Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 168 total)
  • Author
    Posts
  • Sardar Sajid
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #1

    جب بھی
    جب بھی کسی محفل یا مجلس میں کسی ملنگ کے منہ سے جھاگ نکلنا شروع ہوتی ھے. جب وہ ایک سو گیارہ  مرتبہ موٹر وے کا ورد مکمل کرتے کرتے نیم مدہوشی کی کیفیت میں جایا ہی چاہتا ھے. جب ایٹمی دھماکے  کا  ذکر  کرتے کرتے اس کی رنگت چاغی کے پہاڑوں جیسی ہونا شروع ہو جاۓ. جب پیلی ٹیکسی کا وظیفہ  جاپتے جاپتے وہ نیلا پیلا ہونے لگے. جب حواس باختہ ہو کر میاں منڈیلا اور نیلسن شریف میں مکسنگ شروع کر دے

    جب بھی ، جہاں بھی  زرداریت کا  پیروکار کوئی مجاور  مجھے بھٹو خاندان کا فلسفہ شہادت سمجھا چکتا ھے.  جب جمہوریت کا انتقام  نامی بلاک بسٹر فلم کی مکمل کہانی ڈائیلاگز سمیت میرے کانوں میں ٹھونسی جا چکی ہوتی ھے . جب  این آر او کی بریانی اور  مفاہمت  کی چٹنی کھلانے کے بعد  وسیع تر مفاد کا چورن مجھے پیش کیا جا چکتا ھے. جب اور جس وقت   جیالے  پر جلالی کیفیت طاری ہونا شروع ہو جاۓ

    جب مجھے کیوں نکالا کی تال پر دھمال, اور زندہ ہے بھٹو کے قال پر حال پڑنا شروع ہوجائے. جب وہ دونوں اصحاب مجھے گھیرے میں لے کر نیازی نیازی کی گردان شروع کر دیں. جب ان کے نتھنوں سے دھواں نکلنے لگے اور وہ ہانپتے ہانپتے کانپنا اور کانپتے کانپتے ہانپنا شروع ہوجائیں. اور جب بوریت کی وجہ سے سے مجھے جمائیاں آنا شروع ہو جائیں تو میں ہاتھوں میں دبے سیگرٹ کا آخری کش لینے کے بعد اسے پاؤں تلے مسلتے ھوے سرگوشی کے انداز میں یہ سوال کر کے وہاں سے کھسکنے میں ہی عافیت سمجھتا ہوں. کیونکہ یہ سوال سننے کے بعد وہ ڈرامہ ارطغرل کے کردار الو بلچ کی طرح کسی جناتی زبان میں ہرہر اور پھر پھر پکارتے رقص فرمانے کے سوا اور کچھ نہیں کر سکتے

    بلاول ، بختاور  اور حمزہ ، مریم کی بادشاہان سلامت سے رشتہ داری کے علاوہ اور کون سی صلاحیت ھے کہ جو ایک عام کارکن میں نہیں. پھر جو  مقام معرفت انہیں نصیب ہوا وہ عام  مریدوں  کو کیوں نہیں. حالانکہ  بادشاہت  میں بھی  قطب الدین ایبک اور  ایاز  بننے کی گنجائش نکل ہی آتی ھے

    • This topic was modified 54 years, 3 months ago by .
    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #2

    سردار صاحب، شریف الیون ، زرداری کلب اور مشرف برگیڈ تو پرانے قصوں میں بٹی ہوئ کہانیاں ہیں ، جن کی انتظامی چھڑی ،کسی اور کے ھاتھ نہیں بلکہ اسی عندلیب گلشن نا آفریدہ کے پر رونق ھاتھوں میں تھی جو آج بھی اپنے طلسماتی جوتوں سے نیازی کی لوٹا ٹرین کو مکمل گرفت میں رکھے ہوئے ہیں ۔

    آپ سگریٹ کی لمبی دھار کے پر اثر سحر سے آزاد ہو لیں تو ذرا نشیمن کی موجودہ حالت پر بھی کچھ فکر فرمائیں اور ان معروضی حالات کی ستم ظریفی پر بھی چند قطرے بہا لیں جنہوں نے ، 22 سال جدوجہد کے بعد قاتل لیگ کے بڑے ڈاکو ، الطاف حسین کے سچے سکے ، اور ترین کے ڈھوئے ہوئے کدوں کی بیلوں سے سونامی کی وہ لہر چلائ ہے جس نے وجیہدالدین، قصوری اور اکبر بابر جیسے سچے موتیوں کو اس مقام معرفت پر پہنچادیا ہے جن کا تصور بھی شاید کسی بادشاہ کی بادشاہت میں ممکن نہ تھا ۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    جنرل قمر جاوید باجوہ کے والد کرنل صاحب میں ایسی کیا خاص بات تھی کہ ان کا بیٹا چیف آف آرمی سٹاف بنے؟؟ جنرل راحیل کے میجر والد نے وہ کون سا طلسم پھونکا تھا جس کی وجہ سے ان کا بیٹا چیف آف آرمی سٹاف بنے؟؟ جنرل ضیاء الحق کے صوبیدار باپ میں ایسا کمال تھا کہ اپنی اولاد کو فوج میں چیف آف آرمی سٹاف بنوا ڈالا؟؟پی ٹی آئی کے وزیر عمر ایوب میں ایسی کیا خاصیت ہے جس کی وجہ سے انہیں یہ مقام ملا؟؟ جہانگیر ترین کا بیٹا کیوں ضمنی الیکشن میں کھڑا ہوا؟؟مریم اور حمزہ نے تو پھر بھی جیلیں کاٹی ہیں اور ناکردہ گناہوں کا حساب دیا ہے۔ جب بلاول بختاور کے ہوتے ہوئے جب مریم اور حمزہ کے ہوتے ہوئے یوسف رضا گیلانی وزیراعظم بن سکتا ہے، شاہد خاقان عباسی پرائم منسٹر بن سکتا ہے تو بلاول ، بختاور، مریم یا حمزہ پر قدغن کیوں؟؟

    آپ پوچھتے ہیں کہ ان میں کیا صلاحیت ہے جو عام آدمی میں نہیں اور میں پوچھتا ہوں عمران میں کون سی خاصیت ہے جو حمزہ، بلاول یا مریم میں نہیں۔ حمزہ بھی کئی سالوں سے سیاست میں ہے مریم بھی اور بلاول بھی تو پھر کسی کو کیا اعتراض؟؟ تمام پاکستان سے جیتے ہوئے ممبران اگر بلاول کو بطور وزیراعظم چنیں یا مریم کو تو اس میں برائی کیا ہے؟؟ کسی نے زبردستی تو نہیں کی نہ ان کے ساتھ جسطرح 2018 کے الیکشن میں ن لیگ اور دیگر پارٹیوں کے ٹکٹ ہولڈرز کو محکمہ زراعت والے دھمکا کر عمران کے ساتھ جوڑتے رہے؟؟

    اب چھوڑ دیں ان امیچیور اعتراضات کو کہ سیاستدان کی اولاد سیاست میں کیوں آتی ہے۔ ایک شخص جس نے ملک قوم کی حالت بہتر بنائی ہو، قربانیاں دی ہوں تو اس کی اولاد اس کی میراث کو لے کر کیوں نہیں چل سکتی؟؟

    Sardar Sajid
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #4
    جنرل قمر جاوید باجوہ کے والد کرنل صاحب میں ایسی کیا خاص بات تھی کہ ان کا بیٹا چیف آف آرمی سٹاف بنے؟؟ جنرل راحیل کے میجر والد نے وہ کون سا طلسم پھونکا تھا جس کی وجہ سے ان کا بیٹا چیف آف آرمی سٹاف بنے؟؟ جنرل ضیاء الحق کے صوبیدار باپ میں ایسا کمال تھا کہ اپنی اولاد کو فوج میں چیف آف آرمی سٹاف بنوا ڈالا؟؟پی ٹی آئی کے وزیر عمر ایوب میں ایسی کیا خاصیت ہے جس کی وجہ سے انہیں یہ مقام ملا؟؟ جہانگیر ترین کا بیٹا کیوں ضمنی الیکشن میں کھڑا ہوا؟؟مریم اور حمزہ نے تو پھر بھی جیلیں کاٹی ہیں اور ناکردہ گناہوں کا حساب دیا ہے۔ جب بلاول بختاور کے ہوتے ہوئے جب مریم اور حمزہ کے ہوتے ہوئے یوسف رضا گیلانی وزیراعظم بن سکتا ہے، شاہد خاقان عباسی پرائم منسٹر بن سکتا ہے تو بلاول ، بختاور، مریم یا حمزہ پر قدغن کیوں؟؟ آپ پوچھتے ہیں کہ ان میں کیا صلاحیت ہے جو عام آدمی میں نہیں اور میں پوچھتا ہوں عمران میں کون سی خاصیت ہے جو حمزہ، بلاول یا مریم میں نہیں۔ حمزہ بھی کئی سالوں سے سیاست میں ہے مریم بھی اور بلاول بھی تو پھر کسی کو کیا اعتراض؟؟ تمام پاکستان سے جیتے ہوئے ممبران اگر بلاول کو بطور وزیراعظم چنیں یا مریم کو تو اس میں برائی کیا ہے؟؟ کسی نے زبردستی تو نہیں کی نہ ان کے ساتھ جسطرح 2018 کے الیکشن میں ن لیگ اور دیگر پارٹیوں کے ٹکٹ ہولڈرز کو محکمہ زراعت والے دھمکا کر عمران کے ساتھ جوڑتے رہے؟؟ اب چھوڑ دیں ان امیچیور اعتراضات کو کہ سیاستدان کی اولاد سیاست میں کیوں آتی ہے۔ ایک شخص جس نے ملک قوم کی حالت بہتر بنائی ہو، قربانیاں دی ہوں تو اس کی اولاد اس کی میراث کو لے کر کیوں نہیں چل سکتی؟؟

    سیاست یا کسی بھی دوسرے شعبے میں کسی کے آنے پر کوئی پابندی نہیں. لیکن وہاں آکر محنت اور کارکردگی سے اپنا مقام بنانا چاہیے.
    کسی وصیت کی پرچی یا بادشاہ سلامت کے زبانی حکم پر ولی عہد بننا درست نہیں. عمر ایوب, ترین یا مونس پر بھی یہی اصول لاگو ہوتا ہے
    محکمہ زراعت والے جب ایک کونسلر لیول کے شخص کو وزیر اعلی بنا دیں تو اس پر آپ کا کیا موقف ہے

    Sardar Sajid
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #5

    سردار صاحب، شریف الیون ، زرداری کلب اور مشرف برگیڈ تو پرانے قصوں میں بٹی ہوئ کہانیاں ہیں ، جن کی انتظامی چھڑی ،کسی اور کے ھاتھ نہیں بلکہ اسی عندلیب گلشن نا آفریدہ کے پر رونق ھاتھوں میں تھی جو آج بھی اپنے طلسماتی جوتوں سے نیازی کی لوٹا ٹرین کو مکمل گرفت میں رکھے ہوئے ہیں ۔

    آپ سگریٹ کی لمبی دھار کے پر اثر سحر سے آزاد ہو لیں تو ذرا نشیمن کی موجودہ حالت پر بھی کچھ فکر فرمائیں اور ان معروضی حالات کی ستم ظریفی پر بھی چند قطرے بہا لیں جنہوں نے ، 22 سال جدوجہد کے بعد قاتل لیگ کے بڑے ڈاکو ، الطاف حسین کے سچے سکے ، اور ترین کے ڈھوئے ہوئے کدوں کی بیلوں سے سونامی کی وہ لہر چلائ ہے جس نے وجیہدالدین، قصوری اور اکبر بابر جیسے سچے موتیوں کو اس مقام معرفت پر پہنچادیا ہے جن کا تصور بھی شاید کسی بادشاہ کی بادشاہت میں ممکن نہ تھا ۔

    جی اس پر ضرور لکھوں گا

    Sardar Sajid
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #6
    جنرل قمر جاوید باجوہ کے والد کرنل صاحب میں ایسی کیا خاص بات تھی کہ ان کا بیٹا چیف آف آرمی سٹاف بنے؟؟ جنرل راحیل کے میجر والد نے وہ کون سا طلسم پھونکا تھا جس کی وجہ سے ان کا بیٹا چیف آف آرمی سٹاف بنے؟؟ جنرل ضیاء الحق کے صوبیدار باپ میں ایسا کمال تھا کہ اپنی اولاد کو فوج میں چیف آف آرمی سٹاف بنوا ڈالا؟؟پی ٹی آئی کے وزیر عمر ایوب میں ایسی کیا خاصیت ہے جس کی وجہ سے انہیں یہ مقام ملا؟؟ جہانگیر ترین کا بیٹا کیوں ضمنی الیکشن میں کھڑا ہوا؟؟مریم اور حمزہ نے تو پھر بھی جیلیں کاٹی ہیں اور ناکردہ گناہوں کا حساب دیا ہے۔ جب بلاول بختاور کے ہوتے ہوئے جب مریم اور حمزہ کے ہوتے ہوئے یوسف رضا گیلانی وزیراعظم بن سکتا ہے، شاہد خاقان عباسی پرائم منسٹر بن سکتا ہے تو بلاول ، بختاور، مریم یا حمزہ پر قدغن کیوں؟؟ آپ پوچھتے ہیں کہ ان میں کیا صلاحیت ہے جو عام آدمی میں نہیں اور میں پوچھتا ہوں عمران میں کون سی خاصیت ہے جو حمزہ، بلاول یا مریم میں نہیں۔ حمزہ بھی کئی سالوں سے سیاست میں ہے مریم بھی اور بلاول بھی تو پھر کسی کو کیا اعتراض؟؟ تمام پاکستان سے جیتے ہوئے ممبران اگر بلاول کو بطور وزیراعظم چنیں یا مریم کو تو اس میں برائی کیا ہے؟؟ کسی نے زبردستی تو نہیں کی نہ ان کے ساتھ جسطرح 2018 کے الیکشن میں ن لیگ اور دیگر پارٹیوں کے ٹکٹ ہولڈرز کو محکمہ زراعت والے دھمکا کر عمران کے ساتھ جوڑتے رہے؟؟ اب چھوڑ دیں ان امیچیور اعتراضات کو کہ سیاستدان کی اولاد سیاست میں کیوں آتی ہے۔ ایک شخص جس نے ملک قوم کی حالت بہتر بنائی ہو، قربانیاں دی ہوں تو اس کی اولاد اس کی میراث کو لے کر کیوں نہیں چل سکتی؟؟

    ویسے عاطف بھائی آپ بہت ہارڈ کور لیگئیے نہیں بن گئے? اور غصہ بھی زیادہ کرنے لگےہیں. اس کمنٹ میں آپ کا غصہ چھلک چھلک کر باہر آ رہا ہے
    عمر کا تقاضہ تو نہیں ہے

    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #7
    جنرل قمر جاوید باجوہ کے والد کرنل صاحب میں ایسی کیا خاص بات تھی کہ ان کا بیٹا چیف آف آرمی سٹاف بنے؟؟ جنرل راحیل کے میجر والد نے وہ کون سا طلسم پھونکا تھا جس کی وجہ سے ان کا بیٹا چیف آف آرمی سٹاف بنے؟؟ جنرل ضیاء الحق کے صوبیدار باپ میں ایسا کمال تھا کہ اپنی اولاد کو فوج میں چیف آف آرمی سٹاف بنوا ڈالا؟؟پی ٹی آئی کے وزیر عمر ایوب میں ایسی کیا خاصیت ہے جس کی وجہ سے انہیں یہ مقام ملا؟؟ جہانگیر ترین کا بیٹا کیوں ضمنی الیکشن میں کھڑا ہوا؟؟مریم اور حمزہ نے تو پھر بھی جیلیں کاٹی ہیں اور ناکردہ گناہوں کا حساب دیا ہے۔ جب بلاول بختاور کے ہوتے ہوئے جب مریم اور حمزہ کے ہوتے ہوئے یوسف رضا گیلانی وزیراعظم بن سکتا ہے، شاہد خاقان عباسی پرائم منسٹر بن سکتا ہے تو بلاول ، بختاور، مریم یا حمزہ پر قدغن کیوں؟؟ آپ پوچھتے ہیں کہ ان میں کیا صلاحیت ہے جو عام آدمی میں نہیں اور میں پوچھتا ہوں عمران میں کون سی خاصیت ہے جو حمزہ، بلاول یا مریم میں نہیں۔ حمزہ بھی کئی سالوں سے سیاست میں ہے مریم بھی اور بلاول بھی تو پھر کسی کو کیا اعتراض؟؟ تمام پاکستان سے جیتے ہوئے ممبران اگر بلاول کو بطور وزیراعظم چنیں یا مریم کو تو اس میں برائی کیا ہے؟؟ کسی نے زبردستی تو نہیں کی نہ ان کے ساتھ جسطرح 2018 کے الیکشن میں ن لیگ اور دیگر پارٹیوں کے ٹکٹ ہولڈرز کو محکمہ زراعت والے دھمکا کر عمران کے ساتھ جوڑتے رہے؟؟ اب چھوڑ دیں ان امیچیور اعتراضات کو کہ سیاستدان کی اولاد سیاست میں کیوں آتی ہے۔ ایک شخص جس نے ملک قوم کی حالت بہتر بنائی ہو، قربانیاں دی ہوں تو اس کی اولاد اس کی میراث کو لے کر کیوں نہیں چل سکتی؟؟

    نیازی صاحب اور خود ساختہ تبدیلی کے نعرے سے بھرکس اگر کوئ نکال سکتا ہے تو وہ مریم نواز ہے ۔ اور پی ٹی آئ کی یہ مسلمہ پالیسی ہے کہ اس پر اتنا کیچڑ اچھالو کہ وہ عوام میں بات کرنے کے قابل نہ رہے ۔ پوری پی ٹی آئ اور اس کے ٹرول اس پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔ لیکن اس ساری کردار کشی کے باوجود نیازی پارٹی پنجاب میں اپنی مقبولیت بری طرح سے کھو چکی ہے ، آج مبشر لقمان تک نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی غیر موجودگی اور خاموشی کے باوجود نون لیگ پنجاب کی سب سے مقبول پارٹی بن چکی ہے ۔

    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #8
    ویسے عاطف بھائی آپ بہت ہارڈ کور لیگئیے نہیں بن گئے? اور غصہ بھی زیادہ کرنے لگےہیں. اس کمنٹ میں آپ کا غصہ چھلک چھلک کر باہر آ رہا ہے عمر کا تقاضہ تو نہیں ہے

    اب عناصر میں اعتدال کہاں ۔

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9
    آپ کہی پنجاب کے شہباز شریف ، بزدار صاحب کی بات تو نہی کر رہے

    سیاست یا کسی بھی دوسرے شعبے میں کسی کے آنے پر کوئی پابندی نہیں. لیکن وہاں آکر محنت اور کارکردگی سے اپنا مقام بنانا چاہیے. کسی وصیت کی پرچی یا بادشاہ سلامت کے زبانی حکم پر ولی عہد بننا درست نہیں. عمر ایوب, ترین یا مونس پر بھی یہی اصول لاگو ہوتا ہے محکمہ زراعت والے جب ایک کونسلر لیول کے شخص کو وزیر اعلی بنا دیں تو اس پر آپ کا کیا موقف ہے
    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #10
    شکر ہے ایک اور پی ٹی آئی ممبر کا اضافہ ہوا

    عامر بھائی سے اب اس قدر انسیت ہوگئی تھی کہ کوئی دوسرا بھی  اُن کی درگت بناتا تب بھی غصہ آتا تھا

    خوش آمدید نیازی لور خوش آمدید

    Aamir Siddique

    Sardar Sajid
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #11
    آپ کہی پنجاب کے شہباز شریف ، بزدار صاحب کی بات تو نہی کر رہے

    کیا آپ واقعی اتنے بھولے ہیں یا مکر کر رہے ہیں

    :bigsmile:

    Jack Sparrow
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #12
    کیا آپ واقعی اتنے بھولے ہیں یا مکر کر رہے ہیں :bigsmile:

      :serious: بھائی صاحب، شامی آپ کے گھونچو پن کا مذاق اڑا رہا ہے

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Sardar Sajid
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #13

    :serious: بھائی صاحب، شامی آپ کے گھونچو پن کا مذاق اڑا رہا ہے

    اچھا پھر تو مجھے شامی صاحب کا مشکور ہونا چاہیے تھا. وضاحت کا شکریہ

    Sardar Sajid
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #14
    شکر ہے ایک اور پی ٹی آئی ممبر کا اضافہ ہوا عامر بھائی سے اب اس قدر انسیت ہوگئی تھی کہ کوئی دوسرا بھی اُن کی درگت بناتا تب بھی غصہ آتا تھا خوش آمدید نیازی لور خوش آمدید Aamir Siddique

    مجھے امید ہے کہ جب کوئی میری درگت بنائے گا تو تب بھی آپ کو غصہ آئے گا

    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #15
    مجھے امید ہے کہ جب کوئی میری درگت بنائے گا تو تب بھی آپ کو غصہ آئے گا

    ضرور کیوں نہیں لیکن اس سے پہلے آپ کو ہم سے راہ ورسم ہموار کرنا ہوگی

    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Expert
    #16
    جنرل قمر جاوید باجوہ کے والد کرنل صاحب میں ایسی کیا خاص بات تھی کہ ان کا بیٹا چیف آف آرمی سٹاف بنے؟؟ جنرل راحیل کے میجر والد نے وہ کون سا طلسم پھونکا تھا جس کی وجہ سے ان کا بیٹا چیف آف آرمی سٹاف بنے؟؟ جنرل ضیاء الحق کے صوبیدار باپ میں ایسا کمال تھا کہ اپنی اولاد کو فوج میں چیف آف آرمی سٹاف بنوا ڈالا؟؟پی ٹی آئی کے وزیر عمر ایوب میں ایسی کیا خاصیت ہے جس کی وجہ سے انہیں یہ مقام ملا؟؟ جہانگیر ترین کا بیٹا کیوں ضمنی الیکشن میں کھڑا ہوا؟؟مریم اور حمزہ نے تو پھر بھی جیلیں کاٹی ہیں اور ناکردہ گناہوں کا حساب دیا ہے۔ جب بلاول بختاور کے ہوتے ہوئے جب مریم اور حمزہ کے ہوتے ہوئے یوسف رضا گیلانی وزیراعظم بن سکتا ہے، شاہد خاقان عباسی پرائم منسٹر بن سکتا ہے تو بلاول ، بختاور، مریم یا حمزہ پر قدغن کیوں؟؟ آپ پوچھتے ہیں کہ ان میں کیا صلاحیت ہے جو عام آدمی میں نہیں اور میں پوچھتا ہوں عمران میں کون سی خاصیت ہے جو حمزہ، بلاول یا مریم میں نہیں۔ حمزہ بھی کئی سالوں سے سیاست میں ہے مریم بھی اور بلاول بھی تو پھر کسی کو کیا اعتراض؟؟ تمام پاکستان سے جیتے ہوئے ممبران اگر بلاول کو بطور وزیراعظم چنیں یا مریم کو تو اس میں برائی کیا ہے؟؟ کسی نے زبردستی تو نہیں کی نہ ان کے ساتھ جسطرح 2018 کے الیکشن میں ن لیگ اور دیگر پارٹیوں کے ٹکٹ ہولڈرز کو محکمہ زراعت والے دھمکا کر عمران کے ساتھ جوڑتے رہے؟؟ اب چھوڑ دیں ان امیچیور اعتراضات کو کہ سیاستدان کی اولاد سیاست میں کیوں آتی ہے۔ ایک شخص جس نے ملک قوم کی حالت بہتر بنائی ہو، قربانیاں دی ہوں تو اس کی اولاد اس کی میراث کو لے کر کیوں نہیں چل سکتی؟؟

    yaar tumhari post ne to mera dil jeet liya

    Sardar Sajid
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #17
    ضرور کیوں نہیں لیکن اس سے پہلے آپ کو ہم سے راہ ورسم ہموار کرنا ہوگی

    اور اس ہمواری کے لئے ٹریکٹر منگوانا پڑے گا یا ہل سے کام چل جائے گا

    Sardar Sajid
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #18
    yaar tumhari post ne to mera dil jeet liya

    مبارک ہو عاطف صاحب آپ نے دنیا اور آخرت  میں کامیابی حاصل کرلی. نواب صاحب کا دل جیتنا کوئی معمولی کارنامہ نہیں

    حسن داور
    Participant
    Offline
    • Expert
    #19
    مبارک ہو عاطف صاحب آپ نے دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرلی. نواب صاحب کا دل جیتنا کوئی معمولی کارنامہ نہیں

    بھائی صاحب اس سے پہلے سہراب بھائی کا دل ایک خلیفہ نام کی خاتون جیت چکی ہیں

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #20
    سیاست یا کسی بھی دوسرے شعبے میں کسی کے آنے پر کوئی پابندی نہیں. لیکن وہاں آکر محنت اور کارکردگی سے اپنا مقام بنانا چاہیے. کسی وصیت کی پرچی یا بادشاہ سلامت کے زبانی حکم پر ولی عہد بننا درست نہیں. عمر ایوب, ترین یا مونس پر بھی یہی اصول لاگو ہوتا ہے محکمہ زراعت والے جب ایک کونسلر لیول کے شخص کو وزیر اعلی بنا دیں تو اس پر آپ کا کیا موقف ہے

    محکمہ زراعت کے ہاتھوں بنائے گئے وزیراعلیٰ پر بھی وہی اصول لاگو ہوتا ہے جو عمر ایوب، ترین یا مونس الہیٰ پر ہوتا ہے۔  پچھلے بیس سال سے ہم حمزہ شہباز، مریم نواز اور تیرہ سال سے بلاول کو سیاست میں متحرک دیکھ رہے ہیں، بلدیاتی اور صوبائی لیول پر حمزہ شہباز کی سیاست اور حالیہ برسوں میں مریم نواز کی محنت اور کارکردگی نے خود اپنا مقام بنایا ہے اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیئے۔

    آپ چاہتے ہیں ایک پیرا شوٹر کو سیاست میں آنے کا حق ہونا چاہیئے لیکن بچپن سے ماں باپ کو دیکھ کر سیاست سیکھنے والے بالکل سیاست میں آنے کے حقدار نہیں۔ بائی دا وے عمران خان کیا اس سے پہلے کبھی کونسلر بھی منتخب ہوا تھا جو اب وزیراعظم بنا دیا گیا ہے؟؟ عمران کی کیا محنت اور کارکردگی ہے؟؟ ٹی وی پر بیٹھ کر بھاشن تو شیخ رشید بھی دے دیتا ہے پھر اسے وزیر اعظم کیوں نہ بنا دیا جائے؟؟

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 168 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi