Viewing 2 posts - 1 through 2 (of 2 total)
  • Author
    Posts
  • Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    کراچی میں ہونے والےپولیس مقابلے میں ملالہ یوسف زئی پر حملے میں ملوث ملزم سمیت 4 دہشت ہلاک ہو گئے۔راؤ انوارایس ایس پی ملیرنے اس حوالے سے میڈیا بریفنگ میںکہا کہ کراچی میں سچل کے علاقے میں واقع صدف سوسائٹی کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اس دوران ایک گھر میں پناہ لئے ہوئےدہشت گردوں نے پولیس پرحملہ کردیا اورشدید فائرنگ کی۔تاہہم پولیس کی موثر جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد مارے گئے جب کہ ایس ایس پی ملیر نے دعویٰ کیا کہ ماراجانے والاخورشید نامی ایک دہشت گرد مطلوب دہشت گرد مولوی فضل اللہ کا کزن ہے۔راؤ انوار کے مطابق دہشت گرد خورشید پاک فوج اور نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی پر حملے کا ملزم بھی ہے جب کہ دہشت گرد خورشید قائد آباد پولیس پر بم حملے میں بھی ملوث تھا۔رائو انوار کے مطابق پولیس مقابلے میں مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق سوات سے تعلق رکھنے والی کالعدم تحریک طالبان سے ہے
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #2
    میرے لئے یہ بات نئی ہے کہ ملالہ پر حملے میں ملوث دھشت گرد ملا فضل اللہ کا رشتہ دار تھا، اس بات سے تو ملالہ پر حملے کی تمام وجوہات کھل کر سامنے آجاتی ہیں ،میں یہاں پران تمام خول میں بند مذہبی و سیاسی جماعتوں کے تھنکرز سے معذرت کے ساتھ جو ملالہ پر ہونے والے حملے کو ایک ڈرامہ قرار دیتے تھے، اسی طرح آپ سوات میں ایک نوجوان لڑکی کو مجمع کے بیچ لٹا کر کوڑے مارنے کی ویڈیو کو بھی ڈرامہ قرار دیتے تھے، پلیز سچ کو کھلے دل سے قبول کیا کریں، آپ کے بقول نائین الیون ڈرامہ، ملالہ حملہ ڈرامہ ، سوات کوڑوں والی ویڈیو بھی ڈرامہ، مگر یہ تمام واقعات ایک کے بعد ایک سچ ثابت ہوے اور زیادہ تر مذہبی جماعتوں کی طرف سے بولے گئے جھوٹوں نے پوری قوم کا سر دنیا میں شرم سے جھکا دیا ، چونکہ اب یہ تمام ڈرامے سچ ثابت ہوگئے ہیں اس لئے امید ہے کہ آئندہ آپ ایسے کسی بھی شرمناک واقعے کے بعد شتر مرغ کی طرح ریت میں سر دینے کی بجاے حقیقت کو تسلیم کریں گے، ہم یہ نہیں کہتے کہ آپ ان واقعات کی مذمت کریں گے کیونکہ حق بات کہنا ہر ایک کے نصیب میں نہیں ہوتا اور نہ ہی ملا نے آپکا بھیجہ اس قابل رہنے دیا ہے کہ کوی اچھی اور سچی بات اس میں سما سکے
Viewing 2 posts - 1 through 2 (of 2 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi