• This topic has 2 replies, 3 voices, and was last updated 7 years ago by Host.
Viewing 3 posts - 1 through 3 (of 3 total)
  • Author
    Posts
  • Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1
    امریکا اور کینیڈا کے معیاری وقت کے مطابق، کل سہ پہر اور شام کے وقت فورم کے ممبر گلٹی جی کی طرف سے خود کش حملہ کیا گیا …جس کا نتیجہ گلٹی جی کا بین ہونا نکلاکچھ اور ممبران جو اس وقت فورم پر موجود نہیں تھے …وہ شاید اس خود کش حملے کی جزیات سے واقف نہیں کیونکہ ماڈریٹر نے کافی “ہیرے جواہرات اور اقوال زریں” نکال لیے ہیں یا مٹا دئیے ہیں….خلاصہ یہ ہے کہ گلٹی نے تین چار دن پہلے نادان جی سے بد تمیزی اور بدکلامی کی …. جس کے جواب میں عاطف صاحب اور گلٹی جی کے مابین دو دن پہلے ایک دنگل ہوا …. مقابلے کے آغاز میں عاطف صاحب کی فلائنگ کک نے گلٹی جی کو چاروں شانے چت کردیا ….مقابلہ ختم بھی ہوگیا …مگر گلٹی جی اپنے کارنر میں کھڑے ہوکر للکارتے رہے ..اچھا بچو ..دوبارہ ایسا کر کے دکھاؤ ..میں یہ کر دوں گا میں وہ کر دوں گا …وغیرہ وغیرہ …گلٹی جی ساری رات وہ تھریڈ اور اس میں کمنٹس پڑھ کر…اپنی چوٹیں سہلاتے رہے … کروٹیں بدلتے رہے …اگلا سارا دن عاطف کو للکارنے میں گزارا …بلڈ پریشر اتنا بڑھا کہ کچھ سمجھانے کے لیے آنے والے ممبران کو (میں ان میں شامل نہیں تھا) بھی آڑے ہاتھوں لیا ….شاید فورم کی مختصر تاریخ میں پہلی دفعہ کسی ممبر نے تین چار اور ممبران کو ماں باپ اور بہن کی ننگی گالیاں دیں ..کچھ اور کو جانوروں کی اولاد ہونے کے القابات بھی دئیے گئے جنھیں یہاں لکھنا میں مناسب نہیں سمجھتایہ تمام کچھ اس ممبر کی جانب سے ہوا جس کا گلہ یہ تھا کہ حالیہ دنوں میں …اس فورم پر میری طرف سے مذہب پر یا خدا پر کچھ طنز کیا گیا اور بقول گلٹی …جوکہ اس فورم کی اخلاقیات اجازت نہیں دتیں ….اب آپ سب اس نکتے پر غور فرمائیں کہ اخلاقیات کا ٹھیکیدار بننے والے ممبر کی طرف سے استعمال کی جانے والی زبان نے اخلاقیات کے چیتھڑے اڑا دےبلیک شیپ صاحب اکثر خیالات کی شفافیت اور دیانت داری کا ذکر کرتے رہتے ہیں ….مثلاً میں اکثر عورتوں کو حقوق دینے اور ان کی معاشرے میں بے توقیری سے متعلق تھریڈ بناتا رہتا ہوں ….لیکن فرض کیا کہ ایک ممبر کے ساتھ لڑائی میں میں اگر اسے ماں اور بہن کی گالیاں دینا شروع کردوں تو یہ ثابت ہوگا کہ میں اپنے خیالات میں دیانتدار نہیں اور منافقت کرتا ہوںبہر کیف نادان جی کے ساتھ بدکلامی ہونے پر  …میں نے ایک تھریڈ نکالا اور گلٹی کی مذمت کی …عاطف صاحب نے ماڈریٹر کی ذمہ داریاں وقتی طور پر ایک سائیڈ پر رکھ کر …سیر کو سوا سیر کے مصداق …ایک تگڑا جواب لکھ ڈالا ….گلٹی اس زوردار سلیپ کی تاب نہ لا کر خود کش حملہ کرنے پر مجبور ہوا تاکہ ساتھیوں میں کچھ عزت بحال ہوسکے …مگر ننگی گالیاں نکال کر …بین ہونے پر … شاید اس فورم پر رہی سہی عزت سے بھی محروم ہوگیااس لمبی تمہید کے بعد میں تھریڈ کے اصلی مقصد اور خیال کی طرف آتا ہوںمجھ پر …لادین ہونے کی وجہ سے …بہت دنوں سے پے در پے رکیک اور تضحیک آمیز حملے ہورہے تھے …میں ضرور جواب دیتا تھا مگر گالیوں کے بغیر …مذہب اور خدا کی ذات پر کچھ طنز بھی کیے …وقتی بین بھی برداشت کرنا پڑا ….تاہم پہلا سوال یہ ہے کہ فورم کے قدامت پسند ممبران کا میرے بین پر کیا رد عمل تھا؟ ہر کونے کھدرے سے ایسے ایسے ممبر نکل کر آئے..جن میں سے کافی سے کبھی بات نہ ہوئی تھی … اور میرے خلاف مذمتی بیانات کا لا محدود سلسلہ شروع ہوگیا ….ایک دو نے میرے خلاف نازیبا زبان استعمال کی ہے ..دوسرے نے اس فورم سے نکل جانے کا کہا ..ایک نے شکوہ کیا کہ جذبات مجروع ھوئے ..ایک اور نے لکھا کہ میں نے اخلاقیات کی تمام حدیں کراس کرلی تھیں …کسی اور نے کہا کہ فورم کی عزت کے لیے ضروری ہے کہ مجھ پر آیندہ بھی کڑی نظر رکھی جائے …یعنی جتنے منہ اتنی باتیںدوسرا سوال ……جب گلٹی نے دشنام طرازی کا سلسلہ شروع کیا ..تو بین ہونے کے وقت تک ….فورم پر کوئی پچیس تیس ممبران موجود تھے …جن میں سے اکثر لاگ آن ہوئے بغیر گیسٹ کی حیثیت سے سب کاروائی دیکھ رہے تھے ….گلٹی کو بین ہوئے کئی گھنٹے گزر گئے لیکن سوائے ایک ممبر کے …قدامت پسند حلقوں کی طرف سے کوئی ایک بھی مذمتی بیان اس فورم کی زینت نہیں بنا …اگر کسی نے کچھ لکھا بھی ہے تو صرف یہ کہ کیسے “گلٹی بھائی” کو عزت و احترام سے واپس لایا جائےکیا اس معاملے میں اخلاقیات کے پیمانے مختلف ہیں؟ وہی ممبر جنھیں میرے طنز و مزاح سے راتوں کو نیند نہیں آرہی تھی مگر یہاں اپنے بھائی بند کی طرف سے ماں بہن کی ننگی گالیاں دینے پر …منہ میں گھنگنیاں ڈالے بیٹھے ہیں …اور صرف یہ فکر ستا رہی ہے کہ کیسے گلٹی کو واپس لیا جائے ….کیا یاری دوستی اخلاقیات کو بھی دفن کردیتی ہے؟
    Anjaan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #2
    امریکا اور کینیڈا کے معیاری وقت کے مطابق، کل سہ پہر اور شام کے وقت فورم کے ممبر گلٹی جی کی طرف سے خود کش حملہ کیا گیا …جس کا نتیجہ گلٹی جی کا بین ہونا نکلا کچھ اور ممبران جو اس وقت فورم پر موجود نہیں تھے …وہ شاید اس خود کش حملے کی جزیات سے واقف نہیں کیونکہ ماڈریٹر نے کافی “ہیرے جواہرات اور اقوال زریں” نکال لیے ہیں یا مٹا دئیے ہیں….خلاصہ یہ ہے کہ گلٹی نے تین چار دن پہلے نادان جی سے بد تمیزی اور بدکلامی کی …. جس کے جواب میں عاطف صاحب اور گلٹی جی کے مابین دو دن پہلے ایک دنگل ہوا …. مقابلے کے آغاز میں عاطف صاحب کی فلائنگ کک نے گلٹی جی کو چاروں شانے چت کردیا ….مقابلہ ختم بھی ہوگیا …مگر گلٹی جی اپنے کارنر میں کھڑے ہوکر للکارتے رہے ..اچھا بچو ..دوبارہ ایسا کر کے دکھاؤ ..میں یہ کر دوں گا میں وہ کر دوں گا …وغیرہ وغیرہ …گلٹی جی ساری رات وہ تھریڈ اور اس میں کمنٹس پڑھ کر…اپنی چوٹیں سہلاتے رہے … کروٹیں بدلتے رہے …اگلا سارا دن عاطف کو للکارنے میں گزارا …بلڈ پریشر اتنا بڑھا کہ کچھ سمجھانے کے لیے آنے والے ممبران کو (میں ان میں شامل نہیں تھا) بھی آڑے ہاتھوں لیا ….شاید فورم کی مختصر تاریخ میں پہلی دفعہ کسی ممبر نے تین چار اور ممبران کو ماں باپ اور بہن کی ننگی گالیاں دیں ..کچھ اور کو جانوروں کی اولاد ہونے کے القابات بھی دئیے گئے جنھیں یہاں لکھنا میں مناسب نہیں سمجھتا یہ تمام کچھ اس ممبر کی جانب سے ہوا جس کا گلہ یہ تھا کہ حالیہ دنوں میں …اس فورم پر میری طرف سے مذہب پر یا خدا پر کچھ طنز کیا گیا اور بقول گلٹی …جوکہ اس فورم کی اخلاقیات اجازت نہیں دتیں ….اب آپ سب اس نکتے پر غور فرمائیں کہ اخلاقیات کا ٹھیکیدار بننے والے ممبر کی طرف سے استعمال کی جانے والی زبان نے اخلاقیات کے چیتھڑے اڑا دے بلیک شیپ صاحب اکثر خیالات کی شفافیت اور دیانت داری کا ذکر کرتے رہتے ہیں ….