Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 21 total)
  • Author
    Posts
  • barca
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    موجودہ حالات میں معلق پارلیمان ملک کی بدقسمتی ہوگی، عمران خان

    اسلام آباد:

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات میں انتخابات کے نتیجے میں اگر معلق پارلیمان بنتی ہے تو یہ ملک کے لیے بڑی بدقسمتی ہو گی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح ملک کی معاشی صورت حال کو بہتر کرنا ہے، پاکستان کو جس طرح کے معاشی بحران اور مشکلات کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کے لیے طاقتور حکومت کی ضرورت ہے جو بڑے فیصلے کر سکے، مخلوط حکومت کمزور ہوتی ہے اور اگر معلق پارلیمان بنانے کی ضرورت پیش آئی تو یہ ملک کے لئے بڑی بدقسمتی ہوگی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت سازی کے لئے اتحاد نا ہی (ن) لیگ سے بنے گا اور نہ ہی پیپلز پارٹی سے ہوسکتا ہے کیونکہ ان کے رہنما کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں، ان کے ساتھ اصلاحات نہیں ہو سکتیں اور نا ہی اداروں کو مضبوط کیا جا سکتا ہے، بدعنوانی کے خلاف مہم نہیں چلائی جا سکتی اور قومی احتساب کے اداروں کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا، دونوں جماعتوں نے کرپشن کرنے کے لئے ان اداروں کو تباہ کردیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ ہم اکثریت سے کامیاب ہوں اوران جماعتوں کے بغیر ہی حکومت بنائیں، اور اگر ایسا نہ ہوا تو ہم اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کو ترجیح دیں گے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کی بات کی تو تمام جماعتیں میرے خلاف ہوگئیں، میں نے صرف 4 حلقوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا تاکہ آئندہ انتخابات میں ایسا نہ ہو لیکن کسی نے میرا ساتھ نہ دیا اور میں اکیلا ہی سڑکوں پر تھا۔ لیکن آج 2018 کے انتخابات سے قبل ہی وہی جماعتیں دھاندلی کا شور مچا رہی ہیں، گزشتہ الیکشن میں نگراں حکومت، الیکشن کمیشن اور اس وقت کے چیف جسٹس ان لوگوں کے ساتھ ملے ہوئے تھے اور انہوں نے اپنے ایمپائر کی مدد سے میچ کھیلا تھا لیکن اس بار انہیں ہار کا خوف ہے کیوں کہ انہیں علم ہے کہ اب ایمپائر ان کے اپنے نہیں ہیں۔

    https://www.express.pk/story/1250291/1/

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #5
    چول کا مطلب یہ ہے

    اب جرنیل اکثریت بھی دلوائیں

    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    چول کا مطلب یہ ہے اب جرنیل اکثریت بھی دلوائیں

    مطلب جرنیل ہی حکومت بناتے ہیں ؟؟

    Alif Noon
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #7
    مطلب جرنیل ہی حکومت بناتے ہیں ؟؟

    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8

    پچھلے الیکشن میں بھی ساری پارٹیز یہی رونا روتی رہی ہیں کہ دھاندھلی ہو گئی بس بیچارے حنیف عباسی کو دل پے پتھر رکھنا پڑا

    تو اس حساب سے اگر نواز شریف جیتے تو آرمی کا الیکشن میں کوئی عمل دخل نہیں ہوتا ، عمران خان جیتے تو جنرلز ہی ہوں گے اس کے پیچھے ؟؟

    Wahreh
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #9
    عمران ہارے یا جیتے اس کا پچھواڑہ جنرلوں کیلئے مخصوص ہے

    پچھلے الیکشن میں بھی ساری پارٹیز یہی رونا روتی رہی ہیں کہ دھاندھلی ہو گئی بس بیچارے حنیف عباسی کو دل پے پتھر رکھنا پڑا تو اس حساب سے اگر نواز شریف جیتے تو آرمی کا الیکشن میں کوئی عمل دخل نہیں ہوتا ، عمران خان جیتے تو جنرلز ہی ہوں گے اس کے پیچھے ؟؟
    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10
    عمران ہارے یا جیتے اس کا پچھواڑہ جنرلوں کیلئے مخصوص ہے

    یہ کیا چکر ہے ، ن والے اتنے سڑے کیوں ہیں بات بے بات بیہودگی پے اتر آتے ہیں

    عدالت سے سزا یافتہ مجرم میں کوئی خامی نظر نہیں آتی اور مفروضوں پے پورا یقین ہے

    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #11
    مطلب جرنیل ہی حکومت بناتے ہیں ؟؟

    یار آپ جان بوجھ کر انجان بن رہے ہیں

    کیونکہ پی ٹی آئی کا فائدہ ہے

    ورنہ اتنا کھل کے جرنیلوں نے کبھی گل نہیں کھلائے

    اور نہ ہی اتنا کھل کر پبلک کبھی سمجھی و بولی ہے

    باقی حکومت تو شائد پی ٹی آئی کو مل ہی رہی ہے

    پر پھر الزام تراشی کی بجائے کر کے کچھ دکھانا بھی پڑے گا

    ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔

    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #12
    یہ کیا چکر ہے ، ن والے اتنے سڑے کیوں ہیں بات بے بات بیہودگی پے اتر آتے ہیں عدالت سے سزا یافتہ مجرم میں کوئی خامی نظر نہیں آتی اور مفروضوں پے پورا یقین ہے

    سیاسی عدالتیں

    سیاسی سزائیں

    یکطرفہ انصاف

    زیادہ دیرپا نہیں ہوتا

    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    #13
    یار آپ جان بوجھ کر انجان بن رہے ہیں کیونکہ پی ٹی آئی کا فائدہ ہے ورنہ اتنا کھل کے جرنیلوں نے کبھی گل نہیں کھلائے اور نہ ہی اتنا کھل کر پبلک کبھی سمجھی و بولی ہے باقی حکومت تو شائد پی ٹی آئی کو مل ہی رہی ہے پر پھر الزام تراشی کی بجائے کر کے کچھ دکھانا بھی پڑے گا ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔

    تو اس کا مطلب نواز شریف کی حکومت بھی جرنیلوں نے ہی بنائی تھی ؟؟

    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    #14
    سیاسی عدالتیں سیاسی سزائیں یکطرفہ انصاف زیادہ دیرپا نہیں ہوتا

    یکطرفہ کیوں ؟؟ عمران خان پے اثاثوں کا کیس نہیں چلا ؟؟ حالانکہ جب بنی گالا بنایا تھا تب کسی عھدے پے نہیں تھا وہ ، وہ بھی سارے ثبوت دے کے بچا ہے ، اس نے ڈرامے نہیں کیے قطری خط یا حضور یہ ہیں وہ ذرائع جیسے

    اب نا ماننے والوں کا بندہ کیا کرے ، وہ خوش رہیں اپنی دنیا میں ، حقیقی دنیا اپنے طریقے سے چلتی رہے گی

    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #15
    تو اس کا مطلب نواز شریف کی حکومت بھی جرنیلوں نے ہی بنائی تھی ؟؟

    جرنیل ہمیشہ سے ہی سیاست کرتے ہیں

    ہوسکتا ہے اس وقت بھی ہاتھ ہو

    پر آجکل زبان ذدعام ہے

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #16
    یکطرفہ کیوں ؟؟ عمران خان پے اثاثوں کا کیس نہیں چلا ؟؟ حالانکہ جب بنی گالا بنایا تھا تب کسی عھدے پے نہیں تھا وہ ، وہ بھی سارے ثبوت دے کے بچا ہے ، اس نے ڈرامے نہیں کیے قطری خط یا حضور یہ ہیں وہ ذرائع جیسے اب نا ماننے والوں کا بندہ کیا کرے ، وہ خوش رہیں اپنی دنیا میں ، حقیقی دنیا اپنے طریقے سے چلتی رہے گی

    بھائی اس میں قائل ہونے یا کرنے کی گنجائش نہیں ہے

    آپ کو انصاف نظر آرہا ہے

    بہت سوں کو نہیں آرہا

    اسکا صحیح فیصلہ آنے والا وقت کرے گا

    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    #17
    جرنیل ہمیشہ سے ہی سیاست کرتے ہیں ہوسکتا ہے اس وقت بھی ہاتھ ہو پر آجکل زبان ذدعام ہے

    اگر آرمی کے آشیرواد سے ہی آیا تھا تو اب کس منہ سے فوج کو برا بھلا کہہ رہا ہے

    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    #18
    بھائی اس میں قائل ہونے یا کرنے کی گنجائش نہیں ہے آپ کو انصاف نظر آرہا ہے بہت سوں کو نہیں آرہا اسکا صحیح فیصلہ آنے والا وقت کرے گا

    بجا فرمایا ، ویسے کچھ فیصلے تو وقت پہلے ہی کر چکا ہے

    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #19
    اگر آرمی کے آشیرواد سے ہی آیا تھا تو اب کس منہ سے فوج کو برا بھلا کہہ رہا ہے

    سبق مل گیا ہوگا

    👽👽

    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #20
    بجا فرمایا ، ویسے کچھ فیصلے تو وقت پہلے ہی کر چکا ہے

    کچھ فیصلے تاریخ میں تہمت کی طرح محفوظ ہیں

    👽👽

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 21 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi