Viewing 10 posts - 1 through 10 (of 10 total)
  • Author
    Posts
  • JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1

    میری عادت ہے صرف اور صرف نکتہ چینی کرنا، مین میخ نکالنا اور منفی پہلوں پر ہی غور کرنا تو آج سوچا کہ کیوں نہ خلاف عادت اور مزاج کچھ مثبت بات کی جاۓ تو حال کے پاکستان کے حوالے سے چند مثبت بات کرتے ہیں

    ١) پاکستان کا سنوکر کا عالمی مقابلہ جیتنا
    ٢) قریب دس سالوں کے بعد کرکٹ کے ٹیسٹ میچ کا پاکستان میں انعقاد کے آثار
    ٣) کرتار پور راہداری کا کھلنا
    ٤) بھارت کے گرفتار شدہ ہوا باز کا رہا کرنا
    ٥) آہستہ آہستہ تجارتی خسارہ کا کم ہونا
    ٦) ملک میں سیاحت کا فروغ
    ٧) فوج کے سربراہ کی ملازمت میں توسیح کے اقدام پر عدالت کا حکومت سے قانونی باز پرس کرنا
    ٨) حزب اختلاف کو دھرنے کی اجازت دینا اور دھرنے کا پر امن منتشر ہونا
    ٩) ملک کے عوام کا مشکل حالات میں بھی ثابت قدم رہ کر حالات کا مقابلہ کرنا

    آپ بھی اس حوالے سے حال کے پاکستان کی مثبت باتوں کا اضافہ کر سکتے ہیں

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    میں بھی ہمیشہ فوج پر تنقید کرتا رہتا ہوں جو میری منفی سوچ کی عکاسی کرتی ہے

    میں نے کبھی مثبت سوچ اپناتے ہوئے اس بات کا اقرار نہیں کیا ہے کہ فوج نے سیاسی مسخروں کو سلیکٹ کرکے قوم کو مفت میں تفریح مہیا کرنے کا انتظام کیا ہے

    casanova
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #3
    پاکستان جیسے ملک میں مثبت حرارے ڈھونڈنے کیلئے پہلے چرس کا سُوٹا لگا کر خود کو چارج کیجئے پھرسموگی فضاؤں میں “آل اِز ویل” کے مست نظاروں میں کھو جائیے۔۔۔۔

    ووٹ کی عزت دیتے دیتے میاں صاحب اور انکی انقلابی کاکی نے جس طرح خاموش بُکّل ماری ہے اس سے دنیا بھر کو پاکستانی جمہوریت کی لچکدار “پرواز” دیکھنے کا موقع ملا۔۔۔۔۔

    عمران خان نے عثمان بزدار جیسے چِڈّو کی ضد پال کر ذہنی پسماندگی کے گراف کو سپورٹ کیا۔۔۔۔

    پاکستان میں پہلے دفعہ ٹماٹروں نے سیب جیسے پھل کو ڈی ویلیو کرتے ہوئے اپنی لالی کو پرموٹ کیا۔۔۔۔

    ملائیت نے دہشت گردی کے فسق و فجار کا تاثر زائل کرتے ہوئے اسلام آباد کے پارکوں میں جھولے لیتے ہوئے شق چھ کو مخمور کیا۔۔۔۔

    پھر سُندر سپنوں کی آس لئے دسمبر گزرنے لگا پھر ہم نے فراغت کو عیش بنا کر مجبور کیا۔۔۔

    :bhangra: :bhangra: :bhangra: ۔   ۔

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #4

    پھر بھی سانس لے رہا ہے . کروڑوں کو پال رہا ہے ، انسانی ہمت اور استقلال کا ثبوت ہے

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #5
    پاکستان جیسے ملک میں مثبت حرارے ڈھونڈنے کیلئے پہلے چرس کا سُوٹا لگا کر خود کو چارج کیجئے پھرسموگی فضاؤں میں “آل اِز ویل” کے مست نظاروں میں کھو جائیے۔۔۔۔ ووٹ کی عزت دیتے دیتے میاں صاحب اور انکی انقلابی کاکی نے جس طرح خاموش بُکّل ماری ہے اس سے دنیا بھر کو پاکستانی جمہوریت کی لچکدار “پرواز” دیکھنے کا موقع ملا۔۔۔۔۔ عمران خان نے عثمان بزدار جیسے چِڈّو کی ضد پال کر ذہنی پسماندگی کے گراف کو سپورٹ کیا۔۔۔۔ پاکستان میں پہلے دفعہ ٹماٹروں نے سیب جیسے پھل کو ڈی ویلیو کرتے ہوئے اپنی لالی کو پرموٹ کیا۔۔۔۔ ملائیت نے دہشت گردی کے فسق و فجار کا تاثر زائل کرتے ہوئے اسلام آباد کے پارکوں میں جھولے لیتے ہوئے شق چھ کو مخمور کیا۔۔۔۔ پھر سُندر سپنوں کی آس لئے دسمبر گزرنے لگا پھر ہم نے فراغت کو عیش بنا کر مجبور کیا۔۔۔ :bhangra: :bhangra: :bhangra: ۔ ۔

    casanova sahib

    محترم

    آپ جن زاویوں سے حالات کو دیکھتے ہیں، آپ کو زبان اور الفاظ پر جومنفرد گرفت حاصل ہے ، ادائیگی میں جو ملکہ ح ہے اور کجس طرح ان تمام صلاحیتوں کو ملا کر جو فن پارہ تخلیق کرتے ہیں اس کا مقابلہ کوئی بھی نہیں کرسکتا تو میں کیسے کچھ کہہ سکتا ہوں

    بہترین اور لاجواب کر دیا مجھے

    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #6
    جے بھائی ہیمشہ کی طرح ایک شاندار موضوع شروع کرنے کا شکریہ لگتا ہے یہ فورم آپ کے بغیر بلکل یتیم ہے ہم جیسوں کو تو روزانہ سیاست میں ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کے علاوہ کوئی کام ہی نہیں یا اس سے آگے ہماری سوچنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے یہاں چرچ کی طرح کچھ لوگوں نے کنفیشن کئے ہیں مجھے بھی ایک کنفیشن کرنا ہے اور وہ ہے کہ سیاسی حالات کا تجزیہ کرتے ہوئے میں بائیس ہو جاتا ہوں اور نون لیگ سے اپنی وابستگی میری تحریروں میں صاف نظر آنے لگتی ہے جو بلکل انصاف کا تقاضا نہیں – میں نے یہ فورم شروع کیا تو کافی حد تک غیر جانبدار تھا مگر میاں صاحب سے ہونے والی زیادتیوں نے میاں صاحب سے قریب اور فوج سے دور کر دیا بحرحال آئندہ کوشش ہو گی ایسا نہ ہو –
    اب آپ کے تھریڈ کے موضوح کی طرف آتے ہیں یقینا پچھلے کچھ عرصے میں سب منفی نہیں ہوا جیسے ہر خیر میں تھوڑا شر بھی چھپا ہوتا ہے ایسے ہی شر میں بھی کچھ نہ کچھ خیر ضرور ہوتا ہے – فوج کی سیاسی عمل میں کھلے عام مداخلت کو میں شر ہی سمجھتا ہوں تو اس میں بھی کچھ خیر ہے – جب نواز نے فوج کے ساتھ اختلافات بہت بڑھا دئے تو میں نے فورم پر بار لکھا بلکے بہت بار باوا بھائی کو مخاطب کر کے کہا کہ یہ فوج کو للکارنے کا وقت نہیں نواز کو راحیل شریف کو ایکسٹیشن دے کر فلحال وقت گزاری کرنی چاہہے اسی طرح نا اہل ہونے کے بحد بھی سمجوتے کی صلاح دی شاید اس میں میری شہباز شریف کی وزیر اعظم بنانے کی خواھش بھی چھپی تھی مگر بہرحال نون کے مستقبل یا اقتدار کے مستقبل کے لئے ضروری تھا – میاں صاحب کی بھلی بری جیسی بھی مگر فوج کے خلاف مزاحمت نے لوگوں کو سوچنے پر مجبور کیا کہ فوج سیاسی عمل میں مداخلت کیوں کر رہی ہے مقصد میاں صاحب کو کریڈٹ دینا نہیں حالات ایسے بنے کہ لوگوں کی سوچ خود بخود اس طرف گئی – خان صاحب کی بری پرفارمنس نے نون لیگ کی نسبتا بہتر پرفارمنس کو بہترین ثابت کر دیا یہ خیر کا پہلو ہے کہ پارٹیوں کا تقابلی جائزہ لے کر ان کی پرفارمنس کی طرف نظر جائے – اسی طرح فوج کے تحریک انصاف کی طرف جھکاؤ نے بھی لوگوں کو سوچنے پر مجبور کیا کہ آخر فوج کا کیا کام ہے سیاسی عمل میں کسی کے ساتھ پارٹی بنے – پھر موجودہ آرمی چیف کیایکسٹینشن نے بھی عوام میں شعور پیدا کیا کہ ایک ادارہ ہے جو قانون سے بالا تر ہے اور یہ غلط ہے – اسی طرح خان صاحب کی کرپشن کے خلاف جنگ بھلے یک طرفہ ہے ٹارگٹ صرف اپوزیشن اور سیاستدان ہی ہیں مگر اس سے بھی کرپشن کے خلاف نفرت کی رائے عامہ ہموار کرنے میں مدد ملے گی اور کہیں نہ کہیں کرپشن زدہ نظام میں کچھ نہ کچھ بہتری ضرور آئے گی – باقی فوج کے سیاسی عمل میں مداخلت اور نون کے دور کو لوگوں کو مثبت طور پر بہتر دیکھنا صرف خان حکومت کی بری کارکردگی سے ممکن ہوا ورنہ فوجی مداخلت اور نون کی بری پارٹی پارٹی پر اتفاق رائے پر مہر ثبت ہو جاتی –

    JMP

    Bawa

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    #7
    مجھے بھی ایک کنفیشن کرنا ہے اور وہ ہے کہ سیاسی حالات کا تجزیہ کرتے ہوئے میں بائیس ہو جاتا ہوں اور نون لیگ سے اپنی وابستگی میری تحریروں میں صاف نظر آنے لگتی ہے جو بلکل انصاف کا تقاضا نہیں

    یعنی اِس فورم کو دانش گردی سے پٹوار گردی یا پٹوار خانہ میں تبدیل کرنے میں آپ کا بھی تعاون شامل تھا۔۔۔۔۔

    میں نے یہ فورم شروع کیا تو کافی حد تک غیر جانبدار تھا

    ویسے کافی شک و شُبے والی بات ہے۔۔۔۔۔

    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #8
    یعنی اِس فورم کو دانش گردی سے پٹوار گردی یا پٹوار خانہ میں تبدیل کرنے میں آپ کا بھی تعاون شامل تھا۔۔۔۔۔ ویسے کافی شک و شُبے والی بات ہے۔۔۔۔۔

    بلیک شیپ صاحب کیسے ہیں آپ سے کافی عرصے سے مدبھیڑ نہیں ہوئی – مجھے شروع میں اردو لکھنی نہیں آتی تھی تو میری پہلی چھ سو کے قریب پوسٹیں صرف انگریزی میں ہیں پھر اردو لکھائی سیکھی مگر اب بھی کمزور ہے – آپ کو شک ہے تو ابھی میری پرانی پوسٹیں کھول لیں میں فوج کے خلاف ایک حد سے زیادہ نہیں جاتا صرف ان کی سیاست میں مداخلت کے خلاف ہوں فوج کے خلاف نہیں تھا اور اب بھی نہیں پوسٹوں میں ابتدا میں غیر جانب دار ہونے کی کافی کوشش کی صرف اپنا تجزیہ پیش کرنے کی کوشش کی – باقی جب اعتراف کیا ہے تو اسے دہرانے میں بھی کوئی حرج نہیں – جی ہاں میں نے بہت کھل کر نون کی حمایت کی ہے اور وقت نے ثابت کیا ہے کہ میرا نون کو تینوں بڑی پارٹیوں میں بہتر سمجھنا درست تھا بلکے اب تو تحریک انصاف کا موازنہ لوگ پیپلز پارٹی دور سے کرتے ہیں میں نے یہ کبھی نہیں کہا نون بہترین اور آئیڈیل پارٹی بلکے ہمیشہ کہتا ہوں باقیوں سے بہتر ہے اور فوجی مداخلت کے بغیر اگر صرف کارکردگی میں مقابلہ ہوا اور تحریک انصاف یا کسی اور نے خود کو بہتر ثابت کیا تو میری حمایت اس کے ساتھ ہو گی باقی اب آپ کو بھی سمجھ آ گئی ہو گی کہ معیشت میں سست روی اور امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے جیسا آسان کام کر کے حکومت نے امپورٹ کافی کم کر دیں جس سے تجارتی خسارے میں تیس فیصد کمی ہوئی اور کرنٹ اکاؤنٹ میں کافی بہتری ریکارڈ کی گئی مگر دوسری طرف روپے میں تیس فیصد کمی سے صرف چار فیصد ایکسپورٹ بڑھی باقی یہ تو آپ خوب سمجھتے ہیں ڈالر مہنگا ہونے سے با آسانی امپورٹ میں کمی کی جا سکتی ہے مگر ایکسپورٹ میں اضافے کا بھی قوی امکان ہوتا ہے جو بہت معمولی ہوا ہے اب ذرا حکومتی مہیشت کی اور گورننس کی کارکردگی پر آپ روشنی ڈال دیں —

    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #9
    حکومت 53ہزار حاجیوں کو ریل کرائے اور رہایشوں کی مد میں بچت ہونے پر 80کروڑ روپے واپس کرے گی جوکہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ہو رہا ہے۔

    مثبت خبر

    اب کب دیتی ہے کیسے دیتی ہے کس کس کو دیتی ہے یہ بعد کی بات ہے۔

    Qarar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #10
    حال ہی میں میرے علم میں آیا ہے کہ پاکستان کے موجودہ اٹارنی جنرل کیپٹن ریٹائرڈ انور منصور خان ..انیس سو اکہتر میں …جنرل نیازی کی قیادت میں پتلونیں اتار کر ہتھیار ڈالنے اور پھر جنگی قیدی کے طور پر بھارتی چھتر کھانے کی مہمات میں شامل رہے ہیں

    پچاس سال بعد …ایک اور نیازی کی قیادت میں…اٹارنی جنرل نے ..آرمی ایکسٹینشن کیس میں … کھوسہ کورٹ میں ایک قانونی محاذ پر تین دن لگاتار چھترول کروائی ہے

    یہ ایک مثبت سٹوری ہے کیونکہ زندہ قومیں اپنے شاندار ماضی کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں اور وقتاً فوقتاً شاندار روایات کا اعادہ کرتی رہتی ہیں

    :bigthumb:

Viewing 10 posts - 1 through 10 (of 10 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi