Viewing 2 posts - 1 through 2 (of 2 total)
  • Author
    Posts
  • حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1

    ملک میں سماجی، معاشی اور سیاسی انقلاب لانے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے کارکنان کی جانب سے قومی پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا جس میں کارکنان نے صبح سے رات دیر گئے تک بھوک ہڑتال کی اور رمضان کے بعد دوبارہ کیمپ لگانے کا اعلان بھی کیا۔
    مذکورہ کیمپ میں پاکستان پیپلز پارٹی-ورکرز کے صدر صفدر عباسی، سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی قریبی ساتھ ناہید خان، ابن رضوی، فیاض خان اور دیر افراد موجود تھے۔
    اس موقع پر ناہید خان نے بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھوک ہڑتال ملک میں سماجی معاشی اور سیاسی انقلاب کی شروعات کے لیے کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاست میں طاقت کی رسہ کشی کے بجائے عام آدمی کے مسائل کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
    ناہید خان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد سے عام آدمی کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، امیر طبقے کے افراد سیاست میں آ کر محض اپنے مفادات کے لیے کام کرتے ہیں، اس کے ساتھ انہوں نے اپنے مطالبات پر مبنی ایک چارٹر آف ڈیمانڈٖ بھی پیش کیا۔
    چارٹر آف ڈیمانڈ میں ملک کو ایک ایسی فلاحی ریاست بنانے کا مطالبہ کیا گیا جہاں لوگوں کو مفت تعلیم صحت کی سہولیات میسر ہوں اور غیر ضروری ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے، ان کا مزید مطالبہ تھا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے جبکہ سیاسی جماعتیں انتخابات میں پیسے کا بے دریخ استعمال ختم ہونا چاہیے تا کہ عام آدمی بھی الیکشن میں حصہ لے سکے۔
    ان کا کہنا تھا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کے لیے مختص کوٹے میں اضافہ کیا جائے تا کہ وہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرسکیں۔
    ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے صفدر عباسی کا کہنا تھا کہ بڑی سیاسی جماعتیں عام آدمی کے مسائل پر توجہ نہیں دیتیں، اس لیے سماجی، معاشی اور سیاسی حقوق میں انقلاب ضروری ہے، عام آدمی کو اب تک جن مسائل کا سامنا ہے اس میں روٹی کپڑا اور مکان سرفہرست ہیں۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد سے اب تک قیادت کے بحران کا سامنا ہے، ہم ملک کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جہاں غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد سیاست میں حص لیں اور حکومت شہریوں کا زندگی بھر خیال رکھے۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1078676/

    Ubaid Ullah Khan
    Participant
    Offline
    • Member
    #2
    Mai sochta hon k jab ye loog iqtidar mai ajatai hai to phir ye sari batien inhai yad q nahi hoti.
    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
Viewing 2 posts - 1 through 2 (of 2 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi