھا :rock:

    Babloo

    Ithra had nothing to do with it. He merely posted an excerpt. I am sure he doesn’t expect any credit but even then “Thank you Ithra”.

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5
    زیڈ صاحب پاکستان میں کونسی طاقتور پارلیمنٹ ہے یا سویلین گورنمنٹ … جو سعودی حکومت اس سے مطالبات کریں … سعودی ون ونڈو شاپنگ کرتے ہے جی ایچ کیو سے …..ان کی مطلب کی چیز راولپنڈی میں دستیاب ہے

    وقت آ گیا ہے کہ راولپنڈی والے اپنے جوہر اب انٹرنیشنل لیول پر دکھائیں

    سعودی بادشاہت کمزور ہے اوردنیا کی توجہہ ہٹانے کے لئے ہلکی پھلکی لڑائی تو شروع کروائی جا سکتی ہے

    بس اپنے راحیل صاحب کو ایک آدھ آنکھہ مار کر چار ڈویژن فوج کا خرچہ سعودیوں پر ڈال دیں

    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    Babloo Ithra had nothing to do with it. He merely posted an excerpt. I am sure he doesn’t expect any credit but even “Thank you Ithra”.

    گونگلو جی ان کی پوسٹ کی پہلی لاین میں لنک موجود ہے

    :bigsmile:

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    جمہور پسند
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #7
    انٹرنیشنل لیول پر پھر پکڑے جائیں گے …

    یاد ماضی عذاب ہے یا رب

    وقت آ گیا ہے کہ راولپنڈی والے اپنے جوہر اب انٹرنیشنل لیول پر دکھائیں

    سعودی بادشاہت کمزور ہے اوردنیا کی توجہہ ہٹانے کے لئے ہلکی پھلکی لڑائی تو شروع کروائی جا سکتی ہے

    بس اپنے راحیل صاحب کو ایک آدھ آنکھہ مار کر چار ڈویژن فوج کا خرچہ سعودیوں پر ڈال دیں

    Zed
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #8
    گونگلو جی ان کی پوسٹ کی پہلی لاین میں لنک موجود ہے :bigsmile:

    So what? I provided the source too.

    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9
    So what? I provided the source too.

    گونگلو جی تیرے سے اوپر کی بات ہے آویں برین کی بیٹری استعمال نہ کر

    :lol:

    Zed
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #10

    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #12
    یہ تو کہتے تھے کہ بھوکے رہ لیں گے مگر بھیک نہیں مانگیں گے ، جو قومیں بھیک مانگ کر گزارہ کرتی ہیں وہ کبھی اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہوسکتیں،،
    ہم تو دل و جان سے راضی تھے مگر خان صاحب نے تو اپنے بیان کی سیاہی بھی سوکھنے نہ دی اور کشکول اٹھا کر مانگنے نکل پڑے
    Zed
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #13

    Hazrat,

    I already dicussed this on another thread started by Shirazi. There is absolutely nothing wrong with deploying a battalion in Saudi for their protection in return of favorable deals like this recent one.

    Atleast our Army generates us some revenue which is a win/win. Saudis are in a precarious position, they can’ afford a big powerful army as they might attempt a coup so next best thing is to outsource it to us. Despite everything we have the best military in the region and our soldiers are battle hardened especially when dealing with terrorists.

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #14

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #15
    اندر کھاتے ۔۔۔سارا معاملہ راحیل شریف نے کروایا ہے ۔۔۔۔۔اور یہ پکی خبر ہے ۔

    :bhangra:

    شکریہ نوازشریف ۔۔۔

    :bhangra: :bhangra:   :bhangra:

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #16
    اندر کھاتے ۔۔۔سارا معاملہ راحیل شریف نے کروایا ہے ۔۔۔۔۔اور یہ پکی خبر ہے ۔ :bhangra: شکریہ نوازشریف ۔۔۔ :bhangra: :bhangra: :bhangra:

    میں نے سنا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ جمال خشوگی  کے ۔۔۔۔۔ پارچے  ۔۔۔۔ اور ۔۔۔ پسندے ۔۔۔۔ بنانے کا ۔۔۔۔ آئیڈیا بھی راحیل شریف کا تھا ۔۔۔۔۔

    ۔اور قتل کے بعد ۔۔۔۔ خشوگی کی با ئیں دستی کا گوشت ۔۔۔۔ راحیل شریف ۔۔۔ ساتھ لئے گئے ۔۔۔۔۔۔

    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #17
    اہلیان یوتھیان اور کتنا گرو گے

    مطلب بھیک ملنےپر مبارکبادیں ہا ہا ہا ہا

    قوم سے خطاب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔واہ واہ واہ

    یہ کبھی مت سوچنا کہ عمران خان آپ کا وزیر اعظم ہو اور وہ بھیک مانگتا پھرے

    تمھیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟

Viewing 17 posts - 1 through 17 (of 17 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi