Viewing 8 posts - 1 through 8 (of 8 total)
  • Author
    Posts
  • JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1

    میرے ذاتی خیال میں خوشحالی کا تعلق فری مارکیٹ(فرنچ لفظ: لیزِ فیئر) سے ہوتا ہے

    __________

    میرے ایک اور استاد محترم یعنی بلیک شیپ صاحب کی اس بات سے میں مکمل تو نہیں مگر بہت حد تک اتفاق کرتا ہوں کے خوشحالی کا تعلق فری مارکیٹ (آزاد منڈی جس کا ایک بہت بھونڈا ترجمہ ہے). مکمل اتفاق نہ کرنے کی وجہ یہ ہے کے کسی بھی کامیابی اور ناکامی کے پیچھے ایک وجہ نہیں ہوتی (سواۓ عشق کے . خیر یہ ایک اور موضوع ہے ). سوال یہ پیدا ہوتے ہیں کے

    ١) خوشحالی کی تعریف کیا ہے
    ٢) کیا خوشحالی انسان کی پہلی ترجیح ہے
    ٣) اگر جمہوریت (جس کی تعریف آج تک مجھ کند ذہن کے سمجھ میں نہیں آ سکی ہے ) کے علاوہ کوئی اور نظام حکومت بشمول آمریت خوشحالی کو ممکن بنا سکے تو کیا انسانوں کے نزدیک ایسا نظام حکومت قبول ہو گا

    BlackSheepsahib

    • This topic was modified 54 years, 3 months ago by .
    Mujahid
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #2
    Dunya main koi cheez muft (free) nahi hoti
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    Dunya main koi cheez muft (free) nahi hoti

    میں نے تو انجان پھدو کو مرچوں کی چونڈی مفت میں دی تھی

    اسکی پوچھل اٹھا کر

    کچھ یاد آیا ہے؟

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #4
    باقیوں کی تو باقی جانیں لیکن میرے نزدیک خوشحالی یہ ہے کہ بندہ راجہ اندر کا پارٹ ٹو ہو، یعنی اپنے محل میں سیڑھیاں بھی چڑھتا ہو تو ہاتھ۔۔۔۔۔۔؟ ولاوئی اُف۔۔۔۔۔
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    #5

    میرے خیال میں کم از کم پاکستان جیسے ممالک میں (بالکل) فری مارکیٹ سسٹم عوام کیلئے ضرررساں ہے، اور مارکیٹ میں کچھ حکومتی دخل ضروری ہے۔ پاکستان میں ہر بندہ چور بازاری اور ٹھگ بازی پر اُتارو ہے،  اگر فروخت کنندہ کو کھلی چھوٹ دے دی جائے تو ہر قسم کا گھٹیا، ملاوٹ زدہ مال عوام کے متھے مار دیا جائے ، صرف یہی نہیں، جہاں بس چلے رمضان والا حال ہو، یعنی سامان ندارد اور قیمتیں آسمان پر۔۔۔

    فری مارکیٹ سسٹم مہذب معاشروں کے لئے بہترین ہے، جہاں لوگوں میں کچھ نہ کچھ اخلاقی قدریں تو ہوں۔۔۔ 

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #6
    Dunya main koi cheez muft (free) nahi hoti

    Mujahidsahib

    محترم مجاہد صاحب

    اپنی راۓ کے اظہار پر شکریہ اور اس موضوع کو اپنی راۓ سے نوازنے پر مزید شکریہ

    بہت دنوں کے بعد آپ سے گفتگو کا شرف حاصل ہو رہا ہے

    عمومی طور پر آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کے دنیا میں کوئی چیز مفت کی نہیں ہوتی گو اس صفحہ پر دیکھ لیں یا اس محفل میں ہی دیکھ لیں شاید آپ کو بھی ایسا لگے کے کچھ چیزیں مفت کی ہو سکتی ہیں یا مفت میں ہی مل جاتی ہیں

    میرے خیال میں موضوع “مفت” نہیں بلکہ “آزاد منڈی ” ہے جو شاید مفت چیز سے مختلف ہے مجھ کم عقل کی نظر میں

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #7

    میرے خیال میں کم از کم پاکستان جیسے ممالک میں (بالکل) فری مارکیٹ سسٹم عوام کیلئے ضرررساں ہے، اور مارکیٹ میں کچھ حکومتی دخل ضروری ہے۔ پاکستان میں ہر بندہ چور بازاری اور ٹھگ بازی پر اُتارو ہے، اگر فروخت کنندہ کو کھلی چھوٹ دے دی جائے تو ہر قسم کا گھٹیا، ملاوٹ زدہ مال عوام کے متھے مار دیا جائے ، صرف یہی نہیں، جہاں بس چلے رمضان والا حال ہو، یعنی سامان ندارد اور قیمتیں آسمان پر۔۔۔

    فری مارکیٹ سسٹم مہذب معاشروں کے لئے بہترین ہے، جہاں لوگوں میں کچھ نہ کچھ اخلاقی قدریں تو ہوں۔۔۔

    Zinda Roodsahib

    محترم زندہ رود صاحب

    میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ حکومت کا عمل دخل عوام کے مفادات کے تحفظ کے لے ضروری ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ کسی بھی معاشرے میں بلکل ہی آزاد منڈی دکھائی نہیں دیتی. حکومت کسی نہ کسی حوالے سے کچھ نہ کچھ کردار ادا کرتی ہے اور اکثر یہ کردار قانون سازی اور اس پر عمل درآمد کی صورت میں نمایاں نظر آتا ہے .

    البتہ حکومت کافی حد غیر جانبداری کا رویہ اختیار کرتی ہے

    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8
    لیز فئیر والا فری ٹریڈ تو دنیا میں کسی بھی ملک میں نہی ہے اور نہ چل سکتا ہے۔ مغربی ممالک میں بھی بزنس؍ٹریڈ ریگولٹ کیا جاتا ہے۔ پاکستان جیسے ممالک میں تو یہ بلکل بھی ممکن نہی کہ اس کی ایک چھوٹی سی جھلک ہم حال ہی میں امپورٹس کو ڈی ریگولیٹ کر کے دیکھ چکے ہیں۔
Viewing 8 posts - 1 through 8 (of 8 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi