Viewing 10 posts - 1 through 10 (of 10 total)
  • Author
    Posts
  • Sahib
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Newbie
    #1

    اسلام و علیکم،

    تمام ممبران کا دلی شکریہ جنہوں نے فہرم پر خوش آمدید کہا۔

    میں نے اسلام کیوں چھوڑا پر جو کل میں نے پوسٹ لکھی تھی اس بارے میں و باتیں کرنا چاہتا ہوں، پہلی یہ ایک ممبر بلیور صاحب نے لکھا ہے کہ میں جعلی امام کی کہانی سنا دی اور میں نے عیساعئیت پر اٹیک کیا، ایسا نہیں ہے بلکہ یہ اس طرح ہے جس طرح آپ کو کسی نے بتایا کہ فلاؐ امام مسجد بھی ایسا ہی کرتا تھا یا کرتا ہے، فرق صرف اتنا ہوا کہ میں اپنی تحریر میں امام صاحب کے عیسائیت میں داخل ہونے کا ذکر کیا، اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں نے عیاسئیت پر اٹیک کیا، اور میں نے امام صاحب والی بات یہ دیندار آدمی سے سنی تھی۔

    دوسری بات یہ کہ قرار صاحب نے جو ہمیں بتا رہے ہیں کہ انہوں نے اسلام کیوں چھوڑا نے میری پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا ہے۔۔۔

    میرا ایمان بلکل سلامت رہا جب تک کہ میں عربی میں بغیر ترجمے کے قرآن کو پڑھتا رہا …مسئلہ تب پیدا ہوا جب میں نے ترجمہ پڑھنا شروع کیا اور احادیث کی کتب کا مطالعہ کیا …..آخر کار اک دوراہے پر پوھنچ گیا …اگر تعلیمات کو من و عن مان لوں اور ان پر عمل پیرا ہوجاؤں تو طالبان بن جاؤں …اگر نہ مانوں تو مذہب سے خارج ہوجاؤں

    مندرجہ بالا تحریر قرار صاحب کی ہے جو انہوں نے میری پوسٹ کے جواب میں لکھی ہے،  ان کی اس تحریر سے میں نے اپنے طور پر چار نتائج اخذ کیئے ہیں،

    نمبر ایک۔ میں نے اسلام کیوں چھوڑا  والی تحریر صرف ایک تحریر ہے جو اس فورم کے منتظمین میں سے کسی نے خود لکھی تاکہ فورم پر ایک لمبی بحث شروع کی ججا سکے۔

    نمبر دو۔قرار صاحب نے اپنے ذہن میں ناول کی شکل میں اپنے ذہن میں ایک کردار کو تراشا اور اس پر ایک کہانی لکھنا شروع کر دی۔

    نمبر تین۔قرار صاحب پہلے پاکستان میں تھے اور اب یقینا یورپ میں بس رہے ہیں اور یورپ کی تعلیم سے متاثر ہوئے ہیں۔

    نمبر چار۔قرار صاحب خود یا ان کے اہل خانہ کو خدانخواستہ متعدد حادثات کا سامنا کرنا پڑا اور کہیں سے مدد نہ ملنے کی وجہ سے ان کا حوصلہ جواب دے گیا اور بقول قرار صاحب کے وہ حافظ قرآن ہیں یا جیسے انہوں نے لکھا ہے کہ وہ متعدد بار قرآن پڑ چکے ہیں اور وہ احادیث کی کتب جب پڑھ رہے تھے تو ان کو اسلام سے چڑ ہو گئی ،یا انہیں اسلام بطور مذہب خونخوار مذہب لگا جس کو مزید ماننے اور اس کے اوپر کاربند رہنے کی صورت میں وہ طالبان بن جاتے۔

    کیا خدا خود سے ہے یا یہ کائینات؟

    ملحد لوگ یعنی جو لوگ خدا کو نیں مانتے وہ اس انکار سائنسی بناء پر کرتے ہیں، اور جو لوگ خدا کو مانتے ہیں وہ خدا کے وجود کا ثبوت عقلی ،فطری اور روحانی طور دیتے ہیں۔ خدا کے وجود سے انکار کا تصور بارویں تیرویں صدی میں یورپ سے شروع ہوا، اس سے قبل اکا دکا لوگوں میں یہ تصور یونان میں پایا جاتا تھا،اگر آپ یونان کی تاریخ پڑھیں تو پ کو یونان کے تمام دانا اور مشہور لوگ کسی ایک خدا کے ماننے والے یا خدا کی طرف سے بھیجے گئے کسی نہ کسی دیوی دیوتا کو ماننے والے ملیں گے، یونانی تاریخ سے قبل بھی ایسا ہی تھا انسانی نگاہ جہاں تک تاریخ کے اوراق پر پڑتی ہے اس میں ہمیں یہی ملتا ہے کہ فلاں قوم یا فلاں قبیلے کے فلاں فلاں نامی دیوی اور دیوتا تھے جن کی وہ پوجا کرتے تھے، کچھ قبائل یا قومیں ایسی تھی جو آگ کی پوجا کرتی تھیں جن میں قرب تاریخ ایرانیوں کی ہے اور لفظ،، خدا  ،،  ایرانیوں کے خدا کا نام تھا جو آج تک چلا آراہا ہے اور اب ہم بھی اللہ کی بجائے اللہ کو خدا کہنے لگے ہیں۔

    خدا خود سے یا کائینات اس کا جواب اہل مذہب یہ دیتے ہیں کہ خدا کو کسی نے پیدا نہیں کیا، اگر ہم بطور مسلمان یہ بات نہ کہیں یا کوئی شخص یہ کہہ کر اس بات کو رد کر دے کہ مسلمان تو کہتے ہی ایسا کہ،    لم یلد و لم یو لد۔  اس اللہ کو کسی نے پیدا نہیں کیا، نہ اللہ کی کوئی اولاد ہے،، تو اگر ہم عیسائیت یا اہل یہود کےے مذہب کو دیکھتے ہیں تو مسلمان نہ ہونے کے باجود اور عیسی بن مریک علیہ السلام کو اللہ کا بیٹا کہنے کے باوجود خدا کے بارے میں یہی کہتے ہیں کہ خدا کو کسی نے پیدا نہیں کیا، اسی طرح ہندو مذہب کے لوگ تینتیس ہزار مختلف بتوں کی پوجا کرنے کے باوجود یہ کہتے ہیں ان کے اوپر ایک بھگوان ہے جو سب کو شکتی دیتا ہے اور وہ ایک ہی ہے، ان کی کتاب میں بھی ایک ہی خدا کا تذکرہ ہے۔

    اب قرار صاحب یہ سوال اٹھتا ہے کہ اگر خدا نے زمین و آسمان بنائے، انسانوں کو بنایا اور جانوروں اور پرندوں کو بنایا تو اس خدا کو بھی تو کسی نے بنایا ہوگا نا؟ بظاہر سوال منطقی بھی ہے اور جارحانہ بھی اور سننے والا سوچ میں پڑ جاتا ہے کہ واقعی خدا کو بھی تو کسی نے بنایا ہوگا نا؟ جیسا کہ میں شروع میں عرض کیا تھا سائنسی لوگ کہتے ہیں کہ سامنے دکھاؤ تو یقین کریں گے اور چیز سامنے نہیں دکھا سکو گے اس کے وجود کو نہیں مانتے، مذہب کے ماننے اس کو عقل ،فطرت اور روحانیت سے ثابت کرتے ہیں، لیکن اب اکثر ایسا ہونے لگا ہے کہ آسمانوں و زمین، چاند اور سورج و ستارے اور قرب قیامت کا یقین سائنس دان بھی کرنے لگ گئے ہیں لیکن بس ایک اناء کا مسٰلہ بنا بیٹھے ہیں ورنہ ان سائنس دانوں کا اس بات سے فرار ممکن نہیں کہ واقعی کوئی ہستی ہے جس نے اس نظام کو بنایا اور بعد ازاں اس کو سمیٹنے والی بھی ہے ، سائنس دان اب اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ کچھ برسوں میں ایک ایسا پتھر آسمان سے زمین پر ٹکرانے والا ہے جس کے بعد اس دنیا میں اندھیرا چھا جائے گا بہت سی انسانی آبادیاں تباہ ہو جائیں گی، اور یہ دھواں کئی برسوں تک اس دنیا پر موجود رہے گا۔

    اللہ کے رسوﷺ کی ایک حدیث مبارکہ ہے جو کتاب، کتاب الفتن ، میں موجود ہے کہ، قرب قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی ہوگی کہ ایک گونج دار واز پیدا ہوگی جیسے کوئی تیز اور لمبی سیٹی بجی ہو اس کے بعد زمین پر دھواں چھا جائے گا اور یہ صبح نماز فجر کے بعد کا وقت ہوگا، جمعہ کا دن ہوگا، اے مسلمانوں تم نماز فجر کے بعد اپنے گھروں کے دروازے بند کر لیٹ جانا، اللہ مومنوں پر اس کا عذاب ایسا کردے گا جیسا نزلہ زکام ہوتا ہے ، اصحابہ کرام رضی اللہ کا کہنا ہے یہ دھواں اس زمین پر دو سال تک رہے گا اور مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ اپنی خوراک جمع کر لیں۔

    آج ہم سب دیکھتے ہیں جس پتھر کا ذکر سائنس دان ذکر رہے ہیں اس آواز میں ایک گونج دار اور تیز سیٹی کی سی آواز اس کی تیز رفتاری کی وجہ سےے پیدا ہوگی اور اس کے زمین سے ٹکرانے کے بعد اس زمین ایسا دبیز اور گہرا دھوان اور دھول پیدا ہوگی جس سے کئی سال تک سورج کی روشنی نظر نہیں آئے گی۔ یہ بات وہ لوگ کہہ رہے ہیں جو خدا کو نہیں مانتے۔

    ان ہی ملحد لوگوں یعنی خدا کو نہ ماننے والوں کا قرار ہے کہ ایک وقت عنقریب ایسا آنے والا ہے کہ سورج بہت زیادہ گرمی برسانے لگے گا اور بلآخر اپنے اندر پائی جانے والی مائع گیس کی وجہ سے پھٹ جائے گا۔ اللہ سبحان و تعالی بھی یہی فرماتا ہے کہ، ہم سورج چاند ستارے اور ان پہاڑوں کو روئی کے گالوں کی طرح اڑا دینگے، اس زمین کو ایسا چٹیل بنا دیں گے کہ جیسے اس پر کبھی کچھ تھا ہی نہیں، اللہ تبارک و تعالی مزید فرماتا ہے یہ سورج، یہ چاند جن کی روشنیوں میں تم سفر کرتے ہو ان کو ایک ہم لپیٹ دینگے اور ہر شے اپنے رب کے سامنے پیش کر دی جائے گی۔

    قرار صاحب کے ان لوگوں کا جو کہتے ہیں خدا کا کوئی وجود نہیں یہ کائینات بینگ ہوئی اور سب کچھ بن گیا اب مانتے ہیں کہ متعدد کہکشائیں ایسی تھی جن کے بارے میں ہم سوچتے تھے کہ وہ ختم نہیں ہونگی لیکن کافی عرصہ بعد انہیں دیکھا گیا تو وہہ ختم ہوچکی تھی اس لیئے ہم کہہ سکتے ہیں سورج کی طرح یہ کہکشائیں بھی کبھی کسی بھی وقت اپنا وجود کھو ییں گی۔

    جو خدا کے وجود یا اس دنیا کو بنانے والی کسی ہستی کو نہیں مانتے ان کا کہنا ہے کہ ہم انسان تیار کر سکتے ہیں لیکن وہ چیز جو اس کے جسم ہے لیکن نظر نہیں اور اس نہ دکھنے والی اس چیز کے بارے میں ہم نہیں جانتے کہ وہ کیا ہے کیونکہ جب انسان مرتا ہے تو کچھ ہے جو اس کے جسم سے خارج ہوجاتا ہے، ایک مغربی جرنسلٹ سے اسی موضوع پر بات ہوئی تو اس کا کہنا تھا کہ سائنس دانوں نے اپنے ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر اس چیز کو دیکھنے اور محسوس کرنے کی کوشش جو چیز انسانی ججسم سے مرنے کے بعد خارج ہوتی ہے لیکن ابھی تک وہ اس حد تک کامیاب ہوئے کہ انہوں نے ایک قریب المرگ خاتون کو ایک نانو ویٹ مشین پر رکھا اور اس کے جسم کا وزن کیا ،اس عورت کے جسم کا وزن ایک حد تک برابر رہا تاہم جب اس کا سانس نکل گیا تو ساتھ ہی اس نانو ویٹ مشین نے بتایا کہ اس عورت کے جس سے  انسٹھ عشاریہ پانچ گرام وزن کم ہوگیا۔

    پوسٹ کے زیادہ بڑے ہونے کی فکر لاحق نہ ہوتی تو مزید لکھنے کی کوشش کرتا، تاہم اس پوسٹ کو یہیں ختم کرتے ہوئے قرار صاحب سے کچھ سوال ہیں جو انشاءاللہ اگلی پوسٹ میں پوچھوں گا امید ہے قرار صاحب اس کا جواب دینا پسند فرمائیں گے ۔

    ولسلام

    • This topic was modified 54 years, 3 months ago by .
    Host
    Moderator
    Offline
      #2
      یہاں کے منتظمین میں اتنی اخلاقی جرات ہے کہ وہ اپنی تحریر اپنے نام اور اصلی آئی ڈی سے یہاں شائع کرسکیں اسلئے آپ اپنے الزام پر نظر ثانی فرمائیں۔

      دوسری عرض یہ ہے کہ اس فورم پر پہلے ہی لمبی لمبی پرمغز اور باعلم بحثیں چلتی ہیں اور ایسی چالیں انہیں چلنے کی ضرورت ہوتی ہے جن کے فورم پر کوئی رونق نہیں ہوتی۔ الحمداللہ یہاں ہر وقت رونق لگی ہوتی ہے۔

      کوشش کریں پازیٹیو رہنے کی باقی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

      SaleemRaza
      Participant
      Offline
      • Expert
      #3
      ماڈ۔ صاحب حضور پہلے ہی۔ ضرب۔ مذہب کے نام سے۔ اتنے تھریڈ کھلے پڑے۔ ہیں ۔اور اوپر سے یہ موضوع اتنے خشک ہیں لگتا  ہے ہم  فلسفی میں پی ایچ۔ ڈی۔ فرما رہے ہیں اوپر سے جو آتا ہے وہ الگ سے اس کارخیر  میں معدانی مارنے لگتا ہے ۔۔۔۔۔

      ان۔سب سے  گزارش ہے خدا کو مانو نہ مانو کھاو کخصماں۔ نوں ۔۔لیکن ایک بات  تھریڈ۔ پر تو اتفاق کر لو ۔۔۔

      توانوں لے۔ مولا ۔۔۔۔۔تے۔ پھاگ  لگے رہین

      جس۔ فورم پر  بھی۔ جاو ۔۔۔ماڈچلم کی  مدہوشی میں پڑے ہیں ۔۔۔۔

      :facepalm:

      nayab
      Participant
      Offline
      • Professional
      #4
      ماڈ۔ صاحب حضور پہلے ہی۔ ضرب۔ مذہب کے نام سے۔ اتنے تھریڈ کھلے پڑے۔ ہیں ۔اور اوپر سے یہ موضوع اتنے خشک ہیں لگتا ہے ہم فلسفی میں پی ایچ۔ ڈی۔ فرما رہے ہیں اوپر سے جو آتا ہے وہ الگ سے اس کارخیر میں معدانی مارنے لگتا ہے ۔۔۔۔۔ ان۔سب سے گزارش ہے خدا کو مانو نہ مانو کھاو کخصماں۔ نوں ۔۔لیکن ایک بات تھریڈ۔ پر تو اتفاق کر لو ۔۔۔ توانوں لے۔ مولا ۔۔۔۔۔تے۔ پھاگ لگے رہین جس۔ فورم پر بھی۔ جاو ۔۔۔ماڈچلم کی مدہوشی میں پڑے ہیں ۔۔۔۔ :facepalm:

      :bigthumb: :bigthumb:   :bigthumb:

      100% agreed…

      Atif Qazi
      Participant
      Offline
      • Expert
      #5
      ماڈ۔ صاحب حضور پہلے ہی۔ ضرب۔ مذہب کے نام سے۔ اتنے تھریڈ کھلے پڑے۔ ہیں ۔اور اوپر سے یہ موضوع اتنے خشک ہیں لگتا ہے ہم فلسفی میں پی ایچ۔ ڈی۔ فرما رہے ہیں اوپر سے جو آتا ہے وہ الگ سے اس کارخیر میں معدانی مارنے لگتا ہے ۔۔۔۔۔ ان۔سب سے گزارش ہے خدا کو مانو نہ مانو کھاو کخصماں۔ نوں ۔۔لیکن ایک بات تھریڈ۔ پر تو اتفاق کر لو ۔۔۔ توانوں لے۔ مولا ۔۔۔۔۔تے۔ پھاگ لگے رہین جس۔ فورم پر بھی۔ جاو ۔۔۔ماڈچلم کی مدہوشی میں پڑے ہیں ۔۔۔۔ :facepalm:

      اگر ملحدین تھریڈ بنا سکتے ہیں تو مومنین کو بھی پوری اجازت ہے تھریڈ بنانے کی اور ڈسکشن کی۔

      میرے لئے تو خوشی کی بات ہے کہ مذہبی دوستوں میں بحث کرنے کا رجحان پیدا ہورہا ہے بجائے گالم گلوچ کے۔

      ویسے آپ بھی وہی کیا کرو جو میں کرتا ہوں یعنی تھریڈ کی دو لائینیں پڑھتے ہی تھریڈ بند کردیتا ہوں

      SaleemRaza
      Participant
      Offline
      • Expert
      #6
      تھریڈ کلوز ۔

      Sahib
      Participant
      Offline
      Thread Starter
      • Newbie
      #7
      جی سلیم صاحب تھریڈ کلوز کردی، امید ہے کوئی دوسری مزے والی تھریڈ عنقریب ملے گی

      ولسلام

      پُرامن اور سادہ بندہ
      Participant
      Offline
      • Advanced
      #8
      تھریڈ کلوز ۔

      بھائی جان۔ یہ تھریڈ کس طرح کلوز کیا ہے آپ نے کہ میں پھر بھی لکھ رہا ہوں۔

      :hilar: :hilar:

      Jack Sparrow
      Participant
      Offline
      • Advanced
      #9
      تھریڈ کلوز ۔
      جی سلیم صاحب تھریڈ کلوز کردی، امید ہے کوئی دوسری مزے والی تھریڈ عنقریب ملے گی ولسلام

      سستے نشے کے مضراثرات

      :hilar: :hilar: :hilar:

      :hilar: :lol:   :lol:   :hilar:

      • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
      Athar
      Participant
      Offline
      • Professional
      #10
      شکر ہے کہ تھریڈ کلوز نہیں ہے

      تھریڈ کلوز کرنے کی کوئی وجہ بھی نہیں ہے

      نہ بیہودگی،نہ بد تمیزی،نہ گالم گلوچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

      تھریڈ کھلا رہنا چاہئے۔

    Viewing 10 posts - 1 through 10 (of 10 total)

    You must be logged in to reply to this topic.

    ×
    arrow_upward DanishGardi