مثلاً میں اکثر عورتوں کو حقوق دینے اور ان کی معاشرے میں بے توقیری سے متعلق تھریڈ بناتا رہتا ہوں ….لیکن فرض کیا کہ ایک ممبر کے ساتھ لڑائی میں میں اگر اسے ماں اور بہن کی گالیاں دینا شروع کردوں تو یہ ثابت ہوگا کہ میں اپنے خیالات میں دیانتدار نہیں اور منافقت کرتا ہوں بہر کیف نادان جی کے ساتھ بدکلامی ہونے پر …میں نے ایک تھریڈ نکالا اور گلٹی کی مذمت کی …عاطف صاحب نے ماڈریٹر کی ذمہ داریاں وقتی طور پر ایک سائیڈ پر رکھ کر …سیر کو سوا سیر کے مصداق …ایک تگڑا جواب لکھ ڈالا ….گلٹی اس زوردار سلیپ کی تاب نہ لا کر خود کش حملہ کرنے پر مجبور ہوا تاکہ ساتھیوں میں کچھ عزت بحال ہوسکے …مگر ننگی گالیاں نکال کر …بین ہونے پر … شاید اس فورم پر رہی سہی عزت سے بھی محروم ہوگیا اس لمبی تمہید کے بعد میں تھریڈ کے اصلی مقصد اور خیال کی طرف آتا ہوں مجھ پر …لادین ہونے کی وجہ سے …بہت دنوں سے پے در پے رکیک اور تضحیک آمیز حملے ہورہے تھے …میں ضرور جواب دیتا تھا مگر گالیوں کے بغیر …مذہب اور خدا کی ذات پر کچھ طنز بھی کیے …وقتی بین بھی برداشت کرنا پڑا ….تاہم پہلا سوال یہ ہے کہ فورم کے قدامت پسند ممبران کا میرے بین پر کیا رد عمل تھا؟ ہر کونے کھدرے سے ایسے ایسے ممبر نکل کر آئے..جن میں سے کافی سے کبھی بات نہ ہوئی تھی … اور میرے خلاف مذمتی بیانات کا لا محدود سلسلہ شروع ہوگیا ….ایک دو نے میرے خلاف نازیبا زبان استعمال کی ہے ..دوسرے نے اس فورم سے نکل جانے کا کہا ..ایک نے شکوہ کیا کہ جذبات مجروع ھوئے ..ایک اور نے لکھا کہ میں نے اخلاقیات کی تمام حدیں کراس کرلی تھیں …کسی اور نے کہا کہ فورم کی عزت کے لیے ضروری ہے کہ مجھ پر آیندہ بھی کڑی نظر رکھی جائے …یعنی جتنے منہ اتنی باتیں دوسرا سوال ……جب گلٹی نے دشنام طرازی کا سلسلہ شروع کیا ..تو بین ہونے کے وقت تک ….فورم پر کوئی پچیس تیس ممبران موجود تھے …جن میں سے اکثر لاگ آن ہوئے بغیر گیسٹ کی حیثیت سے سب کاروائی دیکھ رہے تھے ….گلٹی کو بین ہوئے کئی گھنٹے گزر گئے لیکن سوائے ایک ممبر کے …قدامت پسند حلقوں کی طرف سے کوئی ایک بھی مذمتی بیان اس فورم کی زینت نہیں بنا …اگر کسی نے کچھ لکھا بھی ہے تو صرف یہ کہ کیسے “گلٹی بھائی” کو عزت و احترام سے واپس لایا جائے کیا اس معاملے میں اخلاقیات کے پیمانے مختلف ہیں؟ وہی ممبر جنھیں میرے طنز و مزاح سے راتوں کو نیند نہیں آرہی تھی مگر یہاں اپنے بھائی بند کی طرف سے ماں بہن کی ننگی گالیاں دینے پر …منہ میں گھنگنیاں ڈالے بیٹھے ہیں …اور صرف یہ فکر ستا رہی ہے کہ کیسے گلٹی کو واپس لیا جائے ….کیا یاری دوستی اخلاقیات کو بھی دفن کردیتی ہے؟

    A member broke the Forum rules and he has been banned. We know that. What does your post achieve? It is nothing but provocation. Please avoid it for the sake of peace and tranquillity.

    Host
    Moderator
    Offline
      #3
      ٹاپک مزید ڈسکشن کیلئے بند ہے۔برائے مہربانی اب آگے بڑھنے کی سوچیں۔
    Viewing 3 posts - 1 through 3 (of 3 total)

    The topic ‘فورم اور اخلاقیات کے پیمانے’ is closed to new replies.

    ×
    arrow_upward DanishGardi