Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 20 total)
  • Author
    Posts
  • حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1

    پاکستان کی حزب اختلاف کی جانب منعقد کردہ حکومت مخالف جلسے اور سیاسی سرگرمیوں کی خبریں جہاں نیوز چینلز اور اخبارت کی شہ سرخیوں میں ہیں وہیں سوشل میڈیا پر ہر روز اس سے متعلق آئے روز ایک نیا موضوع زیر بحث ہوتا ہے۔
    حالیہ تنازع پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جانب سے مزار قائد کے احاطے کے اندر اتوار کے روز لگائے گئے چند نعرے ہیں۔
    ہوا کچھ یوں کے مریم نواز اپنے شوہر کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر اور ن لیگ کے کارکنوں کے ہمراہ مزار قائد فاتحہ خوانی کے لیے اتوار کی دوپہر پہنچیں۔ فاتحہ خوانی ہوئی اور پھر مریم نواز کے مزار کے احاطے سے نکلتے ہی کیپٹن صفدر نے وہاں ’ووٹ کو عزت دو‘ ’مادر ملت زندہ باد‘ اور ’ایوبی مارشل لا مردہ باد‘ جیسے نعرے لگائے۔
    اس اقدام پر نہ صرف مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج ہوا بلکہ پیر کی علی الصبح کیپٹن صفدر کو ہوٹل کے اس کمرے سے گرفتار کر لیا گیا جہاں وہ مریم نواز کے ہمراہ ٹھہرے ہوئے تھے۔
    تاہم اب سوشل میڈیا صارفین یہ سوال کر رہے ہیں کہ کیا مزار قائد میں نعرے بازی کرنا قابل گرفت جرم ہے؟

    مزار قائد تحفظ قانون کیا کہتا ہے؟

    نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق ’قائد اعظم مزار پروٹیکشن اینڈ میٹینینس آرڈینینس 1971‘ کے تحت بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار کو قومی ورثہ قرار دیا گیا ہے اور اِس کو نقصان پہنچانے اور یہاں کسی قسم کی سیاسی سرگرمی منعقد کرنا قانوناً جرم ہے جس کی سزا تین سال قید تک ہو سکتی ہے۔
    یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف اسی قانون کے تحت ایک شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں مزار کے تقدس کو پامال کرنے، سیاسی نعرہ بازی، اور املاک کو نقصان پہچانے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
    ١٤ اکتوبر 1971 کو جاری کیے گئے اس آرڈیننس کے مطابق مزار کے اندر اور بیرونی دیوار کے دس فٹ کی حدود میں کسی بھی نوعیت کی میٹنگ، سیاسی جلسے، جلوسوں اور مظاہروں کی اجازت نہیں ہو گی۔
    آرڈینینس کے مطابق اگر کوئی شخص ایسا عمل کرے گا جس سے مزار کا تقدس پامال ہو، مزار کی املاک کو کسی قسم کا نقصان پہنچے تو یہ قابل گرفت جرم ہے۔
    اس قانون کے تحت مزار کی دیواروں پر کوئی تحریر لکھنے یا کسی قسم نشان لگانے کی بھی اجازت نہیں ہے۔
    کوئی بھی شخص اسلحہ یا ایسا کوئی اوزار جو بطور اسلحہ استعمال کیا جا سکتا ہو لے کر مزار میں داخل نہیں ہو سکتا۔ قانون کے مطابق مذکورہ جرائم کے مرتکب شخص کو زیادہ سے زیادہ تین سال قید یا جرمانہ یا دونوں سزائیں بھی ہو سکتی ہیں۔
    اس حوالے سے درج ہونے والا مقدمہ سمری عدالت میں چلایا جائے گا جبکہ مقدمے میں پاکستان کے فوجداری ضابطہ اخلاق کی دفعات 265 اور 262 شامل کی جائیں گی۔
    مزار قائد کی دیکھ بھال کی ذمہ داری مینیجمنٹ بورڈ مزار کرتا ہے جو نیشنل ہسٹری اینڈ ہیریٹیج وزارات کے ماتحت ایک ادارہ ہے، اس وزارت کے وزیر تحریک انصاف کے شفقت محمود ہیں۔
    بورڈ کی ویب سائٹ کے مطابق مزار کے لیے کل 131 ایکڑ رقبہ مختص کیا گیا ہے جس میں سے 61 ایکڑ پر باغ جناح اور مزار موجود ہے جبکہ دیگر اراضی مستقبل کے منصوبے کے لیے وقف کی گئی ہے۔
    مزار کی ضروری مرمت اور دیکھ بھال کے اخراجات مزار کے فنڈ سے حاصل کیے جاتے ہیں جبکہ وفاقی حکومت بھی گرانٹ فراہم کرتی ہے۔
    محمد علی جناح کا مزار شہر کی ایک بڑی تفریحی گاہ ہے، جہاں نہ صرف کراچی بلکہ پاکستان کے دیگر علاقوں سے آنے والے لوگ بھی سیاحت کے لیے آتے ہیں، یہاں ایک میوزیم بھی واقع ہے جس میں محمد علی جناح اور ان کی بہن فاطمہ جناح کے زیر استعمال اشیا اور گاڑیاں وغیرہ نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔
    جہاں حکومتی وزرا مزار قائد کے احاطے میں سیاسی نعرہ بازی پر سیخ پا نظر آتے ہیں وہیں چند سوشل میڈیا صارفین کی رائے ان سے کچھ مختلف ہے۔
    کالم نگار مشرف زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’مزار قائد ایک مقدس جگہ ہے اور میں وہاں فاتحہ خوانی کے علاوہ کچھ نہیں کرنا چاہوں گا۔ میں ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے بالکل ناراض نہیں ہوا، کون ہو گا جو بالغ رائے دہی کی عزت کے مطالبے پر طیش میں آئے گا۔ اس نعرے میں جارحانہ کیا ہے؟
    مریم نواز کی جانب سے ان کا کمرہ توڑ کر کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے دعوے پر مبنی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے صحافی رضا رومی کا کہنا تھا کہ ’یہ شرمناک ہے۔ کیا کیپٹن صفدر نے کسی کو قتل کیا تھا کہ ان کا دروازہ توڑا گیا۔
    انھوں نے وزیر اعلی سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’سندھ پولیس کے آپ کے ماتحت ہے آپ اس معاملے کو ٹھیک کریں۔
    ایک صارف نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے لکھا کہ ’انھیں (کیپٹن صفدر) حکومت مخالف مظاہرے پر نہیں بلکہ مزار قائد کی توہین کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
    جبکہ ایک صارف عائشہ اعجاز خان کا کہنا تھا ’سچ کہوں تو میں مزار قائد پر نعرے بازی سے متفق نہیں۔ یہ نامناسب ہے۔
    وہیں ایس ایس عباسی نامی ٹوئٹر ہینڈل نے پاکستان تحریک انصاف اور وزیر اعظم عمران خان کی پرانی تصاویر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’پی ٹی آئی کی یہ تصاویر دیکھیں یہ مزار قائد کی ہیں۔
    عثمان علی نامی صارف کا کہنا تھا ’یہ حزب مخالف کے رہنما ہیں جن کے پاکستان میں لاکھوں پیروکار ہیں۔ ان میں اتنی بھی معقولیت نہیں کہ مزار قائد کا احترام کیسے کرنا ہے۔ ان کے لیے سب کچھ سیاست اور طاقت ہے۔

    https://www.bbc.com/urdu/pakistan-54596437

    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #2
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #3
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #4

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6

    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #7

    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #8

    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #9
    Jack Sparrow
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #10
    بلآخر بلیک شیپ صاحب آپ کو ہم نے ڈھونڈھ نکالا

    :cwl: :cwl: :cwl:

    گزشتہ روز حسن نواز کے دفتر کے سامنے پی ٹی آئی کارکنان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصویر اٹھائے ن لیگیوں کو دکھا کر ابو ابو کے نعرے بھی لگاتے رہے۔

    Posted by Farid Qureshi on Saturday, October 17, 2020

    BlackSheep

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11
    مزار قائد پر زوردار نعرے مگر پولیس کی حراست میں یوں نعرے لگا رہا تھا جیسے باپ کی پٹای سے سہما ہوا کوی بچہ اپنی ماں کے کانوں میں سرگوشیاں کرتا ہے،،،،،،اماں پتیسہ لے دو۔۔۔۔۔۔۔۔۔کون آئسکریم والا گلی میں آگیا ہے لے دو۔۔۔۔۔۔۔۔اماں پاپڑ کھانا ہے

    :facepalm:

    Zarak Khan
    Participant
    Offline
    • Member
    #12
    Safdar doing Tanzeemsazi with Maryam

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #13
    Safdar doing Tanzeemsazi with Maryam

    کوئی شرم حیا کرلو یار

    سیاسی مخالفت کا مطلب یہ تو نہیں کہ انسان خواتین کے متعلق ہر قسم کی بکواس کرتا یا پھیلاتا رہے؟؟

    مجھے بڑی مایوسی ہوئی تمہاری اس نیچ حرکت سے

    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #14
    کوئی شرم حیا کرلو یار سیاسی مخالفت کا مطلب یہ تو نہیں کہ انسان خواتین کے متعلق ہر قسم کی بکواس کرتا یا پھیلاتا رہے؟؟ مجھے بڑی مایوسی ہوئی تمہاری اس نیچ حرکت سے

    عمران نے پاکستان میں کچھ کام کیا ہو یا نہ کیا ہوا ، لیکن غلاظت اور بدکلامی کو بہت ترقی دی ہے ۔ جس طرح سے ملک میں غلط بیانی، دروغ گوئ ، نازیبا کلمات اور گھناونی کردار کشی کے میدان میں محنت کی جارہی ہے ، اس کے ثمرات بہت جلد ساری قوم کی زبان پر ہونگے ، وٹ کڈ بی مور ڈسگسٹنگ ۔

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Zarak Khan
    Participant
    Offline
    • Member
    #15
    کوئی شرم حیا کرلو یار سیاسی مخالفت کا مطلب یہ تو نہیں کہ انسان خواتین کے متعلق ہر قسم کی بکواس کرتا یا پھیلاتا رہے؟؟ مجھے بڑی مایوسی ہوئی تمہاری اس نیچ حرکت سے

    Acha Sir yeah sharam aur haya yak-tarfa honi chayey?? Ap dil pay hath rakh k batayen k kiya istrha ki siasat PTI nay start ki hay? Kiya iss say pehlay Noon league nay 80’s/90’s mayn Taqwa say bharpoor siasat ki hay aur inkay supporters nay siwaye adabi aur tameezdar guftugu k kabhi nhi kuch kaha tha?

    Sir, society bhi wohi hay, iskay norms bhi wohi hayn, PTI nay apnay supportes koi bahir say import nahi kiye, na hi inkay politician koi bahir say aaye hayn, wohi log hayn , wohi society hay …

    Baqi agar meri post, jo kay simply aik youtube video hay kisi ki, kisi ka dil dukha hay tou i am sorry, it was meant in good humour.

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #16
    Acha Sir yeah sharam aur haya yak-tarfa honi chayey?? Ap dil pay hath rakh k batayen k kiya istrha ki siasat PTI nay start ki hay? Kiya iss say pehlay Noon league nay 80’s/90’s mayn Taqwa say bharpoor siasat ki hay aur inkay supporters nay siwaye adabi aur tameezdar guftugu k kabhi nhi kuch kaha tha? Sir, society bhi wohi hay, iskay norms bhi wohi hayn, PTI nay apnay supportes koi bahir say import nahi kiye, na hi inkay politician koi bahir say aaye hayn, wohi log hayn , wohi society hay … Baqi agar meri post, jo kay simply aik youtube video hay kisi ki, kisi ka dil dukha hay tou i am sorry, it was meant in good humour.

    محترم آپ کی پہلی پوسٹ ہی اخلاق سے گری ہوی تھی تو آگے چل کر کیا کروگے؟

    نوازشریف نے اگر بی بی کے متعلق جماعت اسلامی کا اتحادی ہونے کی وجہ سے کیچڑ اچھالا تھا اور غیر اخلاقی باتیں کی تھیں تو کیا آپ بھی وہی کیچڑ دوبارہ اچھالنا چاہو گے

    ایک فرق ضرورہے کہ نوازشریف اسی کی دہای میں جو حرکات کررہا تھا آپ چالس سال بعد بھی اسی گڑھے میں گر چکےہو اور نام ہے ریاست مدینہ، ریاست مدینہ مکانوں کا نام تو نہیں تھا اس کا نام اس کے مکینوں سے تھا

    Zarak Khan
    Participant
    Offline
    • Member
    #17
    محترم آپ کی پہلی پوسٹ ہی اخلاق سے گری ہوی تھی تو آگے چل کر کیا کروگے؟ نوازشریف نے اگر بی بی کے متعلق جماعت اسلامی کا اتحادی ہونے کی وجہ سے کیچڑ اچھالا تھا اور غیر اخلاقی باتیں کی تھیں تو کیا آپ بھی وہی کیچڑ دوبارہ اچھالنا چاہو گے ایک فرق ضرورہے کہ نوازشریف اسی کی دہای میں جو حرکات کررہا تھا آپ چالس سال بعد بھی اسی گڑھے میں گر چکےہو اور نام ہے ریاست مدینہ، ریاست مدینہ مکانوں کا نام تو نہیں تھا اس کا نام اس کے مکینوں سے تھا

    bahi, 80’s / 90’s ki tou wesay example di hay, warna jo phool noon league nay specially aur opposition nay generally barsaaty rehtay hayn wo kahan kisi ko nazar aayega…. Door amt jayen, yehi Bushra Bibi pay ki janay wali baatayn dekh layn, iss say pehlay Reham Khan wala episode tou kher noon supporters k liye aik normal si baat hay…

    meray kehnay ka maqsad yeh tha k yeah 1 hi society hay, wo hi log hayn jo pehlay noon, pp , ji etc k supporter thay ab pti k hayn…. pti ki makhlooq koi aasman say nahi utari gai… jo noon/pp walay karayn gay, unko jawab ya reaction bhi wesa hi milayga… how can you expect a part of the same society, act totally differently than the rest of it??

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #18
    Acha Sir yeah sharam aur haya yak-tarfa honi chayey?? Ap dil pay hath rakh k batayen k kiya istrha ki siasat PTI nay start ki hay? Kiya iss say pehlay Noon league nay 80’s/90’s mayn Taqwa say bharpoor siasat ki hay aur inkay supporters nay siwaye adabi aur tameezdar guftugu k kabhi nhi kuch kaha tha? Sir, society bhi wohi hay, iskay norms bhi wohi hayn, PTI nay apnay supportes koi bahir say import nahi kiye, na hi inkay politician koi bahir say aaye hayn, wohi log hayn , wohi society hay … Baqi agar meri post, jo kay simply aik youtube video hay kisi ki, kisi ka dil dukha hay tou i am sorry, it was meant in good humour.

    بھائی صاحب! کہتے ہیں “عذرِ گناہ، بدتر از گناہ است”۔ آپ کو اسی نوے کی دہائی پر اعتراض ہے تو جان لیں کہ اس وقت یہ بدگوئی کرنے والا شیخ رشید آج پی ٹی آئی کی صفوں میں بیٹھا ہے۔ اسی شیخ رشید نے ذومعنی باتیں کرنے میں پی آیچ ڈی کی ہوئی تھی اور یہ کن کی ایما پر بکواس کرتا ہے یہ آپ جانتے ہی ہوں گے۔

    اس کے علاوہ آپ اپنے غلط کام کی توجیہہ کے طور پر کسی اور کا غلط کام پیش کریں تو یہ انصاف نہیں بلکہ ایک غیر اخلاقی بات ہے۔

    Zarak Khan
    Participant
    Offline
    • Member
    #19
    بھائی صاحب! کہتے ہیں “عذرِ گناہ، بدتر از گناہ است”۔ آپ کو اسی نوے کی دہائی پر اعتراض ہے تو جان لیں کہ اس وقت یہ بدگوئی کرنے والا شیخ رشید آج پی ٹی آئی کی صفوں میں بیٹھا ہے۔ اسی شیخ رشید نے ذومعنی باتیں کرنے میں پی آیچ ڈی کی ہوئی تھی اور یہ کن کی ایما پر بکواس کرتا ہے یہ آپ جانتے ہی ہوں گے۔ اس کے علاوہ آپ اپنے غلط کام کی توجیہہ کے طور پر کسی اور کا غلط کام پیش کریں تو یہ انصاف نہیں بلکہ ایک غیر اخلاقی بات ہے۔

    OK Sir, noted…… I hope you will also mention the same when someone from Noon tries to humiliate or abuses PTI women.

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #20
    OK Sir, noted…… I hope you will also mention the same when someone from Noon tries to humiliate or abuses PTI women.

    ویسے میں آج آپ کو ایک سچ سچ بات بتاتا ہوں ہوں کہ پی ٹی آئی کی خواتین کے خلاف گندی باتیں کرنے والوں سے ن لیگ کا کوئی تعلق نہیں۔ یہ پی ٹی آئی کے ہی جوان ہیں  جو ن لیگی آئی ڈیز بنا کر گندی باتیں کرتے ہیں اور معصوم ن لیگیوں کا تاثر خراب کرتے ہیں۔

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 20 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi