Viewing 15 posts - 1 through 15 (of 15 total)
  • Author
    Posts
  • حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1

    پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں اور اس کی کئی وجوہات ہیں۔
    پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کو اولین حیرت اس وقت ہوئی جب فیاض الحسن چوہان کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت کا قلمدان سونپا گیا۔
    اس حیرت کی بظاہر ایک وجہ یہ تھی کہ فیاض الحسن چوہان گذشتہ کئی برسوں سے ٹی وی چینلز کے ٹاک شوز میں مختلف موضوعات پر ‘ببانگ’ تبصرے کرتے رہے ہیں۔ وہ اپنے مخالفین کو کئی طرح کے القابات دینے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں جیسا کہ ‘خلائی کھوتا’ یا ‘مونچھوں والا بندر’ وغیرہ۔
    فیاض الحسن چوہان کا ماضی میں جماعت اسلامی پاکستان سے تعلق رہا ہے تاہم بعد میں انھوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ سنہ 2018 کے انتخابات میں انھوں نے راولپنڈی کے حلقہ پی پی 17 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
    فیاض الحسن چوہان سوشل میڈیا پر بھی خاصے سرگرم ہیں اور انتخابی مہم کے دوران سوشل میڈیا کا انھوں نے پھرپور استعمال کیا تھا۔
    فیاض الحسن چوہان کے صوبائی وزیر نامزد کیے جانے کے بعد سب سے پہلے جو پہلو موضوع بحث بنا وہ ان کے ٹوئٹر پر ان کے اکاؤنٹ پر تعارف تھا، جس میں انھوں نے حضرت عمر فاروق اور اڈولف ہٹلر کو اپنا پسندیدہ حکمران قرار دیا تھا۔ صوبائی وزیر کا حلف اٹھانے کے بعد فیاض الحسن چوہان نے اپنے تعارف میں سے اڈولف ہٹلر کا نام حذف کر دیا ہے۔


    آبادی کے لحاظ کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اطلاعات کے ساتھ ساتھ ثقافت کی ذمہ داری بھی فیاض الحسن چوہان کو سونپی گئی ہے۔ وہ یہ ذمہ داری کس طرح نبھائیں گے اور مستقبل میں ثقافت کے فروغ کے لیے ان کی کیا حکمت عملی ہوگی، اس کی ایک جھلک ایک تقریب میں فیاض الحسن چوہان نے پیش کی ہے۔
    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ‘پنجاب کے کسی سنیما گھر کے باہر اگر فحش بورڈ لگا تو پہلے اس پر جرمانہ ہوگا اور اگر پھر بھی ایسا کیا گیا تو وہ سنیما گھر بند کر دیا جائے گا۔
    اسی تقریر میں وہ کہتے ہیں کہ وہ اداکارہ ’نرگس کو حاجی نرگس نہ بناتا تو پھر آپ کہتے۔


    ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘یہ کوئی انسانیت ہے کہ نیم برہنہ عورتوں کی تصاویر پرنٹ آؤٹ کر کے باہر لگا دی جائیں۔
    اس پر ایک صارف شمع جونیجو کا کہنا تھا کہ یہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے ‘طالبانائزئشن’ نافذ کرنے کا پہلا مظاہرہ ہے اور وہ اس کی مذمت کرتی ہیں۔


    ان کی ایک اور ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے جس میں وہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کرنے والے پولیس اہلکار ممتاز حسین قادری کے مزار پر حاضری دے رہے ہیں جبکہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کی ریکارڈنگ کے بعد لیک ہونے والی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیربحث ہے۔
    فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی کے پروگرام کے بعد لیک ہونے والی ویڈیو میں نازیبا زبان کے استعمال پر معذرت کی ہے۔
    ایک ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ ‘آف دی کیمرہ کلپ چلانا صحافت کی اخلاقیات کے خلاف ہے۔ پورے پروگرام میں تحمل کے ساتھ انتہائی منفی سوالات کے جواب دیےپروگرام ختم ھونے کے بعد آف کیمرہ میرے متعلق کلپ چلایا گیا۔ لیکن اس کے باوجود میں اپنے آف کیمرہ رویے پر معذرت خواہ ہوں۔


    پی ٹی آئی کے ہی ایک حامی احمد نے فیاض الحسن چوہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘بھائی فیاض صاحب لفظوں کو تولیں اور پھر بولیں۔ تاکہ لگے کہ حکومت بول رہی ہے کوئی  اسٹیج پر کامیڈی نہیں۔
    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان کو تحمل اور ٹھنڈے مزاج سے کام لینا ہوگا۔

    https://www.bbc.com/urdu/pakistan-45352326

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    #2

    پی ٹی آئی حکومت کی صورت میں ملک پر ایک بار پھر مذہبی آسیب مسلط ہونے کو ہے، ن لیگی حکومت اچھی خاصی لبرل حکومت تھی، جبکہ پی ٹی آئی میں ایک سے بڑھ کر ایک مذہبی شخص بھرا پڑا ہے، خود عمران خان ہر وقت مذہبی ہونے کا ڈھونگ کرتا رہتا ہے، اور اس ڈھونگ میں وہ کچھ زیادہ ہی آگے نکل گیا ہے، کبھی مزارات پر سجدے، کبھی نمازوں کی تصویریں، کبھی ہاتھوں میں تسبیح، کے پی  میں سکولوں کے نصاب میں قرآن کی تعلیم لازمی کردی، اس جاہلِ مطلق کو یہ نہیں پتا کہ پاکستان میں تو بچہ پیدا ہوتے ہی اس کے دماغ میں قرآن ٹھونسنا شروع کردیا جاتا ہے، اگر یہی لوگوں کے مسائل کا حل ہوتا تو یہ قوم سب سے زیادہ خوشحال ہوتی، یہ مذہبی بیماریاں پہلے ہی اس قوم کی جڑوں میں بیٹھی ہوئی ہیں، اس سے قوم کو نجات دلانے کی ضرورت ہے، قوم کو مزید اس دلدل میں مت دھکیلو۔۔۔   

    barca
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    جہاں تک مجھے علم ہے نرگس پہلے سے ہی حاجن ہے

    اب یہ دوبارہ زبردستی اس کو حج کیوں کروا رہا ہے ؟

    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #4
    جہاں تک مجھے علم ہے نرگس پہلے سے ہی حاجن ہے اب یہ دوبارہ زبردستی اس کو حج کیوں کروا رہا ہے ؟

    نرگس نے مکے مدینے والا حج کیا آہی پاکپتن والا نہیں

    یہ اسے پاکپتن والا حج کروانا چاہتا ہے

    Qarar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #5

    پی ٹی آئی حکومت کی صورت میں ملک پر ایک بار پھر مذہبی آسیب مسلط ہونے کو ہے، ن لیگی حکومت اچھی خاصی لبرل حکومت تھی، جبکہ پی ٹی آئی میں ایک سے بڑھ کر ایک مذہبی شخص بھرا پڑا ہے، خود عمران خان ہر وقت مذہبی ہونے کا ڈھونگ کرتا رہتا ہے، اور اس ڈھونگ میں وہ کچھ زیادہ ہی آگے نکل گیا ہے، کبھی مزارات پر سجدے، کبھی نمازوں کی تصویریں، کبھی ہاتھوں میں تسبیح، کے پی میں سکولوں کے نصاب میں قرآن کی تعلیم لازمی کردی، اس جاہلِ مطلق کو یہ نہیں پتا کہ پاکستان میں تو بچہ پیدا ہوتے ہی اس کے دماغ میں قرآن ٹھونسنا شروع کردیا جاتا ہے، اگر یہی لوگوں کے مسائل کا حل ہوتا تو یہ قوم سب سے زیادہ خوشحال ہوتی، یہ مذہبی بیماریاں پہلے ہی اس قوم کی جڑوں میں بیٹھی ہوئی ہیں، اس سے قوم کو نجات دلانے کی ضرورت ہے، قوم کو مزید اس دلدل میں مت دھکیلو۔۔۔

    جناب فنڈوؤں کے دیس میں کامیاب سیاست کرنے کے لیے …اور فنڈو حضرات کو پھدو بنانے کے لیے ایسے ڈھکوسلے کرنے پڑتے ہیں …نواز شریف کا ہر سال کئی دنوں کے لیے اعتکاف پر بیٹھنا …عمران کا تسبیح پڑھنا اپنے آپ کو سچا فنڈو ظاہر کرنے کے طریقے ہیں

    ساتھ جماعت اسلامی سے ایک فوج ظفر موج تحریک انصاف میں آچکی ہے …جیسے اعجاز چوہدری …محمود الرشید …فیاض چوہان … وغیرہ …لہٰذا پنجاب یونیورسٹی ہو یا پنجاب اسمبلی …ان جماعتیوں کی منافقت کے نظارے دیکھنے کو ملتے رہیں گے

    muhammad moazzam niaz
    Participant
    Offline
    • Member
    #6
    حضرات غلط جگہ دستک  دے رہے ہیں ، شدت پسندانہ ماحول عسکری پالیسیوں کا نتیجہ ہے،سیاستدان صرف اس ماحول میں سروائیو کر رہے ہیں
    barca
    Participant
    Offline
    • Expert
    #7
    نرگس کا رد عمل بھی آگیا

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8
    ایک دن نرگس نے کینیڈا میں اپنا بیوٹی پارلر کھولا ۔۔۔۔۔۔ اوپنگ تقریب تھی میں بھی چلا گیا چلو کوئی لائیو مجرا ہی ملے گا ۔۔۔۔۔

    لیکن مجرے کا کوئی پروگرام پیش نہ ہوا ۔۔۔۔۔ الٹا نرگس سے میں نے ھاتھ ملا یا تو کہنے لگی ۔۔۔۔ میں نے آپ کو کہیں دیکھا ہے ۔۔۔۔

    میں نے جواب دیا ۔۔۔۔ ہوسکتا ہے لاہور میں دیکھا ہو کسی بسنت وغیرہ پر ۔۔۔۔۔ تو ھنسنے لگی ۔۔۔۔ پھر نرگس کے سا تھ ایک عدد سلیفی ۔۔۔۔ ہوگئی ۔۔۔۔

    میں نے سوچا ہوسکتا ہے میں اسی بہانے  ۔۔۔ لاہور کے کنجروں میں شامل ہوجاوں ۔۔۔ انسانوں سے تو اچھے ہی ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9
    ایک دن نرگس نے کینیڈا میں اپنا بیوٹی پارلر کھولا ۔۔۔۔۔۔ اوپنگ تقریب تھی میں بھی چلا گیا چلو کوئی لائیو مجرا ہی ملے گا ۔۔۔۔۔ لیکن مجرے کا کوئی پروگرام پیش نہ ہوا ۔۔۔۔۔ الٹا نرگس سے میں نے ھاتھ ملا یا تو کہنے لگی ۔۔۔۔ میں نے آپ کو کہیں دیکھا ہے ۔۔۔۔ میں نے جواب دیا ۔۔۔۔ ہوسکتا ہے لاہور میں دیکھا ہو کسی بسنت وغیرہ پر ۔۔۔۔۔ تو ھنسنے لگی ۔۔۔۔ پھر نرگس کے سا تھ ایک عدد سلیفی ۔۔۔۔ ہوگئی ۔۔۔۔ میں نے سوچا ہوسکتا ہے میں اسی بہانے ۔۔۔ لاہور کے کنجروں میں شامل ہوجاوں ۔۔۔ انسانوں سے تو اچھے ہی ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔

    گلٹی بھائی ۔۔

    اے چنگی گل اے ۔۔۔

    اکیلے  ہی سلیفی ۔۔۔۔۔آپنے ملنگ بھائی کو ایسے نادر موقعہ پر یاد رکھا کریں

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10
    گلٹی بھائی ۔۔ اے چنگی گل اے ۔۔۔ اکیلے ہی سلیفی ۔۔۔۔۔آپنے ملنگ بھائی کو ایسے نادر موقعہ پر یاد رکھا کریں

    اس دفعہ اگر نرگس ۔۔۔ کینیڈا میں روپوش ہوئی ۔۔۔۔ ھم دونوں بھائی ۔۔۔۔۔ مل کی اس کی عیادت و حفاظت کریں گے ۔

    ویسے ابھی نرگس نے کینیڈا والے خالی  گھر مین ۔۔۔۔ ایک فلپا ئنی نوکرانی ۔۔۔ چھوڑی ہوئی ہے ۔۔۔۔ لیکن وہ کسی کام کی نہیں ۔۔۔۔

    بہت ہی زیادہ ۔۔۔۔ پھینی ہے ۔۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11

    دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ذمہ دار عہدے پرفائز ہیں، اپنے الفاظ کا چناؤ درست کریں۔

    اس حوالے سے بیرون ملک مقیم اداکارہ نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں شوبز کو مکمل طور پر خیرباد کہہ چکی ہوں اور اپنے گھر میں ہنسی خوشی زندگی گزار رہی ہوں، میں نہ کسی کو ڈسکس کرتی ہوں اور نہ چاہتی ہوں کہ مجھے کوئی ڈسکس کرے۔

    انہوں نےفیاض الحسن چوہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک وزیر صاحب کا مجھ سے متعلق بیان سامنے آیا ہے، منسٹر صاحب کسی بھی گھر بیٹھی خاتون کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال نہیں کرتے، ہر شخص عزت دارہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر صاحب احتیاط کریں ورنہ ہر عزت دار شخص قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

    اس سےقبل وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان اپنے پرانے کلپس چلانے پر میڈیا کو ہی گالیاں دینے لگے اور سیاسی حریفوں کے ساتھ ساتھ پروگرام میزبان کو بھی گالیاں دیں۔

    انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویوکے دوران سیاسی مخالفین کو القابات سے نوازا، اینکر نے انہیں ٹوکا تو وہ سیخ پا ہوگئے اور انٹرویو ادھورا چھوڑ دیا، یہی نہیں فیاض الحسن چوہان مائیک نکالتے ہوئے گالیاں دیتے رہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    دوسری جانب عوامی عہدہ رکھنے والے فیاض الحسن چوہان کے اس رویے پر پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کی جانب سے بدزبانی پر معذرت بھی سامنے آئی اور کہا کہ ان کو ایسی بات نہیں کرنی چاہیے ، وہ نئے نئے وزیر بنے ہیں تاہم وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تک باقاعدہ شکایت پہنچ گئی ہوگی۔

    Gulraiz
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #12

    ہزاروں سال نرگس اپنی بے قدری پہ روتی ہے
    بڑی مشکل سےپیدا ہوتا ہے چمن میں فیاض کنجر پیدا

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #13
    تبدیلی کا سفر نہایت کامیابی سے جاری ہے

    دھرنے میں شلواریں گیلی ہونے سے شروع ہونے والی تبدیلی حکومت تک پہنچتے پہنچتے دونوں ٹانگیں اٹھانے کا سفر طے کر چکی ہے

    مجھے امید ہے کہ اگر اسی رفتار سے تبدیلی کا سفر جاری رہا تو اگلے چند سالوں تک تبدیلی بالکل برہنہ ہو کر قوم کے سامنے آ جائے گی

    Shirazi
    Participant
    Offline
    • Professional
    #14
    The Jamati sons of Pindi Hanif Abbasi and Fayaz Chohan joined PMLN and PTI for political expediency but couldn’t take Jammat out of their body and soul. This is true main streaming of fundoos.
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #15
    The Jamati sons of Pindi Hanif Abbasi and Fayaz Chohan joined PMLN and PTI for political expediency but couldn’t take Jammat out of their body and soul. This is true main streaming of fundoos.

    جمیتی یا جماعتی ہونے کا یہ فائدہ ہے کہ کہ بندہ ضروت کے تقاضے سے کہیں سیاسی تو کہیں مذہبی لبادہ اوڑھ کر کام نکال سکتا ہے بس اتنا نقصان ہوتا ہے کہ منہ پر لعنت پڑ جاتی ہے ان کے منہ پر جو دور سے دکھائی دیتی ہے اور اکثر ان سے کام نکلوانے والے بھی توبہ توبہ کررہے ہوتے ہیں

Viewing 15 posts - 1 through 15 (of 15 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi