Viewing 4 posts - 1 through 4 (of 4 total)
  • Author
    Posts
  • حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1

    پاکستان تحریک انصاف کی نئی حکومت آہستہ آہستہ جمنی شروع ہو چکی ہے۔ صوبائی اور وفاقی حکومتیں تشکیل پاچکی ہیں اور تمام وزرا حلف اٹھا چکے ہیں۔ ملک میں باقی وزارتیں تو قریباً وہی ہیں جو پچھلے ادوار میں اور دنیا کے ہر ملک میں ہوتی ہیں مگر ایک وزارت نئی بنی ہے۔
    یہ خفیہ وزارت ہے لیکن ایسی خفیہ، کہ سب ہی کو اس کی موجودگی کی خبر ہے۔ اب آ پ کہیں گے کہ یہ کیسا راز ہے جو سب کو پتہ ہے اور پھر بھی راز ہے؟
    تو دیکھیے، ہوا کی موجودگی پر سب کو یقین ہے لیکن ہوا کو کس نے دیکھا ہے؟ کچھ ایساہی سلسلہ اس وزارت کا ہے۔
    یہ وزارت زندگی کے ہر شعبے سے متعلق ہے اور اس کا کوئی ایک وزیر نہیں، سب ہی وزیر باری باری اس کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔
    وزیر تو وزیر، پی ٹی آ ئی کے تمام اراکینِ اسمبلی اور حامی، بلکہ کچھ دوسرے ادارے بھی ان ذمہ داریوں کا بوجھ بانٹنے کے لیے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
    بڑی قومیں اسی جذبے سے تشکیل پاتی ہیں۔ آپ تو جانتے ہی ہیں کہ قائد اعظم نے پاکستان بنایا تھا اور ہم پاکستان کو بچانے نکلے ہیں۔ اس راستے میں سب ہی کو قربانی دینا ہو گی۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ اس بار یہ قربانی عوام نہیں بلکہ حکمران پارٹی خود دے رہی ہے۔
    جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ جب سے پاکستان بنا ہے، ننھی سی جان پے در پے مشکلات کا شکار رہی۔ سب سے پہلے تو ہمیں اس جڑواں بھائی سے چھٹکارہ حاصل کرنا تھا ، جس کے ساتھ ہمارا سر جڑا ہو اتھا۔
    آخر کسی طرح اس سے الگ ہوئے تو 80 کی دہائی کے زبردستی لائے گئے انقلاب نے ہم سے ہماری ہنسی چھین لی۔
    جنرل مشرف نے بڑی کوشش کی کہ ہمیں ہنسنا سکھا سکیں۔ اس کے لیے انھوں نے اپنی ذاتی خدمات بارہا پیش کیں لیکن دودھ کے جلے اس چھاچھ کو آ ج تک پھونکیں مار رہے ہیں۔
    قصہ مختصر، زمانے کا رخشِ صبا خرام، سرپٹ دوڑتا، آ ج کے دور میں آ نکلا۔
    نئی حکومت نے سب سے پہلے انقلابی قدم اٹھایا اور اس قوم کو جو ہنسنا بھول چکی تھی، ہنسانے کے لیے ایک خفیہ وزارت قائم کی۔ یوں تو صحافیوں کا ایک خاص گروپ یہ سوچ کر بغلیں بجا رہا ہے کہ اس بار بوجوہ وہ حکومت کے لاڈلے رہیں گے لیکن یہ اللہ کی مجھ پہ خاص عنایت ہے کہ اس خفیہ وزارت کی خبر میں سب سے پہلے آپ کو دے رہی ہوں۔


    وزارت کا نام چونکہ خفیہ ہے اس لیے ہم اسے’ وزارت ہاسا مذاق’ کہہ لیتے ہیں۔ اس وزارت کا کام حلف برداری کے دن سے ہی شروع ہو گیا تھا اور بغیر کسی رکاوٹ کے روزانہ کی بنیادوں پہ جاری ہے۔
    ذیل میں ہم اس کی کارکردگی کا ایک ادھورا سا خاکہ پیش کر رہے ہیں۔ مکمل اس لیے نہیں کہ بڑوں سے سنا ہے پیاس کے مارے کو ایک دم بہت سا پانی پلا دیا جائے تو اس کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

    بنی گالا سے وزیر اعظم ہاؤس تک کا سفر بذریعہ ہیلی کاپٹر 55 روپے فی کلو میٹر پڑتا ہے۔ یہ کفایت شعاری ہے۔
    امریکہ کا فون کال سے متعلق بیان حقائق پر مبنی نہیں ۔امریکی وزارتِ خارجہ نے کال کی تفصیلات فراہم کر کے اپنے بیان کی تصدیق کر دی۔
    کیا عثمان بزدار جہاز خالی بھیج دیتے اور فیملی کو بذریعہ روڈ بلاتے؟ ( واضح رہے ان وزیراعلیٰ کی لیاقت ہی یہ تھی کہ ان کے علاقے میں بجلی تک نہیں)
    ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کو ایک عام شہری( خاور مانیکا) سے بدتمیزی کی سزا دی گئی۔
    کوئی وکھری جوانی ہے جو سینما ہاؤس تے آئی ہوندی اے سانبھی نئیں جاندی؟ (صوبائی وزیر اطلاعات فیض الحسن چوہان صاحب)
    نرگس کو میں حاجی نرگس نہ بناتا تو آ پ مجھے کہتے میگھا سال دے تی نئیں، تن سو روزے نہ رکھدی تے تسی مینوں کیہندے (فیض الحسن چوہان صاحب)
    صوبائی وزیرِ اطلاعات جناب فیض الحسن صاحب نے میگھاجی اور میڈم نرگس سے دو الگ ویڈیوز میں معافی مانگ لی۔
    وزیرِ اعظم نے فرانسیسی صدر کا فون سننے سے انکار کر دیا کیونکہ وہ صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔

    آپ میں سے اکثر ان باتوں کو سنجیدگی پر محمول کر کے غم وغصے کا اظہار کر رہے ہیں اور ان بذلہ سنج وزرا کی قابلیت پہ سوال اٹھا رہے ہیں۔ رہے نہ احمق کے احمق۔
    جناب! دوبارہ غور سے پڑھیے، کیا کوئی بھی ذی ہوش شخص اس قسم کی باتیں سنجیدگی سے کر سکتا ہے؟ کجا اربابِ حل و عقد ، جنہیں ہم نے 22 سال کی جدو جہد کے بعد چنا ہے؟
    میرے عزیز ہم وطنو! یہ ہے وزارتِ ہاسا مذاق ان لمیٹڈ کا پیش کردہ تھیئٹر ہے۔
    جب تک حکومت اصلی تے وڈے انقلابی اقدامات میں مصروف ہے آپ اس تھیئٹر سے دل بہلائیں۔
    ہنسیے، اس سے پہلے کہ لوگ آپ پر ہنسیں۔

    بشکریہ …… آمنہ مفتی

    https://www.bbc.com/urdu/pakistan-45387086

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    وزارتِ ہاسا مذاق

    :hilar: :hilar:   :hilar:   :hilar:   :hilar:

    barca
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    چوہان بھانڈ کی آج کی نئی جگت

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #4
    یہ چوہان بھی ایک نرالی آئٹم ہے ، پہلے چول مارتا ہے ، پھر اگلا بندہ جب چھتر لے کر سر میں ننانوے ماردیتا ہے تو یہ معذرت کرلیتا ہے حالانکہ سو پورے کروا کے اپنے بیان پر قائم بھی رہ سکتا تھا

    :lol:

Viewing 4 posts - 1 through 4 (of 4 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi