Viewing 17 posts - 21 through 37 (of 37 total)
  • Author
    Posts
  • آپکا اپنا چاچو
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #21
    • atif after dinner

    آپکا اپنا چاچو
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #22
    and now

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #23

    عاطف صاحب، واہ رے صاحب نے تو پاکستان جاکر ملاقات کا پروگرام بھی تشکیل دے دیا اور کچی مچھلی اور پکا اکٹوپس بھی کھلا بیٹھے ، ہو نہ ہو یہ امریکی ٹھری کا مسئلہ ہے وگرنہ اکٹوپس کی ڈش کھانے پاکستان نہ جاتے ۔ خواہش تو اپنی بھی ہمیشہ رہتی ہے کہ کسی کنیڈین ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر پاکستانی تازہ رو مچھلی کھائ جائے پر یہ کینیڈین پاکستانیوں کی طرح خوش اخلاق واقع نہیں ہوئے ہیں ۔ ھاں آپکی تحریر سے تاری صاحب کو جاننے کا تجسس ضرور ابھرا ہے ، شاید اب وہ اس فورم پر نہیں لکھتے ، یا لکھتے ہیں ؟

    کراچی میں چھڑوں کی ملاقات کے بعد “گھریلو” ٹائیفائڈ خوب خبر لیتا ہے ، امید ہے کہ دو ہفتوں میں درد میں کمی واقع ہو چکی ہوگی۔ ویسے آپ کو کچھ نذر نیاز کرنی چاہیے کیونکہ کراچی سے سوار کیا ہوا کرونا بھابھی کی للکار سے بھی کبھی نہ اترتا ۔ خوش رہیں ، صحت مند رہیں ۔

    زیدی صاحب! تاری بھائی اب کہیں بھی نہیں لکھتے، پراپرٹی کے کاروبار میں تن من دھن کی بازی لگائے ہوئے ہیں ہوسکتا ہے بشرط زندگی ہمیں اگلے چند سالوں میں وہ ملک ریاض کے حریف بن کر ملیں۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #24
    عاطف صاحب کیا خوبصورت تحریر لکھی ہے پڑھ کر مزہ آ گیا – ایسا لگا جیسے مستنصر حسین تارڑکی تحریر ہو – آپ تو اب پروفیشنل رائٹر ہو گئے ہیں – اب جب بھی پاکستان آنا ہوا آپ سے ملنے کا اشتیاق تو رہے گا مگر لاہور اور کوئٹہ میں بہت فاصلہ ہے اور ہر بار بھد میں قریبی رشتے داروں کے گلے بھی پاکستان میں میری فمیلی کو سننے پڑتے ہیں کہ ہمیں مل کر نہیں گیا ا اسلئے ہر ایک سے ملنا ممکن نہیں ہوتا خاص کر دور کے لوگوں سے – ایک ملازم پیشہ آدمی زیادہ لمبی چھٹی پر جا نہیں سکتا اور آج کل قریبی رشتے دار بھی پورے پاکستان میں بکھرے ہوئے ہوتے ہیں – میرے خیال ہے میری طرح فورم پر دوسرے غیر ملک میں رہنے والے پردیسیوں کو بھی پاکستان جانے پر ایسی ہی صورت حال سے واسطہ پڑتا ہو گا – Atif Qazi

    اعوان بھائی! آپ نے بلایا تو فاصلے کوئی معنی نہیں رکھتے میرے لئے۔ تاری بھائی سے ملنے تو لاہور سے اسلام آباد گیا تھا لیکن بارکا سے ملنے خصوصی طور پر کوئٹہ سے لاہور گیا تھا۔ اسی بہانے پنجاب کی سیر بھی ہوجاتی ہے اور رشتہ داروں سے ملاقات بھی۔ ورنہ اس غریب ملا کی دوڑ کراچی نامی مسجد تک ہی محدود رہتی ہے۔ جب بھی آپ کا آنا ہو تو ضرور مطلع کیجئے گا انشاللہ ضرور حاضری دوں گا۔

    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #25
    زیدی صاحب! تاری بھائی اب کہیں بھی نہیں لکھتے، پراپرٹی کے کاروبار میں تن من دھن کی بازی لگائے ہوئے ہیں ہوسکتا ہے بشرط زندگی ہمیں اگلے چند سالوں میں وہ ملک ریاض کے حریف بن کر ملیں۔

    بھیا، ایک اچھا لکھاری ایک مکروہ دھندہ کا دیوانہ ؟ میں نے اپنا سارا فلسفہ ترک دنیا ان کے مضامین سے متاثر ہو کر اپنایا تھا ، لگتا ہے اب مجھے بھی ملک صاحب کی ڈنڈی کے نکر پر لگے بٹے کا ٹکڑا جیب میں رکھنا پڑے گا ۔

    اب کار گہہ دھر میں لگتا ہے بہت دل
    اے دوست کہیں یہ بھی تیرا غم تو نہیں ہے ۔

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #26

    ملاقت میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. فورم کی بہتری اور ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات پر زور دیا گیا. جج صاحب کی ایکسٹنشن کا فیصلہ متفقہ رائے سے منظور کیا گیا. ملک کی گرتی ہوئی معیشت ، زبوں حالی اور محکمہ زراعت کی ناقص کارکردگی پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا

    ملاقات میں کمزور پاکستانی معیشت کا ذکر اور امریکہ سے فوجی امداد کا تقاضہ بھی کیا گیا ، امریکی وفد نے اس ضمن میں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #27
    واہ رے صاحب واہ۔۔۔۔۔ آپ تو امریکنوں سے زیادہ امریکن ہوگئے مچھلی تو پکا کر ہی کھای جاتی ہے اور مزہ بھی دیتی ہے کچی مچھلی تو سواے دل خراب کرنے کے اور کوی فائدہ نہیں دے سکتی بحرحال ہمیں کیا جنہاں کھادیاں گاجراں ٹڈ انہاں دے پیڑ اللہ عاطف بھای کو صحت دے

    دراصل ہمیں کھانے وغیرہ میں گرم گرم چیزیں کھانے کی عادت ہے اور یہ بڑا ہی کوئی ٹھنڈا گوشت تھا اور آپ تو جانتے ہیں ٹھنڈا گوشت کوئی رغبت پیدا نہیں کرتا۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #28
    عاطف بھائی، اپنے علامہ سیالکوٹی دھائیوں قبل نصیحت فرما گئے تھے کہ اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی مجھے تقریبا یقین ہے کہ واہرے صاحب نے آپ کو سوشی کے نام پر کچی مچھلی کھلا کر انتقام لیا ہے ہے حسن داور کی تو سمجھ آتی ہے مگر آپ سے کیا جرم سرزد ہو گیا تھا ؟ ذاتی طور پر میں پاکستان آرمی میں جنرل بننے کو سوشی کھانے پر ترجیح دوں گا خاص طور اس کراچی میں آپ نے چند ڈالروں کے عیوض کچی مچھلی کھالی جہاں حسن اسکوائر اہل ذوق کو گرل اور فرائیڈ فش کا لذیذ ترین (کم سے کم میری نظر میں) ذائقہ پیش کرتا ہے میں نے بھی پچھلے سال اپنے سفر نامہ پاکستان میں تذکرہ کیا تھا کہ ملنے کا اشتیاق تو مجھے بھی بہت تھا اور پاکستان آتے وقت مصمم ارادہ بھی تھا مگر وہاں جاکر اس گھما گہمی میں تین ہفتے کب اختتام پزیر ہوے ، اسکا احساس بھی نہ ہوا کراچی والوں سے آپ کے بغض و حسد سے تو زمانہ آشنا ہے مگر یہاں بھی آپ باز نہ آے کویٹہ سے جیب میں ٹایفائد کے جراثیم چھپا کر لاے کہ کسی طرح اس شہر خموشاں کی پریشانیوں میں اضافہ کروں مگر قدرت نے تمام تدابیر پلٹ دیں اور آپ کو ایک اور مرض عشق میں مبتلا کردیا. امید ہے آپ جلد ہی اپنے تمام امراض سے صحتیابی پاکر میاں صاحب کی ووٹ کو عزت دینے والی تحریک میں اپنا تن من دھن لے کر حاضر ہوجایں گے

    جی پی بھائی! ظاہر ہے آپ جیسے متعصب دوست کو یہ کہاں گوارا ہوگا کہ کوئٹہ کا ایک بھولا بھالا سیلانی پانچ ہزار روپے کی سوشی کھائے آپ لوگوں کا بس چلے تو ہم بلوچستانیوں کو بوری میں بند کرکے بوٹ میں سوار کروادیں۔

    حسن سکوائر واقعی ذہن میں نہیں آیا حالانکہ دو تین مرتبہ وہاں کی لذیذ اور خستہ مچھلی ماہی بےتاب بن کر کھائی ہے، البتہ رات کو جاوید نہاری اور اگلے دن سہیل دہلی نہاری کھائی اور قسم سے مزہ آگیا۔

    الحمداللہ طبیعت اب کافی بہتر ہوگئی ہے بلکہ قائدِ محترم کا خطاب سن کر ہی بہت اچھا اثر پڑا تھا امید ہے کوئٹہ جلسے تک طبیعت بالکل بحال ہو جائے گی اور میاں دے نعرے میں ہی وجاوں گا۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #29
    عاطف بھائی، واہ رے بھائی اور حسن بھائی امید ہے تین دانشگردوں کی کراچی میں ملاقات اچھی رہی ہوگی مقام شکر ہے کہ فوج نے دانش گروں کو دہشتگرد سمجھ کر قابو نہیں کر لیا تھا :bigsmile: ویسے چھ دانشگروں کی کیلگری میٹنگ اب تک ایک ریکارڈ ہے

    باوا بھائی! یہ جی پی بھائی تو ہمیشہ خفیہ طور پر آتے ہیں اور منہ چھپا کر نکل جاتے ہیں، ظاہر ہے ماضی ایسا ہو تو بندہ اسی طرح ڈر ڈر کر زندگی گذارنے پر مجبور ہوتا ہے لیکن آپ جب بھی پاکستان آئیں علی الاعلان آئیں تاکہ آپ کے ساتھ بھی بیٹھ کر کوئی گپ شپ کی جاسکے۔ باقی اعوان بھائی نے تو پہلے ہی بتادیا ہے کہ میاں منہ دھو رکھو ہم نہ ملنے کے۔

    باقی معزز مسٹنڈے حضرات سے بھی اللہ ملاقات کا کوئی سبب بنا ہی دے گا۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #30

    باوا بھائی دو اصحاب غائب ہیں کوئی خیر خبر ؟

    ایک مریم شہزادی والے

    دوسرے آدھے پٹواری والے

    مریم شہزادی والے صاحب تو اب سٹپٹائے ہوئے پچھتاتے ہونگے کہ آخر یہ کیسے ممکن ہے کہ ان کے علاوہ بھی کوئی مسلمان ہے اور وہ زندہ بھی کیسے ہے؟؟ آدھے پٹواری صاحب ان کے ساتھ بظاہر اظہارِ یکجتی میں ہڑتال پر ہیں لیکن اصل معاملہ یہ ہے کہ نئے پٹواریوں کی کامیابیاں اور اس کے نتیجے میں قائد محترم اور مستقبل کی وزیر اعظم مریم نواز کی ترقی سے وہ متوحش ہیں اور اب انہیں سمجھ نہیں آرہی کی ان کی اوٹ پٹانگ پیشن گوئیوں کے برخلاف یہ سب کیسے ہونے جارہا ہے جس کی توقع نہیں تھی۔

    ظاہر ہے ایسے میں دنیا کو منہ دکھانا بڑے حوصلے اور ہمت کی بات ہے ۔

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #31
    جی پی بھائی! ظاہر ہے آپ جیسے متعصب دوست کو یہ کہاں گوارا ہوگا کہ کوئٹہ کا ایک بھولا بھالا سیلانی پانچ ہزار روپے کی سوشی کھائے آپ لوگوں کا بس چلے تو ہم بلوچستانیوں کو بوری میں بند کرکے بوٹ میں سوار کروادیں۔

    میرے بلوچستانی گوشت خور دوست ، میری دعا ہے کہ آج کے بعد ہر بلوچستانی ناشتے میں ، ظہرانے ، عصرانہ میں، شام کی چاے کے ساتھ ، عشاییہ میں اور رات کو سونے سے قبل بلکہ سونے کے بعد بھی پچاس ہزار کی سوشی کھاے.
    لو یو بلوچستانیوں

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #32
    گھوسٹ بھائی یہ صاحب فوت ہو گئے ہیں جن کا اموجی آپ نے لگایا ہے – ویسے اپنی تقریروں میں اچھا شغل لگاتے تھے مرحوم الله ان کی مغفرت کرے –

    اعوان بھائی،
    میرے علم میں مرحوم کے انتقال کی خبر ہے مگر مرحوم کے اقوال انکے جیتے جی ہی زریں ہو چکے تھے اور اب رہتی دنیا تک انکا چرچا رہے گا یہ انکو خراج عقیدت کا ایک طریقه ہے

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #33
    باوا بھائی! یہ جی پی بھائی تو ہمیشہ خفیہ طور پر آتے ہیں اور منہ چھپا کر نکل جاتے ہیں، ظاہر ہے ماضی ایسا ہو تو بندہ اسی طرح ڈر ڈر کر زندگی گذارنے پر مجبور ہوتا ہے لیکن آپ جب بھی پاکستان آئیں علی الاعلان آئیں تاکہ آپ کے ساتھ بھی بیٹھ کر کوئی گپ شپ کی جاسکے۔ باقی اعوان بھائی نے تو پہلے ہی بتادیا ہے کہ میاں منہ دھو رکھو ہم نہ ملنے کے۔ باقی معزز مسٹنڈے حضرات سے بھی اللہ ملاقات کا کوئی سبب بنا ہی دے گا۔

    عاطف بھائی،
    میں چھپ کر آؤں یا کھل کر مگر اپنے باوا جی کے پاکستان آنے کا کویی چانس نہیں ہے -کھریاں کھریاں والے انکے پروگرام کی وجہ سے دوست دشمن سب انکوپہچانتے ہیں

    :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    Bawa

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #34
    باوا بھائی! یہ جی پی بھائی تو ہمیشہ خفیہ طور پر آتے ہیں اور منہ چھپا کر نکل جاتے ہیں، ظاہر ہے ماضی ایسا ہو تو بندہ اسی طرح ڈر ڈر کر زندگی گذارنے پر مجبور ہوتا ہے لیکن آپ جب بھی پاکستان آئیں علی الاعلان آئیں تاکہ آپ کے ساتھ بھی بیٹھ کر کوئی گپ شپ کی جاسکے۔ باقی اعوان بھائی نے تو پہلے ہی بتادیا ہے کہ میاں منہ دھو رکھو ہم نہ ملنے کے۔ باقی معزز مسٹنڈے حضرات سے بھی اللہ ملاقات کا کوئی سبب بنا ہی دے گا۔

    عاطف بھائی

    جی پی بھائی خفیہ مشن پر پاکستان جاتے ہیں اس لیے کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہونے دیتے ہیں. اپنا مشن مکمل کرتے ہیں اور خاموشی سے واپس اپنی منزل پر پہنچ جاتے ہیں

    :hilar: :hilar:

    پاکستان میں ضرور انشاء الله آپ سے ملاقات ہوگی. گرمیوں میں جب دو ماہ کی چھٹیاں لیکر پاکستان آؤں گا تو آپکی خدمت میں بھی حاضری دوں گا. اعوان بھائی لاہور میں میرے ہمسائے ہیں، کوشش کروں گا کہ انہیں بھی اپنے ساتھ لیکر آپکی خدمت میں حاضر ہو سکوں

    میں نے بلوچستان کے سوا تمام صوبائی، وفاقی اور کشمیر کے دارالحکومت دیکھ رکھے ہیں، آپ سے ملاقات کے بہانے کوئٹہ دیکھنے کی خواہش بھی پوری ہو جائے گی. کہیں آپ مہمانوں کی آمد کا سن کر چھٹی پر نہ چلے جائیے گا

    آپ نے جے بھائی، زیڈ بھائی اور شیرازی جی کو معزز مسٹنڈے حضرات کہا ہے تو وہ خود ہی آپ سے نپٹ لیں گے

    :lol: :hilar:

    Ghost Protocol

    Awan

    JMP

    Zed

    Shirazi

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #35
    عاطف بھائی، میں چھپ کر آؤں یا کھل کر مگر اپنے باوا جی کے پاکستان آنے کا کویی چانس نہیں ہے -کھریاں کھریاں والے انکے پروگرام کی وجہ سے دوست دشمن سب انکوپہچانتے ہیں :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile: Bawa

    گھوسٹ پروٹوکول بھائی

    میں تو اسوقت بھی لاہور کے کینٹ ایریا میں اپنے ایک ملٹری آفیسر دوست کے گھر بیٹھا ہوا ہوں، جس نے پکڑنا ہے وہ آ جائے

    :bigsmile:

    ہر کوئی شاہد عباسی بھائی کی طرح ڈرپوک نہیں ہوتا ہے جو یہ سوچ کر سچ لکھنے سے گریز کرے کہ اسے تو ہر سال پاکستان جانا ہوتا ہے

    :hilar: :hilar:

    جو غلط کرتا ہے، خواہ وہ فوجی ہے یا سویلین ہے، اسے ڈنکے کی چوٹ پر غلط کہنے کی جرات ہونی چاہیے

    فوج آئین توڑنے، سول حکومتوں پر شب خون مارنے یا آدھی رات کو چھپ کر سیاست دانوں پر غداری کے کیسز بنوائے والے جرنیلوں کے ساتھ کھڑی ہوگی تو تنقید کی زد میں بھی آئے گی

    آئین اور قانون سے بالاتر نہ کوئی ادارہ ہے اور نہ ہی کوئی شخصیت. کوئی مقدس گائے نہیں ہے کہ جس کی آئین شکنی اور غیر قانونی اقدامات پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی جائے

    shahidabassi

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #36

    باوا بھائی دو اصحاب غائب ہیں کوئی خیر خبر ؟

    ایک مریم شہزادی والے

    دوسرے آدھے پٹواری والے

    جیک سپیرو بھائی

    کچھ ذاتی اور کچھ دفتری مصروفیات کی وجہ سے میرا دونوں سے کافی عرصے سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے

    ان سے رابطہ کرکے آپکو ان کے بارے میں خبر دے سکتا ہوں

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #37
    سوشی کھانے کا سب سے درست طریقہ یہی ہے کے دوسروں کے پلے سے کھائی جائے

    واہ رے بھیا کی تو یو ٹیوب پر ویڈیو بھی موجود ہے جس میں دھڑلے سے آرڈر دیتے ہیں

    Wahreh

Viewing 17 posts - 21 through 37 (of 37 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi