Viewing 20 posts - 41 through 60 (of 100 total)
  • Author
    Posts
  • Haristotle
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #31
    تو آپ کب اپنے لاڈلے کے غلط طرز عمل کے حق میں تاویلیں گھڑنے سے باز آئینگے :bigsmile:

    مجھے یقین ہے آپ بنا ثبوت مذاق نہی کرتے

    :bigsmile:

    Abdul jabbar
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #42
    ’الیکشن سے پہلے سیاستدانوں پر حملوں سے کئی سوالات اٹھتے ہیں
    سارہ حسن بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

    ڈاکٹروں کے مطابق احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    پاکستان کے شہر نارووال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو اُن کے آبائی حلقے میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ہے۔ احسن اقبال نارووال کے علاقے کنجروڑ میں ایک کارنر میٹنگ میں شریک تھے۔

    وہ ضلعی ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹروں کے مطابق اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    پاکستان کے سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں سمیت مختلف حلقوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے وزیر داخلہ پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

    الیکشن سے پہلے سیاستدانوں پر حملوں سے سوال اٹھتے ہیں
    06/05/2018 بی بی سی 0 Views

    سارہ حسن – بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

    احسن اقبال

    نارووال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو اُن کے آبائی حلقے میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ہے۔ احسن اقبال نارووال کے علاقے کنجروڑ میں ایک کارنر میٹنگ میں شریک تھے۔

    وہ ضلعی ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹروں کے مطابق اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    پاکستان کے سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں سمیت مختلف حلقوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے وزیر داخلہ پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

    اس وقت پاکستان میں ٹوئٹر پر #AhsanIqbal ٹرینڈ کر رہا ہے۔

    پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے ٹویٹ کی کہ ’اللہ انھیں جلد صحتیاب کرے اور حملہ آور کو پکڑ کر فوری سزا دی جائے۔

    صحافی مظہر عباس نے کہا کہ ’اچھا ہو گا کہ تمام سیاسی جماعتیں وزیر داخلہ احسن اقبال پر ہونے والے حملے کی مذمت کریں۔ یہ دوسروں کے لیے بھی تنبیہ ہے۔‘

    پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمران خان نے بھی احسن اقبال پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔

    سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شیری رحمان نے احسن اقبال پر ہونے والے حملے مذمت کی۔ انھوں نے ٹویٹ کی کہ ’احسن اقبال کے زخمی ہونے پر بہت افسوس ہوا ہے۔ امید ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہوں گے، اُن کے خاندان کے لیے نیک خواہشات اور اللہ اُن سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔‘

    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اافراسیاب خٹک نے ٹویٹ کی کہ احسن اقبال پر فائرنگ کے واقعے پر ملک کا ہر شہری حیران ہے۔ انھوں نے احسن اقبال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذہب کو مسلح کرنا ایسا راستہ ہے جو مہلک تباہی کی جانب جاتا ہے۔

    پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے احسن اقبال پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اُن کی مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث شخص کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار احسین نے وزیر داخلہ پر ہونے والے حملے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل سیاستدانوں پر ہونے والے ایسے حملوں بہت سے سوالات جنم لیتے ہیں۔

    پاکستان کی فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کی ہے کہ بری فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ نے بھی احسن اقبال پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اُن کے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

    ادھر پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی احسن اقبال پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ‘حملہ کرنے والا تو ایک ذریعہ ہے، جو سیاسی فوائد کے لیے ، اپنا بدلہ چکانے کے لیے اُن کی سرپرستی کر رہے ہیں اور انھیں اکساتے ہیں وہ اصل مجرم ہیں۔’
    بشکریہ ہم سب

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #43
    اگر اس کی پولیس کی جوابی فائرنگ سے موت ہو جاتی تو کیا قوم کو ایک اور ممتاز قادری مل جاتا ؟

    ___________________________

    وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم عابد حسین نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے معاملے پر وزیر داخلہ پر حملہ کیا ۔

    ملزم نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے ختم نبوت کے معاملے پر احسن اقبال پر حملہ کیا ،یہ فیصلہ میرا ذاتی تھا ،جس میں اور کوئی شریک نہیں۔

    پولیس کے مطابق 21سالہ حملہ عابد حسین ولد منظور گجر کا تعلق میرم سے ہے،ان کے گھرانے کا تعلق مذہبی تنظیم سے ہے، وہ وزیر داخلہ کی کارنر میٹنگ میں شرکت کےلئے کنجروڑ آیا تھا ۔

    پولیس نے ملزم عابد حسین کے اعترافی بیان کی مزید تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کیں۔

    حملے کے بعد وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے حملے کی تفصیلات بتائے ہوئے کہا تھاکہ احسن اقبال نفرت کی سیاست کو فروغ دینے والوں کا نشانہ بنے ہیں،وہ اکثر کہتے رہے ہیں کہ اسی سیاست کو بڑھاوا نہ دیا جائے ۔

    وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا تھاکہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ملزم کا تعلق تحریک لبیک سے ہے، انتہا پسندی کی سوچ کی ہمارا مذہب بھی اجازت نہیں دیتا۔

    Abdul jabbar
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #44
    اگر اس کی پولیس کی جوابی فائرنگ سے موت ہو جاتی تو کیا قوم کو ایک اور ممتاز قادری مل جاتا ؟ ___________________________ وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم عابد حسین نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے معاملے پر وزیر داخلہ پر حملہ کیا ۔ ملزم نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے ختم نبوت کے معاملے پر احسن اقبال پر حملہ کیا ،یہ فیصلہ میرا ذاتی تھا ،جس میں اور کوئی شریک نہیں۔ پولیس کے مطابق 21سالہ حملہ عابد حسین ولد منظور گجر کا تعلق میرم سے ہے،ان کے گھرانے کا تعلق مذہبی تنظیم سے ہے، وہ وزیر داخلہ کی کارنر میٹنگ میں شرکت کےلئے کنجروڑ آیا تھا ۔ پولیس نے ملزم عابد حسین کے اعترافی بیان کی مزید تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کیں۔ حملے کے بعد وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے حملے کی تفصیلات بتائے ہوئے کہا تھاکہ احسن اقبال نفرت کی سیاست کو فروغ دینے والوں کا نشانہ بنے ہیں،وہ اکثر کہتے رہے ہیں کہ اسی سیاست کو بڑھاوا نہ دیا جائے ۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا تھاکہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ملزم کا تعلق تحریک لبیک سے ہے، انتہا پسندی کی سوچ کی ہمارا مذہب بھی اجازت نہیں دیتا۔

    میرے ہادی،میرے رہبر،میرے رہنما اورسارے جہاں کے لئے سراپا رحمت حضرت محمدﷺ کا فرمان ہے
    میرےبعد کفر کی طرف نہ لوٹ جاناکہ ایک دوسرے کی گردن مارنے لگو۰
    جس نےمسلمان پر ھاتھ اٹھایا وہ ھم میں سے نہیں۰
    مسلمان کو گالی دینا فسق اور قتل کرنا کفر ھے
    ۰ صحیح بخاری

    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #45
    بہتر ہوگا کے اس طرح کے واقعات کو کوئی بھی بھی جماعت سیاسی فائدے کے لئے استعمال نہ کرے، بشمول مضروب جماعت کے
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #46
    جس جنونیت کا شکارآج احسن اقبال ہوا ہے اس کی ابتدا اسی کی والدہ نے کی تھی۔۔۔۔۔ جب جنرل ضیا کی منتخب کردہ آپا نثآر فاطمہ نے ختم نبوت بلاسفیمی لا منظور کروانے کیلئے ایک قرارداد پیش کی جسکے نتیجے میں یہ لا بنا اور آج کے دن تک سینکڑوں بے گناہ لوگ اس لا کی وجہ سے جیلوں میں مارے گئے یا پڑے سڑ رہے ہیں

    آج موصوفہ کا اپنا بیٹا اسی جنونیت کا شکار ہوگیا

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #47
    جس جنونیت کا شکارآج احسن اقبال ہوا ہے اس کی ابتدا اسی کی والدہ نے کی تھی۔۔۔۔۔ جب جنرل ضیا کی منتخب کردہ آپا نثآر فاطمہ نے ختم نبوت بلاسفیمی لا منظور کروانے کیلئے ایک قرارداد پیش کی جسکے نتیجے میں یہ لا بنا اور آج کے دن تک سینکڑوں بے گناہ لوگ اس لا کی وجہ سے جیلوں میں مارے گئے یا پڑے سڑ رہے ہیں آج موصوفہ کا اپنا بیٹا اسی جنونیت کا شکار ہوگیا

    یعنی اس کی ماں نے اگر برا کیا تو بیٹے کے ساتھ صحیح ہوا؟؟

    بھائی جی مذمت کے ساتھ اگر مگر نہیں ہوتے۔

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    #48

    پردے کے پیچھے بیٹھے ہوئے مقتدر حلقے سب سے زیادہ مذہب کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں، لیکن کل کو وہ بھی اس آگ سے بچے نہیں رہیں گے۔ فی الحال اس مذہبی جنونیت کا ڈائریکٹ ٹارگٹ سیاستدان ہیں، اگر اب بھی یہ سیاستدان ایک دوسرے کے خلاف مذہبی کارڈ کھیلنے سے باز نہیں آتے تو پھر یہ اپنی تباہی کے خود ذمے دار ہوں گے۔۔ چند دن پہلے نواز شریف کے ڈنگر داماد کیپٹن صفدر نے اسمبلی میں ڈاکٹر عبدالسلام کا نام یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ سے ہٹانے کے لئے قرارداد منظور کروائی، میں نہیں سمجھتا کہ کیپٹن صفدر نواز شریف کی مرضی کے بغیر اتنا بڑا کام کرسکتا ہے۔   یہ گڈ کاپ بیڈ کاپ کی گیم بہت بھاری پڑے گی۔ 

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    #49
    یعنی اس کی ماں نے اگر برا کیا تو بیٹے کے ساتھ صحیح ہوا؟؟ بھائی جی مذمت کے ساتھ اگر مگر نہیں ہوتے۔

    میں نے سنا ہے احسن اقبال خود بھی تحریک ختم نبوت میں شریک رہا ہے۔۔۔

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #50
    یعنی اس کی ماں نے اگر برا کیا تو بیٹے کے ساتھ صحیح ہوا؟؟ بھائی جی مذمت کے ساتھ اگر مگر نہیں ہوتے۔

    بڑوں کے کاموں کو آگے بڑھانے کی وجہ سے بھی ایک بندہ اس کا شکار ہوجاتا ہے۔۔۔۔اس مذہبی جنونیت کے خلاف احسن اقبال اگر کچھ کیا ہو تو بتائیں؟

    مولوی لنگڑوی کے فیض آباد میں ترلے

    یا

    داتا دربار کے آگے مولوی کے آگے لمبا لیٹنا؟

    کیا اس لئے کہ عوام مر رہے تھے۔۔۔اب پہلی با اپنے اوپر گولی چلی ہے تو ہوسکتا ہے کہ صفدر اعوان جیسے گدھوں کو لگام ڈالیں ورنہ اب نمبر ان کا اپنا ہے

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #51
    میں نے سنا ہے احسن اقبال خود بھی تحریک ختم نبوت میں شریک رہا ہے۔۔۔

    ختم نبوت کا لفظ ہی کچھ ایسا بنا دیا گیا ہے کہ ہر شخص کو جنت کا شارٹ کٹ یہی لگتا ہے تو اگر احسن اقبال نے بھی شرکت کی ہو تو کوئی اچنبھا نہیں۔  ثواب کی بارش ہو رہی ہو تو کون مسلمان نہیں بھیگنا چاہے گا؟؟

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #52
    بڑوں کے کاموں کو آگے بڑھانے کی وجہ سے بھی ایک بندہ اس کا شکار ہوجاتا ہے۔۔۔۔اس مذہبی جنونیت کے خلاف احسن اقبال اگر کچھ کیا ہو تو بتائیں؟ مولوی لنگڑوی کے فیض آباد میں ترلے یا داتا دربار کے آگے مولوی کے آگے لمبا لیٹنا؟ کیا اس لئے کہ عوام مر رہے تھے۔۔۔اب پہلی با اپنے اوپر گولی چلی ہے تو ہوسکتا ہے کہ صفدر اعوان جیسے گدھوں کو لگام ڈالیں ورنہ اب نمبر ان کا اپنا ہے

    یعنی اس کی ماں کے زمانے کے لوگ راسخ مسلمان نہیں تھے اسلئے کسی کو ایسے نہیں پھڑکاتے تھے اور اب کے مسلمان الحمداللہ بالکل ٹھیک راستے پر ہیں کہ یہ سب کچھ کررہے ہیں۔

    آپ کچھ بھی کہہ لیں لیکن یہ مسلہ ختم نبوت کا نہیں بلکہ فوج کی بدمعاشی کا ہے۔ احسن اقبال نے جس دن کورٹ کے باہر فوج کو شٹ اپ کال دی تھی مجھے اسی دن سے یہی توقع تھی کہ اسے ختم نبوت کے نام پر ہی نشانہ بنایا جائے گا۔

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #53
    یعنی اس کی ماں کے زمانے کے لوگ راسخ مسلمان نہیں تھے اسلئے کسی کو ایسے نہیں پھڑکاتے تھے اور اب کے مسلمان الحمداللہ بالکل ٹھیک راستے پر ہیں کہ یہ سب کچھ کررہے ہیں۔ آپ کچھ بھی کہہ لیں لیکن یہ مسلہ ختم نبوت کا نہیں بلکہ فوج کی بدمعاشی کا ہے۔ احسن اقبال نے جس دن کورٹ کے باہر فوج کو شٹ اپ کال دی تھی مجھے اسی دن سے یہی توقع تھی کہ اسے ختم نبوت کے نام پر ہی نشانہ بنایا جائے گا۔

    فوج نے ایک سویلین کے تھرو ہی یہ کام کروایا تھا،،، آپا نثار فاطمہ کے تھرو

    آپ یہ بتادیں کہ وزیر داخلہ نے اس مذہبی جنونیت کو ختم کرنے کیلئے کیا کوشش کی ہے۔۔۔۔۔کوی ایک معمولی سی کوشش بھی کی ہوتی تو آج یہ واقعہ نہ ہوتا

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #54
    فوج نے ایک سویلین کے تھرو ہی یہ کام کروایا تھا،،، آپا نثار فاطمہ کے تھرو آپ یہ بتادیں کہ وزیر داخلہ نے اس مذہبی جنونیت کو ختم کرنے کیلئے کیا کوشش کی ہے۔۔۔۔۔کوی ایک معمولی سی کوشش بھی کی ہوتی تو آج یہ واقعہ نہ ہوتا

    آئین اور قانون میں یہ مذہبی جنونیت بھٹو کے دور سے ہی شروع ہوگئی تھی اور  بھٹو کے خلاف بھی تحریک نفاذ مصطفیٰ نامی تحریک چلائی گئی تھی۔ اس قسم کی جنونیت کو ن لیگ سے جوڑنا مناسب نہیں۔ ضیاء الحق کے وقت سے فوج سیاست میں اتنی زیادہ دخیل ہوچکی ہے کہ اب اسے اس کی آئینی حدود میں واپس لانا تقریبا” ناممکن ہے۔ اس ایشو کو اگر بطور وزیر احسن اقبال چھیڑتا تو اس سے زیادہ خراب نتائج نکلتے جو اب نکلا ہے۔ سب اسی میں عافیت جانتے ہیں کہ لبیک کے نعرے لگائے جائیں۔

    ورنہ آپ بھی جانتے ہیں قانون میں کون سی تبدیلی کی گئی تھی اور اسے محض ایشو بنانے کیلئے اس تبدیلی کو کیا رنگ دیا گیا ہے۔

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    #55
    فوج نے ایک سویلین کے تھرو ہی یہ کام کروایا تھا،،، آپا نثار فاطمہ کے تھرو آپ یہ بتادیں کہ وزیر داخلہ نے اس مذہبی جنونیت کو ختم کرنے کیلئے کیا کوشش کی ہے۔۔۔۔۔کوی ایک معمولی سی کوشش بھی کی ہوتی تو آج یہ واقعہ نہ ہوتا

    ان مولویوں کو ہینڈل کرنا اتنا مشکل نہیں، چلو دھرنے پر تو یہ ڈر گئے تھے، مگر دھرنے کے بعد بھی انہوں نے کچھ نہیں کیا، مولوی خادم لنگڑو روزانہ کی بنیاد پر جگہ جگہ جاکر تقریریں کرتا ہے اور اس کے سامنے عوام کا جمِ غفیر ہوتا ہے، آپ اس کی یوٹیوب پر تقاریر جاکر ملاحظہ کرلیں، ایک ایک تقریر آگ لگانے والی ہے، سب میں وہ کھلے عام قتل کرنے کی ترغیب دیتا ہے، میں تو حیران ہوں کہ ایک خونخوار جانور کو کسطرح انہوں نے کھلا چھوڑا ہوا ہے، وہ پورے معاشرے میں زہر پھیلاتا پھررہا ہے، حکومت کے پاس سو طریقے ہوتے ہیں، اگر حکومت سے یہ لنگڑا وائرس کنٹرول نہیں ہورہا تو اور کسی کام کی ان سے کیا توقع رکھیں، اتنی خصی حکومت میں نے کبھی نہیں دیکھی۔۔۔

    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    #56

    خادم رضوی نے چند دن قبل احسن اقبال کو گولی مارنے کی دھمکی دی تھی۔۔

    الو کا پٹھہ

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #57
    ان سب مولویوں کو دریا برد کر دو

    یہ آپکے فوجیوں کے بوٹ چاٹییے ہیں

    :bigsmile:

    کیا آپ نے کبھی ملاں ملٹری اتحاد کا نام نہیں سنا ہے؟

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #58
    الو کا پٹھہ

    (الو (فوجیوں) کا پٹھہ (بوٹ چاٹیا

    آجکل اور الّو کے پٹھے کون کون سے ہیں؟

    ذرا وہ بھی بتا دیجیے

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #59
    میرا خیال ۔۔۔۔۔ معاملات ۔۔۔۔۔۔  لاجیکالی چل رھے ہیں ۔۔۔۔۔

    پہلے  بتا یا گیا کہ ۔۔۔۔ سیا ستدان ۔۔۔۔۔ کرپٹ ہیں ۔۔۔۔

    پھر بتا یا گیا کہ ۔۔۔۔ سیاستدان ۔۔۔۔ سہولت کار ہیں ۔۔۔۔

    پھر بتا یا گیا کہ ۔۔۔۔ سیاستدان ۔۔۔۔۔ دھشت گردوں کے ساتھی ہیں ۔۔۔۔

    پھر بتا یا گیا کہ ۔۔۔ سیاستدان ۔۔۔ خود ہی دھشت گرد ہیں ۔۔۔۔۔۔

    اب بتا یا جارھا ہے کہ ۔۔۔۔ سیاستدان ۔۔۔۔۔۔ تو ھین رسالت کے  مرتکب ہیں ۔۔۔۔۔

    ۔

    اس ہوم ورک کے بعد ۔۔۔۔ اب سیاستدانوں پر ۔۔۔۔ ھلکی پھلکی ۔۔۔۔ گولی باری بھی شروع ہوگئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔

    جس طرح زرداری سے لیکر ۔۔۔ نواز شریف ۔۔۔ تک سارے ۔۔۔ سیاستدان ۔۔۔ کرپٹ ۔۔۔ دھشت گرد ی سہولت کاری کے بعد ۔۔۔۔ گولی باری کی طرف لائے جارہے ہیں ۔۔۔۔

    ۔

    ہوسکتا ہے  ۔۔۔  یہ کلچر ۔۔۔ کابل کے بعد ۔۔۔ پا کستان میں پروان چڑ ھ جائے ۔۔۔۔ اور  ۔۔۔۔ پا کستان بھی سیاستدانوں سے بالکل پا ک ہوجائے  ۔۔۔۔۔۔۔۔

    پاکستان کے مستقبل میں ۔۔۔۔ احسن اقبال کے ۔۔۔ بعد ۔۔۔۔۔ خورشید شاہ ۔۔۔۔ فاروق ستار ۔۔۔۔ مخدوم شاہ محمود قریشی ۔۔۔۔ ۔۔ عمران خان ۔۔۔ شہباز شریف ۔۔۔ سب کو گولی لگنی چاھیے ۔۔۔۔

    ۔۔ ورنہ اپنی موت مرنے میں تو سیاستدان بہت دن لگا دیں گے ۔۔۔۔۔۔ کام جلد ہونا چاھیے ۔۔۔۔۔ ورنہ پا کستان ھار جائے گا ۔۔۔ کابل  سے میچنگ کیسے کر پائے گا۔۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Gulraiz
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #60
    کراچی میں خلائی مخلوق پچہلے تیس سال سے جو کررہی تھی یہ اسی کا تسلسل ہے ، پہلے یہ کسی کو نظر نہیں آتی تھی ، ابھی تو ایک ہی کو گولیاں ماری ہیں ، دو چار کی بوری بند تشدد زدہ لاشیں ملینگیں تو ن لیگ کو سب بھول جائینگے ، عورتیں کیوں کراچی میں جنازے دفناتی تھیں ، ہن پتہ لگے آ
Viewing 20 posts - 41 through 60 (of 100 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi